13/10/2025
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم ،
( ہومیوپیتھک آزمودہ نسخے)
1-: جوڑوں کے درد کے ساتھ ساتھ یہ دوا پاؤں کے انگوٹھے اور ایڑی کے درد مریض اسے چھوا جانا یا ہلایا جانا برداشت نہ کر سکے تو ( کالچیکم) دوا ہو گی۔۔۔
COLCHICUM
2-: ریشہ دار رسولی پیپ والے عوارض میں اس وقت زیادہ کارگر ثابت ہوتی ہے جب پیپ نے خارج ہونے کا راستہ بنا لیا ہو تو ( کلکیریا سلف) دوا ہو گی ۔۔۔
CALCARIA SULPH
3-؛ عرق النساء ( لنگڑی کا درد)
درد یک دم شروع ہو یک دم ختم ہو جائے تو ( بیلاڈونا) دوا ہو گی ۔۔۔
BELLADONNA
4-: کمر میں پیٹھ کے نچلے حصے میں درد ہو جو دونوں طرف کولہوں میں بھی محسوس ہو اور آرام کرنے اور دباؤ سے افاقہ محسوس ہو تو کالچیکم مفید دوا ہے
COLCHICUM
5-: عرق النساء ( لنگڑی کا درد)
بستر پر آرام کرتے وقت درد زیادہ ہو تو ( رہسٹاکس) دوا ہو گی
RHUS TOX
6-: عرق النساء ( لنگڑی کا درد)
چوتڑ سے گھٹنے تک گولی مارنے جیسی پھاڑتی ہوئی درد ہو تو ( کپسیکم ) دوا ہو گی
CAPSICUM
7-: ایسے بچے جو ذہنی اور جسمانی دونوں طرح کمزور ہوں تو ( بریٹا کارب) دوا ہو گی ۔۔۔
BARYTA CARB
8-: عرق النساء ( لنگڑی کا درد)
ٹانگ میں کبھی درد ہو اور کبھی ٹانگ سن ہو تو ( نیفائیلم ) دوا ہو گی ۔۔۔
GNAPHALIUM
9-: ہومیوپیتھک دوا ( سائنا ) کا مریض بھوکا ، بد مزاج ، اور بد شکل لگتا ہے اور چاہتا ہے کہ اسے مسلسل جھلایا جائے اس دوا کے درد جیسے جھٹکے لگتے ہیں اور چھوا جانا برداشت نہیں کرتا ..
CINA
10-: خصیے اوپر کی جانب کھینچے ہوئے ، سکڑے ہوئے محسوس ہوں اور ضعف باہ بھی ہو تو ( پلمبم میٹ ) دوا ہو گی ۔۔۔