
14/08/2025
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں یومِ آزادی کی پُروقار کیک کٹنگ تقریب 🇵🇰
تقریب میں صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی، صدر آئی ڈی ایف حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر نظیف وزیر، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر شیر زمان، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہسوار، ڈین خیبر گرلز میڈیکل کالج ڈاکٹر شہزاد اکبر بورڈ آف گورز کے ممبران ملک صادق اعوان، ملک اختر اعوان سمیت دیگر سینئر ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر عملے نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم سب مل کر صحت کے شعبے میں اپنی خدمات جاری رکھیں گے تاکہ ایک صحت مند اور مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔ 💚🤍
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل