Insaf Doctors Forum Dentistry KP

Insaf Doctors Forum Dentistry KP Official Facebook Account of Insaf Doctors Forum KP | Dentistry Wing of to assist & in Health Reforms |

General Instructions | Application Form Regarding Recruitment of Fixed Pay Medical Officers, Dental Surgeons and Nursing...
29/03/2026

General Instructions | Application Form Regarding Recruitment of Fixed Pay Medical Officers, Dental Surgeons and Nursing Staff

*Candidates may apply separately for each division and can give up to 10 preferences within one division. The list of divisions and their respective districts is attached*

https://healthkp.gov.pk/Contract_rec


General Instructions | Application Form Regarding Recruitment of Fixed Pay Medical Officers, Dental Surgeons and Nursing...
29/03/2026

General Instructions | Application Form Regarding Recruitment of Fixed Pay Medical Officers, Dental Surgeons and Nursing Staff

https://healthkp.gov.pk/Contract_rec


Insaf Doctors Forum Dentistry KP

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی کاوشیں رنگ لے آئیں: محکمۂ صحت میں 2400 سے زائد آسامیوں کی بھرتی کا عمل شروعانصاف ڈاکٹ...
26/03/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی کاوشیں رنگ لے آئیں: محکمۂ صحت میں 2400 سے زائد آسامیوں کی بھرتی کا عمل شروع

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا محکمۂ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے میڈیکل آفیسرز، ڈینٹل سرجنز اور نرسز کی بھرتیوں کے حالیہ اشتہار کا خیرمقدم کرتا ہے، اور اسے فورم کی مسلسل اور منظم کاوشوں کا عملی نتیجہ قرار دیتا ہے۔

یاد رہے کہ 5 فروری 2026 کو انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا نے صوبے میں ہیومن ریسورس کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک جامع حکمتِ عملی کے تحت خالی آسامیوں کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا، اس کا تفصیلی تجزیہ کیا، اور محکمۂ صحت کے ساتھ مشاورت کے بعد ایک جامع سمری مرتب کی تھی۔ اس سمری میں تقریباً 1425 میڈیکل آفیسرز، 250 ڈینٹل سرجنز اور 764 نرسز کی خالی آسامیوں کو مشتہر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

موجودہ اشتہار اسی تسلسل کی ایک اہم کڑی ہے، جو صوبے میں صحت کے نظام کو مضبوط بنانے، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک مؤثر پیش رفت ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا اس امر کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے کہ:

▪️ بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہو
▪️ دور دراز علاقوں میں تعینات ڈاکٹرز کو مناسب مراعات اور سہولیات فراہم کی جائیں

ہمیں امید ہے کہ صوبائی حکومت اس عمل کو مزید مؤثر بناتے ہوئے فیز ٹو میں باقی ماندہ آسامیوں کی بروقت تشہیر کو یقینی بنائے گی۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا اور صوبائی حکومت کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں کہ پیٹرن انچیف عمران خان کے وژن کے مطابق شعبۂ صحت میں دیرپا اصلاحات کے لیے ایک جامع اور پائیدار پالیسی تشکیل دی جائے، تاکہ ڈاکٹرز کو پیشہ ورانہ تحفظ حاصل ہو اور عوام کو مسلسل معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ یہ پیش رفت عمران خان کے صحت سے متعلق اصلاحاتی وژن کی عکاسی کرتی ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ہمیشہ کی طرح صوبے کے نظامِ صحت کی بہتری اور ڈاکٹرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے پیٹرن انچیف عمران خان کے وژن اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی قیادت کے زیرِ اہتمام منعقدہ افطار ڈنر کے چند خوبصورت اور یادگار مناظر، جو کیمرے کی آنک...
18/03/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی قیادت کے زیرِ اہتمام منعقدہ افطار ڈنر کے چند خوبصورت اور یادگار مناظر، جو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیے گئے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام عمران خان کی صحتیابی اور جلد رہائی کیلئےختمُ القرآن اور رمضان افطار ڈنر کے...
18/03/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام عمران خان کی صحتیابی اور جلد رہائی کیلئےختمُ القرآن اور رمضان افطار ڈنر کے موقع پر معزز مہمانوں کے آمد کے دلکش مناظر۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

InsafDoctorsForumIftaarDinner2026

15/03/2026

صوبائی وزیرِ صحت خلیق الرحمان کا انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام عمران خان کی صحتیابی کیلئے ختم القرآن اور رہائی کے حوالے سے منعقدہ رمضان افطار ڈنر سے خطاب

افطار ڈنر میں رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی خان، سینیٹر خُرم زیشان، مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم پاکستان ڈاکٹر مُدیر خان وزیر، صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی، بورڈ آف گورنرز کے چیئرمینز، مختلف ہسپتالوں کے ایگزیکٹوز، ڈی ایچ اوز، مختلف ہسپتالوں کے ایم ایس، صوبائی صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا، انصاف لائرز فورم اور صوبہ بھر سے آئے ہیلتھ کمیونٹی نے شرکت کی۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

InsafDoctorsForumKhyberPakhtunkhwa

15/03/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی جانب سے بلیک میلر غنڈاگرد جعلی پروپیگینڈا تنظیم کے نام واضح دو ٹوک پیغام:

ڈاکٹر نبی جان آفریدی نے واضح کیا ہے کہ انصاف ڈاکٹرز فورم پورے صوبے میں اپنی تنظیمی، تکنیکی اور سیاسی طاقت ثابت کر چکا ہے۔ ہیلتھ کمیونٹی میں ہمیں بھرپور حمایت حاصل ہے۔ ہم ہمیشہ برداشت، احترام اور پیشہ ورانہ اقدار کے ساتھ آگے بڑھے ہیں اور اپنے کولیگز کے ساتھ کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں چاہتے۔

لیکن اب یہ بات صاف سن لی جائے کہ ہیلتھ کمیونٹی میں بلیک میلرز، پروپیگنڈا کرنے والوں اور جھوٹی مہمات چلانے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں رہی۔ جو عناصر مسلسل ہسپتالوں کے ایڈمنسٹریٹرز، ڈی ایچ اوز، ایم ایس صاحبان، کنسلٹنٹس اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کی پگڑیاں اچھالنے اور ان کی تضحیک کرنے میں مصروف ہیں، وہ فوراً باز آجائیں۔

یہ ان عناصر کیلئے آخری وارننگ ہے۔ ہمارے صبر، اخلاص اور برداشت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اب کسی قسم کی رعایت یا نرمی نہیں ہوگی۔ اگر یہ رویہ بند نہ ہوا تو ایسے عناصر کو چُن چُن کر ہیلتھ کمیونٹی کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، کیونکہ ان کی ہر حرکت اور ہر سرگرمی کی مکمل تفصیلات ہمارے پاس موجود ہیں۔

اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو انصاف ڈاکٹرز فورم بھرپور اور جارحانہ ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، اور ہیلتھ کمیونٹی کو بلیک میلنگ اور منفی سیاست سے پاک کرنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

15/03/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام عمران خان کی صحتیابی اور رہائی کیلئے ختمُ القرآن اور افطار ڈنر

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام عمران خان کی صحتیابی اور جلد رہائی کیلئے منعقدہ رمضان افطار ڈنر میں ختمُ القرآن کی بابرکت محفل کے موقع پر اجتماعی دعا کی گئی۔

تقریب میں صوبائی وزیرِ صحت خلیق الرحمان، رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی خان، سینیٹر خُرم زیشان، مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم پاکستان ڈاکٹر مُدیر خان وزیر، صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی، بورڈ آف گورنرز کے چیئرمینز، مختلف ہسپتالوں کے ایگزیکٹو افسران، ڈی ایچ اوز، مختلف ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، صوبائی صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا، انصاف لائرز فورم کے نمائندگان اور صوبہ بھر سے آئے ہوئے ہیلتھ کمیونٹی کے معزز افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور دستِ دعا بلند کرتے ہوئے عمران خان، بشریٰ بی بی، تمام سیاسی قیدیوں اور حقیقی آزادی کی جدوجہد میں شہید ہونے والے کارکنان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اللّٰہ تعالیٰ سے التجا کی گئی کہ وہ عمران خان کو کامل صحت و عافیت عطا فرمائے، انہیں صبر، استقامت اور ثابت قدمی عطا کرے اور جلد از جلد رہائی نصیب فرمائے۔

اجتماعی دعا میں یہ بھی دعا کی گئی کہ اللّٰہ تعالیٰ اس ملک میں انصاف، حق اور سچ کی سربلندی عطا فرمائے، ظلم، جبر اور فسطائیت کا خاتمہ فرمائے، پاکستان کو امن، استحکام اور خوشحالی نصیب کرے اور قوم کو حق اور انصاف کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں عمران خان کے ساتھ ہونے والے ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ افطار ڈنر کے موقع پر عمران خان کی صحتیابی اور جلد رہائی کیلئے تین ختمُ القرآن مکمل کیے گئے اور اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ وہ ان عبادات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

InsafDoctorsForumKhyberPakhtunkhwa

15/03/2026

مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر مُدیر خان وزیر کا عمران خان کی صحتیابی کیلئے ختم القرآن اور رہائی کے حوالے سے منعقدہ رمضان افطار ڈنر سے خطاب

میں انصاف ڈاکٹرز فورم کی طرف سے، تمام ہیلتھ کمیونٹی کی طرف سے صوبائی وزیرِ صحت خلیق الرحمان، سینیٹر خُرم زیشان، رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی خان، بورڈ آف گورنرز کے چیئرمینز، فیکلٹی ممبران، ڈی ایچ اوز، ایم ایس صاحبان اور دیگر ہیلتھ کمیونٹی کے تمام ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکالا اور افطار ڈنر میں شرکت کر کے ہمیں عزت سے نوازا۔ اس کے ساتھ ساتھ میں انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے یہ افطار ڈنر منعقد کیا۔ ڈاکٹر مُدیر خان وزیر

یہ افطار ڈنر ایک خاص مقصد کے لیے تھا، اُس انسان، اُس لیڈر کی صحت کے لیے ایک یاد دہانی ہے جس کی حمایت اور رہنمائی کے باعث میں اس سٹیج پر کھڑا ہوں، اور میرے ساتھ انصاف ڈاکٹرز فورم کے ممبران نے یہ جدوجہد شروع کی ہے۔ ڈاکٹر مُدیر خان وزیر

آج مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں تمام بورڈ آف گورنرز کے چیئرمینز انتہائی کمپیٹنٹ، قابل اور مخلص ڈاکٹرز ہیں۔ اس لیڈر نے ہمیں سرکاری بابوں سے آزادی دلائی اور بڑے ہسپتالوں کو خودمختار کیا۔ پہلے ہمارے پروفیسرز صاحبان سیکشن افسران اور سیکرٹریز کے دفتر کے سامنے گھنٹوں انتظار کرتے تھے۔ یہ خودمختاری ہمیں اُس لیڈر نے دلوائی جو آج آڈیالہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ناحق قید ہے۔ وہ لیڈر جس نے صوبے کی تمام عوام کو بغیر کسی تفریق کے مفت علاج کی سہولت دی، صحت انصاف کارڈ دیا، وہ آج جیل میں ناحق قید ہے۔ اور خود اپنے علاج و معالجہ کی سہولیات سے محروم ہے۔ ڈاکٹر مُدیر خان وزیر

انصاف ڈاکٹرز فورم جب سے وجود میں آئی ہے تب سے ہمارا مقصد ہے کہ ہم مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات دینے کے لیے جدوجہد کریں اور ڈاکٹرز و ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کریں۔ آج وہ لیڈر جس نے ہماری یہ ٹیم بنائی ہے، جس نے ہمیں اکٹھا کیا ہے کہ آپ نے مریضوں کے حقوق اور بہترین علاج و معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لیے آواز اُٹھانی ہے، آج وہ خود مریض ہے اور اس کو اپنی مرضی کا علاج فاشسٹ حکومت کے ظلم کے باعث میسر نہیں۔ ڈاکٹر مُدیر خان وزیر

میں تمام ہیلتھ کمیونٹی کی جانب سے تمام اداروں سے اور وفاقی حکومت سے یہ ڈیمانڈ کرتا ہوں کہ عمران خان کو فوری طور پر ان کی فیملی کی موجودگی میں اور ان کے ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے۔ ڈاکٹر مُدیر خان وزیر

عمران خان وہ لیڈر ہے جس نے پوری دنیا میں اسلام کے لیے آواز اُٹھائی، 15 مارچ کے دن کو اقوامِ متحدہ سے اسلاموفوبیا کے حوالے سے منسوب کرایا۔ عمران خان پاکستان کی پہچان ہے۔ ڈاکٹر مُدیر خان وزیر

ہم اپنی ہیلتھ کمیونٹی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ متحد، منظم اور اخلاقی اصولوں کے ساتھ آگے بڑھیں۔ نفرت، انتشار یا پروپیگنڈے سے کبھی بھی ہمارے مقصد کو نہیں روکا جا سکتا۔ ہمارا عزم مضبوط ہے، ہمارا حوصلہ بلند ہے، اور ہمارا ایمان ہمیں آگے بڑھاتا رہے گا۔ ڈاکٹر مُدیر خان وزیر

آئیے ہم سب مل کر یہ یقین دہانی کرائیں کہ ہمارے لیڈر عمران خان کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ انصاف، شفافیت اور انسانی ہمدردی کے اصول پورے صوبے اور ملک میں قائم رہیں۔ ڈاکٹر مُدیر خان وزیر

اللّٰہ ہمیں کامیاب کرے اور پاکستان کو ہر آفت سے محفوظ رکھے۔ آمین

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

14/03/2026

صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی کا عمران خان کی صحتیابی کیلئے ختم القرآن اور رہائی کے حوالے سے منعقدہ رمضان افطار ڈنر سے خطاب

صوبائی وزیرِ صحت خلیق الرحمان، رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی خان، سینیٹر خُرم زیشان، مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم پاکستان ڈاکٹر مُدیر خان وزیر, بورڈ آف گورنرز کے چیئرمینز، مختلف ہسپتالوں کے ایگزیکٹوز، ڈی ایچ اوز، مختلف ہسپتالوں کے ایم ایس، صوبائی صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا، انصاف لائرز فورم اور صوبہ بھر سے آئے ہیلتھ کمیونٹی کو افطار ڈنر میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ انصاف ڈاکٹرز فورم کی طرف سے میں آپ سب کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی

ہماری اس اکٹھ کا بنیادی مقصد رمضان کے اس بابرکت مہینے میں عمران خان کے ساتھ ظلم، جبر، بربریت اور فسطائیت ہو رہی ہے، اس کے صحت کے حوالے سے ہم نے آج تین ختم القرآن تکمیل کیے۔ اللہ قبول فرمائے۔ آمین۔

میں اس افطار ڈنر کے موقع پر محکمہ صحت کے حوالے سے انصاف ڈاکٹرز فورم کی طرف سے چند گزارشات ہیں جو آپ کے علم میں لانا چاہتا ہوں۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی

انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کے ہیلتھ ریفارمز ویژن کا نام ہے۔ ہم مسلسل 2010 سے اور پھر 2013 سے ہر موقع پر، چاہے سیاسی طور پر، تکنیکی طور پر اور معاشرتی طور پر اپنے ملک کے ساتھ، چاہے وہ سیلاب ہو، طوفان ہو، زلزلہ ہو، قدرتی آفات ہوں، جلسے ہوں، احتجاج ہوں، دھرنے ہوں، انصاف ڈاکٹرز فورم نے پالیسی لیول سے لے کر گراؤنڈ لیول تک بلا تفرق اپنا پیشہ وارانہ کردار ادا کیا ہے اور کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی

2013 سے 2026 تک پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے تینوں ادوار میں جو ریکروٹمنٹ، جو پروکیورمنٹ، جو پالیسی فیصلے، جو پبلک ہیلتھ قوانین کے حوالے سے، ریفارمز کے حوالے سے ایم ٹی آئی ایکٹ کی شکل میں، صحت انصاف کارڈ کی شکل میں، سیکیورٹی ایکٹ کی شکل میں اور دیگر پبلک ہیلتھ قوانین کی شکل میں، اُس پر اگر میں بات شروع کروں تو وقت کی کمی کے باعث ویسا ممکن نہیں۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی

بہتری کی گنجائش ہر جگہ ہوتی ہے لیکن ہم نے اُس گنجائش کو، اُس کمی کو مزید سسٹم کو خراب کرنے کے لیے استعمال نہیں کرنا۔ ہم نے خرابیوں کی نشاندہی کرنی ہے۔ ہمارا اصول یہ ہے کہ ہم نے اُن کمیوں، کوتاہیوں اور ہیلتھ کمیونٹی کے مسائل، مریضوں کے مسائل کی نشاندہی کرنی ہے۔ ہماری کوشش یہی ہے کہ ہم اپنے بورڈ چیئرمینز کو، ایگزیکٹوز، ڈائریکٹرز کو، اپنے ڈی ایچ اوز کو، ایم ایس صاحبان کو مضبوط کریں۔ ہم ان کو مسائل اور کمی کوتاہیوں کی نشاندہی کرائیں کہ یہاں یہاں یہ غلطیاں ہیں اور ان کو ایسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ نہ کہ اس طرح کہ ہم ہسپتالوں کو، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس کو، او پی ڈیز کو تالے لگائیں۔ نہ کہ ہم مریض کو تکلیف پہنچائیں۔ اس طرح سسٹم میں کبھی بھی بہتری نہیں آئے گی۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی

میں صوبہ بھر کے تمام ہیلتھ کمیونٹی کو ایک درخواست اور نصیحت کرتا ہوں۔ انصاف ڈاکٹرز فورم کے بنیادی ویژن کے حوالے سے یہی کہوں گا کہ آپ لوگوں نے منظم رہنا ہے، تحمل کا مظاہرہ کرنا ہے اور آپ لوگوں نے ڈاکٹر ہونے کا، پڑھے لکھے اور مہذب ہونے کا ثبوت دینا ہے۔ نفرت سے، انتشار سے، پروپیگنڈے سے، تنقید برائے تنقید سے معاشرے ٹھیک نہیں ہوتے۔ ہم نے منظم طریقے سے آگے بڑھنا ہے اور عمران خان کے ہیلتھ ریفارم ویژن کو آگے لے کر جانا ہے اور ان شاءاللّٰہ اسی طرح ہم اپنے سٹیک ہولڈرز کو بلائیں گے اور ان کو اپنا مدعا، اپنے مسائل پیش کریں گے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی

ہیلتھ کمیونٹی کی جانب سے صوبائی وزیرِ صحت کو ہماری چند گزارشات ہیں۔ ہمارے مسائل بہت زیادہ ہیں جبکہ وسائل محدود ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ جتنا ممکن ہو سکے پرائمری لیول سے لے کر ٹرشری اور ایکسیلینسی لیول تک ہمارے ڈاکٹرز، نرسز، فارماسسٹس، پیرامیڈیکس اور دیگر معاون کیڈرز بڑی تعداد میں گریجویٹ ہو رہے ہیں اور وہ بے روزگار ہیں۔ ہم نے بار بار یہ چیزیں محکمہ صحت کے نوٹس میں لے کر آئے ہیں۔ ہماری گزارش ہوگی وزیرِ صحت سے کہ جس طرح ہم نے فیز-1 اور فیز-2 میڈیکل افسرز اور کنسلٹنٹس کی اسامیوں کی تخلیق کی، اُسی طرح ہاؤس افسرز اور ٹرینی میڈیکل افسرز کی سیٹس بھی بڑھائی جائیں کیونکہ ڈیمانڈ زیادہ ہو رہی ہے جبکہ موجودہ سلاٹس ناکافی ہیں۔ ہاؤس افسرز اور ٹرینی میڈیکل افسرز کے وظیفوں کے بارے میں ہماری جدوجہد کا ہیلتھ کمیونٹی گواہ ہے کہ ہم نے کتنی جدوجہد کی ہے اس حوالے سے۔ وزیرِ صحت سے گزارش ہوگی کہ ہاؤس افسرز اور ٹرینی میڈیکل افسرز کے وظیفوں میں فوری اضافہ کیا جائے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی

اس کے علاوہ ہماری ہیلتھ کمیونٹی کا ایک دیرینہ مطالبہ، جو پچھلے 60 سالوں سے آ رہا تھا، سیکیورٹی ایکٹ کے حوالے سے ہے جو کہ ہماری حکومت نے 2020 میں اسمبلی سے پاس کروایا لیکن بدقسمتی سے اُس پر ابھی تک رولز اینڈ ریگولیشنز نہیں بنے۔ اس حوالے سے پوری ہیلتھ کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے کہ جو رولز اینڈ ریگولیشنز ہیں ان کو جلد از جلد حتمی مراحل تک پہنچایا جائے اور اس کو لاگو کیا جائے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی

ہمارا تیسرا اور اہم مطالبہ یہ ہے کہ آنے والے بجٹ میں ہیلتھ کے تمام کیڈرز کی تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی

چوتھا مطالبہ یہ ہے کہ پرائمری اور بیماریوں سے بچاؤ کے ہیلتھ پر فوکس کیا جائے اور اس کو مضبوط کیا جائے، اس پر توجہ دی جائے۔ اس کو باقاعدہ اینول ڈیویلپمنٹ پروگرام (ADP) میں شامل کیا جائے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی

آخر میں میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ انصاف ڈاکٹرز فورم پورے صوبے کو اپنی تعداد ثابت کر چکی ہے کہ ہماری ہیلتھ کمیونٹی میں کتنی حمایت ہے، اپنی تکنیکی طاقت بھی اور سیاسی طاقت بھی۔ ہم اپنے دوستوں، اپنے کولیگز کے ساتھ لڑنا نہیں چاہتے۔ لیکن یہاں سے ایک واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمارے صبر و تحمل کا، ہماری انسانیت، ہماری اخلاص اور ہماری نیت کا آپ لوگ بالکل غلط فائدہ نہ اٹھائیں۔

جس طرح آپ ہسپتالوں کے ایڈمنسٹریٹرز کے، ہماری سیاسی مشران کے، جس طرح ہماری حکومت کے، ہمارے ڈی ایچ اوز کے، ہمارے ایم ایس صاحبان کے، کنسلٹنٹس کے، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے جس طرح پگڑیاں اُچھالتے ہیں اور اُچھال رہے ہیں اور جس طرح بے عزتی کر رہے ہیں پورے صوبے میں، اس کو فوری بند کیا جائے ورنہ ہم آپ کو چُن چُن کر ہیلتھ کمیونٹی کے سامنے ایکسپوز کریں گے۔ کیونکہ آپ لوگوں کی ایک ایک حرکت کی تفصیلات ہمارے ساتھ موجود ہیں۔ اس کے بعد ہم جارحانہ رویہ اختیار کریں گے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

14/03/2026

سینیٹر خُرم زیشان کا انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام ختم القرآن، عمران خان کی صحتیابی اور رہائی کے لیے منعقدہ رمضان افطار ڈنر سے خطاب

تقریب میں صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان، رُکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی خان، مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر مُدیر خان وزیر، صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی، مختلف ہسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کے ممبران، ایگزیکٹو افیسرز، ہسپتالوں کے فیکلٹی ممبران، صوبہ بھر کے سینئر ڈاکٹرز اور ہیلتھ کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم کو ایک انتہائی پروقار افطار منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں انصاف ڈاکٹرز فورم کے تمام مطالبات کو آگے بڑھاتے ہوئے، انصاف ڈاکٹرز فورم کی آواز بنتے ہوئے معزز صوبائی وزیرِ صحت سے درخواست کرتا ہوں کہ یہ تمام تر مطالبات کابینہ کے سامنے پیش کیے جائیں اور یہ مطالبات منظور کیے جائیں۔ سینیٹر خُرم زیشان

مزاحمت زندگی ہے۔ ظلم کے خلاف، جبر کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔ سینیٹر خُرم زیشان

عمران خان نے ہمیں راستہ بہت پہلے کلیئرلی بتا دیا تھا کہ فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔ جب تک پاکستانی قوم کھڑی نہیں ہوگی، انصاف آپ کو نہیں ملے گا۔ سینیٹر خُرم زیشان

عمران خان نے کبھی قوم کا سر جھکنے نہیں دیا، ہم عمران خان کا سر جھکنے نہیں دیں گے۔ وہ میڈیکل ریلیف لے سکتا تھا لیکن اُس نے میڈیکل ریلیف لینے سے انکار کر دیا۔ عمران خان جیل میں رہ کر بھی آزاد ہے لیکن مجھے اور آپ کو اپنی ذہنی غلامی سے خود کو آزاد کرنا ہے۔ سینیٹر خُرم زیشان

خدا کے بعد پاکستان کی یکجہتی، پاکستان کی سلامتی، پاکستان کی استحکام، پاکستان کی خوشحالی کی واحد اُمید عمران خان ہے۔ عمران خان کو فوری طور پر، غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے۔ سینیٹر خُرم زیشان

یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ اس بحران میں عرب ممالک میں اور دیگر ممالک کے دورے کرتے پھریں کہ ہم ریجن میں سیکیورٹی چاہتے ہیں۔ اگر آپ اتنے مخلص ہو تو پہلے اپنے ملک میں استحکام لے کر آؤ۔ سیاسی استحکام کے بغیر کوئی استحکام نہیں لایا جا سکتا اور سیاسی استحکام عمران خان کے بغیر کوئی نہیں لا سکتا۔ آپ کے بس کا کھیل نہیں۔ آپ نے چار سال اُلٹا لٹک کر دیکھ لیا لیکن آپ نہیں کر سکے۔ اس کا حل صرف عمران خان کو رہا کیا جائے۔ سینیٹر خُرم زیشان

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

InsafDoctorsForumKhyberPakhtunkhwa

Address

Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Doctors Forum Dentistry KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Insaf Doctors Forum Dentistry KP:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category