M KheL Waziristan Medicos Peshawar

M KheL Waziristan Medicos  Peshawar پشاور کے تمام ڈاکٹرز کے نمبرز مع مشورہ حاصل کرنے کے لئے رابطہ کریں

 #بلغم جسے انگلش میں   بھی کہا جاتا ہے کہ ہر انسان میں ہوتا ہے اور یہ جسم کے لیے ضروری بھی ہے جو کہ مختلف ٹکڑوں کے لیے ر...
27/01/2025

#بلغم جسے انگلش میں بھی کہا جاتا ہے کہ ہر انسان میں ہوتا ہے اور یہ جسم کے لیے ضروری بھی ہے جو کہ مختلف ٹکڑوں کے لیے رکاوٹ کے طور پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے انزائمے اور پروٹین اپنے اندر رکھتا ہے جو کہ ہوا میں موجود جراثیموں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

مگر کھانسی کی صورت میں اس کی مقدار بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے جو کہ کسی مسئلے کا عندیہ ہوسکتی ہے۔

بلغم کی زیادہ مقدار کیوں بنتی ہے؟
جیسا اوپر بتایا جاچکا ہے کہ ہمارا جسم ہر وقت ہی بلغم بناتا ہے مگر جب اس کی مقدار بڑھ جائے تو اس کا مطلب ہے کہ کچھ تبدیلیاں آرہی ہیں، یعنی وہ گاڑھا اور چپچپا ہونے لگتا ہے جو کہ کسی کو بھی اچھا نہیں لگتا۔

اس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے الرجی، ناک ، گلے یا پھیپھڑے میں خراش، تمباکو نوشی یا نظام ہاضمہ کے مختلف امراض۔

یعنی اس کی زیادہ مقدار موسمی نزلہ زکام یا فلو، الرجی، ناک، گلے یا پھیپھڑوں میں خراش، نظام ہاضمہ کے مکتلف مسائل، تمبا کونوشی، پھیپھڑوں کے امراض جیسے نمونیا یا کینسر وغیرہ کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ ایسے #متعدد #ٹوٹکے موجود ہیں جن سے #بلغم کی اضافی مقدار سے #نجات پانا #ممکن ہے۔

زیادہ پانی پینا
زیادہ پانی استعمال کریں گے تو بلغم گاڑھا نہیں پتلا ہوگا، یہ الرجی کے شکار ہونے والے افراد کے انتہائی ضروری ہے۔ یعنی جسم میں پانی کی مناسب مقدار۔ اس معاملے میں جوسز مددگار ثابت نہیں ہوں گے۔

گرم اور گیلے کپڑے سے چہرے کو ڈھانپ لینا
یہ نزلے سے ہونے والے سردرد میں کمی لانے میں مدد دینے والا ٹوٹکا ہے، اس کپڑے سے چہرے پر ڈھانپ لینے کے بعد سانس لینے سے نمی ناک اور گلے تک پہنچتی ہے، جبکہ اس کی گرمی درد اور دباﺅ میں کمی لاتی ہے۔

سر اونچا رکھنا
اگر بہت زیادہ بلغم بن رہا ہے تو سونے کے دوران چند تکیے سر کے نیچے رکھ لینا بہتر ثابت ہوسکتا ہے، سپاٹ لیٹنے سے بے سکونی بڑھ سکتی ہے کیونکہ ایسا محسوس ہوسکتا ہے کہ بلغم گلے میں جمع ہونے لگا ہے۔

کھانسی کو دبانے سے گریز
ویسے تو گلے کی خراش میں کھانسی وہ بھی بلغم والی کو دبا کا خیال پرکشش ہوسکتا ہے، تاہم کھانسی جسم کا گلے اور پھیپھڑوں کی صفائی کا ایک ذریعہ ہوتا ہے، اگر کھانسی سے نجات چاہتے ہیں تو ڈاکٹر کے مشورے سے کوئی کف سیرپ استعمال کریں۔

تھوکنا
جب بلغم پھیپڑوں سے گلے تک بڑھ جائے تو جسم اس سے نجات کی کوشش کرسکتا ہے، تو اسے نگلنے کی بجائے تھوک دینا صحت کے لیے زیادہ بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔

نتھنوں کی صفائی
ایک اسپرے یا Nasal اسپرے بلغم اور ناک اور نتھنوں کی الرجی کی صفائی کرسکتا ہے، ایسا اسپرے کو ترجیح دیں جس میں صرف سوڈیم کلورائیڈ ہی موجود ہو اور اس بات کق یوینی بنائیں کہ ڈسٹل یا sterlie واٹر کو اس کے ساتھ صفائی کے لیے استعمال کریں۔

تمباکو نوشی یا سیکنڈ ہینڈ دھویں سے گریز
تمباکو نوشی یا کسی اور کی سیگریٹ کا دھواں جسم میں زیادہ بلغم بنانے کا باعث بنتا ہے، تو بیماری میں کم از کم اس سے گریز کریں۔

ناک کھولنے والی دوا کا کم از کم استعمال
یہ دوائیں ناک سے بہنے والی رطوبت کو خشک کرسکتی ہے اور بہتی ناک کے مسئلے سے نجات دلاتی ہیں، مگر ان کا استعمال بلغم سے نجات کو بھی مشکل تر بناسکتا ہے۔

درست ادویات کا انتخاب
ایسی دوائیں ملتی ہیں جو بلغم کو پتلا کرکے ان کا اخراج آسان بنادیتی ہیں تاہم ڈاکٹر کے مشورے سے ان کا انتخاب کریں۔

الرجی سے بچیں
اگر کسی موسم میں اکثر الرجی کے باعث بہتی یا بند ناک کا سامنا ہوتا ہے تو اس سے بچنے کی کوشش کریں کیونکہ اس سے بھی بلغم کی مقدار بڑھتی ہے۔

خراش کا باعث بننے والی اشیا سے گریز
کیمیکلز، پرفیوم اور آلودگی ناک، گلے اور سانس کی گزرگاہ میں خراش کا باعث بن سکتے ہیں، جس سے بھی بلغم کی مقدار زیادہ بننے لگتی ہے۔

کیفین اور الکحل سے گریز
یہ دونوں ہی ڈی ہائیڈریشن کا باعث بنتے ہیں، جب بلغم کا مسئلہ ہو تو گر اور کیفین سے پاک مشروبات کا زیادہ استعمال بہتر ہوتا ہے۔

پھلوں کو ترجیح دیں
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ پھلوں سے ملنے والے فائبر سے بھرپور غذا کا استعمال نظام تنفس کے مسائل جیسے بلغم میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔

سینے میں جلن کا باعث بننے والی غذاﺅں سے گریز
سینے میں جلن کے نتیجے میں بلغم کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے، اگر سینے میں جلن کا اکثر شکار رہتے ہیں تو اس کا باعث بننے والی غذاﺅں سے گریز کریں اور ڈاکٹروں سے اس سے بچنے کے لیے مدد لیں۔

نمک ملے پانی سے غرارے
غرارے کرنا گلے کو مدد فراہم کرتا ہے اور خراش کم ہوتی ہے، ایک چائے کا چمچ نمک ایک گلاس گرم پانی میں ملا کر دن میں کئی بار غرارے کریں۔

نوٹ : پشاور کے تمام ڈاکٹرز کے نمبرز کے لئے رابطہ کریں شکریہ

کیا آپ جانتے ہیں کہ پانی کی کمی سے کئی صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں؟ ہمارے جسم کا 60% حصہ پانی پر مشتمل ہے، اور روزانہ ...
26/01/2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ پانی کی کمی سے کئی صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں؟ ہمارے جسم کا 60% حصہ پانی پر مشتمل ہے، اور روزانہ کم از کم 8 گلاس پانی پینا ضروری ہے تاکہ آپ کی جلد نرم و ترو تازہ رہے، ہاضمہ درست رہے، اور آپ کا جسم صحیح طریقے سے کام کرے۔

اگر آپ کو مستقل تھکاوٹ، سر درد، یا خشکی محسوس ہو، تو یہ پانی کی کمی کے علامات ہو سکتے ہیں۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور روزانہ مناسب مقدار میں پانی پئیں۔

ایم خیل وزیرستان میڈیکوز پشاور میں ہم آپ کو صحت مند زندگی گزارنے کے لیے مفید مشورے اور پشاور کے تمام ڈاکٹرز کے نمبرز کے ساتھ ساتھ علاج فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ حاضر ہیں۔"

17/01/2025

False Hiring

05/07/2023

پشاور کی بجائے خلیفہ گل نواز ٹیچنگ ہسپتال بنوں میں بھی اب #فالج کا علاج ہوسکے گا۔ دوا کی قیمت 2 لاکھ ہیں لیکن علاج مفت ہوگا لیکن مریض کو 3 گھنٹے کے اندر اندر ہسپتال لانا ہوگا ۔۔

آپ کو روزانہ تربوز کیوں کھانا چاہیے؟ تربوز کے بہت سے صحت کے فوائد ہیں لیکن میں پہلے نمبر کے طور پر "کینسر سے تحفظ" سے شر...
17/05/2023

آپ کو روزانہ تربوز کیوں کھانا چاہیے؟

تربوز کے بہت سے صحت کے فوائد ہیں لیکن میں پہلے نمبر کے طور پر "کینسر سے تحفظ" سے شروعات کروں گا۔

1. تربوز میں کچھ ایسے مادے ہوتے ہیں جو جسم کو کینسر سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹ ہے اور اس میں فلیوونائڈز ہوتے ہیں جو جسم کو کینسر جیسے چھاتی، بڑی آنت اور دیگر بہت سے مسائل سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔

2. تربوز میں موجود وٹامنز جسم میں انفیکشن کا علاج کرتے ہیں۔ یہ جوڑوں کی سوزش کے علاج میں بھی مدد کرتا ہے۔

3. پوٹاشیم اور مینگنیج جیسے اہم عنصر بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے پر کام کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تربوز میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس سکلیروسیس کے خلاف خون کی شریانوں کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

4. تربوز جسم سے نمک کے جمع ہونے کو ختم کرتا ہے اور خون میں یورک ایسڈ کی مقدار کو بھی کم کرتا ہے جس سے پوٹاشیم کی موجودگی کی وجہ سے گردے میں پتھری ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

5. تربوز کی ایک اور اہمیت یہ ہے کہ یہ دل کے مسائل کو ٹھیک کرتا ہے۔ جیسا کہ کہا گیا ہے، تربوز میں وافر مقدار میں پوٹاشیم ہوتا ہے جو دل کی بیماریوں کے علاج کے لیے ضروری ہے۔ یہ آپ کے دل کو صحت مند رکھتا ہے۔

6. تربوز الٹرا وائلنٹ شعاعوں، یووی کے زیادہ اثر کو کم کرتا ہے، تربوز میں لائکوپین نامی روغن کی موجودگی جسم کو الٹرا وائلنٹ شعاعوں سے بچاتی ہے۔

7. سب سے اہم بھی، یہ دماغ کو تازگی دیتا ہے۔ تربوز دماغی طاقت کو بڑھاتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن بی 6 اور پانی کی اچھی مقدار ہوتی ہے جو دماغ کے لیے سب سے اہم ہے۔

8. آخر میں، یہ مخالف عمر ہے. یہ آپ کا جسم، جلد، بال اور آپ کے جسم کے کچھ حصوں کو جوان اور تروتازہ بناتا ہے۔

👈حمل سے ایک ماہ پہلے اور حمل کے پہلے 3مہینے میں فولک ایسڈ کی ایک گولی جو قیمت میں ایک یا دو روپے کی ہوتی ہے، بچے کو عُمر...
02/04/2023

👈حمل سے ایک ماہ پہلے اور حمل کے پہلے 3مہینے میں فولک ایسڈ کی ایک گولی جو قیمت میں ایک یا دو روپے کی ہوتی ہے، بچے کو عُمر بھر کی معذوری سے بچا سکتا ہے

👈 تمام حاملہ خواتین اور وہ خواتین جو حمل کی خواہش مند ہیں ، اپنی خوراک میں فولِک ایسڈ کو شامل کریں، ہرے پتوں والی سبزیوں ، کلیجی، تازہ پھوں اور ڈرائی فروٹ میں فولِک ایسڈ شامل ہوتا ہے۔

👈یاد رکھیں ! حمل کے پہلے 3مہینے میں انسانی جِسم کے اعضاء بنتے ہیں ،(period of organogenesis), اگر اس وقت فولک ایسڈ کی کمی ہو تو بچے کی کمر میں پھوڑا ، سر میں پانی اور سر کا بڑا ہونا جیسی پیچیدگیا ں ہو سکتی ہیں

جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو کھانے کے ساتھ ہم ہوا بھی نگل رہے ہوتے ہیں۔اب اس ہوا کو جسم سے خارج ہونا ہے۔اسی فیصد ہوا خون میں...
28/02/2023

جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو کھانے کے ساتھ ہم ہوا بھی نگل رہے ہوتے ہیں۔اب اس ہوا کو جسم سے خارج ہونا ہے۔اسی فیصد ہوا خون میں جذب ہو کر تنفس کے عمل کے ذریعے جسم سے خارج ہوجاتی یے۔کچھ ہوا ریاح کی حالت میں جسم سے خارج ہوجاتی ہے اور کچھ ہوا ڈکار کی شکل میں جسم سے خارج ہوجاتی ہے۔ڈکار دراصل معدہ میں موجود گیسوں جیسے آکسیجن اور ناٸیٹروجن کے اخراج کا قدرتی عمل ہے جو کھانا کھانے دوران معدہ میں جمع ہوجاتی ہیں۔باقی ڈکار کا خوراک کے ہضم ہونے سے کوٸ تعلق نہیں۔



پشاور کے تمام ڈاکٹرز کے نمبرز کے لئے رابطہ کریں شکریہ

ایک سروے کے مطابق2018 سے لے کر 2022 تک صرف پاکستان میں دولاکھ 23 ھزار لڑکیاں فیس بک سے محبت کر کےمردوں کی ہوس کا نشانه ب...
26/02/2023

ایک سروے کے مطابق
2018 سے لے کر 2022 تک صرف پاکستان میں دولاکھ 23 ھزار لڑکیاں فیس بک سے محبت کر کےمردوں کی ہوس کا نشانه بنیں
اور تین لاکھ سے زیاده لڑکیوں نے اپنی نیوڈ پکس اور ویڈیو لڑکوں کو دیں
3 ھزار لڑکیاں ایسی ھیں جو محبت کے نام په ملنےگیئں اور لڑکوں نے الله کی قسم, ماما کی قسم, ڈیلیٹ کردوں گا کا ڈرامه کر کے پورن ویڈیو بنائی اور بعد میں ان کو اس ویڈیو کے زریعے بلیک میل کیا.
بارہا اپنی ھوس پوری کی پیسے لیے اور دوستوں کی بھی ھوس پوری کروائی .
کتنی ھی لڑکیوں نے خودکشی کی.
کتنی ھی لڑکیوں کی ویڈیو اب بھی مختلف ویب سائٹ پہ گردش کررھی ھیں.
کتنے ایسے کیس ھیں جو رپورٹ ہی نھیں ھوتے اور ماں باپ اپنی عزت کے مارے اپنی بیٹیوں کو مار دیتے ھیں
کہتے ھیں انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ھے اور دوسروں کی غلطیوں سے بھی سیکھتا ھے
مگر افسوس یه ھے که اتنے کیس رپورٹ ھونے کے باوجود بھی لڑکیوں کو ھوش نھیں آیا
وه مسلسل اپنی عزت نیلام کرنے پہ تلی ھوئی ھیں
صرف اک جملے کے آسرے په کہ "میرے والا ایسا نھیں" اور جب سب کچھ لٹا بیٹھتی ھیں تو سمجھ آتی ھے که میرے والا بھی ایسا ھی گھٹیا ھے.

سوچنے کی بات یه ھے که
اگر میرے والا یا تیرے والا اتنا ھی اچھا ھوتا تو میرا رب نامحرم رشتے حلال قرار دیتا جب دیور, جیٹھ, سارے کزن, خالو, پھوپھا جیسے رشتے جن کو آپ جانتی ھیں ان کو نامحرم قرار کیوں دیتا؟
تو آپ سوشل میڈیا په گردش کرتے مردوں پہ کیسے بھروسه کرسکتی ھیں؟
اس پر لکھنے کو بھت کچھ ھے مگر فائده کوئی نھیں, کیوں که اب لڑکیوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا یوز کررھی ھے
آپ کو بھی حالات کی سنگینی کا اچھے سے علم ھے.

اگر آپ کسی کو اچھا سمجھ کے دوستی یا محبت کررھی ھیں تو یه آپ کی زمے داری ھے .
اور مرد کی نفسانی خواھش کا اندازه اس بات سے لگایا جاسکتا ھے که اس کو چار شادیون تک کی بیک وقت اجازت ھے
مرد کے مقابلے میں عورت کی زمے داری زیاده ھے که وه اپنے آپ کو بچا کے رکھے
تو یاد رکھیں چاھے سوشل میڈیا ھو یا ریئل لائف آپ سب ھی محفوظ ھیں جب تک کہ آپ کے لہجے میں کسی نامحرم کے لیے کوئی نرمی نہ ہو.

اپنے آپ پر احسان کرو اپنا آپ بچالو 🙏
المنتخب



پشاور کے تمام ڈاکٹرز کے نمبرز کے لئے رابطہ کریں شکریہ

The World Health Organization (WHO) warns that 25 percent of the world’s population, or 2.5 billion people, will have he...
22/02/2023

The World Health Organization (WHO) warns that 25 percent of the world’s population, or 2.5 billion people, will have hearing problems by 2050.
The warning came from the first-ever report on hearing from the United Nation’s health agency.

The report found that many of the causes of hearing loss are preventable. They include infections, disease, birth defects, too much noise and lifestyle choices.

To fight hearing loss, the report suggests measures which, it says, could cost what is equal to $1.33 for every person each year. WHO director-general Tedros Adhonom Ghebreyesus said the cost of doing nothing is very high, an estimated $1 trillion.

The U.N. researchers estimate that one in five people around the world already have hearing problems. But the report warned the number may increase to 2.5 billion people during the next 30 years. And 700 million would require some kind of treatment for hearing loss by 2050.



پشاور کے تمام ڈاکٹرز کے نمبرز کے لئے رابطہ کریں شکریہ

وٹامن ڈی 3، جسے عام طور پر “سن شائن وٹامن” کہا جاتا ہے، صحت کے لیے بے شمار فوائد کا حامل ہے۔ وٹامن ڈی 3 انسانی جسم کے لی...
15/01/2023

وٹامن ڈی 3، جسے عام طور پر “سن شائن وٹامن” کہا جاتا ہے، صحت کے لیے بے شمار فوائد کا حامل ہے۔ وٹامن ڈی 3 انسانی جسم کے لیے کیوں ضروری ہے؟ اور اسکی کمی کی کیا علامات ہیں جانیں 👇
https://www.marham.pk/healthblog/vitamin-d3-k-fayde-in-urdu/

15/01/2023

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M KheL Waziristan Medicos Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to M KheL Waziristan Medicos Peshawar:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram