
13/07/2023
کیا (Cannabis psychosis) (چرس سے ہونے والا سائیکوسس) واقعی میں کوئی بیماری ہے؟
ڈنمارک میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چرس کے استعمال سے واقعی میں سائیکوسس ہو سکتا ہے۔ یہ ایک مختصر مدت کی سائیکوسس کی بیماری ہوتی ہے جو چرس کے استعمال سے شروع ہو جاتی ہے تاہم اگر اس کا استعمال روک دیا جائے تو بہت جلدی ختم بھی ہوجاتی ہے۔ لیکن یہ بیماری بہت کم ہوتی ہے، پورے ڈنمارک میں ایک سال میں اس کے صرف سو نئے کیسز نظر آتے ہیں۔
تاہم تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا کہ:
· تین چوتھائی تعداد اگلے ایک سال میں کسی اور قسم کی سائیکوسس کی بیماری کا شکار ہوگئی۔
· تقریباً آدھے لوگ تین سال بعد بھی کسی نہ کسی قسم کے سائیکوسس کا شکار تھے۔
اس سے یہ بھی لگتا ہے کہ وہ لوگ جن میںCannabis psychosisکی تشخیص ہوئی تھی دراصل کسی طویل مدتی سائیکوسس مثلاً شیزوفرینیا کی ابتدائی علامات ظاہر کررہے ہیں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہی گروپ ہو جس کو چرس کے استعمال سے بالخصوص سائیکوسس شروع ہو جانے کا خطرہ ہواس لیے اسے مستقبل میں چرس کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔