30/07/2025
تیراہ واقعے کی ایک اور دلخراش ویڈیو نے روح کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ معصوم شہریوں پر سیدھی گولیاں، گھروں میں ماتم، بچوں کی چیخیں، اور ماؤں کی آہیں — کیا یہی ریاستی طاقت کا مطلب ہے؟ کیا ریاست اپنی ہی عوام کے خون سے سڑکیں رنگنے کے لیے بنی ہے؟ہم پوچھنے میں حق بجانب ہیں: کیا ریاست کا کام اپنے شہریوں پر گولیاں چلانا ہے یا ان کی جان، مال اور عزت کا تحفظ کرنا؟ جب محافظ ہی قاتل بن جائیں تو پھر انصاف کہاں سے ملے؟ جب امن کی ضمانت دینے والے ہی بارود برسائیں تو امید کہاں باقی رہتی ہے؟تیراہ کے مظلوم عوام کے زخم ہمارے قومی وقار پر بدنما داغ ہیں۔ اس بے حسی، اس جبر اور اس ریاستی دہشتگردی کے خلاف خاموشی بھی جرم ہے۔ آج اگر ہم خاموش رہے تو کل ہر درہ، ہر وادی، ہر بستی تیراہ بن جائے گی۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ظلم کے ذمہ داران کو فوراً بے نقاب کیا جائے، اور مظلوم عوام کو انصاف فراہم کیا جائے — ورنہ عوام کا صبر اب آخری سانسوں پر ہے!