Dr Said Amin Afridi pediatrician ڈاکٹر سیدامین افریدی چلڈرن سپیشلسٹ

  • Home
  • Pakistan
  • Peshawar
  • Dr Said Amin Afridi pediatrician ڈاکٹر سیدامین افریدی چلڈرن سپیشلسٹ

Dr Said Amin Afridi pediatrician ڈاکٹر سیدامین افریدی چلڈرن سپیشلسٹ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Said Amin Afridi pediatrician ڈاکٹر سیدامین افریدی چلڈرن سپیشلسٹ, Health & Medical, Room 18B khattak medical centre dabgari garden, Peshawar.

ڈاکٹر سید امین آفریدی
کنسلٹنٹ چلڈرن سپیشلسٹ اینڈ نیو نٹا لوجسٹ
کلینک ایڈریس
روم نمبر 18بی خٹک میڈیکل سنٹر ڈبگری گارڈن
اوقات کار: دوپہر 2 بجے سے شام 7 بجے تک
چھٹی بروز ہفتہ ،اتوار
رابط نمبر
03339141445

09/12/2025

ایک بچے کی ہکلاہٹ ہمیشہ زبان کا مسئلہ نہیں ہوتا، کبھی یہ ذہنی دباؤ کی نشانی بھی ہو سکتی ہے۔ والدین بچوں کے جذبات
پر توجہ دیں—وقت پر سپورٹ اُنہیں بہتر بنا سکتی ہے۔"*
ڈاکٹر سید امین آفریدی
کنسلٹنٹ چلڈرن سپیشلسٹ
کلینک:روم نمبر 18بی خٹک میڈیکل سنٹر ڈبگری گارڈن
رابطہ نمبر:03339141445

06/12/2025

⚠️ جعلی ڈاکٹروں سے ہوشیار رہیں! ⚠️
پاکستان میں جعلی معالج (quacks) لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔ یہ نہ ڈاکٹر ہیں، نہ ان کے پاس کوئی میڈیکل ڈگری ہوتی ہے۔ غلط علاج، غلط دوائیاں اور غلط تشخیص لوگوں کی صحت برباد کر دیتی ہیں۔

براہِ کرم ہمیشہ رجسٹرڈ ڈاکٹر سے ہی علاج کروائیں۔ اپنی اور اپنے بچوں کی جانیں قیمتی ہیں – انہیں غیر مستند افراد کے ہاتھوں میں نہ دیں۔

آگاہی پھیلائیں… جان بچائیں۔

ڈاکٹر سید امین آفریدی
کنسلٹنٹ چلڈرن سپیشلسٹ

بچوں_کا_نمونیا_کے_دوران_سینہ_باندھنا:  اج کل بچوں کا سینہ جب خراب ھو جاتا ھے تو کچھ مائیں بچوں کا سینہ کپڑے سے مضبوطی کے...
05/12/2025

بچوں_کا_نمونیا_کے_دوران_سینہ_باندھنا:
اج کل بچوں کا سینہ جب خراب ھو جاتا ھے تو کچھ مائیں بچوں کا سینہ کپڑے سے مضبوطی کےساتھ باندھ لیتے ھیں۔ یہ ایک انتہائ خطرناک عمل ھے اس سے بچے کی جان جا سکتی ھے۔ یہ بچے کو فائدہ کے بجائے نقصان پہنچاتی ھے کیونکہ جب سینہ خراب ہوجاتا ھے تو فطری عوامل انسان کو موت سے بچانے کے لئے متحرک ھو جاتے ھے جیسے سانس کا پھولنا اور چھاتی کا تیز تیز حرکت شروع کرنا تاکہ زیادہ سے زیادہ آکسیجن کینچح سکے ۔ لہذہ سینہ باند ھنے سے آکسیجن کھینچنے میں مزید دشواری ھو جاتی ھے اور بچے کی تکلیف میں مزید اضافہ ھو جاتا ھے۔ اسلئے اس عمل کی حوصلہ شکنی کریں.

عوام کی آگاہی کے لئے دوسرے لوگوں کے ساتھ شئیر کریں

ڈاکٹر سیدامین افریدی
چلڈرن سپیشلسٹ

02/12/2025

یہ بات یاد رکھیں کہ بچے وہی بنتے ہیں جو وہ اپنے والدین میں دیکھتے ہیں۔
اچھی عادات، نرم رویہ اور مثبت رویہ اپنا کر اپنے بچوں کے لیے بہترین رول ماڈل بنیں۔

*پشاور: خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے والا اسپتال کا سی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار*پشاور: خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے والا اسپ...
01/12/2025

*پشاور: خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے والا اسپتال کا سی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار*

پشاور: خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے والا اسپتال کا سی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار کرلیا گیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی شکایت پر خطرناک بلیک میلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔

شکایت کے مطابق ملزم عمران نے شادی کا جھانسا دے کر متاثرہ خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کیں اور اس سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ ملزم نے بلیک میلنگ کے لیے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کو بھی نازیبا ویڈیو بھیجی اور بیانات بھی ریکارڈ کیے۔

این سی سی آئی اے نے تاتارا پارک میں ملزم کے ساتھ خفیہ ملاقات طے کروائی اور چھاپا مار کر ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے آئی فون 12 پرو میکس، واٹس ایپ چیٹ اور متعدد خواتین کی خفیہ ویڈیوز برآمد ہوئیں۔

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم PIC اسپتال میں سی سی ٹی وی آپریٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔ ملزم سے اسپتال کے خواتین وارڈ کی خفیہ ویڈیوز ملنے پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

29/11/2025
29/11/2025

یہ حقیقت ہے کہ ہم میں سے زیادہ لوگ ماضی اور مستقبل کے بارے میں اتنا سوچتے رہتے ہیں کہ موجودہ لمحہ ہمارے ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔ نہ ماضی ہمارے اختیار میں ہے، نہ مستقبل—لیکن ان کی فکر ہمیں بےچینی، اضطراب اور ڈپریشن کی طرف لے جاتی ہے۔

اپنی زندگی اور اپنے خیالات کو منظم کریں۔
اپنی توجہ آج پر رکھیں۔
چھوٹے چھوٹے قدم آپ کی ذہنی سکون کا راستہ بن سکتے ہیں۔

🧠✨ اپنے ذہن کو پرسکون رکھیں — زندگی ابھی میں ہے!

28/11/2025

🔵 بخار کے بارے میں ایک اہم بات!ہمارے علاقے میں یہ بات عام ہے کہ"اگر بخار بہت زیادہ ہو تو آئی وی پیراسٹامول نہیں دینی چاہ...
22/11/2025

🔵 بخار کے بارے میں ایک اہم بات!

ہمارے علاقے میں یہ بات عام ہے کہ
"اگر بخار بہت زیادہ ہو تو آئی وی پیراسٹامول نہیں دینی چاہیے"
لیکن حقیقت یہ ہے کہ:

✅ آئی وی پیراسٹامول بخار کم کرنے کے لیے ہی دی جاتی ہے
اور ڈاکٹر مریض کی حالت دیکھ کر بالکل محفوظ طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔

❗ غلط فہمیاں علاج میں تاخیر اور نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔

اس لیے:
👉 بخار ہو تو خود علاج نہ کریں
👉 غلط باتوں پر یقین کرنے کے بجائے ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کریں
👉 آئی وی پیراسٹامول بخار کم کرنے کی ایک مؤثر دوا ہے، غلط پروپیگنڈا نہیں!

💙 صحت خدا کی نعمت ہے—مصدقہ معلومات پر عمل کریں۔

ڈاکٹر سید امین آفریدی
کنسلٹنٹ چلڈرن سپیشلسٹ



21/11/2025

یہ صرف بچوں ہی پر لاگو نہیں ہوتا بلکہ والدین کو بھی چاہیے کہ گھر میں موبائل فون کا استعمال کم کریں اور اپنے بچوں کو وقت دیں۔ بچوں کے سامنے موبائل کا زیادہ استعمال اُن کی ذہنی نشوونما اور رویوں پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
اپنے بچوں کے لیے وقت نکالیں، کیونکہ والدین کی توجہ اور محبت کسی بھی اسکرین سے زیادہ قیمتی ہے۔

18/11/2025

😃

Address

Room 18B Khattak Medical Centre Dabgari Garden
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Said Amin Afridi pediatrician ڈاکٹر سیدامین افریدی چلڈرن سپیشلسٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram