FaYaz Yousafzai Information of Clinical Lab Human Diagnosis Disease

FaYaz Yousafzai Information of Clinical Lab Human Diagnosis Disease ❤️🇨🇭Nature of Switzerland 🇨🇭❤️👍

انوکھی مگر سچی کہانی : بھائیوں کو بہنوں کا حق کھاتے تو دیکھا اور سنا تھا مگر ۔۔۔۔ برسوں بیرون ملک مزدوری کرنے والے شخص ک...
14/04/2026

انوکھی مگر سچی کہانی : بھائیوں کو بہنوں کا حق کھاتے تو دیکھا اور سنا تھا مگر ۔۔۔۔ برسوں بیرون ملک مزدوری کرنے والے شخص کا حق حصہ پاکستان میں بیٹھی بہنیں ڈکار گئیں ، 4 مربع انتہائی قیمتی اراضی ہڑپ کر لی ، رشوت نہ دینے کا عادی باشعور پاکستانی نژاد امریکی شہری رل کر مر گیا ، جمیل مغل احمد پور شرقیہ میں پیدا ہوا یہ دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور انکا والد اچھی خاصی وراثتی جائیداد کا مالک تھا جمیل یہاں کے سرکاری ٹاٹ سکولوں میں پڑھے لاہور سے ایف ایس سی کرنے کے بعد جمیل مغل امریکہ چلا گیا اور وہاں اعلیٰ تعلیم کے بعد اس نے بہترین نوکری حاصل کرلی نوکری کے بعد جب کچھ حالات بہتر ہو گئے تو جمیل مغل نے ایک امریکی دوشیرہ سے شادی کر لی جس سے اس کا ایک خوبصورت بیٹا بھی ہے اگرچہ اس خاتون نے بعد میں جمیل سے طلاق لے لی ۔مگر ہر ہفتے بیٹے کو شوہر سے ملانے ضرور لاتی جمیل مغل نے جب امریکی شہریت حاصل کر لی تو اس نے اپنی بہنوں اور بہنوئیوں کو بھی اپنے خرچے پر مختلف اوقات میں امریکہ بلا لیا اس نے انہیں وہاں نوکریاں بھی دلائیں مگر بوجوہ ان لوگوں کو امریکہ راس نہ آیا اور یہ واپس پاکستان یعنی احمد پور شرقیہ آگئے۔2021 میں جمیل مغل اپنے امریکہ میں کاروبار کو بڑھانے کے لیے سرمایہ اکٹھا کرنے پاکستان آیا تو اسکی بہنیں اور بہنوئی وراثتی جائیداد میں اسکے حصے سے مکر گئے یہ کہہ کر صاف انکار کردیا کہ تم نے زندگی جہاں گزاری ہے اب تمہاری جائیدادیں اور حصے وہیں ہیں ، حالانکہ جمیل مغل کے حصے میں والد کے چار مربعے زمین میں سے 2 مربعے آتے تھے ۔ لیکن جائیداد کی وراثت نہ ہوئی تھی اور بہنوں نے اپنے شوہروں کے کہنے پر پٹواری تحصیلداروں اور گرداروں کی خدمت کرکے ساری جائیداد اپنے نام کروا لی تھی ۔حالانکہ جمیل کے والد حیات تھے تو وہ خود کہتے تھے کہ دو مربعے جمیل کے ہیں اور باقی دو مربعے بیٹیوں کے ۔ جمیل نے بہنوں کی منت سماجت کی تو انہوں نے کہا بجائے اسکے آپ ہمیں کچھ دیں الٹا آپ ہم سے لینے آگئے ہیں ۔ اسی پر اکتفا نہ کیا بلکہ بھائی کو مختلف دیوانی کیسوں میں الجھا دیا کہ وہ تنگ آکر واپس امریکہ چلا جائے ۔ جمیل مغل نے عدالت کچہری سے رجوع کیا مگر یہاں اپنے دیس میں تو قدم قدم پر رشوت چلتی ہے لیکن جمیل مغل ایک مہذب معاشرے میں برسوں گزار چکے تھے وہ رشوت لینے اور دینے کو سب سے بڑا گناہ سمجھتے تھے جب جمیل مغل نے اپنوں کا یہ حال دیکھا تو اپنے ایک دوست کو مختار خاص بنایا اور دوست کو یہ ہدایت کرکے واپس امریکہ چلے گئے کہ مجھے تب سکون آئے گا جب میرا حصہ یہ پراپرٹی میری بہنوں اور بہنوئیوں کے چنگل سے نکلے گی بے شک پراپرٹی مجھے نہ ملے تم اسے غریبوں میں بانٹ دینا یا کسی اچھے خیراتی ادارے کو دے دینا مگر ان قبضہ گیروں سے ہر صورت واپس لینا ۔ دوست نے ہر ممکن کوشش کی لیکن انکی ہر درخواست خارج ہوتی گئی کیونکہ مدعی یہاں موجود ہی نہ تھا ۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے ایک حکم کے تحت مقامی عدالتوں کو کہہ دیا کہ ضروری نہیں کہ اس کیس میں مدعی یہاں موجود ہو ، اب دوست کے لیے مسئلہ یہ تھا کہ ہر قدم پر منہ پھاڑ کر پیسے مانگے جاتے تھے پٹواری سے لے کر تحصیلدار گرداور اے سی ڈی سی آفس ۔۔۔ دوست نے جب جمیل مغل سے اجازت مانگی کہ میں کچھ رقم خرچ کرنا چاہتا ہوں تم بعد میں مجھے دے دینا مگر جمیل مغل نے ملتان میں موجود اپنے دوست کو سختی سے منع کردیا ۔۔۔۔ اس طرح جمیل مغل کا کیس ٹھپ ہو گیا ۔۔۔۔۔ اور پچھلے دنوں اطلاع آئی کہ جمیل مغل امریکہ میں اپنے فلیٹ میں انتقال کر گیا اسکے پاس کوئی اپنا نہیں تھا ، دو روز بعد اسکی میت ہمسائیوں نے دریافت کی تھی ۔ اسکا بیٹا اور سابقہ بیوی آئے اور اسکی آخری رسومات ادا کر دیں جمیل مٖغل کو امریکہ میں ہی ایک قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔۔۔ احمد پور شرقیہ کے جمیل مغل کی بہنوں اور بہنوئیوں کو مبارک ہو کہ اب وہ اپنے بھائی کے حق اور حصے کے بلا شرکت غیرے قانونی مالک بن چکے ہیں ۔ اب جمیل مغل قیامت تک ان سے حق مانگنے نہیں آئے گا ان رشتہ داروں کی مرضی کہ جمیل مغل والا حصہ یہاں زندگی میں اڑا دیں یا پھر مرنے کے بعد قبروں میں لے جائیں ۔۔۔ اور ہاں اس گندے اور بدبودار نظام کو بھی ڈھیروں مبارک کہ جسکا کنویں جیسا پیٹ رشوت سے نہیں بھرا گیا اور ایک حقدار اپنے حق کی آس لگائے دیا سے چلا گیا۔۔۔ دعا ہے اللہ کریم ایماندار ، مہذب اور باشعور جمیل مغل کے درجات بلند فرمائے آمین

14/04/2026

اتنا تیز تھپڑ 🤣

شراب کے نشے میں دھت پولیس کانسٹیبل کی درندگی، 13 سالہ طالبعلم پر وحشیانہ تشدد ٹنڈوالہیار میں پولیس گردی کا ایک اور افسوس...
14/04/2026

شراب کے نشے میں دھت پولیس کانسٹیبل کی درندگی، 13 سالہ طالبعلم پر وحشیانہ تشدد ٹنڈوالہیار میں پولیس گردی کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آگیا۔ مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت پولیس کانسٹیبل عرفان ڈاہری نے بلاجواز 13 سالہ معصوم بچے، جو نویں جماعت کا طالبعلم ہے، کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید مارپیٹ کی۔ واقعے کے بعد علاقے کے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔متاثرہ خاندان اور شہریوں نے ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پولیس کانسٹیبل عرفان ڈاہری کو معطل کیا جائے، اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کیا جائے اور معصوم طالبعلم کو انصاف فراہم کیا جائے۔

عوام کا سوال: آخر کب تک وردی کے نام پر معصوم شہریوں پر ظلم ڈھایا جاتا رہے گا؟ اب وقت آگیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کی جائے۔

Sayed Saleem Shah Tando Allahyar Police DIGP Hyderabad Range ゚

یہ کیا ہیں اس کو آپ لوگ کیا نام کہتے ہیں کمنٹ میں بتاتے
14/04/2026

یہ کیا ہیں اس کو آپ لوگ کیا نام کہتے ہیں کمنٹ میں بتاتے

میرپورخاص میں ایک نجی میڈیکل کالج کی طالبہ کی جانب سے مبینہ طور پر اپنی جان لینے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پول...
14/04/2026

میرپورخاص میں ایک نجی میڈیکل کالج کی طالبہ کی جانب سے مبینہ طور پر اپنی جان لینے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متوفیہ کے ماموں کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں جنسی ہراسانی اور خودکشی پر مجبور کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق ایک لیکچرر اور دو طلبہ پر الزام ہے کہ وہ فرسٹ ائیر کے نمبروں کے معاملے پر طالبہ کو بلیک میل کرتے رہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ متاثرہ طالبہ نے متعدد بار پرنسپل اور ان کی پروفیسر اہلیہ سے شکایت کی، تاہم مبینہ طور پر ملزمان کی موجودگی میں ہی اس پر شکایت واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا اور انکار کی صورت میں داخلہ منسوخ کرنے کی دھمکی دی گئی۔

ادھر تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق واقعے کے محرکات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

***de

مشال خان قتل کیا گیا تو قاتلوں کو کوئی ڈر کوئی فکر نہیں تھی، انہوں نے بھاگنے، چھپنے یا ڈرنے کی بجائے سوزوکی پر لاؤڈ اسپی...
13/04/2026

مشال خان قتل کیا گیا تو قاتلوں کو کوئی ڈر کوئی فکر نہیں تھی، انہوں نے بھاگنے، چھپنے یا ڈرنے کی بجائے سوزوکی پر لاؤڈ اسپیکر باندھ کر علاقے میں اعلانات کرنے شروع کردیے، کہ کوئی مشال خان کو دفن کرنے اور جنازہ پڑھنے نہیں جائیگا، ورنہ نقصان کی ذمہ داری اس کی اپنی ہوگی۔
ریاست تماشائی بنکر قاتلوں کی خوشنودی حاصل کرنے میں لگی ہوئی تھی۔ ایک شخص شیرین یار یوسفزئی نے گھر سے بندوق لی، اور جناز گاہ پہنچ گیا، اور اعلان کرکے کہا کہ جو مشال خان کے ساتھ اپنا جنازہ پڑھوانے کا خواہشمند ہو، وہ آگے بڑھ کر جنازہ روکنے اور نمازیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے۔ جنازہ ہوا، قبر بنی اور آج تک موجود ہے۔
ہر جنونی ہجوم پر نفرت کے منتر پھونکے جاتے ہیں، جس کیلئے ایک عصا بدست شیرین یار کی ضرورت ہوتی ہے۔ بولنے اور آگے بڑھ کر کھڑے ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ سامری اور جادو منتروں کے جپنے تک موجود ہوتی ہے۔ ہجوم کا سحر ٹوٹ جائے تو زومبی پھر سے انسان بن جاتے، اور سامری غائب اور انسانیت غالب ہو جاتی ہے۔ آج مجھے مشال خان کے ساتھ ساتھ اپنا دوست شیرین یار یوسفزئی بھی یاد آرہا ہے۔ قتل ہونے سے پہلے ہر مشال خان کو اپنے شیرین یار یوسفزئی کی ضرورت ہے۔ ورنہ اقبال لالا جنازے پڑھنا بڑی کامیابی سمجھیں گے۔ #شازار جیلانی

13/04/2026

بڑی خبر 🔥 ايرانی انقلاب پاسداران نے آبنائے ہرمز میں ایک اسرائيلي بحري جہاز قبضہ میں لے لیا۔See more...

لاہور کی دو بہنیں مکسڈ مارشل آرٹس میں اپنی پہچان بنا رہی ہیں۔ سنبل اور طیبہ نہ صرف عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ چکی ہیں ب...
13/04/2026

لاہور کی دو بہنیں مکسڈ مارشل آرٹس میں اپنی پہچان بنا رہی ہیں۔ سنبل اور طیبہ نہ صرف عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ چکی ہیں بلکہ لاہور میں بچوں، مردوں اور فیملیز کو ٹریننگ بھی دے رہی ہیں۔

کہتے ہیں جب عمر ڈھل جاتی ہے تو جسم پر اختیار کمزور ہو جاتا ہے 😱😱 اداکارہ کرشما کپور ایک...See more
13/04/2026

کہتے ہیں جب عمر ڈھل جاتی ہے تو جسم پر اختیار کمزور ہو جاتا ہے 😱😱 اداکارہ کرشما کپور ایک...See more

13/04/2026

اتنا بڑا گاڑی چلاتا ہے

ان کی بھی شادی ہو گئی
13/04/2026

ان کی بھی شادی ہو گئی

حنا آفریدی پاکستانی تفریحی صنعت میں ایک ابھرتی ہوئی ستارہ ہیں، جو اپنی شاندار اور قدرتی خوبصورتی کے لیے مشہور ہیں۔ ✨ اس ...
13/04/2026

حنا آفریدی پاکستانی تفریحی صنعت میں ایک ابھرتی ہوئی ستارہ ہیں، جو اپنی شاندار اور قدرتی خوبصورتی کے لیے مشہور ہیں۔ ✨ اس کی چینی مٹی کے برتن کی رنگت اور تاثراتی آنکھوں نے اسے بڑے فیشن اور کاسمیٹک برانڈز کے لیے پسندیدہ چہرہ بنا دیا ہے۔ 💄 اس کے پاس ایک آسان خوبصورتی ہے، جو اکثر کھیلوں میں کم سے کم میک اپ میں نظر آتی ہے جو اس کی جوانی کی خصوصیات کو نمایاں کرتی ہے۔ 🌸 اس کے موٹے، بہتے ہوئے ٹیس اور لمبا قد اسے اسکرین اور رن وے دونوں پر ایک اہم موجودگی فراہم کرتا ہے۔ 👗 اس کی شکل سے ہٹ کر، اس کی نرم مسکراہٹ اور نرم بولنے والی فطرت اس کے مجموعی شخصیت میں دلکش دلکشی کی ایک تہہ ڈالتی ہے۔ 😊 حنا روایتی مشرقی رعونت کو ایک وضع دار، جدید جمالیات کے ساتھ ملا کر سامعین کو مسحور کرتی رہتی ہے۔ 🌟🫂❤️‍🩹 ✨

Address

United States
Peshawar
75201

Telephone

+923430979834

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FaYaz Yousafzai Information of Clinical Lab Human Diagnosis Disease posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to FaYaz Yousafzai Information of Clinical Lab Human Diagnosis Disease:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram