Dr Abdul Basit khan

Dr Abdul Basit khan A Muslim, A Pakistani, Doctorate of Philosophy, A Friend, A Herbalist, , Social/ Political Activist.

بدبودار بغلوں کا گھریلو علاج۔۔۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ بدبودار بغلوں کے لئے قدرتی گھریلو علاج ، باڈی سپرے پرفیوم کے مقابلے ...
12/09/2025

بدبودار بغلوں کا گھریلو علاج۔۔۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ بدبودار بغلوں کے لئے قدرتی گھریلو علاج ، باڈی سپرے پرفیوم کے مقابلے میں دیرپا اثرات مرتب کرتا ہے ؟
جی ہاں : یہ سچ ہے ، اس کیلئے آپ کو لیموں 🍋 کی ضرورت پڑے گی۔۔۔

▪آدھا لیموں لیں اور
▪اسے اپنے بازوؤں کے نیچے بغلوں پر آہستہ سے رگڑیں
▪جب تک لیموں کا جوس سوکھ نہ جائے ایسے ہی چھوڑ دیں
▪اور پھر تازہ پانی سے دھو لیں۔

اگر آپ کی جلد حساس ہے تو
▪آدھا لیموں
▪آدھے گلاس پانی میں ملا لیں
پھر نرم نرم کپڑے یا روئی کی گیند سے جلد کو آہستہ سے رگڑیں۔

*ﷲ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو*

دعاؤں کا طلبگار
ڈاکٹر وحکیم عبدالباسط خان
ہر بل فزیشن۔ فاضل طب و جراحت(نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد)
ڈاکٹر آف فلاسفی (Ph.D) منیجمنٹ سائنسز
واٹس ایپ 03005881093

کیلشیئم کی کمی ظاہر کرنے والی علاماتبچپن میں اکثر آپ نے سنا ہوگا کہ روزانہ دودھ کا ایک گلاس ضرور نوش کریں کیونکہ یہ مضبو...
12/09/2025

کیلشیئم کی کمی ظاہر کرنے والی علامات

بچپن میں اکثر آپ نے سنا ہوگا کہ روزانہ دودھ کا ایک گلاس ضرور نوش کریں کیونکہ یہ مضبوط اور صحت مند ہڈیوں کے لیے بہت ضروری ہے۔

اب چاہے دودھ ناپسند ہی کیوں نہ ہو مگر دودھ کا ایک گلاس اتنا کیلشیئم جسم کو فراہم کرتا ہے جو نہ صرف ہڈیوں کی صحت بہتر کرتا ہے بلکہ بلڈ پریشر، دل کی صحت، جسمانی وزن اور مختلف امراض کا خطرہ کم کرتا ہے۔

کیلشیئم وہ اہم جز ہے جو ہمارا جسم خود بنانے سے قاصر ہے اور اسے غذا کے ذریعے ہی حاصل کیا جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق 19 سے 50 سال کی عمر کے افراد کے لیے روزانہ ایک ہزار ملی گرام کیلشیئم کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ اس سے زائد عمر کے لیے یہ مقدار 1200 ملی گرام ہے۔

پڑھنے میں تو یہ بہت کم مقدار لگ سکتی ہے تاہم بیشتر افراد اس کے حصول میں ناکام رہتے ہیں اور کیلشیئم کی کمی کا شکار ہوجاتے ہیں اور یہ آج کل کا عام مسئلہ بن چکا ہے۔

اور یہ اس صورت میں سنگین بھی ہوسکتا ہے جب بروقت اس کی تشخیص اور علاج نہ ہوسکے، یہاں آپ وہ علامات جان سکیں گے جو کیلشیئم کی کمی کے بارے میں بتاتی ہیں۔

اور ہاں ناخن میں سفید نشانات کیلشیئم کی کمی ظاہر نہیں کرتے۔

انگلیاں سن ہونا یا سوئیاں چبھنا

جسم میں کیلشیئم کی کمی کی سب سے پہلی علامت ایسی ہوتی ہے جس پر اکثرافراد توجہ بھی نہیں دیتے، طبی ماہرین کے مطابق انگلیاں سن ہونا یا ان میں سوئیاں چبھنے کا احساس اس بات کی علامت ہوسکتی ہے کہ جسم کو کیلشیئم کی کمی کا سامنا ہے۔

کمزور اور بھربھرے ناخن

کیلشیئم کی کمی کی سب سے عام علامات میں سے ایک کمزور اور بھربھرے ناخن ہوتے ہیں، اگر آپ کے ناخن اکثر ٹوٹ جاتے ہیں یا صحیح طرح اگتے نہیں، تو یہ کیلشیئم کی کمی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ اس صورت میں دودھ سے بنی مصنوعات، سبزپتوں والی سبزیاں، مچھلی، گریاں اور انجیر وغیرہ کا استعمال اس مسئلے سے نجات دلا سکتا ہے۔

مسلز کی اکڑن

مسلز اکڑنا بھی کیلشیئم کی کمی ابتدائی علامات میں سے ایک ہے، ویسے تو کسی مسل کا اکڑنا خطرے کی گھنٹی نہیں لگتا، تاہم اگر ایک دن میں کئی بار اس کا تجربہ ہو تو یہ کیلشیئم کی کمی کا باعث ہوسکتا ہے۔

دانتوں کے مسائل

کیلشیئم دانتوں کی صحت کے لیے انتہائی اہم جز ہے، اس کی کمی دانتوں پر بھی اثرانداز ہوتی ہے۔ اگر دانت فرسودگی کا شکار ہونے لگے اور کیویٹیز کا مسئلہ بار بار سر اٹھانے لگے جبکہ سانس میں بو بھی پیدا ہوجائے تو یہ کیلشئم کی کمی کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔ دودھ زیادہ پینا اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر

مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق کیلشیئم کی جسم میں مناسب مقدار بلڈ پریشر کو معمول میں رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ کیلشیئم خون کی شریانوں کے افعام میں مدد دینے والا جز ہے جبکہ اعصاب اور خلیات کے سگنلز کی منتقلی میں بھی مدد دیتا ہے۔

وٹامن ڈی کی کمی

کیلشیئم کو جسم میں جذب ہونے کے لیے وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے، تو ان میں سے کسی ایک کی کمی دوسرے جز کی سطح پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔ تو کیلشیئم اور وٹامن ڈی سے بھرپور غذائیں جیسے دلیہ، دودھ اور جوس وغیرہ کا استعمال بڑھائیں، وٹامن ڈی کے حصول کے لیے دھوپ کی روشنی بھی اچھا ذریعہ ہے۔

بے خوابی

کیلشیئم جسم میں نیند میں مدد دینے والے کیمیکل میلاٹونین کے اخراج میں بھی مدد دیتا ہے، اگر کیلشیئم کی کمی ہو تو جسم مطلوبہ مقدار میں اس کیمیکل کو خارج نہیں کرپاتا، جس کے نتیجے میں راتوں کی میٹھی نیند روٹھ جاتی ہے۔

سرچکرانا

اگر اکثر سرچکرانے کی شکایت کا سامنا ہوتا ہے تو یہ مختلف امراض کی علامت ہوسکتی ہے مگر کیلشیئم کی شدید کمی کی صورت میں بھی یہ مسئلہ اکثر ابھر کر سامنے آتا ہے۔

ہر وقت سستی اور غنودگی طاری رہنا

کیلشیئم کی کمی کے نتیجے میں جسمانی طور پر سستی اور غنودگی طاری رہتی ہے تاکہ جسم کیلشیئم کی سطح کو متوازن رکھ سکے، ہمارا جسم ایک وقت میں مخصوص تعداد میں کیلشیئم کو جذب کرسکتا ہے تو بہت زیادہ کھانے سے یہ مسئلہ دور نہیں ہوتا بلکہ دن بھر تھوڑی تھوڑی مقدار ضروری ہوتی ہے۔

یاداشت کمزور ہوجانا

طبی ماہرین کے مطابق کیلشیئم کی کمی کی ایک علامات چیزیں بھول جانا یا بھلکڑ ہوجانا ہے، اس کی وجہ عام طور پر ہر وقت طاری تھکاوٹ ہوتی ہے جو باتوں کو ذہن میں نقش نہیں ہونے دیتی۔

دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونا

طبی ماہرین کے مطابق دل کا ردہم معمول سے ہٹ جائے اور کئی دن تک یہ مسئلہ سامنے آئے تو یہ کیلشیئم کی کمی ہوسکتی ہے، جس کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کرکے معائنہ کرانا چاہئے۔

*ﷲ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو*

دعاؤں کا طلبگار
ڈاکٹر وحکیم عبدالباسط خان
ہر بل فزیشن۔ فاضل طب و جراحت(نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد)
ڈاکٹر آف فلاسفی (Ph.D) منیجمنٹ سائنسز
واٹس ایپ 03005881093

12/09/2025

✔️چھائیوں کا علاج ✔️

رات میں تھوڑے سے بادام کے دانے دودھ میں بھگو دیں،
صبح چھلکا اتار کر انہیں باریک پیس لیں اور اس میں کینوں یا لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگائیں۔۔بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔۔۔
چند دن کے استعمال سے انشاءاللہ چہرے کی چھائیاں ختم ہو جائے گی۔

*ﷲ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو*

دعاؤں کا طلبگار
ڈاکٹر وحکیم عبدالباسط خان
ہر بل فزیشن۔ فاضل طب و جراحت(نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد)
ڈاکٹر آف فلاسفی (Ph.D) منیجمنٹ سائنسز
واٹس ایپ 03005881093

***موٹاپا***ہرقسم کی فالتو چربی ختمھوالشافی:میتھی دانہ (میتھرے اچار والے)200گرام ،کلونجی200گرام ،سبز چائے 200گرام،چھلکا ...
12/09/2025

***موٹاپا***
ہرقسم کی فالتو چربی ختم
ھوالشافی:
میتھی دانہ (میتھرے اچار والے)200گرام ،کلونجی200گرام ،سبز چائے 200گرام،چھلکا اسپغول200گرام ،۔ چھلکا اسبغول کے علاوہ باقی ادویہ کو کوٹ چھانکر پھر سب ادویہ کو مکس کرلیں
۔دن میں 4مرتبہ چھوٹی چمچہ ہمراہ پانی استعمال کر یں۔کم از کم 3ماہ دوائی استعمال کریں ۔وزن پہلے اور آخر میں چیک کر کے واضح فرق پا ئیں۔

جو دوست ہم سے وزن کا کورس منگوانا چاہتے ہو تو ہم وزن کرس چالیس دن کے لیے بمعہ کورئیر چارجز چار ہزار روپے میں دیتے ہیں ۔۔جس سے چھ سے دس کلو تک کا وزن کم ہو سکتا ہے۔😊

*ﷲ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو*

دعاؤں کا طلبگار
ڈاکٹر وحکیم عبدالباسط خان
ہر بل فزیشن۔ فاضل طب و جراحت(نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد)
ڈاکٹر آف فلاسفی (Ph.D) منیجمنٹ سائنسز
واٹس ایپ 03005881093

12/09/2025

گردہ اور مثانہ کی پھتری کا آسان علاج
ویڈیو کی لنک نیچے پہلے کمنٹ میں

12/09/2025

گوشت کی رسولی, رحم/ بچہ دانی میں رسولی
Uterine Fibroids Treatment/ Fibroid Treatment without Surgery
ویڈیو کی لنک نیچے پہلے کمنٹ میں

دارچینی ایک خوشبودار اور قیمتی چھال ہے جو نہ صرف کھانوں میں ذائقہ اور خوشبو پیدا کرتی ہے بلکہ طبّی لحاظ سے بھی بے شمار ف...
12/09/2025

دارچینی ایک خوشبودار اور قیمتی چھال ہے جو نہ صرف کھانوں میں ذائقہ اور خوشبو پیدا کرتی ہے بلکہ طبّی لحاظ سے بھی بے شمار فوائد رکھتی ہے۔ یہ زیادہ تر سری لنکا، بھارت اور دیگر ممالک میں پائی جاتی ہے اور یونانی، آیوروید اور دیسی طریقہ علاج میں صدیوں سے استعمال ہو رہی ہے۔

✨ اہم فوائد

ہاضمہ بہتر بناتی ہے: معدے کی کمزوری، گیس اور بدہضمی میں مفید۔ کھانے کو جلد ہضم کرتی ہے۔

شوگر میں فائدہ مند: خون میں شکر کی مقدار کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

دل و دماغ کے لیے مفید: دل کی دھڑکن کو اعتدال میں لاتی ہے، دماغ کو طاقت دیتی ہے اور یادداشت بہتر بناتی ہے۔

جراثیم کش و ضدِ سوزش: نزلہ، کھانسی اور سردی کے امراض میں مفید، جسمانی درد اور سوزش کم کرتی ہے۔

وزن گھٹانے میں مددگار: چربی گھلانے اور میٹابولزم تیز کرنے میں مدد کرتی ہے۔

قوتِ باہ کے لیے: مردانہ کمزوری اور نطفہ میں کمی کو دور کرنے کے لیے فائدہ مند۔

جلد کے لیے مفید: خون صاف کر کے چہرے پر نکھار پیدا کرتی ہے۔

🧴 استعمال کے طریقے

دارچینی کی چائے: ایک چھوٹی لکڑی دارچینی پانی میں ابال کر پئیں۔
➝ فائدہ: کھانسی، نزلہ، معدے کی خرابی اور وزن گھٹانے میں مفید۔

پاؤڈر کی صورت میں: تقریباً 1 گرام دارچینی پاؤڈر نیم گرم دودھ یا شہد کے ساتھ لیں۔
➝ فائدہ: شوگر، دل و دماغ کی کمزوری اور جنسی طاقت کے لیے۔

شہد کے ساتھ: دارچینی پاؤڈر شہد میں ملا کر دن میں ایک یا دو بار کھائیں۔
➝ فائدہ: قوتِ مدافعت میں اضافہ، جوڑوں کا درد اور دماغی طاقت میں بہتری۔

کھانوں میں استعمال: سالن، چاول، میٹھے پکوان اور چائے میں شامل کریں۔
➝ فائدہ: خوشبو اور ذائقے کے ساتھ صحت کے فوائد بھی حاصل ہوں گے۔

⚠️ احتیاط

زیادہ مقدار میں استعمال جگر پر بوجھ ڈال سکتا ہے۔

حاملہ خواتین کو اس کا زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

روزانہ 3 سے 5 گرام سے زائد مقدار نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

آداب دوستو
آپ میرے YouTube , Tiktok awr WhatsApp چینلز کا وزٹ کر سکتے ہیں، جہاں اپ اپنی صحت اور بیماریوں جیسے کہ مردوں کے مسائل، خواتین کے مسائل، وزن کے مسائل اور دیگر پر تفصیلی ویڈیوز مکمل نسخہ جات کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں

یوٹیوب لنک | YouTube Link
https://www.youtube.com/

Tiktok Link |ٹک ٹاک لنک
https://www.tiktok.com/?_t=8rykH8I8YhF&_r=1

WhatsApp channel Link| واٹس ایپ چینل
https://whatsapp.com/channel/0029VaB1MZJ2Jl87YskMJF2R

*ﷲ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو*

دعاؤں کا طلبگار
ڈاکٹر وحکیم عبدالباسط خان
فاضل طب و جراحت(نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد)
ڈاکٹر آف فلاسفی (Ph.D) منیجمنٹ سائنسز

جنسی کمزوری ، جسمانی کمزوری اور پھٹوں کی کمزوری کا مکمل علاج۔18 اجزاء سے تیار کردہ سفوف معجون شاہی،21 اجزاء سے تیار کردہ...
11/09/2025

جنسی کمزوری ، جسمانی کمزوری اور پھٹوں کی کمزوری کا مکمل علاج۔

18 اجزاء سے تیار کردہ سفوف
معجون شاہی،
21 اجزاء سے تیار کردہ معجون شاہی
اور
بہت کچھ

📌جنسی طاقت
📌سپرم کی کمی
📌ٹائمنگ
📌منی کا پتلا یا کم ہونا
📌لاغرپن
📌ہڈیوں کا درد، جسم میں درد
📌تھکاوٹ
📌اعصابی کمزوری
📌پٹھوں کی کمزوری کا دیسی علاج

ایک ماہ کا مکمل کورس بمعہ کورئر صرف 10000روپے۔۔۔۔۔
آپ بھی رابطہ کر سکتے ہیں
مکمل کورس گھر بیٹھے منگوائیں۔ فری ہوم ڈلیوری۔۔

*ﷲ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو*

دعاؤں کا طلبگار
ڈاکٹر وحکیم عبدالباسط خان
ہر بل فزیشن۔ فاضل طب و جراحت(نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد)
ڈاکٹر آف فلاسفی (Ph.D) منیجمنٹ سائنسز
واٹس ایپ 03005881093

**فالسے کے  فوائد**آگ برساتے سورج کے ساتھ موسم گرما کی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے مگر یہ موسم اپنے ساتھ چند مزید...
11/09/2025

**فالسے کے فوائد**
آگ برساتے سورج کے ساتھ موسم گرما کی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے مگر یہ موسم اپنے ساتھ چند مزیدار پھلوں کو بھی لے کر آتا ہے۔
اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ لاتعداد افراد ایسے ہوں گے جو یہ کہیں گے کہ فالسے ان کے پسندیدہ پھلوں میں سے ایک ہے۔
اس کا جوس بنائیں یا ویسے ہی کھائیں، کچھ دنوں کے لیے آنے والا یہ پھل کئی طرح منہ کے ذائقہ بہتر بنانے کا کام کرتا ہے۔
مگر کیا آپ کو صحت کے لیے اس کے فوائد کا علم ہے؟ جن میں سے ایک ہیٹ اسٹروک سے بچاﺅ بھی ہے؟
درحقیقت یہ کسی بھی سپر فوڈ سے کم نہیں جس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔
معدے کے لیے بہترین،
فالسے کا جوس نظام ہاضمہ کے لیے بہترین ہے، انسائیکلو پیڈیا آف ورلڈ Medicinal پلانٹس کے مطابق یہ نہ صرف نظام ہاضمہ کے افعال کو کنٹرول میں رکھتا ہے بلکہ یہ جسم کو ٹھنڈک پہنچانے کے ساتھ جسم میں پانی کی کمی کو دور بھی کرتا ہے۔ کچھ ماہرین کے مطابق فالسے کا جوس پینے سے پیٹ کے درد کا علاج بھی ممکن ہے، جس کے لیے جوس میں تین گرام اجوائن ملائیں اور تھوڑا سا گرم کرکے پی لیں۔
گرمی کا یہ پھل کس کو پسند نہیں؟ ذائقے سے بھرپور آم کے حیران کن طبی فوائد
دل کو مضبوط بنائے،
فالسے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ورم میں کمی لاتا ہے جو اسے دل کی صحت کے لیے مفید پھل بناتا ہے، چٹکی بھر کالی مرچ اور نمک کو 50 ملی لیٹر فالسے کے جوس میں ملائیں اور پی لیں۔
کینسر کے خلاف مفید،
یہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جس سے کینسر کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی جانیں : 'فرشتوں کا پھل' پپیتا بے شمار فوائد کا حامل
نظام تنفس کے مسائل پر قابو پائے،
فالسے کا شربت پینا دمہ، نزلہ زکام اور نظام تنفس کے دیگر مسائل پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے، بس فالسے کے جوس میں لیموں کا عرق یا ادرک کا اضافہ کریں اور پی لیں۔
مسلز بنانے میں مدد دے
یہ ننھا پھل مسلز بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے جس کی وجہ پوٹاشیم اور پروٹین کی موجودگی ہے جو کہ مسلز مضبوط بنانے کے ساتھ پٹھوں کے افعال کو بھی بہتر کرتے ہیں۔
جسمانی توانائی بڑھائے،
پروٹین کی وجہ سے فالسے کھانے کی عادت جسم کو زیادہ توانائی فراہم کرتی ہے اور اس کا شربت بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ہڈیاں مضبوط بنائے
اس پھل میں کیلشیئم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو ہڈیوں کو صحت مند بنانے کے لیے ضروری جز ہے، صحت مند ہڈیاں عمر بڑھنے سے ہڈیوں کی کثافت کم ہونے کا خطرہ بھی کم کرتی ہیں۔
خون کی کمی دور کرے،
فالسے میں موجود آئرن خون کی کمی دور کرنے میں مدد دیتا ہے، آئرن کی کمی خون کی کمی کے ساتھ مختلف طبی مسائل کا خطرہ بڑھاتی ہے جس کی ایک علامت ہر وقت تھکاوٹ طاری ہونا بھی ہے۔
ذیابیطس کے مریض دل کھول کر کھائیں،
فالسے میں مٹھاس عام طور پر نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے، پاکستان جرنل آف فارماسیوٹیکل سائنز کے مطابق فالسہ کم شکر والا پھل ہے، جس کا مطلب ہے کہ ذیابیطس اور خون کی شریانوں سے متعلق امراض کے شکار افراد اس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
جوان رکھے،
اس پھل کی قدرتی رنگت یعنی جامنی رنگ درحقیقت ایک اینٹی آکسائیڈنٹ کی وجہ سے ہے جو اینتھوسیان سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ کیمیکل ایک ہارمون کولیگن (جو جلد کی لچک اور نرمی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے)کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور جلد کی جوانی کو بحال کرتا ہے۔ فالسے کا استعمال خون کو بھی صاف کرتا ہے جس سے جلد بھی شفاف ہوتی ہے اور وہ جگمگانے لگتی ہے۔.

*ﷲ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو*

دعاؤں کا طلبگار
ڈاکٹر وحکیم عبدالباسط خان
ہر بل فزیشن۔ فاضل طب و جراحت(نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد)
ڈاکٹر آف فلاسفی (Ph.D) منیجمنٹ سائنسز
واٹس ایپ 03005881093

11/09/2025

✔️چھائیوں کا علاج ✔️

رات میں تھوڑے سے بادام کے دانے دودھ میں بھگو دیں،
صبح چھلکا اتار کر انہیں باریک پیس لیں اور اس میں کینوں یا لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگائیں۔۔بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔۔۔
چند دن کے استعمال سے انشاءاللہ چہرے کی چھائیاں ختم ہو جائے گی۔۔

*ﷲ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو*

دعاؤں کا طلبگار
ڈاکٹر وحکیم عبدالباسط خان
ہر بل فزیشن۔ فاضل طب و جراحت(نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد)
ڈاکٹر آف فلاسفی (Ph.D) منیجمنٹ سائنسز
واٹس ایپ 03005881093

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Abdul Basit khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram