نصرت حیات میٹرنٹی ہوم اینڈ میڈیکل سینٹر شبقدر

  • Home
  • Pakistan
  • Peshawar
  • نصرت حیات میٹرنٹی ہوم اینڈ میڈیکل سینٹر شبقدر

نصرت حیات میٹرنٹی ہوم اینڈ میڈیکل سینٹر شبقدر Romaisa metarnity and medical home...

اس پودے کو اردو میں پودینہ انگریزی میں mint کہتے ہیںاس پودے کا سائنسی نام Mentha piperita  ہےاس پودے کی افادیت درج ذیل ہ...
08/08/2025

اس پودے کو اردو میں پودینہ انگریزی میں mint کہتے ہیں
اس پودے کا سائنسی نام Mentha piperita ہے
اس پودے کی افادیت درج ذیل ہیں:
1۔ یہ پودا نزلہ، زکام اور بخار کے لئے مفید ہوتے ہیں
2۔ یہ پودا ناک میں سانس بند کی تکلیف کو ٹھیک کرتا ہے
3۔ یہ پودا پیٹ میں گیس اور دیگر بیماریوں کے لئے مفید ہوتا ہے
4۔ یہ پودا یاداشت کو ٹھیک رکھتاہے
5۔ یہ پودا ذہنی ٹینشن کو ٹھیک کرتا ہے
6۔ یہ پودا ہاضمہ کو ٹھیک رکھتاہے
7۔ یہ پودا توانائی پیدا کرتا ہے
8۔ یہ پودا پروسٹیٹ کینسر ہونے نہیں دیتا ہے
9۔ یہ پودا اینٹی وائرس اینٹی بیکٹیرل اور اینٹی فنگل ہیں
10۔ یہ پودا جلد کو صحت مند رکھتاہے
11۔ یہ پودا نیند خوب لاتی ہے
12۔ یہ پودا آدھی سر درد کے لئے مفید ہوتا ہے

طریقہ استعمال،،،،،،،
اس پودے کے پتے کو سلاد کے ساتھ اور مختلف کھانوں میں استعمال کر سکتے ہیں اس کے پتے کا قہوہ بہت مفید ہوتا ہے اور اس کی تیل بھی جلد اور بالوں کے لئے مفید ہوتے ہیںاس پودے کو اردو میں پودینہ انگریزی میں mint کہتے ہیں
اس پودے کا سائنسی نام Mentha piperita ہے
اس پودے کی افادیت درج ذیل ہیں:
1۔ یہ پودا نزلہ، زکام اور بخار کے لئے مفید ہوتے ہیں
2۔ یہ پودا ناک میں سانس بند کی تکلیف کو ٹھیک کرتا ہے
3۔ یہ پودا پیٹ میں گیس اور دیگر بیماریوں کے لئے مفید ہوتا ہے
4۔ یہ پودا یاداشت کو ٹھیک رکھتاہے
5۔ یہ پودا ذہنی ٹینشن کو ٹھیک کرتا ہے
6۔ یہ پودا ہاضمہ کو ٹھیک رکھتاہے
7۔ یہ پودا توانائی پیدا کرتا ہے
8۔ یہ پودا پروسٹیٹ کینسر ہونے نہیں دیتا ہے
9۔ یہ پودا اینٹی وائرس اینٹی بیکٹیرل اور اینٹی فنگل ہیں
10۔ یہ پودا جلد کو صحت مند رکھتاہے
11۔ یہ پودا نیند خوب لاتی ہے
12۔ یہ پودا آدھی سر درد کے لئے مفید ہوتا ہے

طریقہ استعمال،،،،،،،
اس پودے کے پتے کو سلاد کے ساتھ اور مختلف کھانوں میں استعمال کر سکتے ہیں اس کے پتے کا قہوہ بہت مفید ہوتا ہے اور اس کی تیل بھی جلد اور بالوں کے لئے مفید ہوتے ہیں

ڈپریشن کا علاج دواؤں پر پیسہ بہانا نہیں بلکہ اپنا  پسینہ بہانا ہےہم اکثر ڈپریشن کو ایک ایسی بیماری سمجھتے ہیں جس کا علاج...
01/08/2025

ڈپریشن کا علاج دواؤں پر پیسہ بہانا نہیں بلکہ اپنا پسینہ بہانا ہے

ہم اکثر ڈپریشن کو ایک ایسی بیماری سمجھتے ہیں جس کا علاج صرف دوائیوں میں ہے۔ لیکن سائنس نے ایک ایسا دروازہ کھولا ہے جو ہماری سوچ بدلنے کے لیے کافی ہے.یہ دروازہ سال 2000 میں ڈیوک یونیورسٹی میں ایک ریسرچ کے دوران کھلا جس نے ذہنی صحت یعنی Mental Health پر ورزش کے اثرات کو پہلی بار اتنے واضح انداز میں جانچا گیا. اس تحقیق کا نام تھا:

SMILE: Standard Medical Intervention and Long-term Exercise

بنیادی طور ہر یہ ریسرچ ڈپریشن کے مریضوں پر کی گئی اور مقصد یہ جاننا تھا کہ کیا ڈپریشن کا علاج صرف دواؤں سے ممکن ہے یا کوئی اور بہتر طریقہ علاج بھی ہے.
اس سوال کا جواب جاننے کے لیے ریسرچرزنے ڈپریشن کے مریضوں کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا:

1.وہ لوگ جو صرف دوائیاں لے رہے تھے۔
2.وہ لوگ جو صرف ورزش کر رہے تھے۔
3.وہ لوگ جو دوائی اور ورزش دونوں کر رہے تھے۔

کچھ مہینے بعد اس ریسرچ کے نتائج آنا شروع ہوئے اعر وہ کافی چونکا دینے والے نتائج تھے.
نتائج کچھ یوں تھے.

👈سب سے زیادہ بہتری کس میں دیکھی گئی؟
صرف ورزش کرنے والے گروپ میں۔

👈اور لمبے وقت میں کس میں ڈپریشن واپس آنے Relapse کا خطرہ سب سے کم تھا؟
وہ بھی صرف ورزش کرنے والے گروپ میں۔

یہ نتائج چونکا دینے والے کیوں تھے ؟

کیونکہ ہم ہمیشہ سمجھتے ہیں کہ دماغ کے مسائل کا علاج دماغ پر براہِ راست اثر ڈالنے والی دوائیوں میں ہے۔ لیکن اس ریسرچ نے بتایا کہ جسم کو حرکت دینا دماغ کو دوائی سے زیادہ طاقتور انداز میں بہتر کر سکتا ہے۔

ورزش کرنے سے دماغ میں وہ کیمیکلز Neurotransmitters متوازن ہوتے ہیں جو خوشی اور سکون کا احساس دیتے ہیں، جیسے Serotonin اور Dopamine ۔ ورزش سٹریس ہارمونز کو کم کرتی ہے، خون کی روانی کو بہتر بناتی ہے اور دماغ کے اس حصے کو مضبوط کرتی ہے جو ڈپریشن میں سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے.
نیوروسائنس کی مزید ریسرچرز کے مطابق کہ اگر آپ ہفتے میں صرف تین دن 30–40 منٹ واکنگ، جوگنگ یا کوئی بھی ایکسرسائز کریں تو:

👈دماغ میں نئے نیورونز بننا شروع ہو جاتے ہیں (Neurogenesis)۔
👈دماغ سٹریس کو پراسیس کرنے میں بہتر ہو جاتا ہے۔
👈موڈ ریگولیٹ کرنے والے کیمیکلز میں قدرتی توازن آتا ہے۔
👈نیند بہتر ہوتی ہے اور اینگزائٹی کم ہونا شروع ہو جاتی ہے. اور یہ سب یہ دوائی سے بھی تیز اثر کر سکتا ہے کیونکہ جسم قدرتی طور پر دماغ کو بیلنس میں لاتا ہے۔

👈اب یہ سب شروع کیسے کریں؟

صبح سورج نکلنے کے وقت قدرتی ماحول میں واک یا جاگنگ کریں۔ قدرتی روشنی اور آکسیجن دماغی کیمیکلز کو متحرک کرتے ہیں۔

👈ہر سیشن کے دوران گہری سانسیں (Deep Breathing) لیں تاکہ دماغ کو زیادہ آکسیجن ملے۔

👈ہفتے میں تین دن واک، جاگنگ اور چند Bodyweight Exercises سے آغاز کریں۔

👈اگر وقت اور سہولت ہو تو جم جوائن کریں، لیکن اصل طاقت Consistency میں ہے، intensity میں نہیں۔

ورزش صرف مسلز بنانے یا وزن کم کرنے کے لیے نہیں بلکہ یہ دماغ کو دوبارہ جینے کی طاقت دینے کا ایک فطری طریقہ ہے۔ دوائی وقتی سہارا دیتی ہے، لیکن حرکت دماغ کی وائیرنگ کو بدل دیتی ہے۔

ڈیوک یونیورسٹی اور دیگر اداروں کی ریسرچرز ہمیں ایک ہی بات بتاتی ہیں کہ ذہنی سکون ہمیشہ گولی کی بوتل میں نہیں ملتا بلکہ اکثر وہ آپ کے اپنے قدموں میں چھپا ہوتا ہے۔

اگلی بار جب ذہن بوجھل ہو جائے، یا زندگی کا وزن سانس لینا مشکل بنا دے، تو یاد رکھیں: شاید سب سے طاقتور علاج صرف ایک قدم
چلنے سے شروع ہوتا ہے۔

نیاز بو ایک خوشبودار اور کثیر المقاصد پودا: نام، اقسام اور فوائدآپ نے جو پودا بھیجا ہے وہ ، جو اپنی دلکش خوشبو اور بے شم...
17/06/2025

نیاز بو ایک خوشبودار اور کثیر المقاصد پودا: نام، اقسام اور فوائد
آپ نے جو پودا بھیجا ہے وہ ، جو اپنی دلکش خوشبو اور بے شمار طبی فوائد کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا پودا ہے جس کی پاکستان اور دنیا کے دیگر علاقوں میں کئی پہچان ہیں۔ مختلف علاقوں میں اس کے مختلف نام ہیں؛ جیسا کہ انڈیا میں اسے عام طور پر "تلسی" کہا جاتا ہے، جبکہ پاکستان کے پہاڑی علاقوں جیسے مری مانسہرہ میں اسے "ببری" اور پشتو زبان میں اسے "کشمالو" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ عربی زبان میں اسے "ریحان" کہا جاتا ہے۔
جس طرح نارنگی (Orange) کی مختلف اقسام ہوتی ہیں جیسے مالٹا، کینو، ریڈ بلڈ اور فروٹر، جو ذائقے اور رنگت میں قدرے مختلف ہوتی ہیں لیکن بنیادی طور پر ایک ہی نسل سے تعلق رکھتی ہیں، اسی طرح تلسی کی بھی کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔ ان میں میٹھی تلسی، ہولی باسل (تُلسی)، تھائی باسل، لیمون باسل اور پرپل باسل جیسی اقسام شامل ہیں، جن کے پتوں کے ڈیزائن، خوشبو کی شدت اور پودے کی مجموعی ساخت میں تھوڑا فرق ہو سکتا ہے۔ تاہم، ان سب کا تعلق ایک ہی تلسی کی نسل سے ہے اور یہ سب بنیادی طور پر ایک ہی مفید پودے کی مختلف شکلیں ہیں۔
"ریحان" کا مطلب "خوشبو" ہے، اور قرآن پاک میں بھی "ریحان" کا ذکر ملتا ہے جو اس کی اہمیت اور خوشبو کی نشاندہی کرتا ہے۔ عرب ممالک میں لوگ اپنی خوشبو کی محبت اور پودے کی مبارک خصوصیات کی بنا پر اسے اپنے گھروں اور باغات میں کثرت سے لگاتے ہیں۔ یہ چیز اس پودے کی خوشبو اور ثقافتی اہمیت کو مزید نمایاں کرتی ہے۔
تلسی کی طبی افادیت صدیوں پرانی ہے اور اسے روایتی ادویات میں ایک اہم مقام حاصل ہے۔ اس کے اہم فوائد درج ذیل ہیں:
* قوت مدافعت میں اضافہ: تلسی کے پتے اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کی قوت مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں۔
* سردی، کھانسی اور زکام کا علاج: یہ سردی، کھانسی، زکام، اور گلے کی خراش کے لیے ایک قدرتی اور مؤثر علاج ہے۔
* سانس کے امراض میں آرام: اس میں موجود مرکبات سانس کی نالی کی سوزش کو کم کرتے ہیں اور دمہ و برونکائٹس جیسی بیماریوں میں مفید ہیں۔
* تناؤ میں کمی: تلسی ایک "اڈاپٹوجن" کے طور پر کام کرتی ہے، جو جسم کو ذہنی اور جسمانی تناؤ سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے، اور بے خوابی کو دور کرتی ہے۔
* بہتر ہاضمہ: یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے اور پیٹ پھولنا، بدہضمی اور گیس جیسے مسائل میں آرام دیتی ہے۔
* ذیابیطس میں معاون: یہ بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
* جلد اور بالوں کی صحت: اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات کی وجہ سے یہ جلد اور بالوں کے مسائل میں بھی فائدہ مند ہے۔
* سوزش اور درد میں کمی: اس میں سوزش کش خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو جسمانی دردوں اور سوزش کو کم کرتی ہیں۔
* قدرتی کیڑے مار: اس کی تیز خوشبو مچھروں اور دیگر کیڑوں کو بھگانے میں مدد دیتی ہے۔
تلسی کا استعمال تازہ پتوں کو چبانے، قہوہ یا چائے بنانے، یا کھانوں میں شامل کرنے سے کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، اس کے استعمال میں کچھ احتیاطی تدابیر بھی ضروری ہیں: حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین، خون پتلا کرنے والی ادویات استعمال کرنے والے افراد، ذیابیطس کے مریض، اور سرجری سے پہلے اس کے زیادہ استعمال سے گریز کریں یا ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ عام طور پر یہ ایک محفوظیہ ایک جوشبو والا پودا ہے۔ اور اسکی خوشبو آپ کے دماغ کو ریلکس کرتی ہے سکوں کی نیند آتی ہے پیٹ کے امراض کے لئے مفید ٹھنڈک دیتی ہے اسکا تخ ملنگا ہم شربت میں استعمال کرتے ہیں اسکے پتو کو کباب میں ڈالتے ہیں اسکے پتوں کی چٹنی بناتے ہیں اسکے پتے رات کو پانی میں ڈال دیں صبح اس پانی سے نہائیں جسم میں خوشبو اور ٹھنڈک دونوں ملیں گے اسکے پتو کو سالن میں ہرا دھنیا کی طرح ڈالیںنیاز بو بہترین خوشبو کا حامل پودا اور بے شمار خصوصیات کامالک

پیدل چلنا اور حرکت میں رہنا دل کی صحت کے لئے کتنا مفید ہے یہ تحریر پڑھیں۔👇میڈیکل سائنس میں پنڈلیوں کے عضلات، خاص طور پر ...
10/06/2025

پیدل چلنا اور حرکت میں رہنا دل کی صحت کے لئے کتنا مفید ہے یہ تحریر پڑھیں۔👇
میڈیکل سائنس میں پنڈلیوں کے عضلات، خاص طور پر کیلف مسلز (Calf Muscles) کو اکثر "Peripheral Heart" یا "Second Heart" کہا جاتا ہے، کیونکہ؛
یہ پٹھے خون کو نیچے سے اوپر، یعنی دل کی طرف واپس دھکیلنے میں مدد دیتے ہیں۔
جب ہم چلتے ہیں یا حرکت کرتے ہیں تو یہ پٹھے سکڑتے اور پھیلتے ہیں، جو رگوں پر دباؤ ڈال کر venous return کو بہتر بناتے ہیں
اس طرح خون کی گردش کو فروغ دیتی ہے۔رگوں میں خون کے جم جانے (venous stasis) کو روکتی ہے، جو خطرناک clots (جیسے DVT – Deep Vein Thrombosis) سے بچاؤ میں مددگار ہے۔
خاص طور پر لمبے وقت تک بیٹھنے والے افراد کو حرکت میں رہنے کا مشورہ اسی لیے دیا جاتا ہے۔
روزمرہ کی معتدل جسمانی سرگرمی جیسے واکنگ، سیڑھیاں چڑھنا، ہلکی ورزش دل کی صحت بہتر بناتی ہے۔بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھتی ہے۔
دل کے دورے اور اسٹروک کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

01/11/2024
‏خیبرپختونخوا میں ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر 10 میڈیکل آفیسرز کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا،چارسدہ سے بھی تین میڈی...
26/05/2024

‏خیبرپختونخوا میں ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر 10 میڈیکل آفیسرز کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا،
چارسدہ سے بھی تین میڈیکل آفیسر شامل

جو ڈیوٹی پر نہیں آتا ان کے خلاف سخت ایکشن لینگے، جب تنخواہ وقت پر ملتی ہے تو فرائض بھی نبھانے ہونگے، سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر

*یہ وہ پڑھے لکھے مزدور ہیں جو 24 سے 48 گھنٹے ڈیوٹی بھی دیتے ہیں اور آپکو 24/7 دستیاب بھی ہوتے ہیں۔۔۔عید جمعہ اور تہواروں...
13/05/2024

*یہ وہ پڑھے لکھے مزدور ہیں جو 24 سے 48 گھنٹے ڈیوٹی بھی دیتے ہیں اور آپکو 24/7 دستیاب بھی ہوتے ہیں۔۔۔عید جمعہ اور تہواروں پر جب آپکو ایک الیکٹریشن یا پلمبر تک مہیا نہیں ہوتا یہ آن ڈیوٹی ہوتے ہیں۔۔۔ساری دنیا ان سے favours لیتی ہے ۔۔۔لوگ غربت کی داستانیں سنا کر مفت چیک کرا لیتے ہیں مگر کوئی ان کی favour نہیں کرتا۔۔۔نہ کوئی concession دیتا ہے۔۔۔بینک ہو نادرا یا کوئی بھی سرکاری دفتر۔۔۔ہر جگہ انہیں لائن میں کھڑا کیا جاتا ہے ہاں ایمرجنسی میں ہر کوئی ان سے ترجیح چاہتا ہے۔۔۔۔*
*مسیحا کے نام پر لوگوں کے تلخ رویے برداشت کرنا اور گھریلو نجی فنکشنز پر ہسپتال میں ڈیوٹیاں دینے والے ان کوالیفائیڈ مزدوروں کو آج کے دن میرا سلام🌹🌹*
💉🩺❤️💉📝

03/05/2024

‼️ تمام پیرامیڈکس ہوشیار!
فیڈرل ایمرجنسی ریسپانس یونٹ کے نام سے ایک ویب سائٹ بنایا گیا ہے جس میں 1575 پیرامیڈکس کی آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ پیرامیڈکس ہیلپ ڈیسک کی تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ یہ ایک جھوٹا ویب سائٹ ہے اور چار دن پہلے بنایا گیا ہے۔ پاکستان میں نہ تو اس نام سے کوئی ادارہ موجود ہے اور نہ ہی اس ویب سائٹ کی کوئی حقیقت ہے۔ ویب سائٹ کے ذریعے ایپلائی کرنے کیلئے Application Processing Fee کے نام پر آٹھ سو روپے جیز کیش کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔اس خبر کو جنگل کی آگ کی طرح پھیلا دیں تاکہ تمام پیرامیڈکس نقصان سے بچ سکیں۔ پیرامیڈکس کے مُستند اشتہارات ہمارے ویب سائٹ پر چیک کیا کریں، یہ ویب سائٹ تقریبًا روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ ہوتی ہے۔ ویب سائٹ کا ایڈریس یہ ہے:

03/05/2024

‏*معدے کے کیپسول کے متعلق معلومات*

آج کل تقریباً 80 فیصد لوگ معدے کے کیپسول کا استعمال کرتے ہیں
لیکن وہ نہیں جانتے کہ
معدے کے کیپسول کے فائدے اور نقصانات کیا کیا ہیں ؟

*معدے کا کیپسول کیا ہے؟*

معدے کے کیپسول کو ڈاکٹر کی زبان میں "PPI" ، "پی پی آئی" کہا جاتا ہے
لفظ پی پی آئی کا پورا مطلب ہے
"Proton Pump Inhibitor"

اردو میں اس کا مطلب ہے

معدے میں تیزاب "ہائیڈرو کلورک ایسڈ (HCL) " بنانے والی مشینوں کے کام کو کم کرنا
تا کہ مشینیں ایک حد سے زیادہ تیزاب مت بنائیں

*معدے کے کیپسول کے استمعال اور فوائد*

⚫ معدے میں تیزاب بنانے والی مشینوں کو ایک ایک حد میں کام کروانا
⚫معدے میں بننے والے تیزاب کی زیادتی کو کم کرنا
⚫ تیزاب کی زیادتی کی وجہ سے خوراک کی نالی میں ہونے والی جلن کو ختم کرنا
⚫ خوراک کو ٹھیک سے ہضم کرنا
⚫ بھوک بڑھانا
⚫ خوراک کو معدے سے خوراک کی نالی کی طرف واپس جانے سے روکنا
⚫ الٹی ، گھبراہٹ ، متلی ، اپھارہ سے بچاؤ
⚫ کچھ ادویات کھانے سے گھبراہٹ شروع ہو جاتی ہے ، اس گھبراہٹ سے بچاؤ
⚫ معدے میں ہونے والی سوزش کو ختم کرنا
⚫ معدے میں ہونے والے زخموں کو ٹھیک کرنا
⚫ معدہ درد کو روکنا

کوئی بھی مسئلہ ہو ، کسی بندے نے کہہ دیا "آپ کو معدے کا مسئلہ ہے"
پھر خود سے معدے کا کیپسول کھانا شروع کر دیتے ہیں
لیکن لوگ نہیں جانتے کہ
معدے کے کیپسول کے فائدے ہونے کے ساتھ ساتھ نقصانات بھی ہیں
جو کہ مندرجہ ذیل ہیں

*معدے کے کیپسول کے نقصانات*

"نوٹ : یہ سب نقصانات ، معدے کے کیپسول کو لمبے عرصے تک استعمال کرنے سے ہوتے ہیں"

⚫ معدے کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
⚫ خوراک کی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
⚫ ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں
⚫ ہڈیاں ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ، خاص طور پر "کولہے کی ہڈی"
⚫ کچھ دوائیوں کا اثر کم ہو جاتا ہے یا بلکل ختم ہو جاتا ہے
⚫ جن دوائیوں کو معدے کے کیپسول کے ساتھ لینے سے اثر ختم ہو جاتا ہے ، ان میں سے ایک کا نام ہے
"Azithromycin"
⚫ معدے میں قدرتی طور پر موجود ، آپ کو فائدہ دینے والے جراثیم مرنے لگتے ہیں
⚫ یادداشت کمزور ہو جاتی ہے
⚫ معدے میں بننے والا تیزاب بننا بند ہو جاتا ہے
⚫ کیپسول کے بغیر کھانا ہضم نہیں ہوتا

بازار میں مختلف ناموں سے ہزاروں کی تعداد میں معدے کے کیپسول ملتے ہیں ، ہر کمپنی کا ایک الگ نام ہوتا ہے لیکن
معدے کے کیپسول کے فارمولے چند ایک ہیں
معدے کے کیپسول کے فارمولے اور یہ فارمولے جن مشہور ناموں سے مارکیٹ میں موجود ہیں
ان کا نام مندرجہ ذیل ہے
Omeprazole (Risek)
Esomeprazole (Esso)
Lansoprazole (Lanzit)
Dexlansoprazole (Dexiva)
Pantoprazole (Zopent)
Rabeprazole (Rabecid)

28/05/2023

*پاکستان کے ایک سابق وزیر اعظم چوہدری محمد علی کے نامور فرزند اور لیاقت نیشنل ہاسپٹل کراچی کے سابقہ ڈین ڈاکٹر امجد علی صاحب جو تبلیغی جماعت کے اکابرین میں سے ہیں اور جامعہ عائشہ للبنات اور جامعہ ابن عباس کراچی کے مہتمم بھی ہیں*

*بازار کی فارمی (برائیلر) مرغی کے استعمال کے بارے میں ان کی رائے سنئے۔*
*برایئلر مرغی؟؟؟*
*ایک زھر ھے۔؟؟؟*
*دھیمی موت ھے؟*
*خودکشی کے مترادف ھے۔ پچھلے کآفی عرصے سے ایک بیمآری بڑی عام ھؤتی جآرھی ھے۔ کہ ھر دوسرے آدمی میں کیلشیم اور وٹامن کی شدید کمی پائی جاتی ھے۔ کلینک آنے والے مریضوں کو خالص دودھ پینے کو تجویز کیا۔کچھ خاص اچھی ادویات بھی دیں۔لیکن کچھ فایدہ نہ ھؤا۔ پھر ھم نے اس پر تحقیق شرؤع کی تو پتہ چلا کہ مرغی کو جو فیڈ دی جاتی ھے، اس سے مرغی کو ھارٹ اٹیک کا بڑا خطرہ رھتا ھے اور اکثر ذیادہ تعداد میی ہلاکتیں ھوجاتی ھیی۔ اس نقصان سے بچنے کیلے ھر برائلر مرغی کو سنکھیے کا انجکشن لگایاجاتا ھے۔ سنکھیا ایک خطرناک زھر ھے۔یہ خوراک اور ھڈی کے درمیان مزاحم ھو جاتا ھے۔ اور کیلشیم اینڈ وٹامن ڈی کو جسم سے نکال باھر پھینکتا ھے۔سنکھیا ایک ایسا زھر ھے جو جسم میی ھمیشہ موجود رھتا ھے اور قبر تک جاتا ھے۔*
*لہذا آج ھی یہ زہریلی خوراک لینا بند کیجئے اور اپنے رفقاء کو بھی آگآہ کیجئے۔ورنہ مستقبل میی ھڈی اور جوڑ درد کے مسائل ایسا سر اٹھائینگے کہ سنبھالا نہ جا سکے گا۔ مزید تحقیق پر پتہ چلا کہ سوفٹ ڈرنک میی بھی بعض ایسے کیمیکلز استعمال کیے جاتے ھیی جو سنکھیا کے برابر کام کرتے ھیی۔*

اگر مجبوری میں کبھی برائلر مرغی کھانی پڑ جائے تو اس کی ہڈی نہ چوسیں نہ چبائیں.

*صدقہ جاریہ سمجھ کر یہ میسج تمام احباب تک پہنچائیی!*

04/05/2023

Address

بلمقابل پشاور ماڈل سکول دالازاک روڈ پشاور
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نصرت حیات میٹرنٹی ہوم اینڈ میڈیکل سینٹر شبقدر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category