Dr Tahir Ahmad Children Specialist

Dr Tahir Ahmad Children Specialist This page will help:
1. General public
2. Undergraduate Medical students
3. Postgraduate Resident

02/06/2026

گردن توڑ بخار میں بچوں کے کمر سے ٹیسٹ کے لئے پانی لئے جانے کے حوالے سے چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر طاہر احمد کا پیغام۔

اسلام وعلیکم
اگرآپ کے بچے کو جھٹکے، بخار یا بے ہوشی ہو اور آپ ہسپتال جائیں۔ اگر ڈاکٹر صاحبان آپکو بیماری کے تشخیص کے لئے کمر سے پانی کے ٹیسٹ کے لئے نمونہ لینے کو کہے تو آپ بحیثیت بچے/مریض کے لواحقین کے ان کو اجازت دیا کریں، تا کہ بروقت ٹیسٹ کرکے بیماری کی تشخیص کرکے مکمل اور پورا علاج کیا جائے۔

27/05/2026
26/05/2026

د غٹ اختر، غوخو او ماشومانو پہ حوالہ سرہ پیغام۔۔

24/05/2026

الحمداللہ کل 23 مئی کو کوہاٹ میں کے،ایم،سی کے طلبا زیر انتظام "فری میڈیکل کیمپ" کا انعقاد کیا گیا۔ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے اس کیمپ میں مجموعی طور پر مختلف ماہر ڈاکٹروں نے تقریبا پچیس سو سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔ کیمپ کا سب سے اہم پہلو اپنے استاد پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس پراچہ کے ساتھ ملنا اور مریضوں کا معائنہ تھا۔ کے،ایم،سی کے طلبا نے اس موقع پر بہت محنت، شوق اور ہمت سے مریضوں کی پیشہ ورانہ خدمت کی۔ فری میڈیکل کیمپ کے چیف آرگنائزر ماہد نے بہترین طریقے سے تمام انتظامات کئے تھے جو مبارکباد کا مستحق ہے۔

اطلاع عام!!!کوہاٹ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ چلڈرن سپیشلسٹ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طاہر احمد ا...
22/05/2026

اطلاع عام!!!

کوہاٹ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ چلڈرن سپیشلسٹ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طاہر احمد اس ہفتے کے دن 23 مئی 2026 کو شان مارکی، جھنڈی سٹیشن، بائی پاس روڈ کوہاٹ میں "فری میڈیکل کیمپ" کریں گے۔ جنوبی اضلاع کے عوام اپنے بچے ڈاکٹر صاحب کو دکھا سکتے ہیں اور ان کا معائنہ مفت ہوگا۔

ایک ڈاکٹر جو اپنی پوری زندگی علم کے حصول میں گزار  دیتا ہے اور آخر میں ان کی تنخواہیں اتنی نہیں ہوتی کہ وہ اپنے گھر چلا ...
21/05/2026

ایک ڈاکٹر جو اپنی پوری زندگی علم کے حصول میں گزار دیتا ہے اور آخر میں ان کی تنخواہیں اتنی نہیں ہوتی کہ وہ اپنے گھر چلا سکیں۔ اگر ڈاکٹروں کا یہ حال ہے تو دوسرے تعلیم یافتہ لوگ تو اس سے بھی زیادہ مشکلات میں ہوں گے۔ دوسری طرف اشرافیہ دن بدن مالدار ہوتا جارہا ہے۔ اگر یہی حال رہا تو عوام کا تعلیم سے اعتماد اٹھ جائے گا اور ڈاکٹر تو ملک چھوڑ کر جارہے ہیں۔
ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں زیاد سے زیادہ اضافی کیا جائے۔

20/05/2026

اے خدایہ عقل را، اے خدایہ پوھہ را
زڑگے مضبوط را ، او سینہ لویہ را

پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام "پاکستان نیونیٹل ریسسی ٹیشن" (نوائیدہ بچوں کو دوبارہ سانس دلانے کی تربیت) می...
19/05/2026

پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام "پاکستان نیونیٹل ریسسی ٹیشن" (نوائیدہ بچوں کو دوبارہ سانس دلانے کی تربیت) میں شرکت کی، جس کا مقصد صحت کے شعبے سے وابستہ کارکنوں کو نوائیدہ بچوں کی بحالیِ سانس کی تربیت دینا ہے۔ پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح بہت زیادہ ہے، جو کہ ہر 1000 زندہ پیدائشوں پر 38 اموات ہے۔ ہمارے یہاں نوزائیدہ بچوں کی اموات کی ایک بڑی وجہ "برتھ اسفیکسیا" (پیدائش کے وقت سانس رکنا یا آکسیجن کی کمی) ہے۔ بروقت اقدام اور زچگی کے وقت موجود عملے کی مناسب تربیت کے ذریعے برتھ اسفیکسیا اور نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے

ہوم اکنامکس کالج پشاور میں آج بچوں کو مصنوعی، ڈبوں کا دودھ دینے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں فوڈ اینڈ ن...
17/05/2026

ہوم اکنامکس کالج پشاور میں آج بچوں کو مصنوعی، ڈبوں کا دودھ دینے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں فوڈ اینڈ نیوٹریشن ڈپارٹمنٹ کے طالبات اور کالج کی انتظامیہ اور سٹاف نے شرکت کی۔ سیمینار سے چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر طاہر احمد نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں کو پاؤڈر دودھ دینے کے صحت، بچے اور ماں، پر مضر اثرات پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے اس پر زور دیا کہ بچوں کو صرف ماں کا دودھ پلایا جائے اور پاؤڈر دودھ سے پرہیز کیا جائے۔ آخر میں منتظمین اور سٹاف نے ڈاکٹر طاہر احمد کا شکریہ ادا کرکے ان کو سرٹیفیکٹ اور شیلڈ پیش کیا۔

Address

Lady Reading Hospital
Peshawar
2500

Telephone

+923367878332

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Tahir Ahmad Children Specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Tahir Ahmad Children Specialist:

Share