
06/09/2025
۶۰۔وہ(فرعون والے) بنی اسرائیل کے تعاقب میں چل پڑے اور طلوع ِ آفتاب کے وقت انھیں جالیا۔
۔جب دونوں گروہوں نے ایک دوسرے کو دیکھا تو موسیٰ کے ساتھی کہنے لگے ہم تو فرعونیوں کے چنگل میں پھنس گئے ۔
۔(موسیٰ نے ) کہا ایسی کوئی بات نہیں بے شک میرا رب میرے ساتھ ہے جو جلدی ہی میری راہنمائی کرے گا ۔
۶۳۔اس کے بعد ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ تم اپنا عصا دریا پر مارو، دریا پھٹ گیا اور اس کا ہر ایک حصہ ایک عظیم پہاڑ کی مانند تھا ۔