Sehat Card Plus KP

Sehat Card Plus KP Sehat Card Plus KP is a Social-Health Insurance Programme for all the citizens of Khyber Pakhtunkhwa.

Sehat Card Plus KP, program is a transformative healthcare initiative by the Government of Khyber Pakhtunkhwa, aimed at providing comprehensive inpatient care to over 44.7 million families. With up to Rs. 1.0 million in annual coverage per family, the program offers free access to a wide network of public and private hospitals. Covering critical and secondary care services, including emergency treatments, kidney transplants, cancer care, and more, Sehat Card Plus KP stands as a symbol of the government’s commitment to universal healthcare access.

ہسپتال ایمپینلمنٹ 2026 کے لئے روزنامہ "مشرق" اور روزنامہ "آج" میں مورخہ 10 اپریل 2026 کو اشتہار دے دیا گیا ہے۔ درخواست ج...
10/04/2026

ہسپتال ایمپینلمنٹ 2026 کے لئے روزنامہ "مشرق" اور روزنامہ "آج" میں مورخہ 10 اپریل 2026 کو اشتہار دے دیا گیا ہے۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 اپریل۔2026 رات 12 بجے تک ہے۔

10/04/2026
08/04/2026

Success Story of Cochlear Implant Patient Muhammad Talha

For the complete list of empaneled hospitals, please visit the following link:پینل میں شامل تمام ہسپتالوں کی مکمل فہرست ...
01/04/2026

For the complete list of empaneled hospitals, please visit the following link:

پینل میں شامل تمام ہسپتالوں کی مکمل فہرست کے لیےدرج ذیل لنک پر کلک کریں۔

https://sehatsahulat.com.pk/empaneled-hospitals/

27/03/2026
20/03/2026
17/03/2026

Success Story of Bone Marrow Patient Mehmood Umar

13/03/2026

صحت کارڈ کے زیر انتظام ائی سی یو کا مرکزی مربوط نظام۔ پریس ریلز۔۔۔
صوبائی وزیر صحت خیبر پختونخوا خلیق الرحمان کی زیر صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت یونٹس (آئی سی یو) کے مرکزی مربوطہ نظام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت **شاہد اللہ خان**، سی ای او ایس ایچ پی آئی، ڈویژنل ہیڈ اسٹیٹ لائف، ریجنل چیف، زونل ہیڈ، پی ایم او اسٹیٹ لائف کے نمائندگان، پشاور کے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز (ایم ٹی آئیز) کے حکام اور خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈویژنل ہیڈ اسٹیٹ لائف کی جانب سے آئی سی یو بیڈ انٹیگریشن سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کو اس جدید نظام کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا جس میں پینل ہسپتالوں میں آئی سی یو بیڈز کی دستیابی کو ریئل ٹائم میں دکھایا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس نظام کے تحت تمام پینل ہسپتال مریض کو ریفر کرنے سے پہلے دیگر پینل ہسپتالوں میں آئی سی یو بیڈز کی موجودہ دستیابی دیکھ سکیں گے جس سے مریضوں کو بروقت اور مناسب ہسپتال میں منتقل کرنا ممکن ہوگا۔

اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ یہ نظام سرکاری اور نجی دونوں پینل ہسپتالوں کے لیے انتہائی مؤثر ثابت ہوگا اور اس کے ذریعے مریضوں کے علاج و معالجے کے عمل کو زیادہ بہتر انداز میں منظم کیا جا سکے گا۔ اسٹیٹ لائف کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے آئی سی یو سہولیات کے بہتر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ آئی سی یو علاج کے پیکج ریٹس کو پینل ہسپتالوں کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کے بعد از سر نو طے کیا گیا ہے تاکہ مریضوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اجلاس کے اختتام پر صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان نے ہدایت کی کہ اس انٹیگریشن ماڈل کو جلد از جلد پشاور کے تمام پینل ہسپتالوں میں نافذ کیا جائے تاکہ مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے اور ہسپتالوں کے درمیان بہتر رابطہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان نے کہا کہ یہ منصوبہ ابتدائی طور پر پشاور ریجن کے بڑے ہسپتالوں میں شروع کیا جا رہا ہے اور جلد ہی اسے دیگر بڑے ہسپتالوں تک بھی توسیع دی جائے گی تاکہ صحت کی سہولیات کو مربوط، منظم اور پیشہ ورانہ انداز میں عوام تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں جدید نظام متعارف کروا کر عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

Address

1st Floor, State Life Building, 34 The Mall, Peshawar Cantt
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:30
Tuesday 09:00 - 17:30
Wednesday 09:00 - 17:30
Thursday 09:00 - 17:30
Friday 09:00 - 17:30

Telephone

+9280089898

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sehat Card Plus KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Sehat Card Plus KP:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram