Younge Nurses Federation

Younge Nurses Federation any problem about nursing discoused here

01/09/2025

انٹرنشپ کے حوالے سے سر حیدر شاہ کا بیان سامنے آگیا فضل مول کو زبردست جواب ویلڈن سر Haider Shah ❤️

30/08/2025

ساتھ ہوں تو شریکِ سفر کو خبر رہے
خلاف ہوں تو مخالف پہ بھی اثر رہے۔

وفا میں بھی ہو اعلان، جفا میں بھی ہو نشاں،
خبر ہر ایک کو ہو، ترا ہر کہاں کہاں۔
❤️👏

پریس ریلیزسب سے پہلے، میں دل کی گہرائیوں سے تمام YNA ٹائیگرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود نرسن...
30/08/2025

پریس ریلیز

سب سے پہلے، میں دل کی گہرائیوں سے تمام YNA ٹائیگرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود نرسنگ پروفیشن کی بقا اور بہتری کے لیے منعقدہ اس اہم اجلاس میں شرکت کی۔ آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

ہم دور دراز اضلاع سے تشریف لانے والی قیادت کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ آپ کی آمد نے اس اجتماع کی قدر و قیمت میں اضافہ کیا ہے۔

ہم محترم سجاد حسین صاحب، صدر ینگ نرسنگ فیڈریشن پاکستان، اور ہماری ایگزیکٹو کونسل کے تمام معزز ممبران، جناب سر ہدایت صاحب، سر نیصر اللہ صاحب، میڈم کوثر نیاز صاحبہ اور YNA کی تمام فعال ممبران کے بھی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے بارش اور لینڈ سلائیڈنگ جیسی رکاوٹوں کے باوجود اس اجتماع میں شرکت کی۔ آپ کی یہ قربانی ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

معزز نرسنگ آفیسرز،

یہ میٹنگ ہماری اجتماعی جدوجہد کا نقطۂ آغاز ہے۔ ان شاء اللہ، مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ مزید کامیاب اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ نرسنگ کمیونٹی اور نرسنگ طلبہ کے مسائل کو ہر ممکن فورم پر اجاگر کریں گے، اور ان کے حل کے لیے عملی اور مؤثر جدوجہد جاری رکھیں گے۔

میں، حیدر شاہ بحیثیت صدر، جنرل سیکریٹری ریاض الدین بمعہ تمام کیبنٹ ممبر یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم ہفتے کے ساتوں دن، 24 گھنٹے آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

یاد رکھیں، یہ ایسوسی ایشن کسی ایک فرد کی ملکیت نہیں، بلکہ ہم سب کی مشترکہ امانت ہے۔ اسے موجودہ مقام تک لانے میں آپ سب کی محنتیں، قربانیاں اور خدمات شامل ہیں، جنہیں تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

ہم سب انسان ہیں اور ہم سے بھی غلطیاں ہوسکتی ہیں، لیکن ہم آپ سے یہ گزارش کرتے ہیں کہ اگر کبھی کوئی کمی یا کوتاہی محسوس ہو تو برائے کرم ہماری رہنمائی فرمائیں۔ ہم مثبت تنقید کو خوش دلی سے قبول کریں گے۔

آخر میں، ایک بار پھر ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ آج سے ہماری تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں نرسنگ پروفیشن کی بقا، ترقی اور وقار کے لیے وقف رہیں گی۔

وائی این اے زندہ باد!
نرسز یونٹی پائندہ باد!

ترجمان
وائی این اے – خیبر پختونخوا

*آج ریاض الدین (جنرل سیکرٹری ینگ نرسز ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ) کی سربراہی میں وائی این اے کی نمائندہ وفد کا میڈم صوبیہ...
01/10/2024

*آج ریاض الدین (جنرل سیکرٹری ینگ نرسز ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ) کی سربراہی میں وائی این اے کی نمائندہ وفد کا میڈم صوبیہ خان (ایم پی اے) اور جناب وقار خان صاحب سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں تفصیلی میٹنگ ہوئی*

*وائی این اے کی وفد نے نرسز کو درپیش مسائل پر طویل گفتگو کی*

*اسکے علاوہ وائی این اے کے نمائندہ وفد نے ایم پی اے صاحبہ کا کے پی اسمبلی میں NCLEX سنٹر کے قیام کے لئے Resolution پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا۔*

*ہم خیبرپختونخواہ نرسنگ کمیونٹی کی جانب سے میڈم صوبیہ کی اس اقدام کو سراہتے ہیں اور انکا شکریہ ادا کرتے ہیں*

*سیکٹری جنرل ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ*

Hello 👋 👋 guys....
19/03/2024

Hello 👋 👋 guys....

Sad News                                                                 اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن اسٹاف...
27/02/2024

Sad News اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
اسٹاف نرس شاہدہ خاصخیلی نرسنگ ہاسٹل نوابشاہ کی ہاؤس کیپر قلب بند ہونے پر اس فانی دنیا سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملی
اللّٰه پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور گھر والوں کو صبر کی توفیق عطا فرمائے .

According to new Act Nurse practitioner after doing MSN can Prescribe Medicines as doctors and can Open His/her own Clin...
04/08/2023

According to new Act Nurse practitioner after doing MSN can Prescribe Medicines as doctors and can Open His/her own Clinic
🔥👏

04/08/2023

Be careful in your clinical duties because your wrong attempts can threaten a patient life 🤒💔 _____ ,,,

01/08/2023

نرس کا کلینکل پریکٹس۔۔۔۔
نرس پریکٹیشنر یورپ کے ہاسپٹلز میں اپنا پریکٹس باقاعدگی سے کرتے ہیں ۔
نرس پریکٹیشنر کا دو سالہ کورس نرسنگ ڈگری حاصل کرنے کے بعد ہوتا ہے ۔
یہ کوئی نئی بات نہیں، کہ دوسرے ہیلتھ کیئر پرووائڈر ز اسکا مذاق بنائے ۔اسلئے مذاق اڑاتے ہے کیو ں کے اس کے پاس باہر کے پروفیشنلزم کا نالج نہیں،یا ان بیچاروں کو اور ڈگریز کا پتہ نہیں کہ اور کیا ہو رہا ہے دنیا میں ۔

اگر ڈگری ہولڈر نرسز یہ پریکٹیشنر کورس نہ بھی کرے پھر بھی ان کے پاس بہت نالج ہوتے ہے۔۔۔۔انھونے بھی 4سال تک Anatomy... physiology... pharmacology.... health assessment وغیرہ سبجیکٹس پڑھے ہیں ۔
وہ کلینکل پریکٹس پرفارم کرسکتے ہیں ۔

لیکن آپکو ذرا برداشت کرنا پڑےگا ۔

31/07/2023

* میٹرک اور ایف ایس سی میڈیکل پاس اسٹوڈنٹس اور ان کے والدین متوجہ ہوں*

پرائیویٹ / پبلک سیکٹر میں موجود الائیڈ ہیلتھ سائینسز کے انسٹیٹیوشنز / اسکول و کالجز میں چار سالہ بی ایس پروگرام میں داخلہ لینے سے پہلے تمام اسٹوڈنٹس اور والدین کالج ایڈمنسٹریشن سے معلوم کریں کہ ان کا ادارہ یا کالج ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے اور ایک سالہ سرٹیفیکیٹ یا دو سالہ ڈپلومہ کورس کرانے والے ادارے یا انسٹیٹیوٹس الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل آف پاکستان سے منظور شدہ / رجسٹرڈ /رکوگنائیز ہیں یا نہیں ؟
کسی ٹیچنگ ہسپتال سے NOC ہے ہا نہیں ؟
انٹرنشپ ٹریننگ کا ذمہ دار کون ہوگا؟
کس اگر کالج انتظامیہ تمام ثبوتوں کے ساتھ ذمہ داری لیتے ہیں تو پھر ایڈمنسٹریشن کیساتھ حلف نامہ لازمی لکھوا دیں۔
اگر انتظامیہ انٹرنشپ کا ذمہ داری نہیں لیتا اور NOC یا رجسٙریشن کا ثبوت نہیں دیتا تو آپ لوگ اپنا اپنے بچوں کا قیمتی وقت اور پئسوں کا ضائع مت کریں۔
کیونکہ انٹرنشپ ٹریننگ اور منظور شدہ انٹیٹیوشنز کے بغیر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل آف پاکستان رجسٹریشن اور لائسنس نہیں دے گی اور رجسٹریشن اور لائسینس کے بغیر آپ نہ تو گورنمینٹ اور نہ ہی پرائیویٹ جابز کیلئے اہل ہوں گے۔

Medical & health

Address

Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Younge Nurses Federation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram