
02/06/2023
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں تقریبا 6 ارب کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
متعدد جاری منصوبوں کے اثرات مزید موثر بنانے کیلئے منظوری دی گئی۔
منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات خیبرپختونخوا جناب محمد زبیر اصغر قریشی کی زیر صدارت پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی۔
نگراں وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات جناب سید حامد شاہ کی خصوصی ہدایات پر ترقیاتی منصوبہ بندی کو الیکشن کمیشن کے متعین کردہ قوائد و ضوابط کے مطابق آگے بڑھایا جارہا ہے۔
اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں نے شرکت کی۔ فورم نے صوبے کی ترقی کے لیے زراعت، صحت،انرجی اینڈ پاور اور ہوم سے متعلق منصوبوں میں بہتری کے لئے منظوری دی۔
منظور شدہ منصوبوں میں جنوبی وزیرستان میں موبائل ویٹرنری کلینک کا قیام، اورکزئی میں موبائل ویٹرنری کلینکس (سروسز) کی فراہمی.