07/11/2025
وزیرِاعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ
ہسپتال دورے کے موقع پر انصاف ڈاکٹرز فورم لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے نمائندگان پریذیڈنٹ ڈاکٹر محمد خالد ،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمزہ رحمان اور ان کی ٹیم نے معاونِ خصوصی شفیع جان کا استقبال کیا۔
انصاف ڈاکٹرز فورم لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران صحت کے نظام میں بہتری اور ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق مختلف امور پر گفتگو ہوئی، جس میں معاونِ خصوصی شفیع جان نے صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کرائی
معاونِ خصوصی کا بنوں بم دھماکے میں زخمی پولیس اہلکار کی عیادت، اہلکار کے اہلِ خانہ سے بھی ملاقات کی۔
معاونِ خصوصی شفیع جان نے زخمی پولیس اہلکار کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹروں سے معلومات حاصل کیں۔
زخمی اہلکار کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ شفیع جان
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل
゚viralfbreelsfypシ゚viral