Dr Anjum iqbal infertility homeo care clinic

Dr Anjum iqbal infertility homeo care clinic ovarian cysts are now curable through homeopathic medicine with out surgery

14/06/2025

کریٹینین لیول کم کرنے کے لیے ہومیوپیتھک علاج
کریٹینین ایک فضلہ مادہ ہے جو پٹھوں (Muscles) کی سرگرمی کے دوران پیدا ہوتا ہے اور گردے (Kidneys) کے ذریعے پیشاب کے راستے جسم سے خارج ہوتا ہے۔ اگر گردے صحیح طریقے سے کام نہ کریں، تو خون میں کریٹینین لیول بڑھ جاتا ہے، جو گردے کے مسائل کی نشاندہی کر سکتا ہے۔

علامات جو کریٹینین لیول بڑھنے پر ظاہر ہو سکتی ہیں:
✅ جسم میں تھکن اور کمزوری
✅ سوجن (چہرہ، ہاتھ، پاؤں)
✅ پیشاب کی مقدار میں کمی یا جھاگ دار پیشاب
✅ متلی، بھوک کی کمی
✅ ہائی بلڈ پریشر

بہترین ہومیوپیتھک دوائیں
1. Serum Anguillae 6X یا 30 (گردے کی کارکردگی بہتر کرنے کے لیے خاص دوا)
✅ فائدہ:

گردوں کو بہتر کام کرنے میں مدد دیتی ہے
خون میں زہریلے مادے کم کرتی ہے
گردے کی سوجن کو کم کرتی ہے
✅ خوراک:
5 قطرے دن میں 2 بار، ایک چمچ پانی میں ڈال کر، کم از کم 3 ہفتے تک۔

2. Solidago Q (Mother Tincture) (گردے صاف کرنے اور پیشاب کے ذریعے زہریلے مادے نکالنے کے لیے بہترین دوا)
✅ فائدہ:

پیشاب کی مقدار بڑھاتی ہے
گردے کے افعال کو مضبوط کرتی ہے
جسم سے زہریلے مادے نکالنے میں مدد دیتی ہے
✅ خوراک:
10 قطرے دن میں 2 بار، آدھا کپ پانی میں، کھانے کے بعد۔

3. Apis Mellifica 30 یا 200 (اگر گردوں میں سوجن اور پانی جمع ہونے کی شکایت ہو)
✅ فائدہ:

جسم میں جمع شدہ پانی (Fluid Retention) کم کرتی ہے
سوجن کم کرتی ہے
گردے کی جلن اور درد کو کم کرتی ہے
✅ خوراک:
5 قطرے دن میں 2 بار، کم از کم 15 دن تک۔

4. Berberis Vulgaris Q (گردے کی صفائی کے لیے بہترین دوا)
✅ فائدہ:

گردے اور مثانے کی صفائی کرتی ہے
پتھری، پیشاب میں جلن اور گردے کے درد کو کم کرتی ہے
پیشاب کی مقدار بڑھاتی ہے
✅ خوراک:
10 قطرے آدھا کپ پانی میں، دن میں 2 بار، 3 ہفتے تک۔

اضافی مشورے:
✔ زیادہ پانی پئیں: روزانہ 8-10 گلاس پانی پینے سے کریٹینین کا لیول کم ہو سکتا ہے۔
✔ پروٹین کم کریں: زیادہ گوشت، دالیں، دودھ، اور چکنائی والے کھانے سے پرہیز کریں۔
✔ سبز پتوں والی سبزیاں کھائیں: مولی، پالک، اور ہرے پتوں والی سبزیاں گردوں کی صحت کے لیے مفید ہیں۔
✔ ہائی بلڈ پریشر کنٹرول کریں: بلڈ پریشر بڑھنے سے گردے خراب ہو سکتے ہیں، لہٰذا کم نمک کھائیں۔
✔ ورزش کریں: ہلکی پھلکی ورزش کرنے سے گردے کی کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے۔

نتیجہ:
اگر کریٹینین لیول بڑھ رہا ہو، تو گردے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے Serum Anguillae, Solidago Q, Berberis Vulgaris Q, اور Apis Mellifica بہترین ہومیوپیتھک دوائیں ہیں۔

14/04/2025

میڈورھینم ۔۔۔۔۔۔۔

MEDORRHINUM AN .....ANTISYCOTIC REMEDY....... Part- 1
تحریر و ترتیب : ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان

میڈورہینم سوزاکی مادے سے تیار کی جاتی ہے . یہ خالص سائکوٹک ریمیڈی ہے . اسکی دریافت کا سہرا ڈاکٹر سوان کے سر ہے.
سائکوسس کی تمام علامات اس میں ہمیں نکھری دھوپ کی مانند صاف اور واضح نظر آتی ہیں .
اگر بنظر غائر اسکا مطالعہ کیا جائے تو ہم دیگر انٹی سائکوٹک ادویات کو بھی بخوبی سمحھ سکتے ہیں اور سائکوٹک میازم کو بھی .
بحیثیت انٹی میازم اور بحیثیت ایک ریمیڈی یہ بہت سی بیماریوں کی بہترین دوا ہے جن میں سے چند نمایاں بیماریاں حسب ذیل ہیں ;
سوزاک اور سوزاک کے بد اثرات
خواتین میں رحم اور متعلقات رحم کے عوار ضات
(ovaritis, salpingitis, pelvic cellulitis, fibroids, cysts and other morbid growths of the uterus and o***y)
امراض مفاصل , گٹھیا , نقرس وغیرہ
ریڑھ کی ہڈی اور حرام مغز کے عوارضات
بچوں میں خون کی کمی , بونا پن , نشوو نما کی کمی , کند ذھنی .
رویوں کے مسائل اور بہت سے نفسیاتی اور ذھنی امراض.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوزاک کو اگر دبا دیا جائے یعنی غلط علاج سے اسکے زہر کو ختم کیے بغیر اسکے اخراج کو روک دیا جائے تو تو یہ ڈی این اے میں گھس جاتا ہے اور یکسر مختلف شکل اختیار کرلیتا ہے . جسے ہم سائکو ٹک میازم کہتے ہیں . پھر اسکے اثرات نسلوں تک چلتے ہیں .

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ ایک متعدی عارضہ ہے . اسکے کیرئیر اسے پھیلانے کا موجب بنتے ہیں . سوزاک میں مبتلا مریض سے یہ اسکی بیوی اور اسکی اولاد میں منتقل ہوتا ہے .
اگلی جنریشن میں سوزاک کی مخصوص علامات از قسم پیشاب میں جلن , یوریتھرا میں انفیکشن اور پیپ کا اخراج وغیرہ بلکل نہیں ملتیں بلکہ اسکا اظہار مخصوص قسم کی ذہنی , نفسیاتی اور عضویاتی خرابیوں کی شکل میں ہوتا ہے . جنکا ذکر آئندہ سطور میں تفصیل سے آئے گا.

آج کل نسل انسانی میں سائکو ٹک میازم کثرت سے ملتا ہے . جسکا اظہار انسانی شخصیت کے رویوں اور کردار سے ہوتا ہے . ضروری نہیں کہ سب کو سوزاک ہوا ہو یا انکے والدین کیرئیر ہوں . یہ اثرات نسل در نسل بھی منتقل ہوتے ہیں .

سائکوٹک میازم ایکسٹرا انرجی پیدا کرتا ہے جو اخراج کے راستے ڈھونڈتی رہتی ہے , ابنارمل کی قسم کی یہ انرجی ہی فتور کا باعث بنتی ہے .
میڈو رھینم کے لیے آپ صرف تین الفاظ یاد رکھیے . ایک " بہتات , کثرت , فراوانی یا زیادتی " دوسرا " انتہا پسندی "
اور تیسرا " کٹڑ پن " .

زیادتی :
سوزاکی مادے کا بکثرت اخراج , نارمل سے زیادہ خلیات کی پیدائش جیسے گلٹیاں , رسولیاں , کینسر , ہڈیوں کے سروں کا موٹا ہوجانا , گٹھیا , آرتھرائیٹس اسی طرح ذھنی علامات جنکا آگے ذکر آئے گا .

انتہا پسندی :
مریض اپنے کردار اور رویے کے حوالے سے , جھولے یا پنڈولم کی مانند ایک انتہا سے دوسری انتہا کی طرف طرف جاتا ہے . اسمیں توازن اور میانہ روی نہیں ہوتی . وہ ھمیشہ دو انتہاوں میں سے کسی ایک انتہا پہ ہوتا ہے .
ایک مرحلے میں مریض اندروں بیں نظر آتا ہے تو دوسرے مرحلے میں بیروں بیں , ایک مرحلے میں بہت ایکٹو , متحرک ,پر جوش , دوسرے مرحلے میں سست ,ہر کام سے بے اعتنائی , کام کاج کو آج کل پہ ٹالنے والا .
ایک مرحلے میں صاحب عقل و دانش , بصیرت مند , بہترین اندازہ داں ,غضب کی توجہ, اسکی ججمنٹ اور ذھنی اپروچ کمال کی ہوتی ہے تو دوسرے مرحلے میں کند ذھنی , بھلکڑ , قریبی لوگوں کے نام تک بھول جاتا ہے , بات کرتے کرتے لفظ بھول جاتا ہے , لکھتے وقت لفظوں کے ہجوں اور جملوں میں لفظوں کی غلطیاں کرتا ہے ۔
ایک مرحلے میں ھشاش بشاش دوسرے مرحلے میں غم ویاس کی تصویر ...... وغیرہ وغیرہ ...

کٹڑ پن :
عقائد و نظریات اور خیالات کا جمود سائکوسس کا خاصہ ہے . مخصوص سوچ ذہن سے وہم کی طرح چپک جاتی ہے .
اس جمود کو کوئی عقلی دلیل , انکشاف حقیت توڑ نہیں پاتی . کیونکہ ان خیالات , تصورات اور توہمات میں کٹڑ پن پایا جاتا ہے .اسی طرح جوڑوں میں سختی , آلات تنفس میں جکڑن , رسولیوں اور دیگر جسمانی ابھاروں اور ساختوں میں جمود اور سختی .

(جاری ہے)

( نوٹ : میرا المیہ یہ ہے کہ میں جب موڈ بنے اپنی یاد داشت کو مجتمع کرکے پوسٹ فی البدیہہ لکھتا ہوں . اس لیے میری پوسٹوں میں لفظی غلطیاں اور تکرار آجاتی ہے . اس کوفت کو برداشت کیجئیے .
بسا اوقات موقع محل کے مطابق وضاحت کے لیے کسی بات کی تکرار ضروری بھی ہو جاتی ہے . اور ایک ہی بات مختلف پیرائے میں بھی بیان کرنی پڑتی ہے . کئ اھم نکات بعد میں یاد آتے ہیں . بعض قارئین کے لیے یہ بوریت کا باعث ہوتا ہے . لیکن اسکا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ بات بہت اچھی طرح ذھن نشین ہو جاتی ہے اور پھر بھولتی نہیں .)
#سوزاک

#شیزوفرینیا

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Fayaz Khan, Irshad Khan, Inam Wazir, Malik Afzal Khan, Sa...
08/01/2025

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Fayaz Khan, Irshad Khan, Inam Wazir, Malik Afzal Khan, Saleem Jahegirsaleem, Pervez Khan

آئی بی ایس IBS کا ہومیوپیتھک علاج کیسے کریں؟ ہومیوپیتھک طریقہ علاج کے اُستاد حاجی الماس، BHMS, DHMS, گجرات، پاکستان 0300...
05/07/2024

آئی بی ایس IBS کا ہومیوپیتھک علاج کیسے کریں؟

ہومیوپیتھک طریقہ علاج کے اُستاد حاجی الماس، BHMS, DHMS, گجرات، پاکستان
03006263403

آج کل نوجوانوں میں آنتوں کی غیر قدرتی حرکت Irritable Bowel Syndrome جس کو شارٹ فارم میں IBS بھی کہا جاتاہے، بہت عام ہوگیا ہے۔ جونئیرھومیوپیتھک ڈاکٹرز جنہوں نے ابھی ابھی DHMS کیا ہے اور اپنا کلینک کھول کر ہزاروں روپے دن کے کمانا چاہتے ہیں، وہ IBS کے ماہر بن کر ہزاروں روپے کما سکتے ہیں۔ سکھائیں گے ہم، مریضوں کا علاج آپ نے کرنا ہے۔۔۔۔

آئی بی ایس IBS کے مریض، زیادہ تر زہنی طور پر پریشان ہوتے ہیں، لیکن علامتیں آپ کو پیٹ یا معدہ کی بتائیں گے۔ کبھی معدہ خراب اور کبھی پاٹیاں یا پیچش وغیرہ۔۔۔

یاد رکھیں، اگر مریض کی لیبارٹری کی ٹیسٹ رپورٹس اگر کلیر ہیں تو مریض کو IBS ہے، لیکن اگر ٹیسٹوں میں کچھ نہ کچھ آگیا ہے تو اس کو IBS نہیں ہے۔

لیکن یہ بات آپ نے مریض کو نہیں بتانی اور نہ ہی مریض کو یہ بتانا ہے کہ آپ اسکو کونسی دوا دے رہے ہیں، کیونکہ نفسیاتی امراض کے مریضوں کو دوائیں نہیں بتائی جاتیں۔

اگر کسی مریض کو IBS کنفرم ہوچکا ہے، تو آئیں آپ کو ایک ھومیوپیتھک کا سیکرٹ نسخہ بتا دیتے ہیں، جو 35 سے چالیس سال کی رضاعت اور پریکٹس کے بعد ہاتھ آیا ہے۔ لے لیں اور جائیں عیاشی کریں۔ خوب کمائیں اور وڈے ڈاکٹر بن جائیں۔

مریض کو پہلے دن Carcinosinum 1M کی ایک ڈوز دینی ہے۔ دوسرے دن اُس کو Podophyllum 1M کی ایک خوراک دینی ہے، اور تیسرے دن سے Chaparro Amargoso Q کے 20 قطرے ایک گھونٹ پانی میں ہر کھانے کے بعد یعنی صبح دوپہر شام دیں، پندرہ دن۔

پندرہ دن بعد، پہلے دن کی دوا کارسی نوسینم کے بجائے Tuberculinum 1M دینگے، دوسرے دن پوڈوفائلم کی جگہ Liver Fluke 6c طاقت میں صبح دوپہر شام کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد، وہی پرانی دوا Chaparro Amargoso Q اسی طرح پندرہ دن جاری رکھنی ہے۔

ایک ماہ میں کیس کلیر ہو جاتا ہے۔ انشاء اللہ

آئی بی ایس IBS کے مریض کی تمام سفید خوراک مکمل بند کروا دینی ہے، جیسے سفید کھیر، سفید دودھ یا سفید کیلا، سفید نشاستہ آٹا ۔۔۔۔۔ سفید چیز نہیں اسے کھانے دینی۔۔۔۔ ہرگز نہیں کھانے دینی۔ ایک ماہ۔

یہ نسخہ صرف جونئیر ہومیوڈاکٹرز کی پریکٹس کو بڑھانے کیلئے ہے، سنئیر ہومیوڈاکٹرز اس نسخہ کو استعمال نہ کریں، وہ علامات کے مطابق مریض کا علاج کریں، جب آپ آئی بی ایس IBS کے مریض کی علامات لیں گے تو یہ یہ سنگل ریمیڈیز عموماً سامنے آتی۔ ہیں۔ مرک سال، کالوسنتھ، پوڈو، نکس، سلفر، ایسافوٹیڈا، ارجنٹم، لیلیم ٹگ، لائیکو اور نیٹرب کارب ۔۔۔ ان ادویات کے صرف بیس فیصد مریض آتے ہیں، جبکہ 80 فیصد مریض آپ کو اوپر جو سیکرٹ نسخہ بتایا ہے اسی کے آتے ہیں۔ اور انشاء اللہ ٹھیک بھی ہوجاتے ہیں۔

نوٹ۔ مریض ان ادویات کو ہرگز استعمال نہ کریں اور علاج کیلئے ہمارے پاس نہیں بلکہ اپنے شہر کے کسی اچھے پڑھے لکھے، سمجھدار، تجربہ کار، ایماندار، پیور ہومیوپیتھک پریکٹشنر جس کا کلینک ہیلتھ کیئر سے رجسٹرڈ ہو، اُس پر جا کر اپنا علاج کروائیں۔

Amc
06/04/2024

Amc

مردانہ بانجھ پن جب اس کی وجہ مردانہ مادے کا نہ ہونا ہو۔ Infertility in Men due to Absence of Seminal Discharge
تحریر و تحقیق۔ ہومیوپیتھک سبجیکٹ سیپیشلسٹ Subject Specialist حاجی الماس BHMS, DHMS گجرات۔
آج ہم پاکستان کے مختلف ڈاکٹرز کی چالیس سالہ پریکٹس اوراپنے زاتی تجربات کی روشنی میں، ایک قیمتی نسخہ پیش کررہے ہیں، جو ہم اپنے مختلف ہومیوکالجز میں لیکچر کے دوران پہلے ہی تقسیم Distribute کرچکے ہیں، یہ نسخہ جونئیر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی پریکٹس کو چارچاند لگانے کیلئے ہے، جس کی بدولت وہ اپنے کلینک پر ایسے مردانہ بیماریوں کے مریضوں کو ٹھیک کرکے اپنے پریکٹس کو بہتر کرسکتے ہیں۔ جو دیگر طریقہ علاج میں ناقابل علاج قرار دئیے جا چکے ہیں۔۔۔۔

مردانہ بانجھ پن، اس کی بہت ساری وجوہات ہیں۔ لیکن اس میں ایک وجہ خاص لحمات میں مادہ کا ڈسچارج نہ ہونا ہے، یعنی مریض میں مردانہ طاقت تو ہوتی ہے، یعنی وہ Potent ہوتا ہے، لیکن اس کے باوجود اس کا مادہ Semen Discharge نہیں ہوتا۔۔۔۔ یا بہت معمولی مقدار میں آہستہ آہستہ نکلتاہے، جس کی وجہ سے وہ مادہ اندام انہانی Uterus تک نہیں پہنچ پاتا، یا مزید سادہ لفظوں میں مریض Ejaulation Absent کا شکار ہے۔ یہ مردانہ بانجھ پن کی بہت ساری وجوہات میں سے ایک بہت بڑی وجہ ہے۔۔۔۔ آئیں آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ اس قسم کے مریضوں کا علاج کرکے کس طرح نیک نامی کما سکتے ہیں۔۔۔۔ اور پورے پاکستان میں مشہور ہوسکتے ہیں۔۔۔۔

فارمولہ MCMC یاد رکھیں۔ یعنی ایک Miasmatic دوا، ایک Classical Single Homeopathic Medicine ایک Mother Tincture اور ایک Bio chemic Medicine

اب اس میں M=Miasmatic ایسے مریض کا میازم سفلس ہوتا ہے، جس میں مردانہ بانجھ پن کے حوالے سے Mehorrhinum یا Zincum met کا انتخاب کرنا ہے۔

پھر C= Classical Homeopathic Single Remedy اس میں آپ نے Graphites, Lycopodium, Agnus castus اور X-Ray میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے۔۔۔۔

اس کے بعد نمبر آتا ہے، M=Mother Tincture کا جس میں سب سے پہلے نمبر ہے، Withania Q اور دوسرے نمبر پر ہے، Damiana Q ، جبکہ سپلیمنٹری کے طور پر Nupher, Yohim بہترین ادویات میں شامل ہیں۔

آخر میں آپ نے انتخاب کرنا ہے، ایک C=Biochemic جن میں اس مریض کیلئے Silicea یا Selenium بہترین انتخاب ہے۔

حاصل گفتگو۔۔۔۔ ایسا مردانہ بانجھ پن کا مریض جو Potent ہے، پر اُس میں Seminal Discharge Slow ہو، اور Pleasure or Or**sm نہیں اس کو یہ نسخہ دے سکتے۔۔۔۔
1st Day. Zincum met 1M
2nd Day. Graphites 200
3rd Day. Aswagandha Q
4th Day. Silica 6x

ایسا مردانہ بانجھ پن کا مریض جو Potent ہے، پر اُس میں Seminal Discharge Absent ہو، اور Pleasure or Or**sm نہیں اس کو یہ نسخہ دے سکتے۔۔۔۔

1st Day. Medorrhinum 1M
2nd Day. Lyssin 200
3rd Day. Damiana Q
4th Day. KM 6x

ایسا مردانہ بانجھ پن کا مریض جو Potent نہیں ہے، پر اُس میں Seminal Discharge Absent ہو، اور Pleasure or Or**sm بھی نہیں اس کو یہ نسخہ دے سکتے۔۔۔۔

1st Day. X-Ray 1M, Syphilinum CM
2nd Day. Agnus, Iodu, Lyco 200
3rd Day. Nupherleutum, Yohimbinum Q
4th Day. Lyssin 3x, NM 12x, Radium 3x

====

نوٹ: احتیاط Disclaim۔ یہ معلومات ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی تعلیم و ٹریننگ کیلئے یہاں درج کی گئی ہیں۔ جونئیر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ان ادویات کو پڑھ کر اپنے مریضوں پر آزما کر اپنی پریکٹس کو بہتر کرسکتے ہیں۔ مریض یہ ادویات خود سے Self Medication ہرگز ہرگز استعمال نہ کریں، بلکہ اگر آپ کسی مرض میں مبتلا ہیں تو اپنے علاقے کے ایسے ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے رابطہ کریں، جو تعلیم یافتہ ہو، تجربہ کار ہو، ہومیوپیتھی میں اچھی شُہرت کا حامل ہو، نیشنل کونسل اور ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ہو، آپ اس پوسٹ کے نیچے اپنی بیماری لکھ دیں، اور شہر لکھیں، ہم آپ کو آپ کے ہی شہر کے کسی اچھے ہومیوپیتھک معالج کو ریفر کردیں گے۔۔۔۔۔۔ 🙂 لیکن لکھنے کے بعد اپنی باری کا انتطار بھی کریں۔ ڈاکٹر کو ڈھونڈنا آپ کا اپنا کام ہے۔۔۔ اسی طرح ہم کسی فارمیسی کی ادویات کو Recommend نہیں کرتے، جس مرضی ہومیوپیتھک فارمیسی کی ادویات آپ خریدیں۔

مردانہ بانجھ پن جب اس کی وجہ مردانہ مادے کا نہ ہونا ہو۔ Infertility in Men due to Absence of Seminal Dischargeتحریر و تح...
06/04/2024

مردانہ بانجھ پن جب اس کی وجہ مردانہ مادے کا نہ ہونا ہو۔ Infertility in Men due to Absence of Seminal Discharge
تحریر و تحقیق۔ ہومیوپیتھک سبجیکٹ سیپیشلسٹ Subject Specialist حاجی الماس BHMS, DHMS گجرات۔
آج ہم پاکستان کے مختلف ڈاکٹرز کی چالیس سالہ پریکٹس اوراپنے زاتی تجربات کی روشنی میں، ایک قیمتی نسخہ پیش کررہے ہیں، جو ہم اپنے مختلف ہومیوکالجز میں لیکچر کے دوران پہلے ہی تقسیم Distribute کرچکے ہیں، یہ نسخہ جونئیر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی پریکٹس کو چارچاند لگانے کیلئے ہے، جس کی بدولت وہ اپنے کلینک پر ایسے مردانہ بیماریوں کے مریضوں کو ٹھیک کرکے اپنے پریکٹس کو بہتر کرسکتے ہیں۔ جو دیگر طریقہ علاج میں ناقابل علاج قرار دئیے جا چکے ہیں۔۔۔۔

مردانہ بانجھ پن، اس کی بہت ساری وجوہات ہیں۔ لیکن اس میں ایک وجہ خاص لحمات میں مادہ کا ڈسچارج نہ ہونا ہے، یعنی مریض میں مردانہ طاقت تو ہوتی ہے، یعنی وہ Potent ہوتا ہے، لیکن اس کے باوجود اس کا مادہ Semen Discharge نہیں ہوتا۔۔۔۔ یا بہت معمولی مقدار میں آہستہ آہستہ نکلتاہے، جس کی وجہ سے وہ مادہ اندام انہانی Uterus تک نہیں پہنچ پاتا، یا مزید سادہ لفظوں میں مریض Ejaulation Absent کا شکار ہے۔ یہ مردانہ بانجھ پن کی بہت ساری وجوہات میں سے ایک بہت بڑی وجہ ہے۔۔۔۔ آئیں آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ اس قسم کے مریضوں کا علاج کرکے کس طرح نیک نامی کما سکتے ہیں۔۔۔۔ اور پورے پاکستان میں مشہور ہوسکتے ہیں۔۔۔۔

فارمولہ MCMC یاد رکھیں۔ یعنی ایک Miasmatic دوا، ایک Classical Single Homeopathic Medicine ایک Mother Tincture اور ایک Bio chemic Medicine

اب اس میں M=Miasmatic ایسے مریض کا میازم سفلس ہوتا ہے، جس میں مردانہ بانجھ پن کے حوالے سے Mehorrhinum یا Zincum met کا انتخاب کرنا ہے۔

پھر C= Classical Homeopathic Single Remedy اس میں آپ نے Graphites, Lycopodium, Agnus castus اور X-Ray میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے۔۔۔۔

اس کے بعد نمبر آتا ہے، M=Mother Tincture کا جس میں سب سے پہلے نمبر ہے، Withania Q اور دوسرے نمبر پر ہے، Damiana Q ، جبکہ سپلیمنٹری کے طور پر Nupher, Yohim بہترین ادویات میں شامل ہیں۔

آخر میں آپ نے انتخاب کرنا ہے، ایک C=Biochemic جن میں اس مریض کیلئے Silicea یا Selenium بہترین انتخاب ہے۔

حاصل گفتگو۔۔۔۔ ایسا مردانہ بانجھ پن کا مریض جو Potent ہے، پر اُس میں Seminal Discharge Slow ہو، اور Pleasure or Or**sm نہیں اس کو یہ نسخہ دے سکتے۔۔۔۔
1st Day. Zincum met 1M
2nd Day. Graphites 200
3rd Day. Aswagandha Q
4th Day. Silica 6x

ایسا مردانہ بانجھ پن کا مریض جو Potent ہے، پر اُس میں Seminal Discharge Absent ہو، اور Pleasure or Or**sm نہیں اس کو یہ نسخہ دے سکتے۔۔۔۔

1st Day. Medorrhinum 1M
2nd Day. Lyssin 200
3rd Day. Damiana Q
4th Day. KM 6x

ایسا مردانہ بانجھ پن کا مریض جو Potent نہیں ہے، پر اُس میں Seminal Discharge Absent ہو، اور Pleasure or Or**sm بھی نہیں اس کو یہ نسخہ دے سکتے۔۔۔۔

1st Day. X-Ray 1M, Syphilinum CM
2nd Day. Agnus, Iodu, Lyco 200
3rd Day. Nupherleutum, Yohimbinum Q
4th Day. Lyssin 3x, NM 12x, Radium 3x

====

نوٹ: احتیاط Disclaim۔ یہ معلومات ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی تعلیم و ٹریننگ کیلئے یہاں درج کی گئی ہیں۔ جونئیر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ان ادویات کو پڑھ کر اپنے مریضوں پر آزما کر اپنی پریکٹس کو بہتر کرسکتے ہیں۔ مریض یہ ادویات خود سے Self Medication ہرگز ہرگز استعمال نہ کریں، بلکہ اگر آپ کسی مرض میں مبتلا ہیں تو اپنے علاقے کے ایسے ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے رابطہ کریں، جو تعلیم یافتہ ہو، تجربہ کار ہو، ہومیوپیتھی میں اچھی شُہرت کا حامل ہو، نیشنل کونسل اور ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ہو، آپ اس پوسٹ کے نیچے اپنی بیماری لکھ دیں، اور شہر لکھیں، ہم آپ کو آپ کے ہی شہر کے کسی اچھے ہومیوپیتھک معالج کو ریفر کردیں گے۔۔۔۔۔۔ 🙂 لیکن لکھنے کے بعد اپنی باری کا انتطار بھی کریں۔ ڈاکٹر کو ڈھونڈنا آپ کا اپنا کام ہے۔۔۔ اسی طرح ہم کسی فارمیسی کی ادویات کو Recommend نہیں کرتے، جس مرضی ہومیوپیتھک فارمیسی کی ادویات آپ خریدیں۔

01/02/2024

کولیسٹرول (Cholesterol) کی اہمیت اور نقصانات کا ایک تحقیقی جائزہ:

کولیسٹرول، دراصل چکنائی کی ایک قسم ہے جو دیکھنے میں پیلے رنگ کے کرسٹالائین پاؤڈر کی طرح ہوتا ہےاور اسکا کیمیکل فارمولا ‘‘C27H46O’’ ہے۔70 کلو گرام کے ایک شخص میں تقریباً 40 گرام کولیسٹرول پایا جاتا ہے۔ کولیسٹرول ہماری زندگی اور صحت کیلئے اتنا اہم ہے کہ اللہ سبحانہُ و تعالیٰ نے ہمارے جسم کے تقریباً ہر خلیے میں اسے بنانے کا بندوبست کیا ہوا ہے اور اسی لئےہمارے جسم کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تقریباً 1000 ملی گرام کولیسٹرول ہمارے جسم میں روزانہ بنتا ہے، جس میں سے تقریباً 80% فیصد ہمارے جگر میں بنتا ہے۔اور دلچسپی کی بات یہ ہے کہ تقریباً 1-1.5گرام کولیسٹرول ہمارے جسم سے روزانہ کی بنیاد پر خارج بھی ہوتا ہے،اور چونکہ ہم کولیسٹرول کی اتنی زیادہ مقدار اپنی خوراک میں نہیں لے سکتے، اسلئے اللہ سبحانہُ وتعالیٰ نے ایک گرام تک کولیسٹرول ہمارے جسم میں ہی بنانے کا بندوبست کیا ہوا ہے، اور کولیسٹرول کی بقیہ ضرورت ہم اپنی خوراک کے ذریعے پوری کرتے ہیں۔چلئے میں آپ کو بتاتا ہوںکہ کولیسٹرول ہماری صحت اور زندگی کیلئے کیوں ضروری ہے اور یہ ہمارے جسم میں کون کون سے اہم کام سر انجام دیتا ہے۔
1: کولیسٹرول ہمارے ہر خلیے کی جھلی (Cell membrane) کا ایک اہم حصہ ہے، جسکاتقریباً 30% حصہ اس سے بنا ہوتا ہے۔
2: ہمارے جسم کے اہم ترین ہارمونز کولیسٹرول سے بنتے ہیں ان میں Adrenal glands میں بننے والے سٹیرائڈ ہارمونز اور Go**ds میں بننے والے جنسی ہارمونز(Sex hormones)انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
3: ہمارے جلد میں وٹامن ڈی کولیسٹرول ہی سے بنتا ہے۔
4:ہمارے صفرے (یا Bile) میں موجود BIle acids بھی کولیسٹرول سے ہی بنتے ہیں جو خوراک میں موجود چکنائی کو ہضم کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اور Bile acids ہی کے ذریعے کولیسٹرول ہمارے جسم سے پاخانے میں خارج بھی ہوتا ہے۔
تو قارئینِ کرام، کولیسٹرول کے ان اہم کاموں کا سن کر آپ کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ کولیسٹرول ہماری صحت اور زندگی کیلئے کتنا اہم ہے۔ تو آخر کیا وجہ ہے کہ ساری دنیا کولیسٹرول کو ایک زہر سمجھتی ہے۔اسکی ایک وجہ تو عوام الناس میں پچھلے پچاس سالوں پر محیط اس مشاہدہ اور ریسرچ کی آگاہی ہے (اور جسے میڈیا نے خوب اچھالا بھی ہے)،جس نے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر خون میں اسکی مقدار متجوزہ حدود سے زیادہ ہو تو یہ رگوں کی اندرونی تہہ میں جمع ہو کر انکے تنگ ہونے کا باعث بن جاتاہے۔ خون کی رگوں کی اندرونی تہہ میں کولیسٹرول کے اس طرح جمع ہونے کو ہم ایتھیروسکلریروسس(Atherosclerosis)کہتے ہیں جو پھر ہارٹ اٹیک اور فالج کا باعث بن سکتا ہے۔کولیسٹرول کے خوف کی دوسری وجہ،کسی کے خون کے کولیسٹرول کے تھوڑا سا بھی زیادہ آنے پر، ڈاکٹروں کا وہ نامناسب رویہ اور مریض کو بلا وجہ ڈرانا ہے،جسکی وجہ سے مریض ہارٹ اٹیک اور فالج کو ناگزیر سمجھتے ہوئے ایک انجانے سے خوف میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور انکی تلوار اپنے سر پر لٹکا کر بلڈ پریشر کے مریض بن جاتے ہیں۔میرے خیال سے ڈاکٹر صاحبان کو چاہئے کہ وہ اس صورتِ حال میںمریض کو تسلی دیں، انہیں اپنا لائف سٹائل بدلنے اور خوراک میں احتیاط کی ہدایت کریں، سگریٹ نوشی سے اجتناب کرنے کا کہیں اور اگر ضروری ہو تو مناسب دوائیں بھی تجویز کر دیں۔
ہمارے خون میں کولیسٹرول مختلف اقسام میں گردش کرتا ہے، جس میںVLDL,IDL,LDL,TG اور HDL شامل ہیں۔جہاں تک دل کے دورے اور فالج کے خطرے میں زیادتی کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں چربی کی ان تمام اقسام میں LDL-C زیادہ اہم ہے۔دل اور بلڈ پریشر کی بابت دنیا میں جتنی بھی مقتدر سوسائٹیز اور ایسوسی ایشنز ہیں ان کے مطابق LDL کی خون کی سطح کی معیاری سطح(Ideal level) کا تعین کسی بھی شخص میں پہلے سے موجود خطرے کے عوامل(Risk factors) کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ان رسک فیکٹرز میں کچھ تو ایسے عوامل ہیں جنہیں ہم بدل نہیں سکتے؛ مثلاً عمر،جنس(Gender)،خاندان میں دل اور فالج کی بیماریوں کا ہونا(Genetic predisposition) وغیرہ اور کچھ عوامل ایسے ہیں جنہیں ہم کنٹرول کر سکتے ہیں، مثلاً نامناسب زندگی کا طرزِ عمل جس میں ورزش کا مفقود ہونا، سگریٹ پینا اور کھانے میں بے احتیاطی کی وجہ سے موٹا ہونا اور خون میں چربی میں خلل(خاص طور پر LDL-C اور TG کا زیادہ اور HDL-C کاکم ہونا) اور بلڈ پریشر کا ہائی ہونا وغیرہ شامل ہیں۔جن لوگوں میں پہلے سے کوئی مندرجہ بالا خطرات کے اشارے (Indicators) موجود ہوں، ان میںLDL-C کی سطح 70mg/100mlسے کم ہونا بہتر ہے۔اور دوسری طرف اگر کوئی خطرے کے اشارے موجود نہیں ہیں تو LDL-C کی سطح 130mg تک قابلِ قبول ہوتی ہے۔اسی طریقے سے TC کا لیول اگر 200 سے کم ہو تو ٹھیک تاہم اگر رسک فیکٹرز موجود ہوں تو اسکا لیول 150mg سے کم ہونا بہتر ہے۔
(جاری ہے)
پروفیسر ڈاکٹر انتخاب عالم۔
ھومیو علاج
Pulsatilla 30
Cholestrinium 200
Alium sativa q

Address

Akbar Medical Center Ramdas Peshawar
Peshawar
2500

Opening Hours

Monday 10:00 - 20:00
Tuesday 10:00 - 20:00
Wednesday 10:00 - 20:00
Thursday 10:00 - 20:00
Friday 10:00 - 20:00
Saturday 10:00 - 19:00

Telephone

+923339118806

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Anjum iqbal infertility homeo care clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Anjum iqbal infertility homeo care clinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category