
20/06/2025
ڈاکٹر کے لئے سب سے مشکل گھڑی رات 12 بجے کے بعد Teaching Hospital میں بیٹھ کر ایسے مریض کو دوسرے ہسپتال Refer کرنا ہے جس کو Admission کی ضرورت ہو لیکن ہسپتال میں bed مہیاء نہ ہو۔جب تک ہم Primary healthcare کو ضلع اور تحصیل کے سطح پر مضبوط اور Develop نہیں کریں گے تب تک عام بیماریوں کے لئے لوگ Tertiary care hospital کا رخ کریں گے اور Serious Patients جس کو Tertiary care hospital میں علاج کی ضرورت ہو ان کے لئے پھر Tertiary care میں bed مہیاء نہ ہونے کی وجہ سے وہ اسی طرح متاثر ہونگے اور ان کے ساتھ ائے ہوئے رشتہ دار بھی ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے ہسپتال کی چکریں لگا کر زلیل وخوار ہوتے رہیں گے۔خدارا اپنے MNAs ، MPAs اور ناظمین سے گلی اور Transformer کی مرمت کی بجائے اپنے DHQs,RHCs اور THQs کو Develop کرنے کا Demand کریں۔شکریہ
ڈاکٹر مجاہد خان