Moin Hospital

  • Home
  • Moin Hospital

Moin Hospital The basic purpose of Moin Hospital is to provide quality basic health services in affordable price.

26/02/2024

قبض اور اسکا آسان علاج۔۔۔۔۔ (Constipation / IBS-C)
قبض پیٹ کا ایک عام مسلئہ ہے ،جو تقریباً ہر شخص کو زندگی میں اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، کچھ دن قبض کا ہونا کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے ،لیکن دائمی قبض (جو 3 مہینے سے زیادہ ہو)بہت سی بیماریوں کی وجہ یا سبب بن سکتی ہے ۔ دائمی ﻗﺒﺾ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﯽ ﺧﻄﺮﻧﺎﮎ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﮨﮯ ,ﺟﺲ ﮐﻮ ﺍُﻡ ﺍﻻﻣﺮﺍﺽ ﯾﻌﻨﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔
باقی قبض کا یہ علاج نہیں ہے کہ ہر دوسرے تیسرے دن قبض کی ٹیبلیٹ یا سیرپ لیا جائے ، بلکہ قبض کی اصل وجہ کو سمجھ کر اس وجہ کو ختم کیا جائے،تو پھر قبض بھی نہیں ہو گی۔

قبض کیا ہے؟
قبض کا آسان مطلب ھے، پیٹ کی باقاعدہ صفائی نہ ھونا یا فضلہ کا سخت ھونا، اور فضلے کے نکاس میں دیر ھونا، یا ہفتے میں تین سے کم بار پاخانا آنا۔ اور مزید اس میں تھوڑا تھوڑا پاخانہ خارج ھو نا یا کٸی کٸی دن بعد پاخانہ خارج ھو یا پاخانہ جل کر سیاہ رنگت کا ہونا قبض میں شامل ہے۔

ویسے تو قدرتی طور پر صبح و شام اجابت کے لئے جانا چاھیئے، اگر فضلہ وقت پر نہ اترے تو سمجھ لینا چاھیئے کہ قبض کی شکایت ھے.کئی بار فضلے کے نکاس کے لئے کافی زور لگانا پڑتا ھے، اس وقت فضلہ سخت و خشک ھوتا ھے، یہ علامات بھی قبض کی ھیں۔

اصل میں قبض کسی بیماری کا نام نہیں ہے ،بلکہ یہ ایک علامت ہے، جو بہت سی بیماریوں میں ہو سکتی ہے۔ جسکی بہت سے وجوہات ہوتی ہیں ۔ دائمی قبض بہت سی بیماریوں کے ساتھ منسلک ہو سکتی ہیں۔

قبض کی وجوہات: جیسے کہ
1 :سب سے عام وجہ غذا میں فائبر کی کمی کا ہونا، ورزش نہ کرنا ,پانی کم پینا اور غیر متوازن غذا،مرچ مسالے والی چیزوں کا بےجااستعمال کرنا ہے
2:کچھ علاقوں کا زیر اب یا پینے والا پانی انتہاٸی ناقص اور خشک ھوتا ھے۔ جو معدے اور بڑی انت میں خشکی کا باعث بنتا ھے۔
3:کچھ لوگوں میں سموکنگ اور چرس جیسی منشیات بڑی انت کو خشک کر دیتی ھیں۔جس سے داٸمی قبض جنم لیتی ھیں ۔
4: ورزش نہ کرنا،مسلسل بیٹھے بیٹھ کر کام کر نا اور موبائل زیادہ استعمال کرنا ،اور پاخانے کو زیادہ دیر تک روکنا ۔
5:اور ڈپریشن۔انزاٸٹی اوسی ڈی یا پھر نیند پرسکون نہ ھونا بھی قبض کی ایک بڑی وجہ ہے۔
6؛قبض کی ایک اور بڑی وجہ IBS بھی ھوتا ہے۔جس میں بڑی اور چھوٹی انت کی حرکت محدود ھو جاتی ھے۔ آی بی ایس میں موشن بھی ہو سکتے ہیں.
7: کچھ اینٹی ڈپریشن ، آئرن اور معدے کی ادویات بھی قبض کا موجب بنتی ہیں۔
8: مزید قبض انتوں میں کیلشیم ۔میگنیشم۔ فاسفیٹ اور وٹامنز۔ڈی تھری کی کمی یا جزب نہ ھونے کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے ۔
9:دائمی قبض کی ایک اور وجہ ہائپو تھائرائڈ زم بھی ہے
10: قبض کی ایک اور خطرناک وجہ آنتوں کی رکاوت بھی ہے ، یعنی اس میں آنتیں کا راستہ بند ہو جاتا ہے۔
(Intestinal obstruction)

قبض سے منسلک علامتیں
1- پاخانے میں خون کا ہونا (bleeding)
2- سر درد اور پیٹ درد کا ہونا
3:مقعد میں تکلیف یا جلن ہونا
4: بخار کا ہونا (کسی انفیکشن کی صورت میں)
5- پیٹ میں ھوا گیس کا بھرنا
6- بھوک کی کمی کا ہونا
7- کمزوری،ڈیپریشن،چڑچڑا پن کا ہونا
8- زبان پہ سفیدی اور منہ سے بد بو کا ہونا
9: مزید دائمی قبض بواسیر کی ایک بڑی عام وجہ ہے،
10: مزید قبض کے ساتھ آئ بی ایس اور ہائپو تھارائڈزم کی علامتیں بھی ہو سکتی ہیں ۔

قبض کی تشخیص
دائمی قبض کی تشخیص / وجہ کو جاننے کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔اس میں کچھ لیب ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں جیسےکہ
1) CBC
2) urea, creatine and electrolytes
3) serum calcium
3) abdominal X ray erect and supine
4). Serum TSH etc
اگر بنیادی بیماری کی تشخیص ہو جائے تو اسکا علاج یعنی Treat the underlying cause.
جیسے آنت میں infections یا رکاوٹ مثلاً Hirschsprung Disease یا تھائرائیڈ ہارمون کی کمی یا ڈیپریشن ، آی بی ایس وغیرہ کی صورت میں اس بیماری کا علاج کرنے سے قبض کا مسئلہ خود بخود حل ہو جائے گا.

قبض کی پیچیدگیاں:
1:مقعد کا زخم : A**l Fissure
اکثر سخت پاخانہ کر کر کے اس جگہ زخم بن جاتا ہے جو مذید درد کا باعث بنتا ہے اور قبض مذید شدید ہو جاتی ہے. عموماً اس صورت میں پاخانے کے ساتھ تھوڑا بہت خون بھی آتا ہے. اس صورت میں ڈاکٹر کو دکھانا بہت ضروری ہے کیونکہ جب تک زخم کا علاج نہیں ہو گا یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا بلکہ بگڑتا چلا جائے گا
2: بواسیر کا مسلئہ (piles or hemorrhoids)
3۔Rectal prolapse یعنی بڑی آنت کا حصہ پاخانے والی جگہ سے باہر آ جانا

قبض کا علاج
سب سے پہلے قبض کی وجہ کو سمجھیں پھر اس کی وجوھات کو ختم کرنا چاھیے۔ اگر آپ کو دائمی قبض کا مسلئہ ہو جو پرہیز سے بھی فائدا نہ ہو رہا، تو پھر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔IBS ،ڈیپریشن, ہائپو تھارائڈزم کی تشخیص / علاج کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔

( باقی قبض کی ٹیبلیٹ یا سیرپ صرف عارضی طور پر فائدا دیتی ہیں، جو آپ میڈیکل سٹور سے لیں سکتے ہیں)

قبض سے بچائو کا طریقہ
(سب سے پہلے آپ اس چیز سے مکمل پرہیز کریں جس سے قبض کا مسلئہ ہوتا ہے)
1:روزانہ 30 منٹ سے زیادہ ورزش کریں۔
2:روزانہ 2 سے 3 لیٹر پانی استعمال کریں، اور پاخانے کی حاجت ہونے پر بروقت واشروم جائیں،تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔
3:کیلشیم اور فاٸبر سے بھرپور خوراک کھانی چاھیے جیسے بادام گرما خربوزہ آم اڑو خوبانی تربوز شلجم کچی سبزیاں اور سلاد گڑ گلو قند اسپغول وغیرہ وغیرہ
4: سٹرس تنائو کو کم کریں اور رازانہ 8 گھنٹے تک پر سکون نیند لیں۔شکریہ۔

یہ حال ہے آج کل مریضوں کا۔۔۔۔۔۔ خود دوا لیتے ہیں جس سے مزاحمت پیدا ہوتی ہے۔یہ شفا انٹرنیشنل کے نمونیا کا مریض ہے اور اب ...
28/12/2023

یہ حال ہے آج کل مریضوں کا۔۔۔۔۔۔ خود دوا لیتے ہیں جس سے مزاحمت پیدا ہوتی ہے۔
یہ شفا انٹرنیشنل کے نمونیا کا مریض ہے اور اب اس پہ تقریباً سارے آنٹی بائیؤ ٹکس کام نہیں کر رہے۔
خدارا اپنے صحت کا خیال رکھیں Self Prescription سے جان بچائی اور مستند ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے Prescription لیا کریں ورنہ یہ حال ھوگا۔

🚨پاکستان میں پٹھوں میں لگائے جانے والے 90 فیصد ٹیکہ جات غیر ضروری ہیں ‼️
18/12/2023

🚨پاکستان میں پٹھوں میں لگائے جانے والے 90 فیصد ٹیکہ جات غیر ضروری ہیں ‼️


نمونیا کی علامات، احتیاط اور علاج ‼️
09/12/2023

نمونیا کی علامات، احتیاط اور علاج ‼️



گردوں میں پتھری۔۔۔۔معاشرے میں بڑھتا ہوا مسئلہ‼️گردوں کے مختلف امراض میں سے ایک پتھری بن جانا ہے جو کافی عام ہے اور دنیا ...
05/12/2023

گردوں میں پتھری۔۔۔۔معاشرے میں بڑھتا ہوا مسئلہ‼️

گردوں کے مختلف امراض میں سے ایک پتھری بن جانا ہے جو کافی عام ہے اور دنیا بھر میں ہر 11 میں سے ایک شخص کو اپنی زندگی میں گردوں کی پتھری کا سامنا ہوتا ہے اور اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں تو 50 فیصد امکانات اس بات کے ہیں کہ آپ کو ایک بار پھر اس عارضے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

گردوں میں پتھری ایک تکلیف دہ مرض ہوتا ہے جس کا علاج بھی آسان نہیں ہوتا کیونکہ وہ دوبارہ بھی بن سکتی ہے۔

گردوں میں پتھری کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں۔۔۔
جیسا پانی کم پینا، خاندان میں اس کے مریضوں کی موجودگی، مخصوص غذائیں خاص طور پر زیادہ نمک اور کیلشیئم والے کھانے، موٹاپا، ذیابیطس، پیٹ کے امراض اور سرجری وغیرہ۔

گردے کی پتھری پیشاب کی نالی کے کسی بھی حصے کو متاثر کرسکتی ہے اور وہاں سے ان کا نکلنا کافی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے۔

عام طور پر اس سے کوئی زیادہ نقصان نہیں ہوتا، درد کش ادویات اور بہت زیادہ پانی پینا معمولی پتھری کو نکانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے تاہم اگر وہ پیشاب کی نالی میں پھنس جائے یا پیچیدگیوں کا باعث بنے تو پھر سرجری کروانا پڑتی ہے۔

تاہم اس سے بچاﺅ کے لیے اگر لوگ غذائی عادات کا خیال رکھیں تو کافی حد تک مدد مل سکتی ہے۔

برطانیہ کے محکمہ صحت این ایچ سی کی سفارشات کے مطابق صحت مند وزن کو برقرار رکھنا، غذا میں بہت زیادہ نمک سے گریز، پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال اور دیگر مشروبات پر پانی کو ترجیح دینا پتھری سے بچاﺅ میں مدد دیتا ہے۔




28/11/2023

نزلہ, زکام کا موسم سٹارٹ ہے جوکہ زیادہ تر الرجی اور وائرل انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے، اس میں اینٹیبیاٹک (پوڈر والی میڈیسن) کا کوئی کردار نہیں، لحاظہ غیر ضروری دوائیوں سے اجتناب کریں۔

خیبرپختونخوا: زکام،بخار وبائی شکل اختیار کرگیا ،3لاکھ سے زائد مریض رپورٹ۔پشاور : ماہرین صحت نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا م...
28/11/2023

خیبرپختونخوا: زکام،بخار وبائی شکل اختیار کرگیا ،3لاکھ سے زائد مریض رپورٹ۔
پشاور : ماہرین صحت نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں زکام،بخاروبائی شکل اختیار کرگیا ہے، صوبے میں 3لاکھ 25ہزار 289مریض سامنے آئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں زکام، بخار،سینے اور سانس کی شدید تکلیف کے کیسز بڑھنے پر ماہرین صحت نے وارننگ جاری کر دی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق رواں سال انفلوئنزا، بخار، سینے اور سانس کے 3لاکھ 2289کیس سامنے آئے ہیں، یہ وائرس ہر عمر اور علاقے کے لوگوں کو نشانہ بنارہا ہے ، نومبر کے ابتدائی چند ایام میں وائرس سے متاثرہ 13ہزار 308کیس سامنےآئے ہیں۔ماہرین صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صوبے میں درجہ حرارت میں مزید کمی سے یہ وائرس وبائی صورتحال اختیار کر سکتا ہے ، صوبہ بھر کے ہسپتالوں کو مریضوں میں اضافے کے لیے تیار رہنے اور ہنگامی ادویات تیاررکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ زکام چند دن میں سینے کی شدید تکلیف اور سانس کی بندش کی شکل اختیار کر سکتا ہے اس لیے زکام سے متاثرافراد گھر میں زیادہ وقت گزاریں اور شہری ہر چند گھنٹے بعد ہاتھ صابن سے دھوئیں اور بیمار افراد سے دور رہیں۔

تو یہ ہے ہمارے ہاں استعمال ہونے والی ایک عام انیٹی بائیوٹک "اگمینٹن" (augmentin) جو میری نظر میں میڈیکل سائنس کا ایک خوب...
22/11/2023

تو یہ ہے ہمارے ہاں استعمال ہونے والی ایک عام انیٹی بائیوٹک "اگمینٹن" (augmentin) جو میری نظر میں میڈیکل سائنس کا ایک خوبصورت "جگاڑ" ہے۔

اگمینٹن کی گولی میں "amoxicillin" نام کی ایٹنی بائیوٹک ہوتی ہے، اور سب اینٹی بائیوٹکس کی طرح یہ بھی بیکٹیریال انفیکشن کو ختم کرتی ہے۔ amoxicillin کا تعلق اینٹی بائیوٹکس کے سب سے بڑے گروپ "beta lectum antibiotics" سے ہے۔ یہ ساری اینٹی بائیوٹکس بیکٹریا کی سیل وال پر حملہ کرکے بیکٹیریا کو ختم کرتی ہیں۔

لیکن بیکٹیریا بھی بڑا چالاک ہے، اس نے اتنی ساری اینٹی بائیوٹکس کا ایک ہی علاج نکالا۔ کچھ بیکٹیریا ایسا انزائم (beta lactamase) بنانے لگ گئے جو ان اینٹی بائیوٹکس کو ناکارہ کر دیتا ہے۔ یعنی جو اینٹی بائیوٹک بیکٹیریا کو "توڑنے" آئیں، بیکٹیریا نے انہیں ہی "توڑ" دیا۔

یہاں پر آتا ہے ہمارا "جگاڑ"۔ ہم نے بیکٹیریا کے اس انزائم کو پکڑا اور کچھ ایسے کیمکلز لے کر آئے جو اس انزائم کو ناکارہ کردے۔ ایسا ہی ایک کیمکل "clavulanic acid" ہے۔ جو بیکٹیریا کے اینٹی بائیوٹک ناکارہ کرنے والے انزئم کو ہی ناکارہ کر دیتا ہے۔

تو ہم نے اپنی amoxicillin کو ہے. clavulanic acid کے ساتھ ملا دیا اور یوں بن گئی ہماری اگمینٹن !!!

یعنی پہلے ہم نے بیکٹیریا کو ختم کرنے کے لیے اینٹی بائیوٹک بنائی، تو بیکٹیریا نے اس کے جواب میں انزائم بنا لیا تو ہم نے اس کا بندوبست بھی کرلیا۔ اسی طرح ہمارے پاس مختلف اینٹی بائیوٹکس اور کیمکلز کی جوڑیاں اور دو مختلف اینٹی بائیوٹکس کے کمبینیشن موجود ہین

لیکن کیا اس طرح ہم بیکٹیریا سے جیت گئے ؟ وقتی طور پر تو ہاں لیکن لگتا ہے بیکٹیریا پھر سے بازی بدل دے گا، بلکہ ایسے بیکٹیریا بھی موجود ہیں جو تقریباً سب اینٹی بائیوٹکس کو فیل کر چکے ہیں۔

یہ "antibiotic resistance" کی جنگ ہے، جس میں بیکٹیریا ایک عرصے کے بعد ایک اینٹی بائیوٹک کے خلاف مزاحمت پیدا کرلیتا ہے۔ ویسے تو یہ کام "ارتقائی اصولوں" کے مطابق ہوتا ہے۔ لیکن ہم انسانوں کی طرف سے اینٹی بائیوٹکس کا بلا ضرورت اور غلط استعمال اس عمل کو شدید کر دیتا ہے، جس میں ہمارا اور ہماری آنے والی نسلوں کا نقصان ہے، کیونکہ آج جو بیکٹیریا آسانی سے ختم ہو رہا ہے کل کو وہی بیکٹیریا مشکل پیدا کر سکتا ہے۔

ہمارے پاکستان میں سرکاری رپورٹس بتاتی ہیں کہ کس طرح انسان اور جانوروں میں اینٹی بائیوٹکس کا بے دریغ استعمال ہو رہا ہے، جو بہت خطرناک ہے.

ہر سال یہ ہفتہ (18 - 24 نومبر) عالمی ادارہ صحت کی طرف سے اینٹی بائیوٹکس اور antibiotic resistance کی آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے، تو آپ بھی دیکھیں کہ کہیں آپ غیر ضروری اور غلط طریقے سے اینٹی بائیوٹکس تو استعمال نہیں کر رہے۔۔۔!!!





14/11/2023




معین ہسپتال (ہیلتھ کیئر سنٹر)
01/11/2023

معین ہسپتال (ہیلتھ کیئر سنٹر)

فری میڈیکل چیک اپ ‼️معین ہسپتال میں ہر ہفتہ کے دن صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک فری میڈیکل چیک اپ کا انعقاد کیا جائے گا۔تم...
11/10/2023

فری میڈیکل چیک اپ ‼️
معین ہسپتال میں ہر ہفتہ کے دن صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک فری میڈیکل چیک اپ کا انعقاد کیا جائے گا۔
تمام میڈیسن پر خصوصی رعایت دی جائے گی۔
نوٹ: فارمیسی اور الٹرا ساؤنڈ کی سہولت موجود ہے ۔
اپاؤنمنٹ کیلئے رابطہ کریں: 03060575701 ✆

پتہ: معین ہسپتال ڈھیری کورونہ موٹروے سروس روڈ پشاور۔

11/10/2023

فری میڈیکل چیک اپ:

معین ہسپتال میں ہر ہفتہ کے دن صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک فری میڈیکل چیک اپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

تمام میڈیسن پر خصوصی رعایت دی جائے گی۔

گائنا کالوجسٹ:
ڈاکٹر سعیدہ بی بی
(ایم بی بی ایس ، ڈی جی او)
سابق چیف گائنا کالوجسٹ
میٹرنٹی ہسپتال ہشتنگری پشاور۔

جنرل فزیشن:
ڈاکٹر طاہر معین گنڈاپور
(ایم بی بی ایس ، آر ایم پی)
سابق سی ایم او پی ایم سی اٹک
ڈائریکٹر معین ہسپتال پشاور۔

نوٹ: فارمیسی اور الٹرا ساؤنڈ کی سہولت موجود ہے ۔
اپاؤنمنٹ کیلئے رابطہ کریں: 03060575701 ✆

پتہ: معین ہسپتال ڈھیری کورونہ موٹروے سروس روڈ پشاور۔

Address

Moin Hospital Dheri Koruna Motarway Service Road

Telephone

+923060575701

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Moin Hospital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Moin Hospital:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram