
12/08/2025
پاکستانی والدین اورنوجوان ڈاکٹر، انجنئیرز کے پروفیشن سے آگے سوچ ہی نہیں سکے جبکہ دنیا میں ہزاروں نئے پروفیشن وجود میں آچکے ہیں، آج آپ کو پانچ ایسے دلچسپ اور ابھرتے ہوئے پروفیشنز کی فہرست دے رہے ہیں جو ابھی تک عام نہیں ہوئے، لیکن ان کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
1. AI Ethics Consultant
یہ ماہرین اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت (AI) اخلاقی اصولوں کے مطابق استعمال ہو۔ یہ ٹیکنالوجی، فلسفہ، قانون اور سماجی علوم کا امتزاج ہوتا ہے۔ ان کا کام ہے کہ AI سسٹمز میں تعصب نہ ہو، پرائیویسی محفوظ رہے، اور فیصلے شفاف ہوں۔
اس کے لیے تعلیم اور ڈگری یہ چاہیے۔
فلسفہ، قانون، کمپیوٹر سائنس، یا سوشیالوجی
2. Digital Twin Architect
یہ لوگ حقیقی دنیا کی اشیاء یا نظاموں کے ورچوئل ماڈل بناتے ہیں۔ مثلاً کسی فیکٹری، اسپتال یا گاڑی کا مکمل ڈیجیٹل نمونہ تیار کرنا تاکہ اس کی کارکردگی، خرابی یا بہتری کا اندازہ لگایا جا سکے۔
اس کے لیے تعلیم اور ڈگری یہ چاہیے۔
انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، یا سسٹم ڈیزائن
3. Remote Work Experience Designer
یہ ماہرین آن لائن کام کرنے والے افراد کے لیے ایسا ماحول اور سسٹم ڈیزائن کرتے ہیں جس سے ان کی کارکردگی، تعاون، اور ذہنی سکون بہتر ہو۔ یہ HR، ٹیکنالوجی، اور نفسیات کا امتزاج ہوتا ہے۔
اس کے لیے تعلیم اور ڈگری یہ چاہیے۔
UX Design، Interaction Design، Organizational Psychology
4. Drone Traffic Coordinator
ڈرونز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ، ان کی پروازوں کو منظم کرنا ایک نیا چیلنج بن گیا ہے۔ یہ ماہرین ڈرونز کے روٹس، حفاظتی اصول، اور ایئر اسپیس کے نظم و نسق کو سنبھالتے ہیں۔
اس کے لیے تعلیم اور ڈگری یہ چاہیے۔
Aviation، Robotics، Autonomous Systems
5. Sustainability Integration Specialist
یہ لوگ کمپنیوں کو ماحول دوست بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ ماہرین توانائی کی بچت، کاربن فٹ پرنٹ کم کرنے، اور پائیدار پالیسیوں کو اداروں میں شامل کرنے کے ماہر ہوتے ہیں۔
اس کے لیے تعلیم اور ڈگری یہ چاہیے۔
Environmental Science، Public Policy، Business Sustainability
اگر آپ کا کوئی بزنس ہو، کوئ اسکل سیکھنی ہو، آن لائن فیلڈ میں روڈ میپ چاہیے، کیرئیر کاؤنسلنگ چاہیے یا اپنا ٹیلنٹ ڈسکور کرنا ہو تو آپ ہم سے سیشن بک کرواسکتے ہیں۔
📞0333-9987384
(کیرئیر کاؤنسلر: ایچ۔ایم-زکریا)