تحریک نوجوانان شنوا گڈی خیل

تحریک نوجوانان شنوا گڈی خیل Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from تحریک نوجوانان شنوا گڈی خیل, Peshawar.

17/08/2025

اہم پیغام برائے حکام بالا

گمبتی ٹو جراسی جو روڈ بن رہا ہے، کیا یہ بھارت (انڈیا) میں تعمیر ہورہا ہے یا ضلع کرک میں؟
کیا یہ سڑک خٹک قوم اور بالخصوص گڈیخیل عوام کی سہولت کیلئے نہیں بن رہی؟

اگر یہ عوام کی سہولت کیلئے ہے تو پھر اتنا ناقص میٹیریل کیوں استعمال کیا جا رہا ہے؟
خدارا! ذرا اپنے آنکھوں سے جا کر دیکھیں اور کچھ خوفِ خدا کریں

یاد رکھیں!
ایسے ناقص کاموں کا انجام وہی ہوگا جو ملاکنڈ ڈویژن کے منصوبوں کا ہوا۔
یہ عوامی امانت ہے، اس میں خیانت ناقابلِ معافی جرم ہے۔

تحریکِ نوجوانان شنوا گڈی کی طرف سے قوم کی آواز

16/08/2025

تحریک نوجوانان شنوا گڈی خیل کا چائے کا خوبصورت پروگرام ☕
آصف نواز بہرام خیل نے تحریک نوجوانان شنوا گڈی خیل ٹیم کے لیے ایک پُرتکلف چائے کا پروگرام رکھا۔
اس موقع پر صدر ملک زاہد بہرام خیل، جنرل سیکرٹری ملک عبدالرشید خان اور پوری ٹیم نے شرکت کی اور آصف نواز بہرام خیل کا دلی شکریہ ادا کیا۔
محفل میں کابینہ کی تکمیل پر مشورے ہوئے اور گڈی خیل قوم کی ترقی و اتحاد پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

تحریک نوجوانان شنوا گڈی خیل کا اہم اعلان ۔۔
13/08/2025

تحریک نوجوانان شنوا گڈی خیل کا اہم اعلان ۔۔

تحریک نوجوانان شنوا گڈی خیل یونین کونسل شنوا گڈی کے معذور صدر انور اللہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔۔سب شرکت کو یقینی ب...
13/08/2025

تحریک نوجوانان شنوا گڈی خیل یونین کونسل شنوا گڈی کے معذور صدر انور اللہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔۔سب شرکت کو یقینی بنائیں ۔ شکریہ

12/08/2025

غریب امیدواروں کی آواز – گڈی خیل کا فخر

آج تحریکِ نوجوانان شنوا گڈی خیل نے ایک تاریخی اور جرات مندانہ قدم اٹھایا۔
ان غریب کنڈیڈیٹس کو ٹیسٹ میں بٹھایا گیا جن کے پاس لیٹر تک نہیں آئے تھے، لیکن ان کے دل میں گڈی خیل کا نام روشن کرنے کا جذبہ کسی بڑے وسیلے سے کم نہ تھا۔

اس موقع پر
صدر ملک زاہد بہرام خیل،
جنرل سیکریٹری ملک عبدالرشید،
مشیران ملک حافظ خبیب اللہ اور ملک محمد طاہر صاحب،
سرگرم رکن ناظم خمزہ علی خان،
اور معزز استاد فضل رخیم سمیت دیگر اراکین موجود تھے۔

صدر نے پی ایم اٹامک انرجی اور وہاں موجود عہدیداروں کو دو ٹوک الفاظ میں کہا:

> "اگر ان پوسٹوں پر کسی اور علاقے کے لوگ سلیکٹ ہوئے، تو تحریک نوجوانان شنوا گڈی خیل اٹامک انرجی کے گیٹ کے سامنے دھرنا دے گی، اور ضرورت پڑی تو اٹامک انرجی بند کر دے گی… کیونکہ یہ نوکریاں غریب گڈی خیل نوجوانوں کا حق ہیں۔"

یہ صرف ایک اعلان نہیں،
یہ عزت، غیرت اور حق کی قسم ہے،
یہ اُس جنگ کا آغاز ہے جو گڈی خیل کے بیٹوں کیلئے روزگار کا دروازہ کھولے گی۔

تحریکِ نوجوانان شنوا گڈی خیل – غریب کا سہارا، حق کا علمبردار

"براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ ہماری آواز انتظامیہ تک پہنچ سکے اور فوری ایکشن لیا جا سکے۔"
11/08/2025

"براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ ہماری آواز انتظامیہ تک پہنچ سکے اور فوری ایکشن لیا جا سکے۔"

سب شرکت کریں ۔ شکریہ
07/08/2025

سب شرکت کریں ۔ شکریہ

07/08/2025

اختجاج کی کال ۔ شئیر کریں

06/08/2025

شئیر کریں ۔۔شکریہ

06/08/2025

تحریکِ نوجوانان شنوا گڈی خیل کا غریب امیدواروں کے حق میں شاندار قدم!

آج تحریک نوجوانان شنوا گڈی خیل کے صدر ملک زاہد بہرام خیل، جنرل سیکریٹری ملک عبدالرشید خان، مولانا محمد طاہر صاحب، ناظم حمزہ علی خان اور گل نار خان (کِنگ آف شنوا) نے اٹامک انرجی دفتر کا دورہ کیا۔

انہوں نے انتظامیہ سے سوال اٹھایا کہ:

> "غریب اور اہل امیدواروں کو ٹیسٹ لیٹر کیوں موصول نہیں ہوئے؟"

اس اہم مسئلے پر تفصیلی مشاورت کے بعد تحریکِ نوجوانان اور اٹامک انرجی کی انتظامیہ اس بات پر متفق ہو گئے کہ:

"جس امیدوار نے کسی پوسٹ کے لیے اپلائی کیا ہے، وہ مقررہ دن اور تاریخ کو اپنے اصل کاغذات کے ساتھ ہارون کمپلیکس شنوا ٹیسٹ سنٹر پہنچے۔ وہاں ٹیسٹ لیا جائے گا۔"

یہ قدم ان تمام امیدواروں کے لیے اُمید کی کرن ہے جو میرٹ پر یقین رکھتے ہیں اور حق تلفی کا شکار ہوئے۔

تحریکِ نوجوانان شنوا گڈی خیل ہر وقت اپنی قوم اور غریب عوام کے لیے تیار ہے!

قوم کے لیے عملی خدمت، یہی ہے اصل قیادت!

06/08/2025

سب لوگ شئیر کریں ۔۔

03/08/2025

امن کا پیغام – حجرہ حدرخان

آج حجرہ حدرخان میں امن پاسون کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔
اس اجلاس میں تحریک نوجوانان شنوا گڈی خیل کے صدر ملک زاہد بہرام خیل، جنرل سیکرٹری ملک عبدالرشیدخان، ناظم حمزہ علی خان اور مولانا محمد طاہر صاحب نے شرکت کی۔

اس موقع پر تحریک کے رہنماؤں نے امن کے قیام پر تفصیلی اظہار خیال کیا اور واضح طور پر کہا کہ:

> "ہم گڈی خیل کے امن، اتحاد اور ترقی کے لیے ہر حالت میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔"

یہ میٹنگ اتحاد، بھائی چارے اور اجتماعی سوچ کی ایک بہترین مثال تھی، جس نے قوم کو ایک مثبت پیغام دیا۔

تحریک نوجوانان شنوا گڈی خیل – امن، انصاف اور خدمت کی پہچان

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when تحریک نوجوانان شنوا گڈی خیل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram