
18/03/2024
روٹ کینال ٹریٹمنٹ یا دانت کو ڈیڈ کرنا Root canal treatment.
عمومی طور پر جب آپکے دانت میں درد ہوتا ہے یا اس میں ٹھنڈا گرم لگنا شروع ہوتا ہے تو اسکی وجہ یہ ہوتی ہے کہ اسمیں کھوڑ(cavity) دانت کے سینٹر یعنی گودے تک جس کو (nerve supply) کہتے ہیں وہاں پہنچ جاتی ہے۔ ایسے دانت کو 95% چانس ہوتا ہے کہ بچایا جا سکتا ہے لہذا کبھی بھی دانت کو کسی ایک ڈینٹسٹ کے مشورے پر مت نکلوائیں۔
روٹ کینال ٹریٹمنٹ میں بنیادی طور پر ایسے دانت کو جس کے بچنے سے آپ نا امید ہو چکے ہوتے ہیں، بچایا جاتا ہے۔ اس کا پروسیجر آسان ہے۔ اکثر اوقات 1 دفعہ میں اور بعض اوقات 2 سے 3 دفعہ میں اس کو مکمل طور پر درد سے نجات دلانے کے لیئے ٹریٹ کیا جاتا ہے.
یہ علاج اگرچہ تھوڑا مہنگا ہوتا ہے لیکن آپکے دانت بھی اتنے ہی ضروری ہیں جتنے آپکے گردے۔ جب آپ گردے کی خرابی کو آخری حد تک ٹھیک کروانے کی کوشش کرتے ہیں اور نکلواتے نہیں ہیں اسی طرح دانت کو بھی محفوظ رکھنے کے لیئے آخری حد تک جایئے۔