
02/08/2025
محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ضلعی سطح پر میڈیکل آفیسرز کی بھرتیوں کے شفاف عمل کو یقینی بنانے کے لیے شکایات کے ازالے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
یہ کمیٹی مردان، دیر اپر، بٹ خیلہ اور ہری پور میں فکس پے پر جاری بھرتی کے عمل سے متعلق اُمیدواران کی تحریری شکایات کا جائزہ لے گی، شواہد کی بنیاد پر اُن کا تجزیہ کرے گی، اور اپنی سفارشات مجاز حکام کو بھجوائے گی۔
تمام اُمیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی شکایات 10 اگست 2025 تک تحریری طور پر جمع کروائیں، اس کے بعد موصول ہونے والی کسی بھی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔
محکمہ صحت شفاف بھرتی، انصاف پر مبنی عمل اور امیدواروں کے اعتماد کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔