26/08/2025
۴۲ سالہ مریض جسکا چھ ماہ پہلے پتے کا آپریشن ہوا تھا ، پرائم ہسپتال کے گیسٹرو او پی ڈی میں پیٹ کے درد اور مسلسل الٹی کے ساتھ آیا ۔ اینڈوسکوپی اور سی ٹی سکین میں معلوم ہوا کہ اُس کے معدے میں آپریشن کی پٹی یعنی surgical gauze پھنسا ہوا ہے ۔ اِس پٹی کو اینڈوسکوپی کے ذریعے گیسٹرو ٹیم نے انتہائی مہارت کے ساتھ پرائم ہسپتال کی سرجیکل ٹیم کی موجودگی میں مریض کے معدے سے باہر نکال دیا جو تقریباً نوے سینٹی میٹر لمبی نِکلی۔اس طرح مریض کو ایک بڑے آپریشن سے بچا لیا ۔