
07/01/2025
توجہ کیجئے گا۔
زیر نظر ایک میڈیسن پراسکرپشن ہے جس میں ڈاکٹر نے لکھی ہیں جبکہ میڈیکل سٹور والے نے غلطی سے یا جلدی میں مریض کو دی ہیں جن کا نہ صرف فنکشن الگ ہے بلکہ بعض اوقات ان کا اثر مریض پر انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔
نیچے والے کیس میں بھی مریض ہاسپٹلائز ہوچکا ہے۔ اور یہ کوئی ایک دو دفعہ نہیں ہوا بلکہ یہ یہاں روٹین کی بات ہے۔
کہنے کا مقصد یہ ہے کہ میڈیسن لیتے ہوئے انتہائی احتیاط کیا کریں خود دوا کی مکمل پڑتال کریں اگر آپ کو سمجھ نہیں آتی تو کسی ماہر کو دکھایا کریں مبادا اپنے ہاتھوں مریض کا نقصان نہ ہو۔
میڈیکل سٹور والوں سے بھی گزارش ہے کہ تھوڑا احتیاط کیا کریں آپ کی ذرا سی بھول چوک سے کسی کی زندگی جا سکتی ہے۔
محتاط رہیں
صحت مند رہیں