25/07/2025
پاکستان نرسنگ کونسل (PNC) کے قوانین کے مطابق، نرسنگ طلباء کی انٹرن شپ نہ صرف تعلیمی تقاضا ہے بلکہ ان کا قانونی حق بھی ہے۔
نرسنگ چار سالہ ڈگری پروگرام ہے، جس کا پانچواں سال فل ٹائم انٹرن شپ پر مشتمل ہوتا ہے، جو کسی ٹیچنگ میں میں کروائی جاتی ہے۔
بدقسمتی سے، سرحد یونیورسٹی جو حال ہی میں نرسنگ پروگرام چلا رہا ہے، اپنے طلباء کو اس بنیادی حق سے محروم رکھے ہوئے ہے۔ انٹرنشپ کے بارے میں یونیورسٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ “یہ بات پہلے طے نہیں ہوئی تھی” — جبکہ نرسنگ کے ہر ذمہ دار ادارے کی طرف سے اس بات کی وضاحت ہو چکی ہے کہ انٹرنشپ کے بغیر نرسنگ ڈگری مکمل نہیں ہو سکتی۔
ہمیں افسوس ہے کہ ایک تعلیمی ادارہ، جو طلباء کو پیشہ ور بنانے کا دعویٰ کرتا ہے، وہی ادارہ ان کے حق پر غفلت اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
🛑 طلباء اب مزید خاموش نہیں رہیں گے!
📢 ہمارا مطالبہ ہے:
1. فوری طور پر تمام BSN فائنل ائیر طلباء کے لیے انٹرنشپ کا انتظام کیا جائے۔
2. Tertiary care
ہسپتال میں انٹرنشپ دی جائے، جیسا کہ PNC قانون میں درج ہے۔
3. اس تاخیر کی باقاعدہ وضاحت اور آئندہ کے لیے شفاف پالیسی دی جائے۔
ہم متعلقہ اداروں، PNC، اور اعلیٰ حکام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں تاکہ طلباء کا مستقبل داؤ پر نہ لگے۔
Pakistan Nursing Council, Islamabad,