20/05/2026
ڈاکٹر نبی جان آفریدی کا الوداعی بیان: تین سالہ دورِ قیادت کے اختتام پر تنظیمی تسلسل اور نئی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
الحمدللّٰہ
میں تہہ دل سے اپنے بانی چیئرمین، قائد و پیٹرن انچیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان، انصاف ڈاکٹر فورم کے مرکزی صدر جناب ڈاکٹر مدیر خان وزیر، اور مرکزی کونسل کے تمام معزز ممبران کا مشکور ہوں جنہوں نے 4 فروری 2023 کو مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے انصاف ڈاکٹر فورم خیبر پختونخوا کی صوبائی صدارت کی ذمہ داری سونپی۔
یہ تین سالہ سفر انتہائی کٹھن، چیلنجز اور سیاسی پیچیدگیوں سے بھرپور رہا۔ خصوصاً 9 مئی 2023 کے بعد کے حالات، کارکنان پر مظالم، زخمیوں، شہداء، احتجاجی تحریکوں، جلسوں اور جلوسوں کے دوران یہ وقت میری زندگی کے مشکل ترین ادوار میں سے ایک تھا۔
لیکن الحمدللّٰہ میں نے ہر مشکل گھڑی میں اپنی تمام تر صلاحیتیں، توانائیاں اور وقت انصاف ڈاکٹر فورم اور نظریے کے لیے وقف رکھا، اور ہمیشہ تنظیم کی مضبوطی، کارکنان کے حوصلے اور حق کی آواز بلند کرنے کی کوشش کی۔
مرکزی کونسل کی جانب سے آج کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ تنظیموں کی مضبوطی اسی میں ہوتی ہے کہ نئے اور متحرک لوگ آگے آئیں تاکہ ادارے مزید مستحکم اور فعال ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ نئی قیادت انصاف ڈاکٹر فورم خیبر پختونخوا کو مزید تقویت دے گی اور تنظیم کو نئی بلندیوں تک لے کر جائے گی۔
میں بطور ایک کارکن، پہلے کی طرح آئندہ بھی انصاف ڈاکٹر فورم اور اپنے نظریے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہوں گا، ان شاءاللّٰہ۔
ڈاکٹر نبی جان آفریدی
سابق صوبائی صدر
انصاف ڈاکٹر فورم خیبر پختونخوا