02/07/2023
گاؤں کی زندگی کسی بھی لحاظ سے ایک ٹاکسک زندگی ہوتی ہے.
بدنیتی, کینہ, تعصب, اور خواب میں بھی ایک دوسرے کا برا چاہنا گاؤں کی زندگی کا خاصا ہوتا ہے.
ایک مخصوص سرکل میں زندگی ہوتی ہے, ایک محدود سوچ ہوتی ہے, ذات پات, میں فلاں تم فلاں, زیادہ تر توانائیاں منفی سوچ اور دوسروں کو زیر کرنے میں خرچ ہوتی ہیں اسلئے تخلیقی سوچ اور ترقی سے گاؤں والے اکثر دور رہتے ہیں اور زیادہ تر اکثر ایوریج قسم کے لوگ ہوتے ہیں مالی اور ذہنی لحاظ سے. اکثر لوگ ڈپریشن میں مبتلا ہوتے جسکے لئے انٹی ڈپرسنٹ بھی کھاتے ہیں. ہر چیز میں مداخلت, کیا پہنا, کیا کیا, کہاں گیا, کیسے چلتا ہے, چشمہ پہننتا ہے وغیرہ وغیرہ...
اسکے بنسبت شہری زندگی ہر لحاظ سے ایک آزاد زندگی ہوتی ہے. تعصب کینہ اور منفی سوچ نہ ہونے کے برابر... ایک دیوار والے ہمساے بھی ایکدوسرے کو نہیں جانتے, ذات پات سے بے خبر, ہر کوئی اپنے کام سے کام رکھتا ہے کوئی دوسروں کی زندگی میں مداخلت نہیں کرتا, کسی نے کیا پہنا, کہاں گیا, کیا کیا کسی کو کوئی پروا نہیں.
وہاں زیادہ تر توانائیاں ایکدوسرے کو گرانے جیسے نیگیٹو سوچ کے بجاے مثبت کاموں میں صرف ہوتی ہیں.
Copy