Dr. Naveed - Urology Clinic

  • Home
  • Dr. Naveed - Urology Clinic

Dr. Naveed - Urology Clinic CONSULTANT UROLOGIST
GUL MEDICAL CENTER
DARGAI MALAKAND KPK

TIMINGS:MONDAY TO SATURDAY:3pm to 6pm
SUNDAY:8Am to 6Pm


For appointment Call:03470934004

15/02/2026
In OT at Gulrang International Hospital with neurosurgeon Dr. Shakir Mehmood.
14/02/2026

In OT at Gulrang International Hospital with neurosurgeon Dr. Shakir Mehmood.

25th Annual Urology Conference UROCON 2025 at Pearl Continental Lahore. Mastering Urology in the Digital Age:AI, Innovat...
10/11/2025

25th Annual Urology Conference UROCON 2025 at Pearl Continental Lahore.
Mastering Urology in the Digital Age:AI, Innovation and Skill Development.



پیشاب میں خون آنا — (Blood in Urine)یہ ایک عام مسئلہ ہے جس سے اکثر مریض گھبرا جاتے ہیں، کیونکہ اچانک جب خون آتا ہے تو کو...
11/10/2025

پیشاب میں خون آنا — (Blood in Urine)

یہ ایک عام مسئلہ ہے جس سے اکثر مریض گھبرا جاتے ہیں، کیونکہ اچانک جب خون آتا ہے تو کوئی بھی خوفزدہ ہو جاتا ہے۔ لیکن یاد رکھیں کہ پیشاب میں خون آنا%99 کیسز میں کینسر نہیں ہوتا.

پیشاب میں خون آنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں،
اس لیے صحیح جانچ (Investigation) اور علاج (Treatment) ضروری ہے۔

🔹 سب سے پہلے چند اہم سوالات:

1️⃣ کیا خون کے ساتھ درد تھا؟
اگر ہاں، تو یہ عموماً پتھری (Stone) کی علامت ہے۔
اگر نہیں — تو کینسر یا رسولی (Tumor) کو نظرانداز نہ کریں۔

2️⃣ کیا پورا پیشاب سرخ تھا یا چند قطرے؟
پورا پیشاب سرخ ہو تو خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
چند قطروں میں خون ہو تو عموماً معمولی انفیکشن یا دوائی کا اثر ہوتا ہے۔

3️⃣ کیا خون صرف ایک بار آیا یا بار بار؟
بار بار خون آنا = فوری طور پر یورولوجسٹ سے رجوع کریں۔

🔹 پیشاب میں خون آنے کی عام وجوہات:

پتھری (Stone):
گردے یا مثانے کی پتھری پیشاب کے راستے میں خراش پیدا کر کے خون لا سکتی ہے۔
زیادہ تر کیسز میں درد اور جلن ساتھ ہوتی ہے۔

انفیکشن (UTI):
بیکٹیریا کی وجہ سے ہونے والا انفیکشن خون کا سبب بن سکتا ہے،
خاص طور پر خواتین، عمر رسیدہ افراد اور پروسٹیٹ کے مریضوں میں۔

اگر آپ ہارٹ پیشنٹ ہیں اور خون پتلا کرنے والی دوا (Antiplatelet) استعمال کرتے ہیں، تو ان دواؤں کی وجہ سے بھی پیشاب سرخ ہو سکتا ہے — یہ زیادہ تر دواؤں کے اثر سے ہوتا ہے، نہ کہ کسی خطرناک بیماری سے۔

کینسر (Tumor):
گردے، مثانے یا پیشاب کی نالی کی رسولی کی پہلی علامت یہی ہو سکتی ہے۔
یہ خون عام طور پر بغیر درد کے آتا ہے —
اور بار بار آنے پر فوراً ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے۔

🔹 جانچ (Investigations):

الٹراساؤنڈ (Ultrasound):
پیشاب کی تھیلی بھر کر کروائیں تاکہ تصویر صاف آئے۔
اگر گانٹھ یا رسولی ہے تو واضح طور پر دکھائی دے گی۔

سیسٹوسکوپی (Cystoscopy):
ایک چھوٹے کیمرے سے مثانے کے اندر کا مشاہدہ کیا جاتا ہے۔
یہ دن میں ہونے والا آسان عمل ہے۔

سی ٹی اسکین (CT Scan):
اگر مزید وضاحت چاہیے تو CT Scan کیا جاتا ہے
جس سے گردہ، مثانہ اور نالی مکمل طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

🔹 علاج (Treatment):

✅ پتھری: اینڈوسکوپک سرجری سے آسانی سے نکالی جا سکتی ہے۔
✅ انفیکشن: اینٹی بائیوٹکس سے مکمل علاج ممکن ہے۔
✅ کینسر: تو اس کا بھی علاج ممکن ہے۔

یاد رکھیں:
پیشاب میں خون کو کبھی نظرانداز نہ کریں۔
چاہے ایک بار ہو یا بار بار —
یہ جسم کا ایک اشارہ ہے کہ کچھ تو غلط ہے۔

گردے کی پتری ایک عام بیماری ہے۔آج میں آپ کو بتاؤں گا کہ یہ کیوں بنتی ہے، اس کے نقصانات کیا ہیں،اور اس کا جدید علاج کس طر...
09/10/2025

گردے کی پتری ایک عام بیماری ہے۔
آج میں آپ کو بتاؤں گا کہ یہ کیوں بنتی ہے، اس کے نقصانات کیا ہیں،
اور اس کا جدید علاج کس طرح ممکن ہے۔

گردے کا کام کیا ہے؟
گردے جسم کے فلٹر ہیں۔ یہ خون صاف کرتے ہیں اور فالتو مادے کو پیشاب کے ذریعے خارج کرتے ہیں۔
زیادہ پانی پئیں گے تو گردے زیادہ صاف کریں گے،
کم پانی پئیں گے تو زہریلے مادے جمع ہونے لگیں گے۔

دل اور دماغ کے بعد، گردہ انسان کے جسم کا سب سے اہم عضو ہے۔
اگر گردہ خراب ہو جائے تو ڈائیلاسس جیسی مشکلات پیش آتی ہیں۔

گردے کی پتری کیوں بنتی ہے؟
ہمارے ملک میں گردے کی پتری زیادہ بننے کی دو بڑی وجوہات ہیں:

1️⃣ گرمی اور پانی کی کمی:
زیادہ دھوپ، زیادہ پسینہ، اور کم پانی پینے کی وجہ سے پیشاب گاڑھا ہو جاتا ہے۔
پیشاب میں موجود کیلشیم، آکسیلیٹ، فاسفیٹ، یورک ایسڈ وغیرہ
آپس میں مل کر چھوٹے چھوٹے کرسٹل بناتے ہیں۔
یہی کرسٹل جمع ہو کر پتری میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔

مثال کے طور پر:
اگر آپ پانی میں نمک ڈالتے رہیں تو ایک وقت کے بعد وہ گھلے گا نہیں بلکہ نیچے بیٹھ جائے گا —
گردے میں یہی عمل ہوتا ہے جب پانی کی مقدار کم ہو۔

2️⃣ غذا کی عادات

پروٹین کا کم استعمال

چاول اور کاربوہائیڈریٹ زیادہ

سبزی خور خوراک

ٹماٹر اور ہری سبزیاں زیادہ کھانے سے بھی پتری بننے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

پتری کب خطرناک ہوتی ہے؟
شروع میں پتری بہت چھوٹی (2 یا 3 ملی میٹر) ہوتی ہے،
لیکن وقت کے ساتھ بڑی ہوتی جاتی ہے۔
اگر علاج نہ کیا جائے تو گردہ خراب بھی ہو سکتا ہے۔

علاج کیا ہے؟
آج کل گردے کی پتری کا علاج بہت محفوظ ہے۔
لیزر سرجری کے ذریعے:
✅ کم کٹ لگتا ہے
✅ کم خون نکلتا ہے
✅ کم درد ہوتا ہے
✅ اور بغیر ٹانکے کے پتری نکالی جا سکتی ہے۔

📞 کب فوراً علاج کروانا ضروری ہے؟
اگر آپ کو پتری:

بہت عرصے سے ہے

بہت بڑی ہے

گردہ خراب ہو رہا ہے

ذیابیطس ہے

عمر زیادہ ہے

یا صرف ایک گردہ ہے

تو آپ کو دیر نہیں کرنی چاہیے۔

آپ WhatsApp، Facebook یا ای میل کے ذریعے مشورہ لے سکتے ہیں۔

🌟 یاد رکھیں:
گردے کی صحت آپ کی زندگی کی صحت ہے۔
زیادہ پانی پئیں، متوازن غذا لیں، اور وقت پر چیک اپ کروائیں۔

اگر یہ معلومات آپ کو فائدہ مند لگیں تو ❤️ لائک کریں، شیئر کریں، اور کمنٹ میں اپنی رائے دیں۔













Address

1st Floor Gul Medical Center Dargai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Naveed - Urology Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram