28/04/2026
گھوڑے کا پیٹ بند ہو جانا ایک نہایت خطرناک مسئلہ ہے، جو اکثر جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ حال ہی میں بہت سے گھوڑے اسی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا، جو ہم سب کے لیے ایک بڑا سبق ہے۔
گھوڑے کا پیٹ بند ہونے کی عام وجوہات میں غلط یا بے وقت خوراک، پانی کی کمی، اچانک خوراک کی تبدیلی، زیادہ خشک چارہ، یا بدہضمی شامل ہیں۔ بعض اوقات کم حرکت یا دیکھ بھال میں لاپرواہی بھی اس مسئلے کو بڑھا دیتی ہے۔
تمام شوقین بھائیوں سے گزارش ہے کہ اپنے جانوروں کی خوراک، پانی اور روزمرہ کی دیکھ بھال پر خاص توجہ دیں، اور اگر کسی بھی قسم کی تکلیف یا علامات نظر آئیں تو فوراً ماہر سے رجوع کریں۔
تھوڑی سی احتیاط آپ کے قیمتی جانور کی جان بچا سکتی ہے. شکریہ