Dr. Sahar Gul PT

Dr. Sahar Gul PT Consultant Physiotherapist at Fatima Hospital, Pindi Bhattian
Former Physiotherapist at Hussain Tari

Now available at Wahla Family Hospital.
13/10/2021

Now available at Wahla Family Hospital.

13/10/2021

Dr. Sahar Gul has moved to Wahla Family Hospital, Pindi Bhatttian.
Timing: 11:00 AM- 06:00 PM
Off day: Friday

🌸Eid Mubarak🌸May Allah accept all our good deeds,Forgive our transgressions & Ease the suffering of all people around th...
13/05/2021

🌸Eid Mubarak🌸
May Allah accept all our good deeds,
Forgive our transgressions & Ease the suffering of all people around the globe.
تَقَبَّلَ اللّهُ مِنَّ وَ مِنْكُمْ

کندھے کا درد لوگوں کی اکثریت میں پایا جاتا ہے ۔ جس کی بڑی وجہ کندھے کے جوڑ میں خرابی ہے۔∆ کندھے کی درد کی عام وجوہات:1۔ ...
08/05/2021

کندھے کا درد لوگوں کی اکثریت میں پایا جاتا ہے ۔ جس کی بڑی وجہ کندھے کے جوڑ میں خرابی ہے۔
∆ کندھے کی درد کی عام وجوہات:
1۔ کندھا جام ہو جانا (فروزن شولڈر)
2۔ روٹیٹر کف انجری
3۔ کھیلوں کی وجہ سے کندھے کو چوٹ آنا

∆ علامات :
کندھے میں درد ہونا خاص طور پر رات کے وقت
- بازو اٹھانے یا گھمانے میں کمزوری محسوس ہونا
- بازو کا کمر کے پیچھے یا نیچے تک جانے میں مشکل پیش آنا

اگر آپ بھی کندھے کے درد سے پریشان ہیں تو گھبرائیں نہیں، بلکہ اس کا فزیوتھراپی کےذریعے علاج کروائیں۔
مزید معلومات، مشورہ اور مکمل علاج کرنے کے لئے آج ہی اپائنٹمنٹ لیں۔
ڈاکٹر سحرگل (کنسلٹنٹ فزیوتھراپسٹ)
فاطمہ ہسپتال، لاہور روڈ، پنڈی بھٹیاں
اوقات کار: صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک
چھٹی بروز جمعہ
رابطہ: 03057171536





گھٹنے کا درد اکثر لوگوں میں دیکھا جاتا ہے. یہ درد کسی چوٹ یا انفیکشن کی وجہ سے ہو سکتا ہے. اگر یہ درد اتنا شدید ہو کہ آ...
04/05/2021

گھٹنے کا درد اکثر لوگوں میں دیکھا جاتا ہے. یہ درد کسی چوٹ یا انفیکشن کی وجہ سے ہو سکتا ہے.
اگر یہ درد اتنا شدید ہو کہ آپ کو اٹھنے بیٹھنے میں دشواری کا سامنا ہو تو یہ آرتھرائٹس بھی ہوسکتا ہے.
آرتھرائٹس کا بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں یہ معذوری کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
اگر آپ بھی گھٹنے کے درد سے پریشان ہیں تو گھبرائیں نہیں، بلکہ اس کا فزیوتھراپی کےذریعے علاج کروائیں۔

ڈاکٹر سحرگل (کنسلٹنٹ فزیوتھراپسٹ)
فاطمہ ہسپتال، لاہور روڈ، پنڈی بھٹیاں
اوقات کار: صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک
چھٹی بروز جمعہ
رابطہ: 03057171536




فالج کے مریضوں کے لئے فزیوتھراپی کی اہمیت
29/04/2021

فالج کے مریضوں کے لئے فزیوتھراپی کی اہمیت

29/04/2021

فالِج (Paralysis) ایک ایسی بیماری ہے جو خون کی شریانوں کے بند ہونے یا پھٹنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے مریض کو طویل عرصے تک معذوری لاحق ہوسکتی ہے۔ فالج دنیا میں اَموات کی تیسری بڑی وجہ ہے۔ جب دماغ کے کسی حصّے کو خون اور آکسیجن کی فراہمی بند ہوجائے تو جسم میں کمزوری سمیت کئی علامات ظاہر ہوجاتی ہیں۔ اس سے جسم کا متأثرہ حصّہ کام کرنا چھوڑ دیتاہے۔
یہ ایک ہنگامی صورتحال ہوتی ہے ۔اسی لئے جتنی جلدی ممکن ہواس سے نمٹنے کے لئے امدادی کاروائی کرنی چاہئے۔

فالج کی چند ابتدائی علامات:

٭بولنے اورسمجھنے میں اچانک دشواری
٭ جسم کا ایک طرف لٹک جانا اور کمزوری محسوس ہونا
*چہرہ،ہاتھ اورپاؤں کا مکمل سُن ہوجانا
٭ دھندلا نظر آنا
٭مسلسل سردرد
* جسمانی توازن برقرار نہ رکھ پانا اور چلنے میں دشواری
* بعض دفعہ جھٹکے بھی لگ سکتے ہیں

وجوہات:
اس کی بڑی وجوہات میں سگریٹ نوشی، ذیابیطس، بلند فشار خون، موٹاپا، چکنائی کا زیادہ استعمال اور ورزش نہ کرنا شامل ہیں۔
ترقی یا فتہ ممالک کے مقابل پاکستان میں ذہنی دباؤ اور آلودہ ماحول زیادہ ہونے کی وجہ سے فالج کا مرض تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔

فالج کی اقسام:
سادہ الفاظ میں فالج کی دو اقسام ہیں
1۔ Ischemic stroke
جس میں کولیسٹرول یا خون کے لوتھڑے کی وجہ سے
خون کی نالی میں رکاوٹ آ جاتی ہے اور دماغ تک خون نہیں پہنچ پاتا
2۔ Hemorrhagic stroke
خون کی نالی کے پھٹ جانے کی وجہ سے دماغ کا کوئی حصہ متاثر ہو جاتا ہے۔

فالج کی تشخیص CT scan یا MRI اور خون کی نالیوں کی انجیو گرافی سے کی جاتی ہے۔

احتیاط:
فالج سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ روزانہ ورزش کی جائے۔ خوراک میں اعتدال رکھا جائے۔ زیادہ چکنائی اور نمک والی چیزوں سے پرہیز کیا جائے۔ ابتدائی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجو ع کیا جائے۔

علاج :
اگر فالج کے مرض کی تشخیص بروقت ہو جائے تو علاج کےکافی اچھے نتائج ملتے ہیں۔
بہت سے لوگ فالج ہونے کے بعد بھی نارمل زندگی گزار رہے ہیں۔ شرط یہ ہے کہ علاج فوراً شروع کیا جائے۔ فالج ہونے کی صورت میں کچھ ادویات کے ذریعے دماغ کا اندرونی پریشر کم رکھا جاتاہےاور بلڈ پریشر کو مناسب حد تک رکھتے ہوئے دماغ کی طرف خون کا بہاؤ برقرار رکھا جاتا ہے۔

فالج کے مریضوں میں فزیوتھراپی کیوں ضروری ہے؟

فالج سے متاثرہ عضو کے ٹھیک ہو نے میں عموماً کئی مہینے یا سال بھی لگ سکتے ہیں البتہ فزیوتھراپی سے یہ وقت مزید کم کیاجاسکتا۔ زیادہ تر مریضوں میں فالج کے ابتدائی 3 مہینوں میں کافی بہتری آجاتی ہے۔ اور فزیوتھراپی اس میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
باقاعدہ ورزش اور فزیوتھراپی فالج کے دوبارہ حملہ ہو نے سے بچانے میں بھی مدد کرتی ہے۔ورنہ اس کا حملہ ہر دفعہ پہلے سے زیادہ شدید ہوتا ہے۔
فزیوتھراپی فالج کے مریض کی بحالی میں قلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ بروقت علاج سے مریض دوبارہ چلنے پھرنے اور اپنے روزمرہ کے کام خود کرنے کے قابل ہو سکتا ہے۔فزیوتھراپی اسٹروک کےفواً بعد ہی شروع ہوسکتی ہے اور روزانہ، یا ہفتے میں کم سے کم 4 مرتبہ کی جانی چاہئے۔
تھراپی کا ایک سیشن تقریباً 1سے 1.5 گھنٹہ چلتا ہے، جس میں مریض کی صلاحیت کے مطابق تھراپسٹ کی مدد سے مختلف مشقیں اور ورزشیں کی جاتی ہیں۔

اگر آپ کے کسی قریبی کو فالج کا حملہ ہوا ہے تو ان کی فزیوتھراپی کیلئے فوری رابطہ کریں.
ڈاکٹر سحرگل (کنسلٹنٹ فزیوتھراپسٹ)
فاطمہ ہسپتال، لاہور روڈ، پنڈی بھٹیاں
اوقات کار: صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک
چھٹی بروز جمعہ
رابطہ: 03057171536



Cerebral Palsy یا دماغی فالج کیا ہے ؟یہ کون سے بچوں کو ہو سکتا ہے اور اسکی وجوہات کیاہیں ؟" سی پی چائلڈ (CP child) یا "c...
29/04/2021

Cerebral Palsy
یا دماغی فالج کیا ہے ؟
یہ کون سے بچوں کو ہو سکتا ہے اور اسکی وجوہات کیاہیں ؟
" سی پی چائلڈ (CP child) یا "cerebral palsy یہ اصطلاح آپ نے اکثر سنی ہو گی یا ایسا بچہ دیکھا جو چلنے پھرنے اور اپنے پٹھوں کو نارمل طریقے سے استعمال کرنے میں معذور ہے اور ماں باپ کے لیۓ ایک آزمائش ہے۔

سی پی دراصل حمل یا زچگی کے دوران بچے کے دماغ کو صحیح طرح آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے ہوتا ھے ۔ دماغ کا ایک حصہ جسے سیریبیلم کہتے ہیں وہ خون یا آکسیجن کے نہ ملنے سے مفلوج ہو جاتا ہے اور ہمیشہ کے لیۓ اپنی صلاحیت کھو بیٹھتا ہے ۔ اور بچه سیریبرل پالسی کا شکار ہو جاتا ہے۔

* سی پی کی اقسام:
یہ عموماً 3 قسم کی ہوتی ہے
1۔ پہلی قسم میں پٹھے اور عضلات سخت اور کمزور ہو جاتے ہیں ۔
2۔ دوسری قسم میں پٹھے ابنارمل حرکتیں کرتے ہیں جیسے ہاتھ پائوں کا بلاوجہ ہلنا
3۔ تیسری قسم میں توازن یا بیلنس خراب ہو سکتا ہے۔

کن بچوں میں سی پی ہونے کے امکانات زیادہ ہیں؟

قبل از وقت پیدائش وہ بچے جن کو رحم میں مکمل خون یا آکسیجن نہ ملی ہو
کم وزن کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے
پیدائش کے وقت بچے کو سانس کا مسئلہ ہونا۔
بچے کا دیر سے رونا یا سانس لینا
بچے کو 3 سے 5 سال کی عمر تک کوئی دماغی جھٹکہ یا چوٹ کا لگنا
دماغ کا بخار ہونا

علامات:
* بچے کا صحیح طرح اپنے عضلات کو حرکت نہ دے پانا۔ *مسکرانے، بیٹھنے ،اٹھنے کھڑا ہونےاور چلنے میں کمزوری محسوس کرنا یا گر جانا
* گردن ڈھلکانا
اس کے علاوہ بینائی یا
سننے بولنے کے مسائل ،کھانے پینے اور نیند کے مسائل اور جھٹکے لگنے کے مسائل بھی ہو سکتے ہیں۔
یہ بچے ذہنی معذوری کا بھی شکار ہوتے ہیں۔


سی پی سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
ماه حمل کے دوران اپنا باقاعدہ معائنہ کروائیں اور ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کریں۔
اپنی ڈلیوری مستند ڈاکٹر اور
مستند جگہ سے کروائیں جہاں نہ صرف بچے کی دھڑکن کو مانیٹر کرنے کی سہولیات موجود ہوں ۔ بلکہ پیدائش کے فورا بعد بچے کو پیڈیاٹریشن کیئر اور آکسیجن وغیرہ بھی دی جا سکے۔
دوران حمل اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں اور کوئی بھی دوائی ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال ہرگز نہ کریں۔

یاد رکھیں جہاں آپکی ذرا سی غفلت سے آپکا بچہ اس مرض کا شکار ہو سکتا ہے وہیں آپ کی ذرا سی احتیاط پاکستان کے مستقبل کا ایک دماغ بچا سکتی ہے۔

سی پی بچے آج کل بہت عام ہیں۔ تقریباً ہر خاندان میں یہ بیماری دیکھنے کو مل رہی ہے۔
اگرچہ CP کا کوئی مکمل علاج نہیں ہے مگر تھوڑی سی محنت اور علاج سے بچے کو بہتر زندگی کے قابل بنایا جا سکتا ہے ۔ اس سلسلے میں physiotherapist اور speech therapist آپکی مدد کر سکتے ہیں۔
اگر وقت پر باقاعدہ فزیوتھراپی شروع کر دی جائے تو بچے کی بہتری کے مواقع زیادہ ہوتے جاتے ہیں اور وقت کے ساتھ بچہ اپنے milestones حاصل کرنے میں کسی حد تک کامیاب ہو جاتا ہے۔
اگر آپکے ارد گرد کوئی ایسا بچہ ہے تو گھبرائیں نہیں. فوراً بچے کا معائنہ اور علاج کروانے کےلیے رابطہ کریں
ڈاکٹر سحرگل (کنسلٹنٹ فزیوتھراپسٹ)
فاطمہ ہسپتال، لاہور روڈ، پنڈی بھٹیاں
اوقات کار: صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک
چھٹی بروز جمعہ
رابطہ: 03057171536
-In-Pindi-Bhattian


17/03/2021

*فزیوتھراپی کیا ہے؟* • فزیوتھراپی میڈیکل کا ایک اہم شعبہ ہے جس میں ورزش ، ہیٹنگ یا گرمائش،   الٹراساؤنڈ اور انفرا ریڈ وی...
29/01/2021

*فزیوتھراپی کیا ہے؟*
• فزیوتھراپی میڈیکل کا ایک اہم شعبہ ہے جس میں ورزش ، ہیٹنگ یا گرمائش، الٹراساؤنڈ اور انفرا ریڈ ویوز، مساج اور ایسے کئی دوسرے طریقوں سے جسمانی امراض کا علاج کیا جاتا ہے۔
• فزیوتھراپی نہ صرف ہڈیوں جوڑوں پٹھوں کی تکلیف ، سوزش ، چوٹ ، آپریشن کے بعد اعضاءکی بحالی کیلئے مقبول ہے بلکہ نیوروسرجری ، پھیپھڑوں ، دل کی سرجری کے بعد بھی مریضوں کو فزیوتھراپی کی ہدایت کی جاتی ہے.
• کئی اعصابی اور دماغی بیماریوں کیلئے بھی مخصوص فزیکل تھراپی موجود ہے جن میں لقوہ، فالج ، پارکنسنز ، ملٹی پل سکلیروسز، پیدائشی دماغی کمزوری اور معذوری شامل ہیں۔
گردن ، کندھوں ، کمر او رجوڑوں میں درد کیلئے بھی فزیوتھراپی کا سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے ۔
فالج، لقوہ، فروزن شولڈر ، شیاٹیکا، گھٹنوں کے درد، گردن کے درد، مہروں اور ڈسک کے مسا ئل، اور مثانے کی کمزوری میں فزیو تھراپی سے چند دنوں میں ہی کافی افاقہ ہوجاتا ہے ۔

For the first time in your city
29/01/2021

For the first time in your city

29/01/2021

Address

Fatima Hospital, Lahore Road
Pindi Bhattian
52180

Opening Hours

Monday 11:00 - 18:00
Tuesday 11:00 - 18:00
Wednesday 11:00 - 18:00
Thursday 11:00 - 18:00
Saturday 11:00 - 18:00
Sunday 11:00 - 18:00

Telephone

+923057171536

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Sahar Gul PT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. Sahar Gul PT:

Videos

Share