YDA THQ Pirmahal

YDA THQ Pirmahal YDA THQ Pirmahal is the new chapter of yda doctor's community, yda is guardian's of doctor rights.Haq Sach YDA YDA, doctor's ki shan YDA

25/05/2024
25/05/2024

ایک اور دن ایک اور واقعہ گزشتہ رات ٹی ایچ کیو ہسپتال پیرمحل میں دو گروہوں کے درمیان لڑائی جس میں ہاکیوں اور ڈنڈوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا گیا یہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا اس سے پہلے بھی ایمرجنسی کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی تھی اور مریضوں کی زندگی کو خطرہ میں ڈالا گیا لیکن کیا کہنے یہاں کی پولیس کے کہ ملزمان کو ابھی تک پکڑا نہیں گیا اور نہ ہی سزا دی گئی ۔اگر ان کو گرفتار کر کے سزا دے دی جاتی تو یہ گزشتہ رات والا واقعہ پیش نہ آتا۔ہم متعلقہ اتھارٹیز سے گزارش کرتے ہیں کہ ہسپتال میں سیکورٹی مہیا کی جائے اور اس کا سدباب کیا جائے۔اور ان افراد کو جنہوں نے قانون کو توڑا ہے کرارواقعی سزا دی جائے اور پابند سلاسل کیا جائے۔
YDA THQ Pirmahal YDAP District Council T.T.Singh YDA Gojra YDA Punjab Official Deputy Commissioner Toba Tek Singh Deputy Commissioner Faisalabad Assistant Commissioner Pirmahal Salman Haseeb Chaudhary RPO Faisalabad pir mahal boys nd girls

21/05/2024
17/05/2024

YDA Punjab Official YDA Gojra YDA THQ Pirmahal YDAP District Council T.T.Singh

03/05/2024

رات کو نان ایمرجنسی کیسز
عوام کے لیئے آگاہی ضروری ہے
ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری کے لیے ایک ترمیم یہ بھی ضروری ہے کہ عوام الناس میں ایمرجنسی اور نان ایمرجنسی علامات اور بیماریوں کا شعور بیدار کیا جائے۔

مثلا رات گئے ایمرجنسی میں آئے اس مریض کو دیکھ لیں جو ایک ہفتے سے محض سستی کی شکایت کرے۔
یا وہ اماں جو کہیں کہ پاوں میں کئی مہینوں سے جلن کی شکایت ہے۔

پچھلے دن ایمرجنسی میں صرف نائٹ شفٹ میں تقریبا ساڑھے تین سو کے لگ بھگ مریض دیکھے، جن میں سے ایک محتاط اندازے کے مطابق 250 او پی ڈی میں ریفر کئے جانے والے نان ایمرجنسی کیسز تھے۔

مندرجہ بالا صورتحال میں یا تو نان ایمرجنسی مریضوں کو سیدھا او پی ڈی میں متعلقہ ڈے کے لیے ریفر کا جائے۔ ایسا کرنے پر مریض قطعی طور پر مطمئن نہیں ہوتے۔ بلکہ جاتے جاتے ڈاکٹر کو قصائی، جانور، بے حس جیسے القابات سے نوازتے جاتے ہیں۔

دوسرا رستہ یہ ہے کہ مریض دوا کر دی جائے۔ لیکن ایسا کرنا ایک tertiary care hospital کے شعبہ ایمرجنسی پر غیر ضروری بوجھ تو ہو گا ہی لیکن ایسے مریضوں کے ساتھ سخت زیادتی ہوگی جو واقعی فالفور ٹریٹ کئے جانے ہیں۔

بھلا کیا یہ زیادتی نہیں کہ 230/120 بلڈ پریشر والا مریض محض دس جوڑوں کے درد یا بدہضمی کے مریضوں کے بعد اپنی باری کا انتظار کرے۔

بہرحال، میرا ذاتی طرز عمل تو شروع سے یہی رہا کہ ہر نان ایمرجنسی کیسز کو OPD میں ریفر کر دوں۔
بشرطیکہ کہ کوئی گھنٹوں سفر کر کے نہ آیا ہو۔ یا کوئی Non Affording مریض نا ہو جو بھاری کرائے کا بوجھ اٹھانے کی استطاعت نا رکھے۔
Public Awareness Message & courtesy

 ۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں کل ڈاکٹرز کی تعداد 2.5 لاکھ اور عطائیوں کی تعداد تقریباً 2 ملین ہے ۔ ہسپتالوں میں کام ...
03/05/2024

۔
ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں کل ڈاکٹرز کی تعداد 2.5 لاکھ اور عطائیوں کی تعداد تقریباً 2 ملین ہے ۔
ہسپتالوں میں کام کرنے والے وارڈ بوائے اور خاکروب دکھنے میں آپ کو ورڈ بوائے اور خاکروب ہی لگیں گے لیکن وہ مستقبل ہے ڈاکٹر ہوتے ہیں جنہیں اسی غرض سے ہسپتال بھیجا جاتا ہے تاکہ کام سیکھ کر اپنا کلینک چلا سکیں۔ اس کی ایک مثال میں آپ سے شئیر کرنا چاہوں گا کچھ دن پہلے ایک جاننے والے ملے اور کہنے لگے ڈاکٹر صاحب بچے کو کسی ہسپتال ہی لگوا دیں میں نے اسے کہا جانے دیں صاحب ہسپتال والے دیتے ہی کیا ہیں 15/ 20 ہزار چھوڑیں اس کام کو آگے سے جناب کہنے لگیں پیسوں کی کوئی بات نہیں بس لڑکا کام سیکھ جائے کل کو کہیں پہ بیٹھ جائے گا ۔
یہ کچھ ہو رہا ہے پاکستانیوں آپ کے ساتھ۔

30/04/2024

*پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ پر فرعون راج*

29/04/2024

وائے ڈی اے پنجاب کی ہمیشہ یہی پالیسی رہی ہے کہ سیاسی بنیادوں پر کسی مہم کا حصہ نا بنا جائے اور ڈاکٹرز کمیونٹی کے مفاد کو ہر شے سے بالاتر ہوکر ترجیح دی جائے ۔اسی خواہش کا اظہار گزشتہ دنوں YDAP کی میو ہسپتال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں قیادت کی جانب سے کیا گیا تھا کہ YDAP نئی پنجاب حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیلیے آمادہ ہے لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کرسی کے خمار نے اربابِ اختیار کو اس قدر بدمست کر رکھا ہے کہ وہ اس پیغام کی اہمیت سمجھنے سے قاصر ہیں۔موجودہ حکومت معاملات سنوارنے میں کتنا سنجیدہ ہے اس کا احساس آج بھرپور طریقے سے ڈاکٹرز کو دلایا گیا جب وائے ڈی اے پنجاب کا ایک وفد پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ڈاکٹرز کو درپیش مسائل کے تدارک کیلیے گیا اور متعلقہ محکمے کے وزیر خواجہ عمران نذیر صاحب سے ملاقات کی کوشش کی گئی تو ہر پریس کانفرنس میں مریم نواز شریف صاحبہ کا نام لینے والے اور ان کے مشن کا پرچار کرنے والے موصوف نے نہایت درجہ کم ظرفی کا ثبوت دیتے ہوئے ناصرف ملاقات سے انکار کیا بلکہ گفتگو کیلیے اپسی بدتہذیبی کا انتخاب کیا جو کسی جعلی مینڈیٹ کے حامل مسلط کردہ فرد کے شانِ شایان تو ہوسکتا ہے مگر معاشرے کے مسیحاؤں کے ساتھ کسی عوامی نمائندے سے ایسے کلام کی توقع نہیں کی جاسکتی۔رہی سہی کسر دورانِ گفتگو وزیر صاحب کے اُٹھ کر چلے جانے سے جاتی رہی

وائے ڈی اے پنجاب وزیر اعلیٰ صاحبہ پر واضح کرتی ہے کہ ان کی ٹیم میں موجود ایسے افراد ڈاکٹرز کمیونٹی میں ان کی امیج بری طرح متاثر کر رہے ہیں لہذا سی ایم صاحبہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ خواجہ صاحب کیلیے کم از کم ایک ماہ کیلئے اخلاقی تربیت کے کسی کورس کا انتظام کیا جائے جہاں انہیں عہدے کے شانِ شایان گفتگو کا بنیادی ڈھنگ سکھایا جاسکے اور اس رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹرز کمیونٹی کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے پورے پنجاب کے مینڈیٹ کے ساتھ فرعون صفت وزیر خواجہ عمران نذیر کا بھرپور بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ پنجاب بھر کے کسی بھی ہسپتال میں وزیر صاحب کو اسی انداز میں ویلکم کیا جائے گا جس طرح انہوں نے آج اپنی ڈپارٹمنٹ میں ڈاکٹرز کو خوش آمدید کہا گیا۔ اور تنبیہ کرتی ہے کہ کسی بھی سطح پر کوئی ایسا اقدام جو ڈاکٹرز کے جائز حقوق سے متصادم نظر آئے گا اس کے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔

متحد رہیں
مضبوط رہیں
وائے ڈی اے پنجاب

23/04/2024

پریس ریلیز
وائی ڈی اے ٹی ایچ کیو ہسپتال پیرمحل آج رات ہونے والے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے جس میں ہسپتال کی ایمرجنسی کی اینٹ سے اینٹ بجادی گئی اور گورنمنٹ پراپرٹی کو توڑ دیا گیا اور ڈاکٹر کو وقوعہ پر وڈیو بنانے پر حملے کی کوشش کی گئی۔وائی ڈی اے ٹی ایچ کیو ہسپتال پیرمحل وڈیو میں نظر آنے والے کلپرٹس کو گرفتار کرنے اور اور ان کے خلاف اندراج مقدمہ جس میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہوں کی ڈیمانڈ کرتی ہے۔اور آگے ایسے واقعات نہ ہوں سیکورٹی کی ڈیمانڈ کرتی ہے ۔اور پولیس کو 15 پر کال ہونے اور لیٹ آنے اور کسی بھی بندے کو گرفتار نہ کرنے کی بھی مذمت کرتے ہیں ۔وائی ڈی اے ٹی ایچ کیو ہسپتال پیرمحل کی عوام سے بھی ریکوئسٹ کرتی ہے کہ وہ اس ہسپتال کو اپنا ہسپتال سمجھیں اور اس کا خیال رکھیں اور اپنے بچوں کو سمجھائیں یہ نہ ہو کہ کل وہ بھی دہشتگردی کے واقعات میں نامزد ہوں۔
YDA THQ Pirmahal pir mahal boys nd girls YDA kamalia Deputy Commissioner Toba Tek Singh YDA Punjab Official Assistant Commissioner Office Pirmahal Pir Mahal YDAP District Council T.T.Singh YDA Gojra PirMahal Updates Rescue1122 Toba Tek Sing Pirmahal News Station pirmahal news Alert Pakistan Medical Association, Lahore

27/02/2024

Address

Pir Mahal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YDA THQ Pirmahal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to YDA THQ Pirmahal:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram