Health&Medicine.T.v

  • Home
  • Health&Medicine.T.v

Health&Medicine.T.v ادویات کے استعمال سے پہلے ڈاکٹر کے ساتھ مشورہ لازمی کریں کسی بھی نقصان کی ذمہ داری چینل پر نہیں ہوگی

15/07/2025

Top 5 pain killer injection

سولر کا کرنٹ بہت خطرناک ہے!اھم معلومات آپ سب کے لئیے!ہم اور آپ اکثر سمجھتے ہیں کے سولر کا کرنٹ کوئی اثر نہیں رکھتا ، لیک...
13/07/2025

سولر کا کرنٹ بہت خطرناک ہے!
اھم معلومات آپ سب کے لئیے!
ہم اور آپ اکثر سمجھتے ہیں کے سولر کا کرنٹ کوئی اثر نہیں رکھتا ، لیکن یے غلط ہے ، سولر کا کرنٹ ڈاریکٹ کرنٹ ہوتا ہے ۔
جب کبھی آپ سولر کی پلیٹ کو صاف کریں تو پہلے آپ مکمل مین سوچ اور سولر کے سب کنیکشن آف کریں پھر آپ سولر کی پلیٹ کو صاف کریں ۔
کوشش کریں دھوپ جس وقت ہو اس وقت پلیٹ کو صاف نہیں کریں ۔
شام کو یا رات کے وقت یا بلکل صبح سویرے پلیٹ کو صاف کریں ۔
تاکے آپ جانی نقصان سے بچ سکیں ۔
میسج کو شیئر ضرور کریں تاکے سب تک یے انفارمیشن جانی چاہیے ۔
شکریہ

ہمیں سی پی آر آنا چاہیے!کل سے اسکول ٹیچر کی اچانک موت کی ویڈیو تقریباً پچاس بار دیکھ چکا ہوں۔ہر بار دل یہ سوچ آتی کہاگر ...
02/07/2025

ہمیں سی پی آر آنا چاہیے!

کل سے اسکول ٹیچر کی اچانک موت کی ویڈیو تقریباً پچاس بار دیکھ چکا ہوں۔
ہر بار دل یہ سوچ آتی کہ
اگر آس پاس موجود لوگوں میں سے کسی نے بھی بروقت CPR (سی پی آر) کی کوشش کی ہوتی… تو شاید وہ ٹیچر بچ جاتے۔

وہ صرف بیٹھے، دیکھتے رہے… اور دل بند ہوگیا۔

Cardiac Arrest کیا ہوتا ہے؟

یہ دل کی وہ حالت ہوتی ہے جب دل اچانک دھڑکنا بند کر دیتا ہے۔
انسان بظاہر مردہ لگتا ہے لیکن اگر فوری CPR شروع کر دی جائے تو وہ واپس آ سکتا ہے!

---

CPR (Cardiopulmonary Resuscitation) کیا ہے؟

یہ ایک ہنگامی طبی عمل ہے جو ایسے شخص پر کیا جاتا ہے:

* جس کا دل دھڑکنا بند ہو جائے
* جو بے ہوش ہو
* جس کی سانسیں رک چکی ہوں

کیسے کیا جاتا ہے؟

1. شخص کو لٹائیں
2. پہلے 30 بار سینے پر زور سے دباتے جائیں(Chest Compressions)
3. پھر 2 بار منہ سے سانس دیں (Rescue Breaths)
یہ عمل بار بار دہراتے رہیں جب تک طبی مدد نہ پہنچے۔

یاد رکھیں

سی پی آر کرنے والا شخص ڈاکٹر نہیں ہوتا، لیکن فوری ردعمل ایک عام انسان کو بھی ہیرو بنا دیتا ہے۔
سی پی آر کسی کی آخری سانس کو نئی زندگی میں بدل سکتا ہے

اپیل۔۔۔

خدارا!
CPR سیکھیں – خود بھی اور اپنے بچوں کو بھی سکھائیں۔
یہ صرف 5 منٹ کا علم ہے، لیکن کسی کا پورا جہاں بچا سکتا ہے۔
Health&Medicine.T.v

29/06/2025

انسولین ریزسٹنس کیا ہوتی ہے ؟؟؟انسولین ریزسٹنس (Insulin Resistance) ایک ایسی حالت ہے جس میں جسم کے خلیے انسولین کے اثرات...
21/06/2025

انسولین ریزسٹنس کیا ہوتی ہے ؟؟؟

انسولین ریزسٹنس (Insulin Resistance) ایک ایسی حالت ہے جس میں جسم کے خلیے انسولین کے اثرات کا مناسب جواب نہیں دیتے۔ انسولین ایک ہارمون ہے جو لبلبہ (Pancreas) پیدا کرتا ہے، اور اس کا کام خون میں موجود گلوکوز کو خلیوں میں لے جانا ہے تاکہ وہ توانائی میں تبدیل ہو سکے۔ جب انسولین ریزسٹنس ہوتی ہے، تو گلوکوز خلیوں میں صحیح طریقے سے داخل نہیں ہو پاتا، جس کی وجہ سے خون میں شوگر کی سطح بڑھ جاتی ہے۔
انسولین ریزسٹنس کی علامات:

تھکن اور سستی

بھوک زیادہ لگنا، خاص طور پر میٹھا کھانے کی خواہش
وزن بڑھنا، خاص طور پر پیٹ کے ارد گرد
دھندلا دیکھنا

جلد پر کالے دھبے (Acanthosis nigricans) خاص طور پر گردن یا بغلوں میں
پولی سسٹک اووری سنڈروم (PCOS) خواتین میں

غیر متوازن غذا (زیادہ چینی اور کاربوہائیڈریٹس)

جسمانی سرگرمی کی کمی
موٹاپا، خاص طور پر پیٹ کے ارد گرد
نیند کی کمی
تناؤ (Stress)
انسولین ریزسٹنس کا کوئی فوری علاج نہیں، مگر اس پر قابو پایا جا سکتا ہے:

(گوشت، انڈے، دہی) زیادہ استعمال کریں

وقفے وقفے سے روزہ (Intermittent Fasting) بعض افراد میں فائدہ مند ہوتا ہے

روزانہ کم از کم 30 منٹ تیز چہل قدمی یا جسمانی سرگرمی

ویٹ ٹریننگ (Strength training) بھی انسولین حساسیت کو بہتر بناتی ہے

بچوں میں پیٹ کے کیڑے — ایک خاموش مگر خطرناک دشمن!یہ تصویر کسی عام نوڈلز کی نہیں بلکہ ایک بچے کی آنتوں سے نکالے گئے اصل ک...
15/06/2025

بچوں میں پیٹ کے کیڑے — ایک خاموش مگر خطرناک دشمن!

یہ تصویر کسی عام نوڈلز کی نہیں بلکہ ایک بچے کی آنتوں سے نکالے گئے اصل کیڑوں کی ہے، جسے آنتوں میں شدید رکاوٹ کے باعث آپریشن کے ذریعے نکالا گیا۔
یہ کیڑے، جنہیں طبی زبان میں "راؤنڈ ورمز (Roundworms)" یا "ایسکاریس (Ascaris)" کہا جاتا ہے، پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں بچوں کے لیے ایک عام مگر تشویشناک مسئلہ بن چکے ہیں۔

سوال ! پیٹ کے کیڑے کیوں خطرناک ہیں؟
پیٹ میں موجود کیڑے خوراک میں موجود غذائی اجزاء کو خود استعمال کرتے ہیں، جس سے بچے کی نشوونما، وزن اور خون کی سطح بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ ان کے اثرات میں شامل ہیں:
۔مسلسل پیٹ درد
۔مقعد (A**s) یا پاخانے والی جگہ کے ارد گرد خارش
۔بھوک کا کم لگنا یا بہت زیادہ لگنا
۔وزن میں کمی
۔خون کی کمی (Anemia)
۔سیکھنے اور پڑھنے میں کمزوری
۔شدید کیسز میں آنتوں کی بندش اور آپریشن کی نوبت

سوال ! پیٹ میں کیڑے کہاں سے آتے ہیں؟
یہ کیڑے عموماً آلودہ پانی، غیر صاف کھانے، گندی انگلیوں یا ننگے پاؤں زمین پر چلنے سے جسم میں داخل ہوتے ہیں۔ بچوں کو چونکہ بار بار زمین پر کھیلنے اور ہاتھ منہ میں ڈالنے کی عادت ہوتی ہے، اس لیے وہ زیادہ متاثر ہوت
Health&Medicine.T.v

Give me answer which is best side for sleep
13/06/2025

Give me answer which is best side for sleep

السلام علیکم اپ سب دوستوں سے گزارش ہے کہ اپ سب لوگ جو سرخ دائرے میں میرے پیج کے اوپر اپشن ہے اس کے اندر مجھے سپورٹ کریں ...
11/06/2025

السلام علیکم اپ سب دوستوں سے گزارش ہے کہ اپ سب لوگ جو سرخ دائرے میں میرے پیج کے اوپر اپشن ہے اس کے اندر مجھے سپورٹ کریں مجھے بار بار فیس بک کی طرف سے وارننگ کا میسج ا رہا ہے کمنٹ میں اچھے الفاظ کا چناؤ کریں شکریہ

10/06/2025

Top 5 life saving Drugs
پانچ جان بچانے والی ادویات

30/05/2025

All drips reviews Composition,benefits, uses on my utube channel link in description
اگر اپ ڈریپس کے اوپر پوری ویڈیو دیکھنا چاہتے ہیں کون سی ڈراپ کہاں یوز ہوتی ہے مکمل تفصیل کے ساتھ تو اپ میرا یوٹیوب چینل وزٹ کر سکتے ہیں چینل کو سبسکرائب لازمی کیجئے گا لنک ڈسکرپشن میں موجود ہے
https://www.youtube.com/

https://www.youtube.com/All drips reviews Composition,benefits, uses on my utube channel link in description اگر اپ ڈریپ...
30/05/2025

https://www.youtube.com/
All drips reviews Composition,benefits, uses on my utube channel link in description
اگر اپ ڈریپس کے اوپر پوری ویڈیو دیکھنا چاہتے ہیں کون سی ڈراپ کہاں یوز ہوتی ہے مکمل تفصیل کے ساتھ تو اپ میرا یوٹیوب چینل وزٹ کر سکتے ہیں چینل کو سبسکرائب لازمی کیجئے گا لنک ڈسکرپشن میں موجود ہے
https://www.youtube.com/

28/05/2025

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health&Medicine.T.v posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share