
12/08/2020
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز و کالجز ایسوسی ایشن
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن
اعلامیہ میٹنگ تحصیل پیرمحل
ایسوسی ایشن(تحصیل پیرمحل) کی جنرل باڈی کا سالانہ اجلاس زیرِ سرپرستی چئیرمین ملک ارشد جاوید و زیرِ صدارت احمد مغل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ(صدر پیرمحل) نجی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں تحصیل کے تمام ممبران و عہدہداران نے شرکت کی، اوراکثریتی طور پر درج ذیل فیصلے کیے گئے۔
1۔ 20 اگست 2020سے سکول کھولنے کے فیصلے پر اتفاق ہوا۔
2۔ طے کیا گیا کہ 15 اگست سے 19 اگست تک تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے پیرنٹ ٹیچرز میٹنگ اور ٹیچرز آگاہی پروگرام چلائے جائیں گے جس میں کورونا سے بچنے کی ایس او پیز کے بارے ٹرینگ دی جائیں گی۔
3۔ نئی داخلہ پالیسی متعارف کروائی گئی جس کے تحتDCO اور CEO ایجوکیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ کے نوٹیفیکیشن کے اجراء اور اس پر سختی سے عمل درآمد کروانے کادرخواست کی گئی۔
5۔ سکول چھوڑنے والے طلباء کے لیےاسکول لیونگ سرٹیفیکٹ و کلئیرنس سرٹیفیکٹ کا حصول لازم ہوگا جس کے تحت وہ سابقہ ادارے کے بقایاجات بے باق کرنے کے پابند ہونگے۔بصورتِ دیگر بغیر سرٹیفیکٹ کے ایڈمیشن دینے والا (گورنمنٹ و پرائیویٹ) ادارہ کو قانونی کاروائی و جرمانہ کا سامنا کرنا ہوگا۔
سیکرٹری انفارمیشن
عتیق الرحمٰن