Young Homeo Dr's Welfare Association Zahir pir

Young Homeo Dr's Welfare Association Zahir pir (YHDWA Zahir Pir) Our mission is to spread the healing touch of homeopathy, making + impact of lives.

"🌿 Welcome to [Young Homeo Doctor's Welfare Association Zahir Pir] 🌿

👩‍⚕️ Driven by compassion and dedicated to your well-being, we are a group of young homeopathic practitioners at [Young Homeo Doctor's Welfare Association Zahir Pir]. Our mission is to spread the healing touch of homeopathy far and wide, making a positive impact on lives.

🌐 Join us on this journey towards holistic health! We believe in the power of natural remedies and the art of homeopathy to nurture your body, mind, and spirit.

🤝 Committed to welfare: [Young Homeo Doctor's Welfare Association Zahir Pir] is not just a healthcare service; we're a community that cares. We strive to make quality homeopathic care accessible to all, irrespective of age, background, or circumstance.

🌱 Holistic living: Explore the world of homeopathy with us, where we integrate traditional wisdom with modern understanding. Discover a path to wellness that embraces the harmony of nature.

📚 Stay Informed: Follow our page for insightful articles, health tips, and updates on upcoming events and camps. Let's empower each other with knowledge and promote a healthier way of life.

💚 Your Wellness, Our Priority: Reach out to us with your health concerns, and let's embark on a journey towards a healthier, happier you. Together, we can make a difference!

"

Feel free to contact us,
YHDWA Team Zahir Pir

Defence Day🇵🇰🚁🇵🇰🇵🇰
06/09/2025

Defence Day🇵🇰🚁🇵🇰🇵🇰

06/09/2025
27/08/2025

خبر غم۔
ہومیو پیتھک ڈاکٹر عباس میاں میڈیا سیکریٹری YHDWA کراچی
کی *زوجہ محترمہ* کا انتقال ہو گیا ہے

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون

نماز جنازہ بعد نمازِ مغرب نازش اپارٹمنٹ نزد اے جی سندھ نیپا چورنگی (اپارٹمنٹ کے اندر مسجد )میں ادا کیا جائے گا

انا لله وانا اليه راجعون الله تبارك وتعالى مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔
22/08/2025

انا لله وانا اليه راجعون
الله تبارك وتعالى مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔

Happy birthday Dr Attaullah 🎂💐Founder member and president punjab Young Homeopathic Doctors Welfare Association18 August...
18/08/2025

Happy birthday Dr Attaullah 🎂💐Founder member and president punjab Young Homeopathic Doctors Welfare Association
18 August 2025
🌹🌹

17/08/2025

ینگ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سپریم کونسل کے ممبر اور پنجاب کے صدر ہومیو ڈاکٹر عطاءاللہ صاحب کے چچا زاد بھائی کا لاہور میں انتقال ہو گیا ہے ۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین
دکھ کی اس گھڑی میں ینگ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ظاہرپیر کے تمام ممبران انکے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
برائے تعزیت ۔ 03138558778

11/08/2025

خبر غم ۔
انتہائی افسوس کے ساتھ
ینگ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی کے ایگزیکٹو ممبر ہومیو ڈاکٹر محمد تنویر کی والدہ محترمہ کا انتقال ہو گیا ہے۔

*اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن*

نماز جنازہ آج بروز پیر بعد نماز ظہر 1:30 بجے جامعہ مسجد عائشہ بسم اللّٰہ چوک نئی آبادی بلدیہ ٹاؤن میں ادا کیا جائے گا۔ تمام دوست احباب سے دعاؤں کی
درخواست ہے۔۔
اللّٰہ پاک بخشش و مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔
برائے تعزیت
0321 2534414
Muhammad Tanveer

01/08/2025

Happy Birthday, Dr Junaidakhtar Bukhari! 🥳🎈🎉

کولیسٹرول صرف دل ہی کا نہیں، ٹانگوں کا بھی دشمن ہے! علامات جانیں، وقت پر بچاؤ کریں 💔کولیسٹرول ایک مومی چکنائی والا کیمیا...
02/07/2025

کولیسٹرول صرف دل ہی کا نہیں، ٹانگوں کا بھی دشمن ہے! علامات جانیں، وقت پر بچاؤ کریں 💔

کولیسٹرول ایک مومی چکنائی والا کیمیائی مادہ ہے، جس کا 80٪ حصہ جسم میں خود جگر تیار کرتا ہے جبکہ 20٪ ہمیں غذا سے حاصل ہوتا ہے۔ عام طور پر کولیسٹرول کو دل کی بیماریوں سے جوڑا جاتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ ٹانگوں کی رگوں کو بھی بری طرح متاثر کرتا ہے؟

❗ کولیسٹرول کی دو اقسام ہیں:

LDL (برا کولیسٹرول): شریانوں میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔

HDL (اچھا کولیسٹرول): اضافی کولیسٹرول کو ختم کرتا ہے۔

اگر LDL بڑھ جائے تو نہ صرف دل کو نقصان ہوتا ہے بلکہ ٹانگوں میں خون کی روانی متاثر ہونے سے کئی تکالیف جنم لیتی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں وہ 9 علامات جو بتاتی ہیں کہ کولیسٹرول آپ کی ٹانگوں کو نقصان پہنچا رہا ہے:

🔸 1. ٹانگوں میں سوجن
پنڈلیاں یا رانیں سوج جائیں، دبانے پر گڑھا پڑ جائے، اور جلد خشک ہو کر حساس بن جائے – یہ شریانوں کی تنگی کی نشانی ہے۔

🔸 2. رات میں ٹانگوں میں اینٹھن
خصوصاً پنڈلیوں میں رات کے وقت درد اور کھچاؤ محسوس ہونا کولیسٹرول کی زیادتی کی علامت ہے۔

🔸 3. کمزوری اور کپکپاہٹ
چلنا مشکل ہو جائے یا سہارے سے چلنا پڑے تو یہ خون کی ناکافی فراہمی کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

🔸 4. زخم دیر سے بھرنا
اگر پیروں پر زخم بنیں اور کافی دن گزرنے کے باوجود نہ بھریں، خاص طور پر اگر وہ سرخ یا کالے ہوں، تو کولیسٹرول چیک کروائیں۔

🔸 5. پیر ٹھنڈے رہنا
بلاوجہ پیروں میں ٹھنڈک محسوس ہونا خون کے بہاؤ میں رکاوٹ کی علامت ہو سکتی ہے۔

🔸 6. ٹانگوں کا درد یا جلن
چلنے، دیر تک کھڑے رہنے یا آرام کی حالت میں بھی ٹانگوں میں درد یا بھاری پن ہونا خطرے کی علامت ہے۔

🔸 7. پیروں کے بال کم ہونا
اگر پیروں پر بال دوبارہ نہ اگیں یا جلد چمکدار اور سخت ہو جائے تو یہ بھی کولیسٹرول کی علامت ہے۔

🔸 8. جلد کی رنگت بدل جانا
پیروں یا ناخنوں کا رنگ پیلا، نیلا یا میلی سی رنگت اختیار کر لینا، جلد کی تبدیلی کا اشارہ ہو سکتا ہے۔

🔸 9. ٹشوز کا ختم ہو جانا
انتہائی حالت میں شریانوں کے بند ہونے سے ٹشوز مر سکتے ہیں، جس سے اپاہج ہونے یا زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

⚠️ اگر آپ ان میں سے کوئی بھی علامات محسوس کر رہے ہیں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں اور کولیسٹرول لیول چیک کروائیں۔ بروقت تشخیص سے نہ صرف دل بلکہ ٹانگیں بھی محفوظ رہ سکتی ہیں۔

🩺 صحت مند زندگی کے لیے کولیسٹرول پر کنٹرول رکھنا ضروری ہے۔
ہومیو ڈاکٹرجام عمران ۔

02/07/2025

کل کے دن 24 گھنٹوں میں 3 افراد کی اچانک موت کی خبر سامنے آئی، جن میں سے 2 کا تعلق پاکستان سے تھا اور ایک بھارت کی معروف اداکارہ تھیں۔ ان تمام اموات کی وجہ "کارڈیک اریسٹ" یعنی دل کا اچانک بند ہو جانا بتائی گئی ہے۔
What is Cardiac Arrest?
جب کسی انسان کا دل اچانک رک جائے، تو خون کا بہاؤ پورے جسم، خاص طور پر دماغ تک، بند ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے انسان فوراً بے ہوش ہو کر گر پڑتا ہے، اور اگر فوری طبی امداد نہ ملے تو چند منٹوں میں موت واقع ہو سکتی ہے۔

یہ ہارٹ اٹیک سے مختلف ہے۔ ہارٹ اٹیک میں خون کی نالی بند ہوتی ہے، جبکہ کارڈیک اریسٹ میں دل کی دھڑکن مکمل رک جاتی ہے۔

انڈیا میں بعض ماہرین اور عوامی حلقوں کی طرف سے اس کے تعلق کو COVID-19 ویکسین کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ اس خدشے کی بنیاد اس بات پر ہے کہ ویکسین کے بعد کچھ افراد میں دل کی سوزش (Myocarditis) کے نایاب کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
جس پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور ایف ڈی اے نے بعد میں یہ وضاحت دی کی ان ویکسینز کے فائدے ذیادہ ہیں اور نقصان کم۔ اور انہی اداروں کی رپورٹس کے مطابق جن کی طرف سے دل میں سوجن کی شکایت تھی وہ ساٹھ فیصد سے زائد لوگ صحت یاب ہو کر واپس جاچکے ہیں۔
جبکہ پاکستان میں اسے مضر صحت کھانے خاص طور پر برائیلر یعنی فارمی مرغی کی وجہ سے ہونیوالی بیماری سے منسلک کیا جارہا ہے۔ جس کی افزائش میں ہارمونز اور اینٹی بائیوٹکس کا استعمال بعض اوقات صحت پر اثر انداز ہوجاتا ہے۔

ایسی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے۔؟
اس سے صورتحال سے مریض کو زندہ لانا بہت مشکل ہے۔ کیونکہ دل بند ہوچکا ہوتا ہے ۔۔۔

اگر کوئی شخص اچانک گر جائے اور ردعمل نہ دے تو۔۔
اول۔۔ فوری طور پر CPR (سینے پر تیز دباؤ دینا) شروع کریں۔
دوئم۔۔۔ اگر سانس نہیں آ رہا تو منہ سے مصنوعی سانس دینے کی کوشش کریں۔
سوئم۔۔۔ فوراً قریبی ایمرجنسی اسپتال لے جائیں تاکہ AED مشین سے بجلی کا جھٹکا دیا جائے تاکہ دل کی دھڑکن بحال ہو سکے۔

ہومیو ڈاکٹرجام عمران




02/07/2025

آپ سب نے دل کا دورہ پڑنے سے مر جانے والے کی ویڈیو تو دیکھ لی ہو گی لیکن کیا کسی نے اس بات کو ڈسکس کیا کہ اس مرنے والے انسان کو بچایا کیسے جا سکتا تھا۔

ایک معمولی سے عمل “سی پی آر” سے ایسے انسان کو بچانے کی کوشش کی جا سکتی تھی۔ اس سے بہت سے انسانوں کی جان بچائی جاتی ہے۔ مہذب ممالک میں سکول کالجز کے بچوں کو ، اساتذہ کو اس کی باقاعدہ ٹریننگ دی جاتی ہے تاکہ اس طرح کی کسی ہنگامی صورت حال میں وہ کسی کی جان بچا سکیں۔ لیکن ہمارے یہاں تعلیم کے نام پہ مہنگی کتابیں ، آسمان پہ پہنچی فیسیں ضرور لی جاتی ہیں البتہ کبھی کسی نے ایسی کوئی اہم چیز دکھانے کی کوشش نہیں کی۔

اگر وہاں موجود لوگوں کو سی پی آر کرنا آتا ہوتا تو شاید آج وہ استاد بچ جاتا۔

نیچے لکھی تحریر میں اور ساتھ لگائی ویڈیو میں تفصیل سے سی پی آر کا طریقہ درج ہے۔ خود بھی سیکھیے ، دوسروں کو بھی سکھائیے کہ شاید ہم کبھی کسی کی جان بچا سکیں۔

سی پی آر (CPR) کیا ہے اور کیسے کیا جاتا ہے۔۔۔۔

"کارڈیو پلمونری ریسسیٹیشن (Cardiopulmonary Resuscitation)
سانس اور دھڑکن بحال کرنے کی کوشش"

اگر کسی مریض کا اچانک دل دھڑکنا بند ہو جائے تو فوری طور پر اس کے سینے پہ دل کے مقام کو مخصوص انداز اور رفتار سے بار بار شدید قوت کے ساتھ دبایا جاتا ہے تاکہ جسم میں خون کی گردش جاری رہے اور ساتھ مصنوعی سانس دینے کی کوشش بھی کی جاتی ہے تاکہ گردش کرتے خون میں آکسیجن کی کمی نہ آئے۔ اس محنت سے بعض اوقات دل کی دھڑکن رک کر دوبارہ بحال ہو جایا کرتی ہے۔ اس سارے طریقہ کار کو سی پی آر کا نام دیا جاتا ہے۔

طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ اگر مریض زمین پہ ہے تو اس کے برابر دوزانو بیٹھ جائیں اور اگر بیڈ پہ لیٹا ہوا ہے تو بیڈ کے ساتھ کھڑے ہو جائیں یا بیڈ کے اوپر چڑھ کر اس کے برابر دوزانو بیٹھ جائیں۔ پھر دونوں ہتھیلیاں اوپر نیچے جوڑ کر مریض کے سینے پہ دل والے مقام پہ رکھ لیں۔ بازو بالکل سیدھے رکھیں اور کہنیوں کے مقام پہ خم نہ ڈالیں کیوں کہ اس عمل میں بہت زیادہ زور لگتا ہے۔ بازو سیدھے ہوں تو جسم کا سارا وزن ہتھیلیوں پہ ڈال کر زور لگانے میں آسانی ہو جاتی ہے۔ اس سب کے بعد مریض کا سینہ اتنے زور سے دبائیں کہ سینہ پانچ سینٹی میٹر (تقریباً دو انچ) تک نیچے جائے۔ (بچوں میں تقریباً چار سینٹی میٹر تک نیچے دبنا چاہیے) پھر سینے کو ڈھیلا چھوڑیں اور اسے واپس اپنی جگہ پہ آنے دیں (اس دوران اپنی پوزیشن میں کوئی فرق نہیں آنے دینا) پھر فوراً سینے کو دوبارہ دبائیں اور یہ عمل دہراتے رہیں۔

یہ سارا عمل اتنی تیزی سے کرنا ہوتا ہے کہ ایک منٹ میں تقریباً سو دفعہ سینہ دبایا جائے یعنی ہر سیکنڈ میں تقریباً دو دفعہ۔ سینہ دبانے کے دوران سانس کے ذریعے آکسیجن بھی پہنچانی ضروری ہوتی ہے۔ اس کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ سینہ دباتے ہوئے ساتھ ساتھ گنا جائے ، پھر تیس دفعہ سینہ دبانے کے بعد دو دفعہ سانس دینے کی کوشش کی جائے۔ ہسپتال میں تو مصنوعی سانس کے لیے ایمبو بیگ موجود ہوتا ہے تو ایک ڈاکٹر سانس کی نالی منہ میں ڈال کر ایمبو بیگ پکڑے تیار کھڑا ہوتا ہے ، جیسے ہی تیس دفعہ سینہ دبا کر پہلا ڈاکٹر ہاتھ روکتا ہے دوسرا ڈاکٹر فوراً دو دفعہ اس بیگ کو دبا کر مریض کے اندر سانس پہنچاتا ہے۔ اس کے بعد پھر سے سینہ دبانے والا اپنا کام شروع کر دیتا ہے۔ عام حالات میں اس ایمبو بیگ کی عدم موجودگی کی وجہ سے منہ سے منہ جوڑ کر سانس دیا جاتا ہے۔ اس میں منہ اس طرح جوڑنا ہوتا ہے کہ ہوا مریض کے منہ سے باہر نہ جائے۔ سانس دینے کے دوران مریض کا ناک بند کیا جاتا ہے تاکہ دی جانے والی سانس ناک کے رستے باہر نہ نکل جائے۔

منہ سے سانس دینے کے دوران مریض کے سینے کے ابھار کو دیکھا جاتا ہے اگر سانس دینے کے دوران مریض کی چھاتی بلند ہو رہی ہو تو سانس ٹھیک دیا جا رہا ہے۔ اگر پیٹ بلند ہو رہا ہو یا چھاتی اور پیٹ میں کوئی فرق نہ پڑ رہا ہو تو درست طریقے سے سانس نہیں دیا جا رہا۔ ایسے میں یہ دیکھیں کہ حلق میں کوئی چیز نہ پھنسی ہوئی ہو جو سانس کی نالی میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہو یا حلق کی پوزیشن ایسی نہ ہو جس کی وجہ سے سانس آگے نہ جا پا رہا ہو۔

دو دفعہ سانس دینے کے بعد پھر سے فوراً سینہ دبانا شروع کر دیا جاتا ہے، یہ سارا عمل تب تک دہرایا جاتا جب تک مریض کی دھڑکن دوبارہ بحال نہ ہو جائے یا یہ یقین نہ ہو جائے کہ اب اس مریض کے دل کی دھڑکن دوبارہ چلنے کا کوئی امکان باقی نہیں رہا۔ عموماً یہ عمل چند منٹ کیا جاتا ہے لیکن اگر ہمیں ہسپتال میں مریض کے بچنے کا کوئی امکان نظر آ رہا ہو تو ہم دیر تک (بیس تیس منٹ) بھی اسے جاری رکھتے ہیں۔ بعض مریضوں میں ایسا بھی ہوتے دیکھا ہے کہ دل کی دھڑکن رکنے کے بعد چل پڑے اور پھر کچھ دیر بعد دوبارہ رک جائے ، تو ان میں ایک سے زیادہ دفعہ بھی سی پی آر کیا جاتا ہے۔

یہ ایک انتہائی اہم عمل ہے اور عام عوام کے لیے بھی اسے سیکھنا ضروری قرار دینا چاہیے۔ اس طرح کسی جگہ اچانک کسی انسان کے دل کی دھڑکن رک جانے پہ ایمبولینس آنے تک اس کی زندگی بچانے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ یہ اور اس طرح کے کچھ مزید جان بچانے کے طریقہ کار نصابی پڑھائی کا حصہ بنانے چاہئیں تاکہ عام عوام ایمرجنسی صورت حال میں ایک دوسرے کے لیے مددگار ثابت ہو سکیں۔ لیکن یہ بات یاد رکھنے والی ہے کہ یہ عمل دل کی دھڑکن رکنے کے فوراً بعد کیا جائے تو سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر دل کی دھڑکن رکے ہوئے کچھ منٹ گزر چکے ہوں تو یہ عمل لاحاصل ہے۔ کیونکہ تب تک خون کی گردش رکنے سے دماغ کے سیلز آکسیجن کی کمی سے مرنا شروع ہو چکے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سارا عمل درست طریقے سے کرنا بھی ضروری ہے، ورنہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

ہسپتال میں ہم عموماً کسی بھی مریض کے دل کی دھڑکن رک جانے پہ سی پی آر کر کے اسے بچانے کی کوشش ضرور کیا کرتے ہیں۔ عموماً اس کا فائدہ نہیں ہوتا مگر ہم اس طریقہ کار سے کئی مریضوں کی جان بچانے میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیں۔

(شئیر کر کے دوسروں تک بھی آگاہی پہنچانے کا باعث بنیں۔)

Address

Zahir Pir
Pir
64130

Telephone

+923057048959

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Young Homeo Dr's Welfare Association Zahir pir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Young Homeo Dr's Welfare Association Zahir pir:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram