Dr.Muhammad Qasim PT

Dr.Muhammad Qasim PT Consultant Physical Therapist 👨‍⚕️🩺
Graduate of KEMU,Lahore
Ex.House Officer Mayo Hospital Lahore

20/05/2025



After 2 Weeks of Treatment with Physical Therapy and Modalities,My Patient "Munawar " From Bhuchoki Village Got Maximum Recovery and Now He Can Walk Independently.He was Suffering from Left Hemiplegic Stroke Due to which He was in a Bed Ridden Condition and Could'nt Walk from 2 Years.
دو ہفتے کی فزیوتھراپی اور مشینوں سے علاج کے بعد آج میرے مریض "مُنوّر" کافی حد تک صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب وہ خود سے چل سکتے ہیں..وہ دو سال پہلے بائیں سائیڈ کے فالج ہو جانے سے خود سے اٹھ کر چل پھر نہیں سکتے تھے ....
۔۔۔
آپ بھی جوڑوں اور پٹھوں کے تمام مسائل کے علاج کیلئے آج ہی ''قاسم میڈیکل سٹور اینڈ فزیوتھراپی کلینک'' تشریف لائیں یا دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں.شکریہ
0305-4745848
&



19/04/2025



After 3 Weeks of Treatment with Physical Therapy and Modalities,My Patient "Hamad" From SharaqPur Got Maximum Recovery and Now He Can Flex his Right Knee Joint Completely.He was Having Frozen Right Knee Joint From Last 3 Months Due to Fracture of His Right Femoral Bone in a Bike Accident.He and his Parents were Disappointed As Many Doctors Said The Joint Can Never Open Now.
تین ہفتے کی فزیوتھراپی اور مشینوں سے علاج کے بعد آج میرا مریض "حماد" کافی حد تک صحت یاب ہو چکا ہے اور اب وہ اپنی دائیں ٹانگ کو مکمل طور پر فولڈ کر سکتا ہے.ایک ایکسیڈینٹ میں دائیں ٹانگ کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سےاسکا دایاں گھٹنہ جام ہو گیا تھا اور اُسکے والدین کافی حد تک مایوس ہوچکے تھے کیونکہ اکثر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اُسکا گھٹنہ اب حرکت نہیں کر سکے گا ....
۔۔۔
آپ بھی جوڑوں اور پٹھوں کے تمام مسائل کے علاج کیلئے آج ہی ''قاسم میڈیکل سٹور اینڈ فزیوتھراپی کلینک'' تشریف لائیں یا دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں.شکریہ
0305-4745848
&



05/03/2025



After 10 days of Treatment with Physical Therapy and Modalities,My Patient "Shabbir Ahmad" Got Maximum Recovery and Started Walking Independently.He Was In a Bed Ridden Condition and In Servere Pain From Last 2 Months Due to Fracture of His Left Femur and Tibial Bone in a Road Side Accident.
دس دن کی فزیوتھراپی اور مشینوں سے علاج کے بعد آج میرے مریض "شبیر احمد" کافی حد تک صحت یاب ہو چکے ہیں اور خود سے چلنا شروع ہو گئے ہیں وہ ایک ایکسیڈینٹ میں بائیں ٹانگ کی دو ہڈیاں ٹوٹنے کی وجہ سے پچھلے دو مہینے سے بستر سے اُٹھ نہیں پاتے تھے اور شدید درد میں مبتلا تھے ....
۔۔۔
آپ بھی جوڑوں اور پٹھوں کے تمام مسائل کے علاج کیلئے آج ہی ''قاسم میڈیکل سٹور اینڈ فزیوتھراپی کلینک'' تشریف لائیں یا دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں.شکریہ
0305-4745848
&



آپریشن کے بعد گاوُں سے آئے ھوئے مریض کے رشتہ داروں کی ڈاکٹر سے بات چیت...ڈاکٹر صاب مریض نوں کھان لئی کی دیئے...؟؟ڈاکٹر :...
20/01/2025

آپریشن کے بعد گاوُں سے آئے ھوئے مریض کے رشتہ داروں کی ڈاکٹر سے بات چیت...

ڈاکٹر صاب مریض نوں کھان لئی کی دیئے...؟؟

ڈاکٹر : نرم غذا دیں...!!

مطلب کیہڑی نرم...؟؟

ڈاکٹر :

دلیہ ، کھچڑی ڈبل روٹی بسکٹ پھل جوس وغیرہ...!!

پھل کیہڑے کیہڑے۔، یاں سارے...؟؟

ڈاکٹر :

کوئی بھی موسمی پھل...!!

"فروٹر" دے سکدے آں...؟؟

ڈاکٹر :

ہاں دے دیں...!!

پر ایہہ تے کھنگ کر سکدا اے...؟؟

ڈاکٹر :

اچھا تو نہ دیں...!!

نئیں ڈاکٹر صاحب جے ضروری اے تاں کِھلا دیندے آں جی...!!

پھل روٹی توں پہلے دیئے یا بعد وچ...؟؟

ڈاکٹر :

او بھائی ابھی کھانا نہیں دینا...!!

تے مریض کی کھاوے...؟؟ خوراک دا تے دس دیو... 😕

ڈاکٹر :

نرم غذا کھلائیں، دلیا کھچڑی پھل ڈبل روٹی جوس وغیرہ...!!

گوشت کیہڑا کھوایئے...؟؟

ڈاکٹر :

ابھی گوشت نہیں دینا...!!

چھوٹا وھڈّا کوئی وی نئیں دینا، مرغی وی نئیں؟

ڈاکٹر :

نہیں مرغی بھی نا دیں...؟؟

تے مچھلی ڈاکٹر صاب...؟؟

ڈاکٹر :

نہیں...!!

چوچا یا بٹیر دے دئیے...؟؟

ڈاکٹر :

نہیں بابا ابھی کوئی پکانے والی چیز نہیں دینی...!! 😟

دودھ تے پلا سکدے آں...؟؟

ڈاکٹر :

ہاں دے دیں...!!

کیہڑا...؟؟
کچا یا کاڑھ کےَ...؟؟

ڈاکٹر :

کاڑھ کے...!!

ٹھنڈا کر کے یا گرم گرم...؟؟

ڈاکٹر :

نیم گرم، کوسا کر کے دے دیں...!!

کنّاں کوسا...؟؟ 😕

ڈاکٹر :

ہلکا کوسا...!!

اتنی دیر میں مریض کا دوسرا رشتہ دار جو ساتھ ھی بیٹھا تھا بولا :

چھڈ...! تینوں تاں سمجھہ ای نئی آؤندی.. مینوں پچھن دے...!!

"ھیں جی ڈاکٹر صاحب...! مریض نوں خوراک کیہڑی دیئے...؟؟ 😄😃
Copied #


سکیبیر کی خارش۔۔۔۔۔پبلک سروس میسج موسم تبدیل ہونا شروع ہوا ہے تو اس بیماری نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ خاص طور پر...
31/12/2024

سکیبیر کی خارش۔۔۔۔۔پبلک سروس میسج

موسم تبدیل ہونا شروع ہوا ہے تو اس بیماری نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ خاص طور پر مدرسوں ہوسٹلوں میں رہنے والے طالب علم اور کمبائن فیملی سسٹم میں رہنے والے افراد اس سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔۔۔

پہلے سمجھیں بیماری ہے کیا ۔اگر بیماری کو سمجھ لیا تو گھر سے نکالنے میں بھی کامیاب ہوجائیں گے۔۔۔۔

سکیبیز کی خارش، خارش کی ایک ایسی قسم ہے جو ہمارے ہاں بہت عام ہے ۔ اور اس کے بارے میں درست معلومات نہ ہونے کی وجہ سے طویل عرصے تک لوگ خارش کا عذاب برداشت کرتے رہتے ہیں ۔ لوگوں کی طرف سے مرض کو صحیح طور پر نہ سمجھ سکنے کی وجہ سے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ ٹائیفائیڈ اور نمونیا کا علاج تو آسان ہے لیکن سکیبیز کا نہیں کیونکہ یہ بیماری فرد واحد کی نہیں بلکہ پورے گھرانے کی ہے۔ بلکہ پورے معاشرے کی کہا جائے تو بے جا نہیں ہوگا

سکیبیز (خارش) کیا ہے؟

سکیبیز خارش کی ایک قسم ہے جو ایک کیڑے کی وجہ سے ہوتی ہے۔اس کی مادہ انسانی جلد میں سوراخ بنا کر انڈے دیتی ہے۔تین سے چار دن پر لاروا نکل کر بڑا ہوتا ہے اور نئی جگہیں تلاش کرکے انڈے دیتا رہتا ہے اور یوں جسم میں اس کی افزائش نسل جاری رہتی ہے۔ خارش کے عمل کے دوران اس کا کیڑا کپڑوں میں گر جاتا ہے اور ان کپڑوں کے ذریئے دوسروں تک پہنچ جاتا ہے یا خارش کے عمل کے دوران ہاتھوں کے ذریئے دوسروں تک پہنچنے کا سبب بن جاتا ہے۔ اگر کیڑا بستر پر گر جائے تو جسم سے باہر بھی چوبیس سے چھتیس گھنٹے زندہ رہ سکتا ہے۔

خارش کا آغاز سکیبیز کا کیڑا جسم میں داخل ہونے کے ایک ڈیڑھ ماہ بعد شروع ہوتا ہے۔ اسلئے جب تک بیماری کا علم ہوتا ہے سارا گھر متاثر ہوچکا ہوتا ہے۔کیڑے سے متاثر بستر اور کپڑے بیماری کے فروغ کی ایک بڑی وجہ بن جاتے ہیں ۔

سکیبیز سے کون لوگ زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں ۔
یہ کیڑا کسی کے بھی جسم میں ڈیڑے ڈال سکتا ہے لیکن عام طور پر یہ مرض ان لوگوں میں زیادہ پھیلتا ہے ۔جوایک دوسرے کے زیادہ قریب رہتے ہیں۔ جیسے ہوسٹلوں میں رہنے والے طالب علم، دینی مدارس، کلاس روم، کمبائن فیملی سسٹم میں رہنے والے افراد ۔۔اور ایسے گھروں میں رہنے والے لوگوں میں بھی جہاں دھوپ کم آتی ہے نمی کا تناسب زیادہ رہتا ہے اور صفائی کا خیال کم رکھا جاتا ہے۔ ۔خارش والے مریض کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے سے کیڑا صحت مند جسم میں منتقل ہوجاتا ہے۔

علامات
سب سے واضح علامت خارش ہوتی ہے۔ جو دن بھر تنگ کرنے کے بعد، رات کو زیادہ ہوجاتی ہے۔ کمبل، رضائی لینے سے جب درجہ حرارت بڑھتا ہے تو خارش بھی بڑھ جاتی ہے۔ بہت سے لوگ مصالحے دار کھانے کے ساتھ بھی خارش کی شدت کو زیادہ محسوس کرتے ہیں ۔ اور اکثرلوگ گوشت کی الرجی سمجھ کر گوشت کھانا چھوڑ چکے ہوتے ہیں ۔
بڑوں میں زیادہ تر خارش ہاتھوں کی انگلیوں کے درمیان، کلائیوں پر، کہنیوں کے پیچھے اور بغلوں میں ہوتی ہے۔ عورتوں میں چھاتیوں کے نیچے اور مردوں میں پیشاب والی نالی کے اوپر خارش کے نشانات کافی واضح ہوتے ہیں ۔ چہرہ عام طور پر محفوظ رہتا ہے۔ بچوں میں پورا جسم متاثر ہوسکتا ہے۔جس میں پاؤں اور پاؤں کی انگلیوں کی درمیانی جگہ بھی شامل ہوتی ہے ۔۔

مناسب لائٹ کے ساتھ خارش والی جگہوں کو دیکھیں تو باریک باریک سوراخ نظر آئیں گے۔ یہ وہ پناہ گاہیں ہیں جن میں کیڑا انڈے دیتا ہے۔ جو خارش کی وجہ سے دانوں یا زخم کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔

بہت سے مریضوں میں بار بار خارش کرنے کی وجہ سے بیکٹرییل انفیکشن داخل ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے پیپ والے دانے بننا شروع ہو جاتے ہیں۔ جو اکثر اوقات زخم کی صورت اختیار کرلیتے ہیں

علاج
علاج سے پہلے ضروری ہے کہ ان رستوں کو بند کیا جائے، جہاں سے کیڑا مریض تک منتقل ہوا ہے
سکول جانے والے بچوں کے یونیفارم کی صفائی میں بہت زیادہ احتیاط برتی جائے۔ گھر واپسی پر پہلا کام یہ کریں کہ یونیفارم تبدیل کروا کر یا تواسے دھو ڈالیں یا پھر استری کرکے اگلے دن کیلئے تیار کریں
ہوسٹل یا مدرسوں میں رہنے والے لوگ خارش والے لوگوں سے دور رہیں۔ اپنا تولیا صابن، بستر ہر چیز دوسروں سے الگ رکھیں۔
بستروں کی چادریں جلدی تبدیل کریں، تولیئے جلدی دھوئیں ہوسکے تو الگ الگ تولیا اور بستر استعمال کریں
سارے بستر ، رضائیاں، کمبل سرھانے، قالین، اور پردوں کو دھوپ لگوائیں تاکہ ان میں موجود کیڑا مر سکے
بچوں کے کپڑے دن میں دو تین بار بدلیں ، اور بڑے افراد بھی روزانہ تبدیل کریں
کپڑے جب بھی پہنیں استری کرکے پہنیں۔۔

اگر جسم پر زخم یا دانے موجود ہیں تو انٹی الرجی یا انٹی بائیوٹک استعمال کرکے پہلے زخموں اور دانوں کو بہتر بنا لیں۔
کیڑے کو مارنے کیلئے بہت سی کریمیں لوشن دستیاب ہیں جن کو جسم پر ملا جاتا ہے۔ جیسے پرمیتھرین، سلفر پلس کروٹامیٹون یا پھر صرف سادہ سلفر کسی لوشن میں ملا کر لگایا جاتا ہے۔
پرمیتھرین کو چونکہ ہر عمر کیلئے محفوظ سمجھا جاتا ہے اور اگر صحیح طرح استعمال کیا جائے تو صرف ایک بار لگانے سے سارے کیڑوں کا خاتمہ کر دیتا ہے۔ اسلیئے اس کا استعمال مناسب بھی ہے اور محفوظ بھی ۔
لوشن کو جسم پر لگانے سے پہلے درج ذیل باتوں کو دھیان میں رکھیں
ایک تو لوشن لگانے سے پہلے اگر جسم پر کوئی زخم وغیرہ موجود ہے تو اس کا پہلے علاج کروا لیں
دوسرا لوشن استعمال کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ گھر کے سب افراد دستیاب ہوں اور لوشن لگانے پر راضی بھی۔ بے شک کسی کو خارش ہے یا نہیں۔۔ یا پہلے تھی اب نہیں ، وہ بزرگ ہے یا کوئی شیر خوار بچہ ۔۔

ایک ہی دن سب لوگ لوشن لگائیں

لوشن لگانے سے پہلے نہائیں
نہانے کے بعد جسم کو تولیئے سے تھوڑا سا خشک کرکے سارے جسم پر لوشن کو ملیں
اس بات کو یقینی بنائیں کہ جسم کا کوئی حصہ بغیر دوائی کے نہ رہ جائے ۔ خاص طور پر ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کے درمیان، بغلوں میں ، (عورتوں میں چھاتیوں کے نیچے)، پیشاب والی جگہ پر ، پخانے والی جگہ کے ارد گرد، پاؤں کے تلوئوں پر۔چار سے پانچ منٹ تک دوائی کو جسم میں جذب ہونے کا موقع دیں۔۔۔۔
جس دن دوائی جسم پر لگائی جائے تو پہلی دفعہ آئورمیکٹن کی تین گولیاں سب کو کھلا دی جائیں تو کیڑے کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔۔۔

دوائی لگانے کے بعد صاف ستھرے کپڑے پہنیں جو استری شدہ ہوں ۔
دوائی کو کم ازکم بارہ گھنٹے ورنہ مناسب ہوگا کہ چوبیس گھنٹے جسم پر لگا رہنا دیں
اگر اس دوران کہیں سے دوائی اتر جائے تو فوری طور پردوبارہ لگائیں
چوبیس گھنٹے بعد اچھی طرح صابن سے نہا کر دوائی کو صاف کر دیں اور صاف کپڑے پہن لیں
اتارے گئے کپڑوں کو گرم پانی سے دھوئیں اور اچھی طرح سے دھوپ لگوا دیں۔۔

دوائی ملنے سے لیکر صفائی کے اہتمام کو تین دن تک دھراتے رہیں۔۔۔

جب ایک بار اس سارے عمل سے گزر جائیں تو اس کیڑے کو گھر میں دوبارہ گھسنے سے روکنے کے لئے صفائی کا خاص رکھیں۔۔۔۔
Copied
جوڑوں اور پٹھوں کے تمام مسائل کے علاج کیلئے آج ہی "قاسم میڈیکل سٹور اینڈ فزیوتھراپی کلینک" پر تشریف لائیں یا پھر دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں.شکریہ
0305-4745848


&

15/11/2024



After 2 days of Treatment with Physical Therapy,Medications and Modalities,My Patient Faizan Mehboob Got Maximum Recovery and Became Pain Free.He Was Suffering from SI Joint Dysfunction due to which He was Experiencing Severe Pain in Lower Back and Buttock Radiating into Left Leg and Difficulty in Walking.
دو دن کی فزیوتھراپی,ادویات اور مشینوں سے علاج کے بعد آج میرے مریض فیضان محبوب کافی حد تک صحت یاب ہو چکے ہیں اور اُن کی درد تقریباً ختم ہو چکی ہے جو کمر اور بائیں ٹانگ کے شدید درد میں مبتلا تھے اور چلنے پھرنے میں شدید دشواری محسوس کر رہے تھے....
۔۔
آپ بھی جوڑوں اور پٹھوں کے تمام مسائل کے علاج کیلئے آج ہی ''قاسم میڈیکل سٹور اینڈ فزیوتھراپی کلینک'' تشریف لائیں یا دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں.شکریہ
0305-4745848
&



سموگ اور فوگ میں فرقسموگ (Smog) اور فوگ (Fog) دونوں ہی ہوا میں موجود نمی اور ذرات کی وجہ سے پیدا ہونے والی مظاہر ہیں، لی...
13/11/2024

سموگ اور فوگ میں فرق

سموگ (Smog) اور فوگ (Fog) دونوں ہی ہوا میں موجود نمی اور ذرات کی وجہ سے پیدا ہونے والی مظاہر ہیں، لیکن ان میں کچھ اہم فرق ہیں:

فوگ (Fog):
تعریف: فوگ ایک قدرتی مظہر ہے جو ہوا میں پانی کے بوندوں کی موجودگی کی وجہ سے بنتا ہے۔ یہ عام طور پر زمین کی سطح کے قریب ہوتا ہے۔
وجہ: یہ زیادہ تر اس وقت بنتا ہے جب ہوا میں نمی کی مقدار زیادہ ہو اور درجہ حرارت میں اچانک کمی آئے، جس سے پانی کے بخارات کنڈینس ہو کر بوندوں کی شکل میں جمع ہو جاتے ہیں۔
صحت پر اثر: فوگ عام طور پر صحت کے لیے خطرناک نہیں ہوتا، لیکن یہ بصری حد کو کم کر سکتا ہے، جس سے ٹریفک کے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
سموگ (Smog):
تعریف: سموگ ایک آلودگی کا مظہر ہے جو دھوئیں (Smoke) اور دھند (Fog) کے ملاپ سے بنتا ہے۔ یہ عام طور پر صنعتی یا شہری علاقوں میں پایا جاتا ہے۔
وجہ: سموگ کی تشکیل میں مختلف آلودگیوں جیسے کہ کاربن مونو آکسائیڈ، نائٹروجن آکسائیڈ، سلفر ڈائی آکسائیڈ، اور دیگر کیمیائی مادے شامل ہوتے ہیں، جو کہ انسانی سرگرمیوں جیسے کہ گاڑیوں کے دھوئیں، کارخانوں کی پیداوار، اور دیگر ذرائع سے نکلتے ہیں۔
صحت پر اثر: سموگ صحت کے لیے خطرناک ہوتا ہے، کیونکہ یہ سانس کی بیماریوں، دل کی بیماریوں، اور دیگر صحت کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔
خلاصہ:
فوگ: قدرتی، نمی کی وجہ سے بنتا ہے، صحت کے لیے زیادہ خطرہ نہیں۔
سموگ: آلودگی کی وجہ سے بنتا ہے، صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔
یہ فرق سموگ اور فوگ کی شناخت میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
جوڑوں اور پٹھوں کے تمام مسائل کے علاج کیلئے آج ہی "قاسم میڈیکل سٹور اینڈ فزیوتھراپی کلینک" پر تشریف لائیں یا پھر دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں.شکریہ
0305-4745848



&

  After 2 days of Treatment with Physical Therapy and Modalities,My Patient Got Maximum Recovery and Became Pain Free.He...
10/11/2024



After 2 days of Treatment with Physical Therapy and Modalities,My Patient Got Maximum Recovery and Became Pain Free.He Was Suffering from SI Joint Dysfunction due to which He was Experiencing Severe Pain in Buttock Radiating into Left Leg and Difficulty in Walking.
دو دن کی فزیوتھراپی اور مشینوں سے علاج کے بعد آج میرے مریض کافی حد تک صحت یاب ہو چکے ہیں اور اُن کی درد تقریباً ختم ہو چکی ہے جو کمر اور بائیں ٹانگ کے شدید درد میں مبتلا تھے اور چلنے پھرنے میں شدید دشواری محسوس کر رہے تھے....
۔۔
آپ بھی جوڑوں اور پٹھوں کے تمام مسائل کے علاج کیلئے آج ہی ''قاسم میڈیکل سٹور اینڈ فزیوتھراپی کلینک'' تشریف لائیں یا دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں.شکریہ
0305-4745848
&



ایک نیک آدمی شادی کے بعد بیوی کو لے کر اپنے گھر لوٹ رھا تھا۔راستے میں سمندر عبور کرنا پڑتا تھا۔آدمی نے ایک کشتی کا انتظا...
26/09/2024

ایک نیک آدمی شادی کے بعد بیوی کو لے کر اپنے گھر لوٹ رھا تھا۔
راستے میں سمندر عبور کرنا پڑتا تھا۔
آدمی نے ایک کشتی کا انتظام کیا اور وہ دونوں سمندر عبور کرنے لگے۔
کشتی بیچ سمندر پہنچی ہی تھی کی سمندر میں طوفان آ گیا۔
اس صورتحال میں بیوی کا خوف سے برا حال ھو گیا لیکن آدمی ایسے اطمینان سے بیٹھا رھا جیسے کچھ غیرمعمولی نہیں ہو رہا۔
یہ دیکھ کر بیوی کو حیرت ہوئی وہ غصے سے چلا اٹھی۔
آپکو نظر نہیں آ رہا۔ طوفان کشتی کو ڈبونے لگا ہے۔ ہماری موت سر پر ہے اور آپ اطمینان سے بیٹھے ہیں۔
یہ سنتے ہی خاوند نے اپنی تلوار میان سے نکالی اور بیوی کی شہ رگ پر رکھ دی۔
بیوی ہنس پڑی اور بولی یہ کیسا مذاق ہے؟
خاوند نے پوچھا کیا آپ ابھی موت سے خوفزدہ نہیں ہو رہی۔ کیا آپ کو نہیں لگ رہا کہ میں آپکا گلا کاٹ دوں گا۔
یہ سن کر بیوی بولی مجھے آپ پر اور آپکی محبت پر اعتماد ہے۔ مجھے پتا ہے آپ مجھ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور یہ تلوار آپ کے ہاتھ میں ہے لیکن آپ کے ہاتھوں مجھے کوئی نقصان نہیں ہو سکتا۔
یہ سن کر خاوند بولا جیسے آپکو میری محبت پر اعتماد ویسے ہی مجھے اللہ کی محبت پر یقین ہے اور یہ طوفان بھی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ وہ چاہے تو اسے روک لے چاہے تو کشتی ڈبو کر بھی ہمیں بچا لے۔
یاد رکھو اللہ جو بھی فیصلہ کرے وہ ہمارے حق میں بہترین ہوتا ہے۔۔
آپکا ایمان اور و یقین پختہ ہونا چاہیے

 : Near Jamia Masjid Rehmania Ahle-Hadees, Main Road Mandi Faizabad, District Nankana.
20/08/2024

: Near Jamia Masjid Rehmania Ahle-Hadees, Main Road Mandi Faizabad, District Nankana.

21/07/2024



After 4 Days of Treatment with Physical Therapy,Medications and Modalities,My Patient Ghafoor Ahmad Got Maximum Recovery Today.He Was Suffering from Cervical Rediculopathy due to which He was Experiencing Severe Pain in the Neck Region Radiating ito Right Arm.
چار دن کی فزیوتھراپی,ادویات اور مشینوں سے علاج کے بعد آج میرے مریض غفور احمد کافی حد تک صحت یاب ہو چکے ہیں جو کہ گردن کے مہروں میں نَس دب جانے کی وجہ سے شدید درد میں مبتلا تھے جو کہ گردن سے نکل کر دائیں بازوں میں جاتی تھی......
آپ بھی جوڑوں اور پٹھوں کے تمام مسائل کے علاج کیلئے آج ہی "قاسم میڈیکل سٹور اینڈ فزیوتھراپی کلینک" پر تشریف لائیں یا پھر دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں.شکریہ
0305-4745848



&

Address

Sharqpur
Punjab

Telephone

+923054745848

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Muhammad Qasim PT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Muhammad Qasim PT:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram