If you are owner at pharmacy or medical store then this page is for you that ll provide you latest news about medicine and latest update
28/04/2025
کیمسٹ اور ڈسٹری بیوٹرز فارما میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتے ہیں اور دونوں کا ایک پیج پر ہونا لازم ہے نہیں تو فارما کی اس چین میں توازن برقرار رکھنا ناممکن ہے
ایک دوسرے کے لئے لازم ملزوم ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے مفادات اور مسائل کے لئے بھی ان میں مشاورت کا ایک نظام ہونا انتہائی ضروری ہے
پنجاب بھر سے بہت سی شکایات ایکسپائری کے حوالہ سے پہنچ رہی ہیں
صوبہ بھر کےڈسٹری بیوٹرز کو کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے خصوصی ہدایت دی جاتی ہے کہ تمام ڈسٹری بیوٹرز اپنی ڈسٹری بیوشن والی کمپنیز کو علیحدہ علیحدہ پالیسیز سے ایک پالیسی پر شفٹ کریں
کٹنگ/لوز ایکسپائری کی وجہ سے کیمسٹ کو مالی نقصان سے بچانے کے لیے اپنی پالیسی میں 7 دن کے اندر تبدیلی کریں تاکہ فارما کی یہ چین خوش اسلوبی سے روادواں رہے
سات دن میں اگر ڈسٹری بیوٹرز نے صوبہ بھر کے کیمسٹ کی اکثریت کی مشاورت سے پالیسی مرتب نہ کی تو ہر ڈسٹری بیوٹرز/ لمیٹڈ کمپنیاں موجودہ بل سے ایکسپائری چاہے وہ کٹنگ میں ہو یا لوز ہو اٹھانے کی پابند ہونگیں
Muller & Phipps Pakistan - Private Limited
14/04/2025
دنیا میں سائنسی ترقی کا سفر حیرت انگیز رفتار سے جاری ہے اور حالیہ دنوں جاپان کے سائنس دانوں نے ایک ایسا انقلابی کارنامہ انجام دیا ہے جو دانتوں کے علاج کے میدان میں ایک نئی اُمید کی کرن بن کر ابھرا ہے۔ یہ سائنس دان ایک ایسی دوا تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جو انسانی جسم میں دوبارہ قدرتی دانت اُگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ دوا ایک خاص پروٹین USAG-1 کو نشانہ بناتی ہے جو عام حالات میں دانتوں کی افزائش کو روکتا ہے۔ جب اس پروٹین کو روکا جاتا ہے تو جسم کے اندر موجود ایسے قدرتی سگنلز جنہیں BMP اور Wnt کہا جاتا ہے، دوبارہ متحرک ہو جاتے ہیں، اور یہی سگنلز دانتوں کی نشوونما کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔
سائنس دانوں نے سب سے پہلے اس دوا کو چوہوں پر آزمایا، جہاں انہوں نے دیکھا کہ جن چوہوں کے دانت مکمل طور پر ختم ہو چکے تھے، ان میں نئے دانت اُگ آئے۔ اس کے بعد یہ تجربہ فریٹس جیسے جانوروں پر کیا گیا جن کے دانت انسانی دانتوں سے مشابہ ہوتے ہیں، اور وہاں بھی نتائج حوصلہ افزا رہے۔ تحقیق کا آغاز 2018 میں ہوا اور 2021 میں اس کے نتائج دنیا کے سامنے آئے، جس کے بعد دوا کو انسانوں پر آزمانے کے لیے تیار کیا گیا۔ 2024 میں کیوٹو یونیورسٹی ہسپتال میں اس دوا کے کلینیکل ٹرائلز شروع ہوئے، جن میں صحت مند مردوں پر اس کی حفاظت اور خوراک کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اگلے مرحلے میں ان بچوں پر تجربات ہوں گے جو پیدائشی طور پر کچھ دانتوں سے محروم ہوتے ہیں۔ اگر یہ دوا مکمل طور پر مؤثر اور محفوظ ثابت ہوئی
اندازہ ہے کہ 2030 تک یہ عوامی سطح پر دستیاب ہو سکتی ہے۔ یہ پیش رفت نہ صرف ان افراد کے لیے ایک خوشخبری ہے جو حادثات یا بیماری کی وجہ سے اپنے دانت کھو چکے ہیں بلکہ یہ مستقبل میں ڈینچرز اور امپلانٹس جیسے مصنوعی طریقوں کی ضرورت کو بھی کم کر سکتی ہے۔ سادہ الفاظ میں کہا جائے تو یہ تحقیق انسان کی اپنی فطری صلاحیت کو بیدار کرنے کا ذریعہ بن رہی ہے تاکہ وہ خود دوبارہ سے اپنے دانت اگا سکے، بالکل ویسے ہی جیسے بچپن میں نئے دانت نکلتے تھے۔ سائنسی دنیا کی یہ پیش رفت واقعی ایک معجزہ محسوس ہوتی ہے، جو زندگی کے معیار کو بہتر بنانے میں ایک انقلابی کردار ادا کر سکتی ہے۔
14/04/2025
Alhamdolillah 10k followers completed
Thanks all
13/04/2025
ڈسکاؤنٹ کے چکرمیں بغیر وارنٹی/پرسکرپشن ادویات خریدنے سے گریز کریں!
ہمیشہ لائسنس یافتہ فارمیسی یا میڈیکل سٹور سے ادویات خریدیں۔
یاد رکھیں: غلط استعمال کی صورت میں دوا بھی زہر بن سکتی ہے!
ہمارا مقصد: آپ کی صحت، آپ کی سلامتی۔
نوٹ: میں ہمیشہ سے اپنے کسٹمر حضرات اور تمام لوگوں کو یہ کہتا آ رہا ہوں کہ جو لوگ ڈسکاؤنٹ دیتے ہیں چاہے وہ کوئی بڑی فارمیسی ہو یا کوئی چھوٹا میڈیکل سٹور ہے یاد رکھیں وہ کہیں نہ کہیں سے زیر تصویر ادویات خریدتے ہیں بصورت دیگر مستند ڈسٹریبیوٹر اور مستند فارمیسی یا میڈیکل سٹور سے سات یا دس فیصد تک ادویات نہیں مل سکتی آج ایک حقیقت واضح کر دوں تمام نیشنل اور ملٹائی نیشنل ٹاپ برینڈ کی ادویات 12.5 فیصد سے لے کر 14 فیصد تک میڈیکل سٹور یا فارمیسی کو ملتی ہیں اب ایک عقل مند انسان خود اندازہ کر لے کہ وہ اتنے ڈسکاؤنٹ میں سے گاہک کو پانچ سات یا 10 فیصد ڈسکاؤنٹ کیسے دے رہا ہے۔
17/02/2025
لِپِڈ پروفائل
بہترین وضاحت
ایک مشہور ڈاکٹر نے ایک خوبصورت کہانی کے ذریعے لِپِڈ پروفائلز کی وضاحت کی۔
ذرا تصور کریں کہ ہمارا جسم ایک چھوٹا سا شہر ہے۔
اس شہر کے سب سے بڑے شرارتی عناصر کولیسٹرول ہیں۔
ان کے کچھ ساتھی بھی ہیں، جن میں سب سے بڑا ساتھی ٹریگلیسرائیڈ ہے۔
ان کا کام گلیوں میں گھومنا، افراتفری مچانا، اور راستے بند کرنا ہے۔
دل اس شہر کا مرکزی مقام ہے، جہاں تمام راستے جا کر ملتے ہیں۔
جب یہ شرارتی عناصر زیادہ ہو جاتے ہیں، تو آپ جانتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے؟
یہ دل کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
لیکن ہمارے جسم-شہر میں ایک پولیس فورس بھی موجود ہے۔
ایچ ڈی ایل (HDL) ایک اچھا پولیس والا ہے جو ان شرارتی عناصر کو گرفتار کرکے جیل (جگر) میں ڈال دیتا ہے۔
جگر پھر انہیں جسم سے نکال دیتا ہے، جیسے کہ نکاسی کے نظام کے ذریعے۔
لیکن ایک برا پولیس والا بھی ہے، ایل ڈی ایل (LDL)، جو طاقت کا بھوکا ہے۔
ایل ڈی ایل ان شرارتی عناصر کو جیل سے آزاد کرکے دوبارہ گلیوں میں بھیج دیتا ہے۔
جب اچھے پولیس والے (ایچ ڈی ایل) کی تعداد کم ہو جاتی ہے، تو شہر میں انتشار پھیل جاتا ہے۔
کون ایسے شہر میں رہنا پسند کرے گا؟
کیا آپ چاہتے ہیں کہ ان شرارتی عناصر کی تعداد کم ہو اور اچھے پولیس والے بڑھ جائیں؟
تو چلنا شروع کریں!
ہر قدم کے ساتھ، اچھے پولیس والے (ایچ ڈی ایل) کی تعداد میں اضافہ ہوگا،
اور شرارتی عناصر (کولیسٹرول، ٹریگلیسرائیڈ، اور ایل ڈی ایل) کم ہوں گے۔
آپ کا شہر (جسم) دوبارہ توانائی سے بھرپور ہو جائے گا۔
آپ کا دل، جو شہر کا مرکزی مقام ہے، ان شرارتی عناصر کے حملے سے محفوظ رہے گا۔
جب آپ کا دل صحت مند ہوگا، تو آپ بھی صحت مند ہوں گے!
تین بنیادی اصول:
1. ہمیشہ مسکرائیں اور ہنسیں
2. اپنی رفتار کے مطابق جسمانی سرگرمی کریں
3. اپنا وزن چیک کریں اور قابو میں رکھیں
چھ بنیادی طرزِ زندگی کے اصول:
1. پیاس لگنے کا انتظار نہ کریں، پانی پیتے رہیں
2. تھکن ہونے کا انتظار نہ کریں، آرام کریں
3. بیمار ہونے کا انتظار نہ کریں، وقتاً فوقتاً اپنا طبی معائنہ کروائیں
4. معجزات کا انتظار نہ کریں، اللہ پر بھروسہ رکھیں
5. کبھی خود پر اعتماد مت کھوئیں
6. ہمیشہ مثبت رہیں اور بہتر کل کی امید رکھیں
اگر آپ کے سینئر شہری ہیں، تو ان کے ساتھ یہ معلومات شیئر کریں!
صحت مند رہیں اور خوش رہیں!
12/02/2025
چیف ڈرگ کنٹرولر آفس پرانی بلڈنگ سے شفٹ کر دیا گیا ہے تمام کیمسٹ جنکو آفس جانے کی ضرورت درپیش آتی ہے نیا اڈریس نوٹ فرما لیں
09/02/2025
پاکستان بھر میں یہ ایشو سامنے آرہا ہے کہ اصل ریٹیل بھی پرنٹ ہے لیکن ساتھ میں جنرل سیلز ٹیکس کی ریٹیل بھی علیحدہ سے پرنٹ ہے جو کہ ٹھیک نہیں(Q-plex والی تصویر والا طریقہ )
ایک ہی ریٹیل پرنٹ ہے جنرل سیلز ٹیکس ایڈ کرنے کے بعد جو کہ اصل اور قانونی طریقہ ہے(Preus والی تصویر والا طریقہ )
پہلے والی ریٹیل والی تمام پروڈکٹ کو کیمسٹ کمپنی کو واپس کریں یہ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ آپکے کاروبار کو بھی متاثر کر سکتا ہے
06/02/2025
گردن توڑ بخار کی ویکسین سعودی گورنمنٹ کی جانب سے ختم کر دی گئی ہے اب صرف اپ کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی۔ بلیک مافیا کا پروگرام تو اب """"
02/02/2025
اپیل برائے وزیر اعلی پنجاب ۔۔
سیکٹری ہیلتھ ۔۔
جناب اعلی ۔۔۔
میڈیکل سٹور ۔فارمیسی چلانا مشکل ترین ہوتا جا رہا ہے۔۔یہ واحد شعبہ ہے جس پر متعدد قانون لاگو کئے جا رہے ہیں ۔کبھی فارماسسٹ کی موجودگی اور کبھی شیڈول جی اور کبھی ٹمریچر مینٹین کی اڑ میں میڈیکل سٹور کے چالان کئے جا رہے ہیں ۔۔۔
فارماسسٹ "
فارماسسٹ تب ضروری ہوتا ہے جب ڈاکٹر جینرک یعنی فارمولہ میں میڈیسن لکھے ۔۔پوری دنیا میں ڈاکٹر جینرک یعنی فارمولہ میں میڈیسن لکھتا ہے۔۔پھر فارماسسٹ کا رول ہوتا ہے کہ اس نے دیکھنا ہوتا ہے کہ کوئ میڈیسن نقصان دہ تو نہیں۔۔
اسی طرح ہسپتال کے اندر ہر 50 بیڈ پر ایک فارماسسٹ ضروری ہوتا ہے اور ڈاکٹر فارماسسٹ کی موجودگی کے بغیر نسخہ نہیں لکھ سکتا ۔۔لیکن وہاں کوئ قانون پر عملدرآمد کروانے کا سوچتا بھی نہیں۔۔
لیکن پاکستان میں ڈاکٹر برانڈ نام سے نسخہ لکھتا ہے اور اسے کوئ بھی تبدیل نہیں کر سکتا۔۔ڈاکٹر بضد ہوتا ہے کہ وہی میڈیسن دی جائے جو اس نے نسخہ میں لکھی ہے تو بتایئں وہاں فارماسسٹ کا کیا رول رہ جاتا ہے ۔۔۔
ڈاکٹر کا نوٹیفیکیشن موجود ہے کہ ڈاکٹر برانڈ نام کے ساتھ میڈیسن نہیں لکھ سکتا اور نہ ہی ڈاکٹر نیوٹران سیئوٹیکل میڈیسن لکھ سکتا ہے۔۔لیکن یہ ڈاکٹرز کا دھندا ہے لیکن ڈاکٹر کے خلاف کوئ قانونی کارروائی نہیں ہوتی ۔۔۔کیوں کے کاروائی کرنے والے بھی ڈاکٹر ہی ہوتے ہیں ۔
ڈاکٹر کو اگر پوری دنیا کی طرح برانڈ نام کی بجائے جینرک یعنی فارمولہ میں میڈیسن لکھنے کا پابند کیا جائے تو ہمیں بھی فارماسسٹ رکھنے پر کوئ اعتراض نہیں۔۔اور ساتھ صرف اس ایک اقدام سے لوگوں کو 100 پرسنٹ سے بھی زیادہ میڈیسن سستی ملیں گی ۔۔
لیکن یہ ہو گا نہیں۔۔کیوں کہ پاکستان میں قانون سرمایہ داروں کی رکھوالی کیکیے بنائے جاتے ہیں ۔۔عوام کی سہولت کیلیے نہیں۔۔۔
شیڈول جی۔۔
کیٹیگری بی کیلیے ہزاروں لوگوں کو ڈگریاں دی جا رہی ہیں انہیں میڈیکل سٹور کا لائیسنس دیا جاتا ہے لیکن اس پر شیڈول جی نافذ ہے یعنی انتہائ ضرور میڈیسن وہ رکھ ہی نہیں سکتا تو سمجھ نہیں آتی پھر لوگوں کو گورنمنٹ وہ ڈگری ہی کیوں جارہ کر رہی ہے ۔۔دو سال اسے اسے پڑھا کر لاکھوں فیس لے کر اسے ڈگری دی جاتی ہے لیکن وہ میڈیکل سٹور یا فارمیسی نہیں چلا سکتا ۔۔تو ایسی ڈگری کا فائدہ ہی کیا ہے ۔
ٹمریچر ۔۔۔
اسی طرح ٹمپریچر مینٹین نہ ہونے پر بھی چالان کئے جا رہے ہیں۔۔بجلی کے حالات سب کے سامنے ہیں اور اتنی مہنگی بجلی میں یہ ممکن ہی نہیں۔۔ٹمریچر مینٹین کرنے کیلیے دن رات اے سی چلانا بہت ضروری ہو گا ۔۔ دن رات اے سی چلا کر لاکھوں میں صرف بل ہی آئے گا تو دکاندار کیا دکانداری کرے گا۔۔
پوری دنیا میں فارمیسی کا مارجن 30 سے 40 پرسنٹ ہوتا ہے لیکن پاکستان میں یہ مارجن صرف 14 پرسنٹ رہ گیا ہے اتنے کم مارجن میں ان سارے قوانین پر عمل کرنا ممکن ہی۔نہیں بلکہ ناممکن ہے ۔گورنمنٹ اگر واقعی سیریس ہے کہ ان قوانین پر عمل ہو تو پہلے ڈاکٹر کو جینرک میں میڈیسن لکھنے کا پابند کرے اور فارمیسی کا مارجن بھی 30 سے 40 پرسنٹ کرے تو ان قوانین پر عمل کرنا کوئ مشکل کام نہیں ہو گا ۔۔
لیکنن
بس پاکستان زندہ باد
چور اچکے چوہدری تے غنڈی رن پردھان
یہ ہے ہمارا پیارا پاکستان
بشکریہ
صغیر چوہدری رحیم یار خان
24/01/2025
پنجاب گورنمنٹ نے BHU کے ایڈہاک ڈاکٹرز کو ٹرمینیٹ کرنے کا آرڈر جاری کر دیا
24/01/2025
تمام کیمسٹ بھائیوں کو مبارکباد
رحیم یار خان کی انتظامیہ نے مطالبات تسلیم کر لئے
اس پیج پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری کو ٹیگ کرنے پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری نے معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے تمام افسران کو اس معاملے کو فوری حل کرنے پر زور دیا
الحمدللہ ہم پنجاب بھر کے کیمسٹوں کی آواز بنے ہیں اور بنتے رہیں گے
24/01/2025
رحیم یار خان کیمسٹ ایسوسی ایشن کی دوسرے روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری انتظامیہ کی ہٹ دھرمی پنجاب کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صبر کو آزما رہی ہے
پورے پنجاب کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دیئے جانے کے قوی امکانات
Be the first to know and let us send you an email when Chemist And Drugest Association Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.