
05/06/2025
پیارے دوستو
آج میں نے ایک خاص بات کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کی ہے ۔ امید ہے آپ عمل کرنے کی کوشش کریں گے ۔
یہ خاص پیغام ۔۔۔👇
نوجوانوں کے نام ۔۔🚶
جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ آئے دن ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں موٹر سائیکل کو اتنی خطرناک حد تک تیز رفتاری سے چلایا جاتا ہے ۔ کیا ہمیں اپنی جان کی قدر نہیں؟ کیا ہم یہ نہیں سوچتے کہ اگر خدانخواستہ کوئی حادثہ ہو گیا، تو اس کا نقصان صرف ہم کو نہیں بلکہ ہمارے والدین، بہن بھائیوں اور پورے خاندان کو ہوگا؟
موٹر سائیکل صرف سفر کے لیے ہے، موت کے کھیل کے لیے نہیں!
آئے دن ہم دیکھتے ہیں کہ نو عمر لڑکے جان لیوا اسٹنٹ کرتے ہیں، ون ویلنگ کرتے ہیں، بنا ہیلمٹ کے رفتار کی دوڑ میں شامل ہوتے ہیں۔ کیا یہی بہادری ہے؟؟؟ بہادری یہ نہیں کہ آپ اپنی جان کو خطرے میں ڈالیں، بلکہ بہادری یہ ہے کہ ہم ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور محفوظ زندگی گزاریں۔
ماں باپ کا خواب ان کی اولاد کو کامیاب دیکھنا ہوتا ہے، کفن میں لپٹا نہیں!
یاد رکھیں، ایک معمولی غلطی کسی کی زندگی چھین سکتی ہے، کسی کی ہنستی بستی دنیا اجاڑ سکتی ہے۔ آپ اپنی جان کا نہ سہی، لیکن ماں باپ کا ضرور خیال کریں، جو آپ کو بے حد محبت سے پالتے ہیں، آپ کے مستقبل کے خواب دیکھتے ہیں۔
خدارا! تیز رفتاری چھوڑیں، قوانین پر عمل کریں، اور زندگی کی قدر کریں۔
زندگی قیمتی ہے، اسے غیر ذمہ داری میں ضائع نہ کریں ۔ عنقریب عید والی ہے اور عید کے موقع پر موج مستیوں کا مظاہرہ کیا جاتا ہے جو کہ اکثر جان لیوا ثابت ہوتا ہے ۔ اس حوالے سے اپنا پوائنٹ آف ویو ضرور دیں کیا پتہ آپ کی بات کسی کو تحفظ دے ۔
یہ بات کسی کو بری لگی ہو تو معذرت، لیکن حق بات کہنا ضروری تھی ۔ اللہ تعالیٰ سب کو محفوظ رکھے اور سمجھ عطا کرے۔ آمین!🌟🤲🌟
ایم ایس ڈاکٹر منظور احمد صاحب اور ٹیچنگ ڈی ایچ کیو ہسپتال قلعہ سیف اللہ کے پیرامیٹکس کی طرف سے گزارش ہے آپ کے لیے 🙏
شکریہ