Dr. TARIQ Badini

Dr. TARIQ Badini Dr TARIQ Badini is a Consultant Internal Medicine Specialist practising at Saleem Medical Complex, Jinnah Road Quetta.

29/01/2025

ڈاکٹر مسیحا نہیں بلکہ ایک ہیلتھ پروفیشنل ہے اور اپنی سروسز کے بدلے کلائینٹ سے فیس لیتا ہے، ڈاکٹر اپنی فیس جتنی رکھے یہ اسکی صوابدید ہے، آپ کو سستی صحت کی سہولیات دینا گورنمنٹ کا کام ہے کسی ڈاکٹر کا نہیں

مسیحا کو جب مفت چیزیں ، کھانا ، کپڑے دے دو گے پھر مسیحا بھی مفت علاج کرے گا اس وقت تک یہ ڈرامہ بند کریں

Visiting
27/01/2025

Visiting

25/01/2025
Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Khan Abdullah, M Afzal Pashtoon, Zain Ullah, Waheed Zehri...
23/01/2025

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Khan Abdullah, M Afzal Pashtoon, Zain Ullah, Waheed Zehri, ظہور احمد قھرمان, Hakeem Ullah Kakar, Muhammad Zaman, Azeen Ullah, Dawlat Khan, Abdul Qadeer Nadan, Muhammad Zakria, Burhan Khan, Bashir Ahmed Bhatti

23/01/2025

15/01/2025
HAPPY NEW YEAR 2025
31/12/2024

HAPPY NEW YEAR 2025

سرجی میڈ ہسپتال میں ایک دوست نے اپنی بھابھی کا معائنہ کروانا تھا ۔ ہم ہاؤس جاب میں تھے اور پروفیسر ہماری فائنل ائیر کی ا...
14/10/2024

سرجی میڈ ہسپتال میں ایک دوست نے اپنی بھابھی کا معائنہ کروانا تھا ۔ ہم ہاؤس جاب میں تھے اور پروفیسر ہماری فائنل ائیر کی استاد رہ چکی تھیں۔۔
دوست نے ریسیپشن پر پرچی نہیں بنوائ اور اندر جا کر بتایا میڈم ہم آپ کے سٹوڈنٹ یہ وہ۔ میڈم نے سرسری سا مسئلہ سنا۔ دوائ کا نام زبانی بتا دیا ۔ اور ہمیں کہا کہ آئندہ ٹیچنگ ہسپتال میں چیک کروائیں ۔ جہاں وہ خود کبھی کبھی آتی تھیں ۔ مطلب سر سے اتارا ۔۔۔ یہ تجربہ میرے لئے پہلا اور آخری تھا۔ بے شک مریض میرا نہیں تھا لیکن مجھے ٹھیک ٹھاک برا محسوس ہوا بطور مفت خورے ڈاکٹر پروفیسر کے آفس میں نازل ہونے کے لیے ۔ ۔ اس کے بعد میں نے کبھی کسی ڈاکٹر چاہے وہ سینیر ہے یا جونیئر ۔ جو ڈاکٹر پرائیویٹ پریکٹس کرتا ہے وہ مقدس پیشے کے علاوہ بزنس بھی کر رہا ہے۔ اخراجات بھی اٹھا رہا ہے کرایہ بھی دے رہا ہے اور فیس اس کا حق ہے۔ چاہے مریض ڈاکٹر ہو یا نہ ہو۔

شیخ زید ہسپتال لاہور میں پہلا بیٹا پیدا ہوا۔ ہم نے پروفیسر صاحب سے پرائیویٹ مریض کے طور پر بکنگ کی ۔ تمام واجبات ادا کیے ۔ نہ پروفیسر صاحب نے آفر کی کہ مفت علاج کروا لیں نہ ہم نے امید رکھی۔ نتیجہ ۔ ہم بہترین علاج کروا کر آے۔ دوسری بیٹی کی بار اقرا ہسپتال لاہور میں چیک اپ کروایا۔ پروفیسر کو ہم دونوں نے بطور ڈاکٹر تعارف کروایا۔ لیکن ریسیپشن پر پرچی پہلے سے بنا چکے تھے۔ ہمیں علاج سے غرض تھی کہ ہمیں اچھے سے وقت دیا جاۓ ۔ سرجری میری دوست نے کی ۔ جس کی فیس ہم نے ادا کی۔ دوستی کا مفتا نہیں مارا۔ میری والدہ میرے ریفرنس سے جس بھی ڈاکٹر کے پاس جائیں فیس ادا کرتی ہیں ۔ ریفرنس کا مقصد ہوتا ہے کہ علاج اچھے سے ہو۔

میرے ہسبنڈ کے دوست احبابِ ڈاکٹرز کے پاس جب بھی جائیں وہ فیس ہرگز نہیں لیتے ۔ کیونکہ وہ بھی اپنے مریض مفت چیک کرواتے ہیں ۔ ۔ لیکن جب آپ کسی ڈاکٹر کو جانتے ہی نہیں تو صرف آپ کا ڈاکٹر ہونا آپ کو فیس نہ ادا کرنے کا حق نہیں دیتا۔ اگر ڈاکٹر آپ کی فیس خود معاف کر دے تو ٹھیک۔ لیکن اگر نہ کرے تو وہ مجرم نہیں جس کے خلاف پوسٹ لگا کر اس کو برا بنایا جاۓ۔

مفت سروس کی کسی بھی ڈاکٹر سے امید کرنے کے ہمیشہ میں بہت خلاف ہوں ۔ میں اپنے پرائیوٹ ہسپتال میں بھی سٹاف کے پورے خاندان کا مفت مریض چیک کروانا ناپسند کرتی ہوں کیونکہ آپ کا مفت چیک کر دینا دوسرے ڈاکٹروں کو بلا وجہ عوام کی نظر میں برا بنا دیتا ہے۔ دیگر شعبوں میں بھی لوگ تمام واجبات ادا کر کے خدمات حاصل کرتے ہیں ۔ لیکن ڈاکٹر سے مفت خدمات کی امید رکھتے ہوئے شرم نہیں کرتے۔
ایک پوسٹ سائکاٹرسٹ ڈاکٹر کے ڈبل ٹائم دینے پر ڈبل چارج کرنے کے متعلق تھی جس پر ڈاکٹرز اپنے ہی ساتھی کو برا بھلا اور لالچی کہہ رہے تھے ۔ غلط ہے۔

جہاں تک بات ہے میرا اپنے ساتھی ڈاکٹروں کو Mrcog course کے لیے چارج کرنا۔ تو میرا کورس پاکستانی ڈاکٹرز کے لیے pocket friendly ہے
اور فری لیکچرز اکثر بیشتر دیے جاتے ہیں ۔ فیس میں رعایت سب مانگتے ہیں اور ہم کرتے ہیں ۔
۔۔
ایک فطری بات ہے کہ مفت ملنے والی چیز کی اہمیت کم ہوتی ہے۔ اور لوگ فایدہ بھی نہیں اٹھاتے۔ فری گروپ میں پڑھنے والے سٹوڈنٹس کم ہیں ۔ کورس کے گروپ میں پڑھنے والے روز یہ سوچ کر پڑھتے ہیں کہ فیس ادا کی ہوئ ہے۔ اور امتحان پاس کر ناہے

مفت خوری کسی بھی لیول پر اچھی نہیں ۔

21/09/2024

Address

SALEEM MEDICAL COMPLEX, JINNAH Road
Quetta
87300

Opening Hours

Monday 17:00 - 22:00
Tuesday 17:00 - 22:00
Wednesday 17:00 - 22:00
Thursday 17:00 - 22:00
Friday 17:00 - 22:00
Saturday 17:00 - 22:00

Telephone

+923147000375

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. TARIQ Badini posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. TARIQ Badini:

Share