Employees Welfare Association of Sardar Bahadur Khan Women's University

  • Home
  • Pakistan
  • Quetta
  • Employees Welfare Association of Sardar Bahadur Khan Women's University

Employees Welfare Association of Sardar Bahadur Khan Women's University This page will provide help of SBKWU employees for their welfare activities

08/10/2023
08/10/2023

سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی میں صفائی کی مخدوش صورتحال اور وائس چانسلر کی سیٹ بچاؤ مہم
سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی میں صفائی کی گزشتہ کئی مہینوں سے مخدوش صورتحال کے باعث مجبورا سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی کے ایمپلائز نے مجبورا خود یونیورسٹی کو صاف کرنے پر مجبور ہوگئے جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین اپنی سیٹ کو بچانے کے لئے کبھی ہائی کورٹ بلوچستان اور کبھی سپریم کورٹ کی تگ و دو میں مصروف عمل ہیں جبکہ انتظامیہ امور بالکل ٹھپ ہوکررہ گئے ہیں اس وقت یونیورسٹی میں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز کی مدت میں تقریبا 200ملازمین بھرتی کئے گئے ہیں جو کہ وہاں موجودہ ٹھیکوں میں مصروف عمل ہیں بالکہ باقاعدہ ڈیلی ویجز کی مد میں یونیورسٹی میں تنخواہیں وصول کررہے ہیں جبکہ یونیورسٹی میں بیوروکریسی اور دیگر بااثر افراد کے ملازمین کو صفائی کے نام پر بھرتی کرکے یا تو ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا اور کچھ گھر بیٹھ کر تنخواہیں لینے میں مصروف عمل ہیں اور زیادہ ترتو وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین کے گھر پر مامور ہو کر کنبہ کی خدمت پرمامور ہیں جبکہ اسکے پیش رو ڈمی کردار رجسٹرار جو کہ کود تھرڈ ڈویژن کی حامل خاتون ہیں کو پہلے ایکٹنگ اور بعد میں سیٹی کمیٹی کے ذریعے رجسٹرار تعینات کیا جو کہ صرف اور صرف ٹرانسفر پوسٹنگ اور جی حضوری کے علاوہ سب ٹھیک کا گانا الاگ رہی ہیں خدارا صوبے کی واحد خواتین یونیورسٹی کی زبوں حالی پر رحم کھائیں ہم گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ وزیر اعلی بلوچستان اور کور کمانڈر سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ نئی وائس چانسلر کا تقرر جلد سے جلد عمل میں لایا جائے

سرداربہادرخان ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شروع دن سے ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن قانون کی ...
26/04/2023

سرداربہادرخان ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شروع دن سے ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن قانون کی پاسداری اور قوانین پر عملددرآمد کرنے پر یقین رکھتی ہے اور تمام تر دستاویزات کو قانون شکل دینے کے بعد سرداربہادرخان ایمپلائز ویلفیئر ایسویسی کا قیام عمل میں لایاجائے لیکن موجودہ انتظامیہ کوایسوسی ایشن کسی صورت بھی قبول نہیں تھی اور مختلف حیلے بہانے اور جانبدارکمیٹیوں کے ذریعے پریشرائز کرکے ایسویس ایشن کوممبران کو ہراساں کرنے میں مصروف عمل رہی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لئے ہر وہ حربہ استعمال کیا جس کی قانون کی کوئی قانونی حیثیت موجود نہیں انتظامیہ نے اپنے ایڈمنسٹریشن اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن کو بی سی آر سے معطل کروانے کے لیے غلط بیانی کرتے ہوے BCRA کو لیٹر لکھے۔ جس پر بی سی آر انتظامیہ نے ایسوسی ایشن سے جواب طلب کیا جس پر انہوں نے ایسوسی ایشن کے حق کو تسلیم کیا اور ڈی جی BCRA نے میرٹ پر فیصلہ صادر فرمایا۔جس پر سرداربہادرخان ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن موجودہ ڈی بی سی آر اور پورے محکمے کے شکر گزار ہیں۔

سرداربہادرخان ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر اور ایگزیکٹو ممبرا ن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ انتظامیہ نہ صر...
26/04/2023

سرداربہادرخان ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر اور ایگزیکٹو ممبرا ن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ انتظامیہ نہ صرف بے قاعدگیوں میں ملوث ہیں بلکہ جانبدار کمیٹیوں کے ذریعے ایمپلائز کش پالیسی پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ سرداربہادرخان ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ممبر ڈاکٹر فرح مختیار جو کہ بطور کنٹرولرامتحانات اپنے فرائض سر انجام دے رہی تھیں سے چارج لینے اور پروموشن روکنے اور دو دن چھٹی کی پاداش میں جانبدار کمیٹی سنڈیکیٹ کے ذریعے پانچ سال کا انکریمنٹ اور پانچ سال پرموشن روکنے کے آرڈر جاری کئے۔ جس پر موجودہ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ دون دن کی چھٹی پر کسی طرح اتنی بڑی سزا دی جاسکتی ہے انہوں نے نہ صرف ڈاکٹر فرح مختیار پر لگائی گئی پلینٹی ختم کی بلکہ ان کے خلاف کی جانے والی کارروائی کو غیر قانونی قرار دینے کے آرڈر جاری کئے اور چانسلر کو ہدایت جاری کی کیں کہ یونیورسٹی معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں جس پر سرداربہادرخان ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن چیف جسٹس جناب نعیم اختر افغان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے قانون کی پاسداری کی اور ایمپلائز کے خلاف کی جانے والی ناجائز کارروائی کو کالعدم قرار دیا۔

سرداربہادرخان ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر اور ایگزیکٹو ممبران نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے جان...
26/04/2023

سرداربہادرخان ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر اور ایگزیکٹو ممبران نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے جانبدار کمیٹی کے زریعے ایمپلائز ایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری کو نوکری سے برطرف کردیا جس کی اپیل گورنر /چانسلر کو کی گئی جس پر انہوں نے پائی جانے والی بے قاعدگی کو دیکھتے ہوئے فورا بحالی کے تین لیٹر ارسال کئے گئے اور احکامات جاری کئے لیکن موجودہ انتظامیہ کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے انہیں نوکری پر بحال نہیں کیا گیا جس پر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے معزز عدالت عالیہ سے رجو ع کیا جس چیف جسٹس جناب نعیم اختر افغان نے فورا عمل درآمد کرواتے ہوئے ایمپلائز ایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری کو فورا نوکری پر بحال کردیااور ان پر لگائے جانے والے الزامات کو یکسر مسترد کردیا موجودہ انتظامیہ کی بے قاعدگی کی سختی سے تنقید کی جس پر ایمپلائز ایسوی ایشن گورنر سیکرٹریٹ /چانسلر گورنر بلوچستان اور معزز عدالت عالیہ کے بے مشکور اور شکر گزار ہیں جنہوں نے ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اس دیرینہ مسئلہ کی جانب توجہ دی اور اور ایمپلائز کا حق انہیں دلوایا۔

01/04/2023
26/03/2023

EWA Heartily congratulates Dr. Nelofar Jamil for becoming the family of FAPUASA

(اسلام آباد) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسیشن(فپواسا) کے انتخابات مکمل ....
بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ اکثریت رائے سے فپواسا کےمرکزی صدر منتخب ...
1- بلوچستان یونیورسٹی کے فریدخان اچکزئی فپواسا (بلوچستان چیپٹر) کے صدر
2- بیوٹمز (BUITEMS) یونیورسٹی کے پروفیسر نعمان خان کاکڑ فپواسا (بلوچستان چیپٹر) کے جنرل سیکرٹری
اور
3-سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی(SBK) کی پروفیسر نیلوفر جمیل فپواسا (بلوچستان چیپٹر) کی ایگزیکٹیو کونسل ممبر منتخب
🌷🌷🌷🌷🌷🌷

23/03/2023

کوئٹہ (پ ر) جوائنٹ ایکشن کمیٹی سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی نے اپنے جاری اخباری میں بیان میں کہا کہ موجودہ انتظامیہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر ٹال مٹول سے کام لینا سمجھ سے بالاتر ہے اور موجودہ وائس چانسلر صرف بیرون ملک ٹریننگ کے نام پر دورے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور ٹی اے ڈی کی مد میں یونیورسٹی سے پیسے بٹورنے کے عمل میں مصروف رہتی ہیں جبکہ بیرون ملک سے پی ایچ ڈی ڈگری کے حامل ڈاکٹر ز کو نہ صرف کنٹریکٹ کی مد میں تنگ کیا جاتاہے بلکہ اکثر کی کئی ماہ سے تنخواہ بند کررکھی ہے اور سلیکشن بورڈ کا بہانابنا کر ٹرخا دیا جاتاہے جس کی وجہ سے اساتذہ زہنی کوفت کا شکار ہے اور یونیورسٹی تنزلی کی جانب گامزن ہے اورایمپلائز کا پندرہ فیصد ڈ ی آر اے بقایاتاحال ابھی تک فراہم نہیں کیاگیاجبکہ یونیورسٹی میں ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ کی مد میں گریڈ ایک سے گریڈ اٹھارہ تک سو ملازمین سے زیادہ افراد کو یونیورسٹی میں تعینات کیا ان میں اکثریت میڈیا پرسنز بیوروکریٹ کے عزیز واقارب کو نواز گیا ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی کے بجٹ میں ماہانہ پچاس لاکھ روپے مہینے کامزید بوجھ بڑھ گیااس تمام اقدامات کا مقصد صرف
موجودہ وائس چانسلر کا غیر قانونی اقدامات اور موجودہ سیٹ کو تحفظ دینا شامل ہے جس کا خمیازہ یونیورسٹی کے ریگولر ملازمین کو بھگتنا پڑ رہا ہے اور وہ اپنے جائز حقوق ڈی آر اے کا بقایا پندرہ فیصد اور ہاؤس ریکوزیشن سےمحروم ہیں اور حالیہ یونیورسٹی میں طلباء کی تعداد نے موجودہ وائس چانسلر کی کارکردگی کی کلی کھول دی ہے اور موجودہ وائس چانسلر صرف اور صرف ایمپلائز کش پالیسی پر عمل پیرا ہے اور یونیورسٹی کے مسائل کو اپنا ضد اور انا کا مسئلہ بنا دیا ہے یونیورسٹی کی زبوں حالی کی ذمہ دارموجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین ہیں اگر وائس چانسلر سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی نے اپنی روش اسی طرح برقرار رکھی تو مجبورا جوائنٹ ایکشن کمیٹی اساتذہ اور ایمپلائز کے ساتھ مل کریونیورسٹی کے باہر یا ریڈ زون میں دھرنے دینے پر مجبور ہوگی انہوں نے موجودہ چانسلر /گورنر بلوچستان سے پر زور اپیل کی کہ وہ یونیورسٹی کی حالت زار کی جانب توجہ دیں اور وائس چانسلر کے خلاف راست اقدامات اٹھائیں۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی سرداربہادرخان وویمن یونیورسٹی نے گورنر بلوچستان جناب محترم عبدالولی کاکڑ سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ...
23/03/2023

جوائنٹ ایکشن کمیٹی سرداربہادرخان وویمن یونیورسٹی نے گورنر بلوچستان جناب محترم عبدالولی کاکڑ سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور گورنر بلوچستان نامزد ہونے پر مبارکباد دی اور اس آمید کا اظہار کیا کہ وہ سرداربہادرخان وویمن یونیورسٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اقدام کریں گے۔

14/03/2023

سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی یونیورسٹی کی نااہل انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج

14/03/2023

سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی یونیورسٹی کی نااہل انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج

سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی  یونیورسٹی کی نااہل انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج
14/03/2023

سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی یونیورسٹی کی نااہل انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج

Address

Sardar Bahadur Khan Women's University Brewrey Road
Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Employees Welfare Association of Sardar Bahadur Khan Women's University posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Employees Welfare Association of Sardar Bahadur Khan Women's University:

Videos

Share