Dr Hidayat Medical & Heme-Oncology clinic

Dr Hidayat Medical & Heme-Oncology clinic Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Hidayat Medical & Heme-Oncology clinic, Doctor, ART school Road Rahat hospital � Quetta, Quetta.

وہ عام عادت جسے اپنا کر آپ کینسر جیسے مرض کو خود سے دور رکھ سکتے ہیںکینسر دنیا میں اموات کی وجہ بننے والا دوسرا بڑا مرض...
17/07/2023

وہ عام عادت جسے اپنا کر آپ کینسر جیسے مرض کو خود سے دور رکھ سکتے ہیں

کینسر دنیا میں اموات کی وجہ بننے والا دوسرا بڑا مرض خیال کیا جاتا ہے مگر اس سے بچنا بہت آسان ہے۔

ایروبک ورزشوں کو عادت بناکر کینسر کے شکار ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

جرنل کینسر ریسرچ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ایروبک ورزشوں سے کینسر کی مخصوص اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس تحقیق میں 2734 افراد کے طبی ڈیٹا کا جائزہ 20 سال تک لیا گیا۔

محققین نے دریافت کیا کہ جو افراد ایروبک ورزش جیسے دوڑنے کے عادی ہوتے ہیں ان میں metastatic کینسر کا خطرہ 72 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

تحقیق کے دوسرے مرحلے میں چوہوں پر تجربات کیے گئے۔

ان چوہوں میں خون کے سرطان کے خلیات داخل کیے گئے، مگر خلیات داخل کرنے سے قبل اور بعد میں انہیں ایروبک ورزشیں کرائی گئیں۔

محققین نے دریافت کیا کہ ورزش کرنے والے چوہوں میں کینسر کی رسولی کی تشخیص کی شرح دیگر کے مقابلے میں نمایاں حد تک کم تھی۔

تحقیق کے مطابق ورزش سے چوہوں کے جسم میں گلوکوز کو استعمال کرنے کے حوالے سے میٹابولک تبدیلیاں آئیں، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اندرونی اعضا میں گلوکوز کی طلب بڑھنے سے کینسر زدہ خلیات کو نشوونما کے لیے ایندھن نہیں ملتا۔

ماہرین کے مطابق دوڑنے جیسی سخت ورزشیں کرنا ہر فرد کے لیے ممکن نہیں، مگر معتدل ورزش جیسے تیز چہل قدمی سے بھی کینسر سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متعدد تحقیقی رپورٹس میں ایسے شواہد سامنے آئے ہیں کہ جسمانی سرگرمیاں جیسے تیز چہل قدمی سے متعدد اقسام کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

اس سے قبل اگست میں جرنل دی لانسیٹ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ کینسر کی ایسی اقسام سے اموات کی شرح دنیا بھر میں بڑھ رہی ہے جن کی روک تھام آسانی سے ممکن ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تمباکو نوشی، الکحل کا استعمال یا زیادہ جسمانی وزن کینسر کا شکار بنانے والے 3 سب سے بڑے عناصر ہیں۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ عالمی سطح پر کینسر کے بیشتر کیسز کی روک تھام ممکن ہے جبکہ جلد تشخیص اور مؤثر علاج کے ذریعے بھی اموات کی شرح کو کم کیا جاسکتا ہے۔

محققین نے تسلیم کیا کہ کینسر کے تمام کیسز یا اموات کی روک تھام ممکن نہیں مگر تمباکو نوشی اور الکحل سے گریز، صحت مند جسمانی وزن کو برقرار رکھنا، سورج کی روشنی میں بہت زیادہ گھومنے سے بچنا اور متوازن غذا سے اس موذی مرض کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔

تھائرائیڈ اڈ کینسر کیا ہے؟ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر اپرنا مہاجن کے مطابق 100 میں سے 4 خواتین کو تھائرائیڈ کینسر ہوتا ہے۔وہ...
16/07/2023

تھائرائیڈ اڈ کینسر کیا ہے؟
ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر اپرنا مہاجن کے مطابق 100 میں سے 4 خواتین کو تھائرائیڈ کینسر ہوتا ہے۔
وہ کہتی ہیں کہ کینسر کو تھائرائیڈ گلینڈ میں کچھ خلیوں کی ضرورت سے زیادہ نشوونما کا نام دیا جاتا ہے۔ اگر بروقت پتہ چل جائے تو اس کا علاج کیا جا سکتا ہے۔
تھائیرائیڈ کینسر کی علامات میں گلے میں گانٹھ، سانس لینے میں دشواری اور نگلنے میں دشواری شامل ہو سکتی ہے۔
ایسی علامات میں ڈاکٹر ناک، کان، گلے کے ماہر سے ملنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ڈاکٹر اپرنا کے مطابق یہ کینسر مختلف عمر کے گروپوں میں ہو سکتا ہے۔

اللہ تعالیٰ تمام مریضوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے،  جانے والے کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے, اور لواحقین کو صبر جمیل ع...
22/04/2023

اللہ تعالیٰ تمام مریضوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے، جانے والے کو
جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے, اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، سب کو عید مبارک۔

مریضوں کے لیے معلومات, رمضان کے مقدس مہینے میں مذکورہ اوقات کے بجائے  کلینک میں 3.00 سے شام 6.00 بجے تک اور BMC میں 11.0...
28/03/2023

مریضوں کے لیے معلومات,
رمضان کے مقدس مہینے میں مذکورہ اوقات کے بجائے کلینک میں 3.00 سے شام 6.00 بجے تک اور BMC میں 11.00 سے 1.00 بجے تک مریضوں کا معائنہ کروں گا۔ انشاءاللہ

26/07/2022
Doctor Hidayt Ullah
25/07/2022

Doctor Hidayt Ullah

Address

ART School Road Rahat Hospital � Quetta
Quetta
87000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Hidayat Medical & Heme-Oncology clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category