PPTA Balochistan

PPTA Balochistan Ppta Balochistan official

Heartiest congratulations to PPTA Balochistan President Dr.umair on securing the Physiotherapy position at Trauma Center...
17/04/2026

Heartiest congratulations to PPTA Balochistan President Dr.umair on securing the Physiotherapy position at Trauma Center Quetta. This is not only a great personal achievement for him but also a proud moment for the entire PPTA Balochistan.

We truly appreciate his dedication, hard work, and continuous efforts for the growth of the physiotherapy profession. Wishing him even greater success in the future and hoping to see him achieve more milestones in his professional journey.Umair Siddiqui

پی پی ٹی اے کی جانب سے فزیوتھراپی کوچز کے ٹیسٹ کے انعقاد کو ایک خوش آئند اقدام قرار دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے بلوچستان میں...
16/04/2026

پی پی ٹی اے کی جانب سے فزیوتھراپی کوچز کے ٹیسٹ کے انعقاد کو ایک خوش آئند اقدام قرار دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے بلوچستان میں فزیوتھراپسٹ اور اسپورٹس فزیوتھراپسٹ کے رجحان میں مزید اضافہ ہوگا۔

پی پی ٹی اے کے صدر ڈاکٹر عمیر نے کہا کہ ٹراما سینٹر میں فزیوتھراپسٹ کی پوسٹس کے بعد اسپورٹس کے شعبے میں بھی فزیوتھراپسٹ کی آسامیاں آنا ہماری مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

انشاءاللہ مستقبل میں ہر ہسپتال اور ہر ڈیپارٹمنٹ میں فزیوتھراپسٹس کی پوسٹس کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں

Ppta Balochistan cabinet press conference pictures
08/04/2026

Ppta Balochistan cabinet press conference pictures

07/04/2026

Ppta Balochistan president dr umair press conference

سب سے پہلے تمام صحافی حضرات کے شکر گزار ہیں جو ہمیشہ ہماری آواز کو قوت دیکر حکام بالا تک پہنچاتے ہیں، تعارف،۔ معزز صحافی...
07/04/2026

سب سے پہلے تمام صحافی حضرات کے شکر گزار ہیں جو ہمیشہ ہماری آواز کو قوت دیکر حکام بالا تک پہنچاتے ہیں،

تعارف،۔

معزز صحافی حضرات

آج کے اس پریس کانفرنس کے توسط سے ہم پاکستان فزیکل تھراپی ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے بلوچستان میں فزیکل تھراپی کی اہمیت اور افادیت کی جانب مذکور کرنا چاہتے ہیں جس طرح آپ صحافی حضرات جانتے ہیں کہ بلوچستان میں پہلی بار اسپنی روڈ کوئٹہ پر قائم ہونے والے نئے ٹراما سینٹر میں اتنے تعداد میں فزیوتھراپسٹس کی تعیناتی ہوئی ہیں جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ ماضی میں بلوچستان میں صحت کے شعبے میں ہمیشہ فزیوتھراپی جیسے اہم اور حساس شعبے کو نظر انداز کیا گیا تھا جس کے وجہ سے روزانہ کئی مریض مختلف حادثات و فالج جیسے مرض میں مبتلا ہونے پر فزیوتھراپی نہ ملنے کہ وجہ سے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوتے تھے۔ جس بنا پر بلوچستان کے ینگ فزیوتھراپسٹ نے فزیوتھراپی کے اہمیت، افادیت اور روزگار کیلئے سیاسی و شعوری جدوجھد کی راہ اپنائی فزیوتھراپسٹ کے اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کی جس کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے ٹراما سینٹر اسپنی روڈ کوئٹہ میں 20 فزیوتھراپسٹ کی تعیناتی احسن اقدام ہیں۔ جس کو ایسوسی ایشن خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔ پیپٹا بلوچستان (PPTA) ان تمام تعینات ہونے والے فزیوتھراپسٹس کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے اور اس امید کا اظہار کرتی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے عوام کی بہترین خدمت کریں گے۔

معزز صحافی حضرات

ہم صوبائی ہیلتھ منسٹر اور سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے اس شعبے پر توجہ دینے کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہیں کیونکہ حادثات اور ٹراماٹک برین انجری، قوماٹوز اور فالج جیسے امراض کے وجہ سے معذور ہونے والے افراد کی آنکھوں میں ایک امید پیدا ہوئی۔ فزیوتھراپسٹ کمیونٹی اس اقدام کو سراہتی ہیں، اس کے ساتھ وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی ہیلتھ منسٹر اور ہیلتھ سیکریٹری کا کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر ہسپتالوں کی جانب توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ کوئٹہ میں سیول ہسپتال ٹراما سینٹر، بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال، شیخ زاہد ہسپتال سمیت بلوچستان کے تمام ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں فزیوتھراپسٹ کی آسامی نہ ہونے کے وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنے کرنے کے ساتھ معذوری کا شکار ہو رہے ہیں اعلی حکام اور ہیلتھ منسٹر سے گزارش کرتے ہیں کہ جس طرح اسپنی روڈ ٹراما سینٹر میں فزیوتھراپی کے شعبے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے آسامیاں دی گئی اسی طرح دیگر ہسپتالوں میں بھی آسامیاں دیکر فزیوتھراپی کو وہ اہمیت دی جائے جسکا وہ حقدار ہیں، جس طرح خیبر پختونخوا میں اس وقت ڈسٹرکٹ سطح پر 50 سے زیادہ آسامی فراہم کرتی ہیں اسی طرح پنجاب اور سندھ میں بھی ڈسٹرکٹ سطح پر سرکاری اور غیر سرکاری (این جی اوز) کے جانب کئی آسامی فراہم کرتے جس سے فزیوتھراپسٹ اپنے خدمات سر انجام دیتے ہیں، اسی طرح ہم بلوچستان کو دیگر صوبوں سے موازنہ کیا جائے تو بلوچستان میں بیماریوں و حادثات سے معذوری کی شرح کافی زیادہ ہیں۔ اعلیٰ حکام اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اگر بلوچستان میں فزیوتھراپی کو دیگر صوبوں کی طرح اسٹرکچر کو بحال اور نافذ کریں تو بلوچستان میں سالانہ ہزاروں افراد فزیوتھراپی حاصل کرکے انکو معذوری سے بچایا جا سکتا ہیں اور یہ اقدام ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور حکومت وقت کا تاریخی اقدام ثابت ہوگا۔

معزز صحافی حضرات

پیپٹا بلوچستان نے 3 اپریل 2026 کو صدر پیپٹا بلوچستان ڈاکٹر عمیر بلوچ کی صدارت میں بلوچستان باڈی کا اجلاس ہوا جس میں پیپٹا بلوچستان کو فزیوتھراپسٹ کمیونٹی کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کیلئے بحث مباحثہ ہوا جس سے بلوچستان کے تمام فزیوتھراپسٹ کے حقوق کی تحفظ اور مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔ اجلاس میں ڈاکٹر مزمل کو وائس پریزیڈنٹ بنایا گیا ڈاکٹر حما حمید کو ایگزیکٹو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ڈاکٹرصبور بگٹی کو پریس سیکٹری کا منصب دیا گیا

آخر میں ہم دوبارہ تمام صحافی حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

06/04/2026

InshaAllah, tomorrow at 3:00 PM, the PPTA Balochistan cabinet will hold a press conference at Quetta Press Club.

All executive members and cabinet office bearers are requested to ensure their presence.

— Dr. Saboor Bugti
Press Secretary, PPTA Balochistan

⸻پی پی ٹی اے بلوچستان اور ڈاکٹر عمیر کی خدماتپاکستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن بلوچستان (PPTA Balochistan) صوبے میں فزیوتھر...
02/04/2026



پی پی ٹی اے بلوچستان اور ڈاکٹر عمیر کی خدمات

پاکستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن بلوچستان (PPTA Balochistan) صوبے میں فزیوتھراپی کے شعبے کی ترقی اور فزیوتھراپسٹس کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ اس تنظیم نے ہمیشہ پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنانے اور فزیوتھراپی کو صحت کے نظام کا ایک لازمی حصہ بنانے کے لیے جدوجہد کی ہے۔

پی پی ٹی اے بلوچستان کی قیادت میں صدر ڈاکٹر عمیر نے غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں۔ ڈاکٹر عمیر ایک مخلص اور متحرک رہنما کے طور پر ہمیشہ فزیوتھراپسٹس کے حقوق اور ان کے مستقبل کے لیے کوشاں رہے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف تنظیم کو فعال بنایا بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے فزیوتھراپی کے شعبے کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ڈاکٹر عمیر کی کاوشوں سے ٹراما سینٹر میں فزیوتھراپسٹس کی اسامیوں کو یقینی بنایا گیا، جو ایک بڑا سنگِ میل ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف مریضوں کو بہتر بحالی کی سہولیات میسر آئیں بلکہ فزیوتھراپسٹس کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوئے۔

مزید برآں، انہوں نے بلوچستان کے مختلف ہسپتالوں تک فزیوتھراپی کی سہولیات پہنچانے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ ان کی قیادت میں فزیوتھراپی کو ایک اہم طبی شعبہ تسلیم کروانے میں پیش رفت ہوئی۔

ڈاکٹر عمیر کی ایک اور اہم کامیابی سول ہسپتال اور بی ایم سی میں فزیوتھراپسٹس کے لیے ہاؤس جاب کا آغاز ہے۔ اس اقدام سے نئے گریجویٹس کو عملی تربیت کے مواقع فراہم ہوئے، جو ان کے پیشہ ورانہ مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے۔

مختصراً، پی پی ٹی اے بلوچستان اور ڈاکٹر عمیر کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ ان کی قیادت میں فزیوتھراپی کا شعبہ بلوچستان میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور امید کی جاتی ہے کہ مستقبل میں بھی یہ تنظیم اسی جذبے کے ساتھ کام کرتی رہے گی

02/04/2026

ٹراما سینٹر اسپنی روڈ کوئٹہ میں فزیوتھراپسٹ کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پیپٹا (PPTA) بلوچستان

پاکستان فزیکل تھراپی ایسوسی ایشن بلوچستان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پہلی بار اسپنی روڈ کوئٹہ پر قائم ہونے والے نئے ٹراما سینٹر میں اتنے تعداد میں فزیوتھراپسٹس کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بلوچستان میں صحت کے شعبے میں ہمیشہ فزیوتھراپی جیسے اہم اور حساس شعبے کو نظر انداز کیا گیا تھا جس کے وجہ سے روزانہ کئی مریض مختلف حادثات و فالج جیسے مرض میں مبتلا ہونے پر فزیوتھراپی نہ ملنے کہ وجہ سے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوتے تھے۔ ٹراما سینٹر اسپنی روڈ کوئٹہ میں اس اہم شعبے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے 20 فزیوتھراپسٹ کی تعیناتی احسن اقدام ہیں جس کی کریڈٹ تمام فزیوتھراپسٹ کمیونٹی کی جدوجھد قربانیاں اور ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران قاسی کو جاتا ہیں جن کی کاوشوں اور قیادت کی بدولت ہی ممکن ہوا جس کو ایسوسی ایشن خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔ پیپٹا بلوچستان (PPTA) ان تمام تعینات ہونے والے فزیوتھراپسٹس کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے اور اس امید کا اظہار کرتی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے عوام کی بہترین خدمت کریں گے۔

ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ صوبائی ہیلتھ منسٹر اور سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے اس شعبے پر توجہ دینا ایک خوش آئند اقدام ہے۔ جس سے حادثات اور فالج جیسے امراض کے وجہ سے معذور ہونے والے افراد کی آنکھوں میں ایک امید پیدا ہوئی۔ فزیوتھراپسٹ کمیونٹی اس اقدام کو سراہتی ہیں، اس کے ساتھ صوبائی ہیلتھ منسٹر اور ہیلتھ سیکریٹری کا کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر ہسپتالوں کی جانب توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ کوئٹہ میں سیول ہسپتال ٹراما سینٹر، بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال، شیخ زاہد ہسپتال سمیت بلوچستان کے تمام ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں فزیوتھراپسٹ کی آسامی نہ ہونے کے وجہ سے مریضوں مشکلات کے سامنے کرنے کے ساتھ معذوری کا شکار ہو رہے ہیں اعلی حکام اور ہیلتھ منسٹر سے گزارش کرتے ہیں کہ جس طرح اسپنی روڈ ٹراما سینٹر میں فزیوتھراپی کے شعبے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے آسامیاں دی گئی اسی طرح دیگر ہسپتالوں میں بھی آسامیاں دیکر فزیوتھراپی کو وہ اہمیت دی جائے جسکا وہ حقدار ہیں تاکہ فزیوتھراپسٹ کمیونٹی بے روزگاری سے نکل کر معاشرے میں اپنے خدمات سر انجام دے سکے۔
ترجمان" پاکستان فزیکل تھراپی ایسوسی ایشن بلوچستان

  – Pakistan Physical Therapy Association (Balochistan Chapter). We are pleased to share that a meeting of the Pakistan ...
02/04/2026

– Pakistan Physical Therapy Association (Balochistan Chapter).

We are pleased to share that a meeting of the Pakistan Physical Therapy Association (Balochistan) was held recently, under the leadership of the President, Dr. Umair Baloch, along with Vice President Dr. Muzammil Kakar, General Secretary Dr. Arsalan, and Finance Secretary Dr. Abdullah Kakar and Joint Secretary Dr Faheem Jan.

During this meeting, by mutual consensus of the leadership, has been appointed as the of the Pakistan Physical Therapy Association (Balochistan).

Dr. Saboor Bugti has been entrusted with this role in recognition of his exceptional skills, intelligence, and professional capabilities. We are confident that he will effectively manage all web-related and media/press matters and provide valuable guidance to the community.

All members are requested to coordinate and share any web or press-related matters with Dr. Saboor Bugti to ensure proper communication and representation.

We extend our to Dr. Saboor Bugti on this well-deserved appointment and wish him great success in fulfilling his responsibilities. We are hopeful that he will serve the community with dedication and contribute positively to its growth.

Congratulations and best wishes!

پی پی ٹی اے بلوچستانپی پی ٹی اے بلوچستان کی کابینہ کی حالیہ میٹنگ میں صدر ڈاکٹر عمیر نے نئے عہدیداران، نائب صدر ڈاکٹر مز...
31/03/2026

پی پی ٹی اے بلوچستان

پی پی ٹی اے بلوچستان کی کابینہ کی حالیہ میٹنگ میں صدر ڈاکٹر عمیر نے نئے عہدیداران، نائب صدر ڈاکٹر مزمل اور پریس سیکریٹری ڈاکٹر صبور بگٹی کو باقاعدہ طور پر اپنے چارجز سونپ دیے۔ میٹنگ میں جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ارسلان، جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر فہیم، فنانس سیکریٹری ڈاکٹر عبداللہ اور ڈاکٹر حُما بھی موجود تھیں۔

پی پی ٹی اے بلوچستان کو یقین ہے کہ یہ کابینہ اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض نہایت احسن انداز میں انجام دے گی اور فزیوتھراپی کمیونٹی کی ترقی و بہتری میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔

Address

Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPTA Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share