Drug's Control Admin: Balochistan

Drug's Control Admin: Balochistan Social support, Health awareness and well-being of general public

ڈرگ انسپکٹر کوہلو، سالال مری نے اپنا چارج سنبھالتے ہی ضلع میں غیر قانونی اور زائد المیعاد ادویات کے خلاف کارروائیاں شروع...
04/10/2025

ڈرگ انسپکٹر کوہلو، سالال مری نے اپنا چارج سنبھالتے ہی ضلع میں غیر قانونی اور زائد المیعاد ادویات کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران میڈیکل اسٹورز اور کلینکس کا معائنہ کیا گیا، مشکوک ادویات کے نمونے حاصل کیے گئے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

04/10/2025

ڈرگ کنٹرول ٹیم اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کوئٹہ کی مشترکہ کارروائی ۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ کارروائی کے دوران کئی کلینک سیل کر دیے گئے اور موقع سے عطائی ڈاکٹرز گرفتار کر لئے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ ادویات کی کوالٹی چیکنگ کی گئی اور مشکوک ادویات کے نمونے حاصل کر کے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔ ا
کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصویر احمد، ڈرگ کنٹرولر سرور کاکڑ اور ڈرگ انسپکٹر داود احمد نے حصہ لیا۔

25/09/2025

25 ستمبر 2025 کو غیر قانونی ادویات اور میڈیکل اسٹورز کے خلاف جاری خصوصی مہم کے تحت ڈرگ کنٹرولر سرور خان کاکڑ، ڈرگ انسپکٹر ظہیر الدین اور دیگر عملے پر مشتمل انسپکشن ٹیم نے کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں میڈیکل اسٹورز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورانِ کارروائی ایک غیر قانونی میڈیکل اسٹور سیل کر دیا گیا جبکہ غیر قانونی اور غیر معیاری ادویات برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے لی گئیں۔ موقع پر ملزم کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تاکہ قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات سے مشتبہ ادویات کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھجوا دیے گئے تاکہ ان کا معیاری تجزیہ کیا جا سکے۔ اس مہم کا مقصد عوام کو محفوظ اور معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

24/09/2025

24 ستمبر 2025 کو غیر قانونی ادویات کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران ڈرگ کنٹرولر سرور خان کاکڑ، ڈرگ انسپکٹر منصور احمد خان اور دیگر عملے پر مشتمل انسپکشن ٹیم نے کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں میڈیکل اسٹورز اور میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران ایک غیر قانونی میڈیکل اسٹور سیل کیا گیا جبکہ غیر قانونی ادویات برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے لی گئیں۔ ملزمان کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات سے مشتبہ ادویات کے نمونے حاصل کرکے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے۔ یہ مہم جاری رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

کوئٹہ کے مختلف علاقوں جن میں مٹامل اسٹریٹ، جناح روڈ، کواری روڈ اور دیگر مقامات شامل ہیں، ڈرگ انسپکشن ٹیموں کی مؤثر کاررو...
24/09/2025

کوئٹہ کے مختلف علاقوں جن میں مٹامل اسٹریٹ، جناح روڈ، کواری روڈ اور دیگر مقامات شامل ہیں، ڈرگ انسپکشن ٹیموں کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران میڈیکل اسٹورز، فارمیسیز اور ڈسٹری بیوٹرز کا تفصیلی معائنہ کیا جا رہا ہے، غیر قانونی یا غیر معیاری ادویات کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور مشکوک ادویات کے نمونے لیبارٹری تجزیے کے لیے حاصل کیے جا رہے ہیں۔

24/09/2025

ڈرگ انسپکشن ٹیم کی مہم, چھاپے اور کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران ایک فارماسیوٹیکل کمپنی کی غیر قانونی اور غیر معیاری ادویات سرکاری تحویل میں لے لی گئیں اور متعلقہ کمپنی کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔

جعلی ادویات کی روک تھام کے سلسلے میں خصوصی مہم جاری رہی، جس کے دوران ڈرگ انسپکٹرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، غی...
23/09/2025

جعلی ادویات کی روک تھام کے سلسلے میں خصوصی مہم جاری رہی، جس کے دوران ڈرگ انسپکٹرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، غیر قانونی ادویات ضبط کیں اور مشکوک ادویات کے نمونے حاصل کیے۔

23/09/2025

23 ستمبر 2025 کو غیر قانونی ادویات کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران، ڈرگ کنٹرولر سرور خان کاکڑ، ڈرگ انسپکٹر محمد زاہد اور دیگر عملے پر مشتمل انسپکشن ٹیم نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں میڈیکل اسٹورز اور میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران 2 غیر قانونی میڈیکل اسٹورز سیل کیے گئے اور غیر قانونی ادویات برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے لی گئیں۔ ملزمان کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت مقدمات درج کر دیے گئے۔ مزید برآں، مختلف مقامات سے مشتبہ ادویات کے نمونے حاصل کرکے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔ یہ مہم بلا تعطل جاری رہے گی اور کسی کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

غیر قانونی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران مرکزی مارکیٹ کی ادویات کے ڈسٹری بیوٹرز کا تفصیلی معائنہ کی...
22/09/2025

غیر قانونی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران مرکزی مارکیٹ کی ادویات کے ڈسٹری بیوٹرز کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ مختلف مقامات سے مشتبہ ادویات کے نمونے حاصل کرکے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے۔
معائنہ ٹیم سینئر ڈرگ انسپکٹر حافظ محمود حسن اور ڈرگ انسپکٹر نجیب اللہ خان اور دیگر دفتری عملے پر مشتمل تھی۔

آج، 22 ستمبر 2025 سے غیر قانونی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا۔ مہم کے دوران میڈیکل اسٹورز، ا...
22/09/2025

آج، 22 ستمبر 2025 سے غیر قانونی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا۔ مہم کے دوران میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں کی فارمیسیز اور ادویات کے ڈسٹری بیوٹرز کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ مختلف مقامات سے ادویات کے نمونے حاصل کیے گئے جبکہ مشتبہ ادویات قبضے میں لے کر تجزیے کے لیے لیبارٹری روانہ کر دیا گیا۔
معائنہ ٹیم ڈرگ کنٹرولر سرور خان کاکڑ، ڈرگ انسپکٹر زرکہ اکبر اور دیگر سرکاری / دفتری عملے پر مشتمل تھی۔

ڈرگ انسپکٹرز کوئٹہ کا ماہانہ اجلاس ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن آفس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈرگ کنٹرولر عبدالقادر ...
04/09/2025

ڈرگ انسپکٹرز کوئٹہ کا ماہانہ اجلاس ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن آفس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈرگ کنٹرولر عبدالقادر اور ڈرگ کنٹرولر سرور خان کاکڑ نے کی، جبکہ سینئر ڈرگ انسپکٹرز اور دیگر ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ماہانہ رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ عوام کو معیاری، محفوظ اور مؤثر ادویات کی فراہمی ڈرگ انسپکٹرز کی اولین ترجیح ہے۔ شرکاء نے کہا کہ صحتِ عامہ کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب ادویات کا معیار ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ اس مقصد کے لیے ڈرگ انسپکٹرز تمام تر وسائل اور توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں اور تمام مشکلات کے باوجود اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اجلاس میں اس امر کا اعتراف کیا گیا کہ بنیادی سہولیات کی کمی ایک بڑا چیلنج ہے، جس کی وجہ سے بعض اوقات ذمہ داریوں کی ادائیگی میں رکاوٹ پیش آتی ہے۔ اس موقع پر حکومت سے پرزور اپیل کی گئی کہ ڈرگ انسپکٹرز کو درکار سہولیات اور وسائل فوری فراہم کیے جائیں تاکہ وہ زیادہ مؤثر اور منظم انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔

مزید برآں، اجلاس میں اس تشویشناک رجحان کی نشاندہی بھی کی گئی کہ بعض عناصر ڈرگ انسپکٹرز کے قانونی اختیارات کو برداشت نہیں کر پا رہے اور مختلف حربوں کے ذریعے ادارے کو کمزور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ شرکاء نے واضح کیا کہ اس طرح کی تمام منفی اور غیر قانونی سرگرمیوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر مکمل اتفاق رائے کیا گیا کہ ڈرگ انسپکٹرز باہمی اتحاد، مشترکہ حکمتِ عملی اور قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے اپنے ادارے اور اختیارات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے، اور عوام کو معیاری، محفوظ اور مؤثر ادویات کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی۔

21/07/2025

کوئٹہ، 21 جولائی 2025 ڈرگ کنٹرول ٹیم جو ڈرگ کنٹرولر بلوچستان سرور خان کاکڑ، ڈرگ انسپکٹر کوئٹہ اسد خان اور دیگر سرکاری عملے پر مشتمل تھی، خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فیض محمد روڈ کوئٹہ پر واقع ڈینٹل سپلائیز سٹورپر چھاپہ مارا۔ اس کارروائی کے دوران ٹیم نے بڑی مقدار میں غیر قانونی، غیرمعیاری اور غیر رجسٹرڈ انیستھیٹک (anesthetic) پروڈکٹ تحویل میں لے لیا، جسے غیر قانونی طور پر مختلف ڈینٹل کلینکس سپلائی کیا جا رہا تھا۔

یہ غیر قانونی دواٸی قانونی ضوابط کی شدید خلاف ورزی تھی، جس پر ٹیم نے فوری طور پر متعلقہ افراد کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت مقدمہ درج کردیا۔ ضبط شدہ اسٹاک کو حکومتی تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔

Address

Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Drug's Control Admin: Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram