Sardar Ijaz Ahmed Jaffar

Sardar Ijaz Ahmed Jaffar Media cell

خبرنامہ کوئٹہ 6 دسمبر نگران صوبائی وزیر پی ایچ ای و بہبود آبادی سردار اعجاز احمد خان جعفر سے اج یہاں مینیجنگ ڈائریکٹر بی...
06/12/2023

خبرنامہ
کوئٹہ 6 دسمبر
نگران صوبائی وزیر پی ایچ ای و بہبود آبادی سردار اعجاز احمد خان جعفر سے اج یہاں مینیجنگ ڈائریکٹر بی واسا لطیف رانا نے ملاقات کی اس دوران انہوں نے بتایا کہ صوبائی وزیر کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں کیو ڈی اے کے ساتھ محکمہ واسا کی اراضی 18800 فٹ اور کلی خیزی چوک کے قریب 75000 فٹ محکمہ واسا کی اراضی عرصہ دراز سے غیر قانونی قبضہ تھا واہ گزار کرا لیا گیا ہے واضح رہے کہ مذکورہ اراضی کی قیمت کروڑوں روپے میں ہے علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ دو عدد ٹینکرز خستہ حال میں تھے ان پر قلیل رقم خرچ کر کے انہیں باؤزر میں منتقل کر کے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے پانی کے لیے قابل استعمال بنایا گیا ہے مینجنگ ڈائریکٹر بی واسا لطیف رانا نے مزید بتایا کہ صوبائی وزیر کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں 54 ایسے ملازمین جو کہ دو جگہ ملازمت کر رہے تھے ان کی نشاندہی کر کے مزید کاروائی کے لیے کیس محکمہ پی ایچ ای کو دے دیا گیا ہے انہوں نے صوبائی وزیر کو مزید بتایا کہ ڈی ایچ اے کے قریب محکمہ واسا کی تقریبا 200 ایکڑ اراضی ہے جبکہ ڈی ایچ اے کی 150 ایکڑ اراضی ہے جس پر محکمہ واسا ڈی ایچ اے کے ساتھ مل کر 100 میگا واٹ کا سولر پلانٹ لگانے کے لیے تجویز زیر غور ہے انہوں نے بتایا کہ اس وقت محکمہ واسہ واپڈا کو سالانہ ایک ارب 80 کروڑ روپے بجلی کی مد میں ادائیگیاں کرتی ہے اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف محکمہ واسا کی بجلی کی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ گرد و نواح کی بھی ضروریات پوری ہوں گی بعد ازاں نگراں صوبائی وزیر اعجاز احمد خان جعفر نے ایم ڈی واسا کے ہمراہ واہ گزار کیے گئے زمینوں اور ٹینکرز کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے نگراں صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار اعجاز احمد خان جعفر نے کہا کہ اس وقت کوئٹہ اور گرد و نواح میں اربوں روپے کی اراضی موجود ہے جس کے لیے موثر میکنزم بنا کر قابل استعمال بنایا جائے تاکہ ایک جانب محکمہ کے اپنے دفاتر ہوں تو دوسری جانب محکمہ بھی معاشی طور پر مستحکم ہو نگران صوبائی وزیر نے ایم ڈی واسا کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سولر سسٹم منصوبہ کو جلداز جلد شروع کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ دوہری ملازمت کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت بھرتی نہیں جائے گی

*آبادی اور وسائل میں توازن کے قومی اہداف کے حصول کیلئے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں، آبادی کے لحاظ سے وسائل کی تقسیم کے فار...
30/11/2023

*آبادی اور وسائل میں توازن کے قومی اہداف کے حصول کیلئے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں، آبادی کے لحاظ سے وسائل کی تقسیم کے فارمولے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا پروانشل پاپولیشن ٹاسک فورس کے دوسرے اجلاس سے خطاب*
کوئٹہ۔ 30 نومبر
نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان و چئیرمین پروانشل پاپولیشن ٹاسک فورس میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت پروانشل ٹاسک فورس کا دوسرا اجلاس جمعرات کو یہاں وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز نے شرکت کی ٹاسک فورس کے شرکاء کو سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اصغر حریفال نے بڑھتی ہوئی آبادی کے اعداد و شمار اور کونسل آف کامن انٹرسٹ کے فیصلوں کے مطابق ترجیحات کے تعین کے لئے سفارشات پیش کیں صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ قومی اہداف کے حصول کیلئے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں ہمیں آبادی اور وسائل میں توازن پیدا کرنا ہوگا اگر آبادی کی شرح اسی تناسب سے بڑھتی رہی تو پاکستان کی آبادی آئندہ 30 سالوں میں دو گنا ہو جائے گی کونسل آف کامن انٹرسٹ کے فیصلوں کے مطابق مؤثر حکمت عملی کی تشکیل اور عمل درآمد کے لئے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی انہوں نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے وسائل کی تقسیم کے فارمولے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے خاندانی منصوبہ بندی اور اچھی افرادی قوت کے تناسب سے وسائل کی فراہمی ضروری ہے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ محکمہ صحت اور محکمہ بہبود آبادی کو یکجا کرکے اہداف کے حصول اور محکمہ جاتی غیر ترقیاتی اخراجات کا حجم کم کیا جا سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ صوبے کے ان اضلاع میں جہاں محکمہ پاپولیشن کے دفاتر کرائے کی عمارتوں میں ہیں ان کو ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے دفاتر میں منتقل کرکے درپیش مشکلات سے مستقل چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے صوبائی ٹاسک فورس کے دوسرے اجلاس میں نگراں صوبائی وزراء سردار اعجاز احمد جعفر ، امجد رشید ، قادر بخش بلوچ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسیپل سیکرٹری ٹو سی ایم راشد رزاق، اسپیشل سیکرٹری اسفندیار بلوچ، سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر اصغر حریفال، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ظفر علی بلیدی، کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن بلوچستان کی چئیرپرسن فوزیہ شاہین سابق صوبائی وزیر خورشید روشن بروچہ، سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی ، ، ڈویلپمنٹ پارٹنرز ڈاکٹر سرمد سعید خان ، ڈاکٹر سمیع اللہ و دیگر نے شرکت کی

29/11/2023
خبرنامہ کوئٹہ 08 نومبر نگران صوبائی وزیر پی ایچ ای و بہبود ابادی سردار اعجاز احمد خان جعفر نے کہا ہے کہ ابادی میں مسلسل ...
09/11/2023

خبرنامہ
کوئٹہ 08 نومبر
نگران صوبائی وزیر پی ایچ ای و بہبود ابادی سردار اعجاز احمد خان جعفر نے کہا ہے کہ ابادی میں مسلسل اضافہ کسی خطرے کی گھنٹی سے کم نہیں ہے اگر اس حوالے سے عملی اقدامات نہیں کیے گئے تو نہ صرف صوبہ بلکہ ملک کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ بہبود ابادی کے زیر اہتمام فیملی ورکر ویلفیئر خواتین کی تین روزہ تربیت کے اختتام پر اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن غلام مصطفی ،ریجنل ڈائریکٹر ایف پی اے پی بلوچستان مشتاق مینگل ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر امبرین مینگل ، ڈویژنل ڈائریکٹر عبدالستار شاہوانی اور عبدالطیف موجود تھے انہوں نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کا سب سے بہتر طریقہ اسلامی نقطہ نظر سے واضع کیا گیا ہے جس میں ماں کو اپنے بچے کو ڈھائی سال تک دودھ پلانے کی تاکید ہے جس سے ایک جانب ماں اور بچے کی صحت بہتر ہوگی تو دوسری جانب بچے کی پیدائش میں وقفہ ہوگا انہوں نے کہا کہ اکثریت لوگوں میں شعور کی کمی ہونے کی وجہ سے اس اہم نقطہ کی جانب توجہ نہیں دیتے اس ضمن میں تربیت حاصل کرنے والے خواتین فیملی ورکر ویلفیئر کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس تربیت سے حاصل ہونے والے تجربے کو لوگوں میں شعور اجاگر کرنے میں استعمال کریں انہوں نے تربیتی پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ تربیت کا یہ سلسلہ اگے بھی جاری رہنا چاہیے اور کوشش یہ ہونی چاہیے نئے تعینات ہونے والے خواتین اہلکاروں کو تربیت کے زیادہ سے زیادہ مواقع دینے چاہیے انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے حوالے سے کافی حد تک ترقی ہوئی ہے قبل ازیں ریجنل ڈائریکٹر ایف پی اے پی مشتاق مینگل اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل پاپولیشن ڈاکٹر امبرین مینگل نئے فیملی ورکر ویلفیئر کی تربیت کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی کاوشوں کی بدولت فیملی ورکرز ویلفیئر کی تربیت کا دائرہ کار وسیع کر کے اس میں پورے بلوچستان سے اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ تین روزہ تربیت میں پہلے 20 خواتین اہلکاروں کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ جلد ہی مزید 20 خواتین اہلکاروں کو تربیت دی جائے گی انہوں نے کہا کہ خواتین تربیت حاصل کر کے بہتر انداز میں اپنا کام سرانجام دے سکیں گی بعد ازاں نگران صوبائی وزیر تربیت مکمل کرنے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں صوبائی وزیر کو سائبان ٹرسٹ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کرایا گیا۔

Address

Block No 8, Minister Block, Room No 6, 7, 8, 9 And 10 Balochistan Civil Secretariat Quetta
Quetta
87300

Telephone

+923028387777

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sardar Ijaz Ahmed Jaffar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Sardar Ijaz Ahmed Jaffar:

Share