10/03/2025
#وزن کو کیسے کم کریں یا کیسے مناسب رکھیں؟
کھانے سے پہلے ایک پیالہ سوپ یا
شوگر فری مشروب پینے سے پیٹ بھر
جاتا ہے، جس سے آپ کھاتے ہیں۔
دن میں #تین(روزہ میں 2 دو ) متوازن
کھانے کھانے کی کوشش کریں۔
وزن کم کرنے کے لیے آپ کے کھانے کے
پلیٹ کا سبزیوں یا سلاد پر مشتمل ہونا چاہیے.
باقی پلیٹ کا نشاستہ(starch) اور پروٹین (protein) پر مشتمل ہونا چاہیے
#نشاستہ فائبر سے بھرپور ہو مثلاً گندم کی روٹی، چاول، آلو، یا ایک چپاتی پر مشتمل ہو
#پروٹین مثلاً دالیں، گری دار میوے، بیج، انڈے، مچھلی، مرغی، یا کسی بھی گوشت پر مشتمل ہو
#پھلوں اور #سبزیوں کا استعمال زیادہ
کریں اور پھلوں سے زیادہ سبزیاں کھائیں۔
#کم چکنائی، کم شکر (چینی) اور کم نمک والی غذائیں اور ناشتے(سحری) منتخب کریں۔
زیادہ #سبز اور والے اور کم
سرخ رنگ والے کھانے منتخب کریں۔
#شوگر فری/ڈائیٹ اور کم چکنائی یا بغیر چکنائی والے مشروبات منتخب کریں۔
#فرائڈ اور #فاسٹ فوڈ کے کھانوں سے
پرہیز کریں۔
#چاکلیٹس، چائے میں زیادہ چینی اور
بیکری کے پروڈکٹس کے استعمال زیادہ استعمال سے اجتناب کریں
پھلوں کے #جوس کا استعمال 150 ملی
لیٹر یعنی آدھے گلاس سے توڑا زیادہ دن
تک محدود کریں.
کھانے کے پلیٹ کا #سائز کا خیال رکھیں
بڑے پلیٹ میں زیادہ کھانا توڑا لگتا ہے اور چھوٹے پلیٹ میں توڑا کھانا زیادہ لگتا ہے.
جب #باہر سے کھانا منگوائیں تو ایک مین خوراک (ڈش) ایک سائیڈ ڈش اور ایک
شوگر فری مشروب لیں۔
جب کہیں پر #مہمان ہو یا کوئی کھانے
کے لیے باہر کا پروگرام ہو، تو عموماً لوگ
زیادہ کھانا کھاتے ہیں لہذا ایسی جگوں
میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے.
کھانا کھاتے وقت #صوفے یا بستر پر بیٹھنے کے بجائے زمین یا میز پر بیٹھ کر کھائیں۔
کھانا کھاتے وقت صرف کھانے پر #توجہ دیں، یعنی ٹی وی، سوشل میڈیا، یا فون استعمال نہ کریں۔
#آہستہ کھائیں، وقت نکالیں اور اپنے
کھانے سے لطف اندوز ہوں۔
دماغ کو یہ #محسوس کرنے میں کہ پیٹ
بھر گیا ہے کم از کم 15-20 منٹ لگتے ہیں.
آہستہ کھائیں اور مزید کھانا لینے سے پہلے پیٹ بھرنے کا انتظار کریں۔
اگر آپ کو پیٹ بھرنے کے لیے بہت #زیادہ کھانے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے،
تو دن میں تین وقت تک کھانے کو محدود کریں
اگر کھانوں کے درمیان بھوگ لگ جائے تو
پھل یا دہی کا استعمال کریں
جتنا کھائیں اتنا خرچ کریں یعنی باقاعدگی سے #ورزش کریں اور کیلوریز کو جلائیں
#تناؤ اور بعض اوقات #ڈپریشن میں لوگ
زیادہ کھاتے ہیں اگر آپ کسی بھی ایس حالت سے گزریے ہیں تو سائکیٹریسٹ
(ماہر نفسیات) سے رجوع کریں.
اگر کوئی اپنا وزن #بڑھانا چاہتا ہے تو وہ
اوپر مشوروں پر الٹا یا برعکس عمل کریں
ڈاکٹر اقبال خان کاکڑ
شعبہ نفسیات
بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ
سلیم میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ