Sheikh Khalifa Bin Zayyed Al Nahyan Medical Complex Quetta

Sheikh Khalifa Bin Zayyed Al Nahyan Medical Complex Quetta Sheikh Khalifa Bin Zayed Al Nahyan Medical Complex, Quetta, has progressed immensely and is devotedly serving humanity.

which well managed infrastructure, best diagnostic facilities (modern diagnostics machinery) and updated laboratories.

28/03/26 SKBZ Hospital quetta شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال میں ایمرجنسی یونٹ، مختلف وارڈز اور آپریشن تھیٹر میں خدمات سرانجام ...
29/03/2026

28/03/26 SKBZ Hospital quetta
شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال میں ایمرجنسی یونٹ، مختلف
وارڈز اور آپریشن تھیٹر میں خدمات سرانجام دینے والے پیرامیڈیکل اسٹاف میں یونیفارم تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ اقدام ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جہانگیر بلوچ کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہسپتال میں نظم و ضبط، یکسانیت اور پیشہ ورانہ ماحول کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ پیرامیڈیکل اسٹاف کی پہچان واضح ہو اور ہسپتال کا مجموعی ماحول مزید منظم اور خوبصورت نظر آئے۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیرامیڈیکل اسٹاف ہسپتال کا ایک اہم ستون ہے جو ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر دن رات مریضوں کی خدمت میں مصروف رہتا ہے، اس لیے ان کے لیے بہتر سہولیات اور ایک باوقار ماحول فراہم کرنا ضروری ہے۔ یونیفارم کی فراہمی سے نہ صرف اسٹاف کی شناخت آسان ہوگی بلکہ ہسپتال میں نظم و ضبط اور سروس کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔
انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ہسپتال کے نظام کو مزید بہتر اور منظم بنایا جائے گا

22/03/26/ SKBZ Hospital quetta عیدالفطر کے دوسرے دن بھی شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال میں مریضوں کی خدمت کا سلسلہ جاریعیدالفطر...
22/03/2026

22/03/26/ SKBZ Hospital quetta

عیدالفطر کے دوسرے دن بھی شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال میں مریضوں کی خدمت کا سلسلہ جاری
عیدالفطر کے دوسرے دن بھی شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران بلوچ صاحب نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر عمران بلوچ نے مختلف وارڈز میں جا کر زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور خود ان کا طبی معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بغور جائزہ لیا اور علاج معالجے کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ایمرجنسی وارڈ، آپریشن تھیٹر ، این أہی سی یو، لیبر روم، لیبارٹری، ایکسرے ڈیپارٹمنٹ اور ایمرجنسی فارمیسی سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور دیگر عملے سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کے لیے ضروری رہنمائی فراہم کی۔
ڈاکٹر عمران بلوچ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عید کے ایام میں بھی مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

عیدالفطر کے بابرکت موقع پر صوبائی وزیر صحت جناب بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت جناب مجیب الرحمان پانیزئی کی ہدایات پر ٹیک...
21/03/2026

عیدالفطر کے بابرکت موقع پر صوبائی وزیر صحت جناب بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت جناب مجیب الرحمان پانیزئی کی ہدایات پر ٹیکنیکل ٹیم کے رکن روح الامین مینگل نے شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کا تفصیلی اور اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران بلوچ بھی ان کے ہمراہ موجود رہے اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایا۔
انسپیکشن ٹیم نے ایمرجنسی وارڈ، آپریشن تھیٹر، این آئی سی یو، لیبرروم، لیبارٹری، ایکسرے، الٹراساؤنڈ ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی کی صورتحال، ادویات کی دستیابی، اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ٹیم نے تمام شعبہ جات میں سروس ڈیلیوری کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا اور موقع پر موجود عملے سے گفتگو بھی کی۔ دورے کے دوران مجموعی انتظامات، ڈاکٹرز اور عملے کی موجودگی، اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمان پانیزئی کی جانب سے واضح ہدایات ہیں کہ عید کے موقع پر عوام کو بلا تعطل اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہسپتال انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس ضمن میں ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا گیا ۔
یہ دورہ اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ حکومت عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، جبکہ ہسپتال انتظامیہ اور طبی عملہ بھی اسی جذبے کے تحت اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر شیخ زید ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران بلوچ صاحب نے اپنی ذمہ داریوں کا بھرپور احساس...
21/03/2026

عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر شیخ زید ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران بلوچ صاحب نے اپنی ذمہ داریوں کا بھرپور احساس کرتے ہوئے ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے عید کے پہلے دن ایمرجنسی وارڈ، جنرل آپریشن تھیٹر، ایمرجنسی آپریشن تھیٹر، آئی سی یو، گائنی وارڈ، لیبارٹری اور ایکسرے ڈیپارٹمنٹ سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران ڈاکٹر عمران بلوچ صاحب نے زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی، جبکہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور دیگر عملے سے ملاقات کر کے ان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عید کے موقع پر بھی مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں صفائی، ادویات کی دستیابی کی ہدایات کی ۔
ڈاکٹر عمران بلوچ صاحب کا کہنا تھا کہ مریضوں کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے اور عید جیسے خوشیوں کے موقع پر بھی عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

20/03/26 SKBZ Hospital quetta کل عید کے پرمسرت موقع پر شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران بلوچ نے ...
20/03/2026

20/03/26 SKBZ Hospital quetta
کل عید کے پرمسرت موقع پر شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران بلوچ نے اچانک (سرپرائز) دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے وارڈز میں موجود ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف ،نرسنگ اسٹاف اور دیگر عملے سے ملاقات کی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بالخصوص ادویات کی دستیابی، ایمرجنسی آپریشن تھیٹر کی فعالیت اور طبی آلات (انسٹرومنٹس) کی حالت کا بغور معائنہ کیا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر بھی مریضوں کو بہترین اور بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ادویات کی مکمل دستیابی، آپریشن تھیٹر کی فعالیت اور تمام طبی آلات کو فوری طور پر درست اور قابلِ استعمال حالت میں رکھا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عید جیسے خوشیوں بھرے دن پر مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کی خدمت ایک اہم قومی و انسانی ذمہ داری ہے، لہٰذا اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

15/03/26 SKBZ Hospital quetta شیخ خلیفہ بن زید ہاسپٹل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران بلوچ نے ہاسپٹل کے مختلف شعبہ جات ...
15/03/2026

15/03/26 SKBZ Hospital quetta
شیخ خلیفہ بن زید ہاسپٹل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران بلوچ نے ہاسپٹل کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہاسپٹل کے مختلف وارڈز، شعبہ جات اور طبی سہولیات کا بغور معائنہ کیا اور وہاں موجود ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور دیگر عملے سے ملاقات کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے عملے سے ان کے پیشہ ورانہ مسائل، ضروریات اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور ان کے مسائل کو توجہ سے سنا۔
دورے کے دوران جہاں کہیں بھی مشینری کی خرابی، آلات کی کمی یا کسی قسم کی ٹوٹ پھوٹ نظر آئی، وہاں فوری طور پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی گئیں کہ ان مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے اور تمام خراب مشینوں اور آلات کو مرمت کر کے فعال بنایا جائے تاکہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بلا تعطل اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ڈاکٹر عمران بلوچ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہسپتال میں صفائی، نظم و ضبط اور مریضوں کی سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام شعبہ جات میں دستیاب سہولیات کو بہتر سے بہتر انداز میں استعمال کیا جائے۔ انہوں نے ہسپتال کے عملے کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ادا کریں تاکہ مریضوں کو بہترین علاج اور سہولیات میسر آ سکیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر کلیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے بھی مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا اور عملے سے گفتگو کرتے ہوئے ہسپتال میں خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔
انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شیخ خلیفہ بن زید ہاسپٹل میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایسے دورے اور اصلاحی اقدامات مسلسل جاری رکھے جائیں گے تاکہ ہسپتال کو ایک فعال اور مثالی طبی ادارہ بنایا جا سکے۔

13/03/2026

شیخ خلیفہ بن زید ہاسپٹل میں ترقیاتی اور مرمتی کام بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ جب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران خان بلوچ نے چارج سنبھالا ہے، ہاسپٹل کی بہتری اور فعال نظام کی بحالی کے لیے متعدد عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جہانگیر بلوچ کی خصوصی نگرانی میں ہاسپٹل کے مختلف شعبوں میں طویل عرصے سے خراب یا غیر فعال پڑے سامان کی مرمت کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں وہ ریک، فرنیچر اور دیگر سامان جو کافی عرصے سے اسٹورز میں خراب حالت میں پڑے ہوئے تھے، انہیں مرمت کر کے دوبارہ قابلِ استعمال بنایا جا رہا ہے۔
خصوصی طور پر ہاسپٹل کی اسٹیل چیئرز جو عرصہ دراز سے ڈیڈ اسٹاک میں پڑی ہوئی تھیں، انہیں مکمل طور پر ریپیر کر کے دوبارہ فعال بنایا گیا اور اب انہیں ان کی اصل جگہوں پر رکھ دیا گیا ہے تاکہ مریضوں اور تیمارداروں کو بہتر سہولت فراہم کی جا سکے۔
ہاسپٹل انتظامیہ کے مطابق مرمتی اور بحالی کے یہ اقدامات مرحلہ وار جاری رہیں گے تاکہ ہاسپٹل کے تمام شعبوں کو فعال اور منظم بنایا جا سکے اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ یہ اقدامات ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران خان بلوچ کی قیادت میں ہاسپٹل کی بہتری کی جانب ایک مثبت اور قابلِ تحسین پیش رفت ہیں۔

شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال سے بڑی خوشخبری                          11/03/2026 SKBZ Hospital quetta شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال ...
11/03/2026

شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال سے بڑی خوشخبری

11/03/2026 SKBZ Hospital quetta

شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال میں طویل عرصے کے بعد گائنی اور اوبس (زچہ و بچہ ) شام اور رات کے وقت میں ایمرجنسی سی سیکشن (C Section) کے آپریشن شروع کر دیے گئے ہیں اس سلسلے میں آ ج شام کے وقت میں پہلا ایمرجنسی سی سیکشن آپریشن پروفیسر ڈاکٹر عارفہ عنایت کی نگرانی میں ڈاکٹر صبیحہ بادینی ، ڈاکٹر راشدہ ، ڈاکٹر روزینہ اور ڈاکٹر سادیہ کاکڑ نے کامیابی کے ساتھ سر انجام دیا جو کہ پورے علاقے کے عوام کے لیے صحت کی خدمات کی فراہمی کی بڑی سھولت ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران بلوچ کی خصوصی دلچسپی اور مؤثر اقدامات کی بدولت ہسپتال میں طبی سہولیات کو بحال اور بہتر بنانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی کے طور پر ڈاکٹر عمران بلوچ کی سربراہی میں آ ج گائنی اور اوبس کی نئی تعینات پروفیسر ڈاکٹر عارفہ عنایت اور ان کی پوری ٹیم کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جہانگیر گل اور انستیزیا کے ڈاکٹر ظفر مینگل بھی موجود تہے ۔اس میٹنگ کے نتیجے میں ایمرجنسی سی سیکشن کی سہولت کی بحالی ممکن ہوئی ہے، جس سے اب حاملہ خواتین کو بروقت اور محفوظ طبی سہولت 24/7 میسر آئے گی۔
ہسپتال انتظامیہ اور متعلقہ طبی عملے کی مشترکہ کاوشوں سے شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال ترقی کی جانب گامزن ہے اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ پیش رفت نہ صرف ہسپتال کی کارکردگی میں بہتری کی عکاس ہے بلکہ علاقے کے عوام کے لیے ایک بڑی سہولت اور امید کی نئی کرن بھی ہے۔

10/03/2026

10/02/26 SKBZ Hospital quetta:

شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال میں مریضوں کو بہتر تشخیصی
سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جہانگیر بلوچ کی خصوصی ہدایات اور ذاتی دلچسپی کے باعث ہسپتال کی دو ایکسرے مشینیں جو کافی عرصے سے خراب اور بند پڑی تھیں، مکمل طور پر مرمت اور بحال کر کے دوبارہ فعال کر دی گئی ہیں۔ یہ مشینیں تقریباً چار سال سے استعمال میں نہیں تھیں، تاہم موجودہ انتظامیہ کی کوششوں سے انہیں دوبارہ مریضوں کی سہولت کے لیے تیار کر دیا گیا ہے۔
اس اقدام سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بروقت اور بہتر تشخیصی سہولیات میسر آئیں گی اور علاج کے عمل میں بھی تیزی آئے گی۔ مزید برآں، ہسپتال میں جہاں جہاں طبی مشینری خراب یا غیر فعال پڑی ہوئی ہے، انہیں بھی ڈاکٹر عمران خان بلوچ کی خصوصی توجہ اور نگرانی میں مرحلہ وار فعال کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ہسپتال انتظامیہ اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اصلاحات اور بہتری کا عمل اسی طرح جاری رکھا جائے گا۔

07/03/26 SKBZ Hospital quetta شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال میں فارمیسی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور مریضوں کو معیاری اور بر...
07/03/2026

07/03/26 SKBZ Hospital quetta
شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال میں فارمیسی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور مریضوں کو معیاری اور بروقت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران بلوچ کی خصوصی ہدایات پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طلحہ بن سعید اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹرجہانگیر کی زیر نگرانی ہوئی۔ اس موقع پر فارمیسی کے نظام میں اصلاحات لانے، ادویات کی دستیابی کو بہتر بنانے اور مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ جس میں فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے تین فارمیسی اسٹور کا قیام عمل میں لایا گیا۔اورل،انجکیٹیبل اور ڈسپوزیبل کو الگ الگ کر دیا گیا ہے ۔ اس کے علاؤہ پانچ سب فارمیسی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ جس میں آؤٹ ڈور فارمیسی ،انڈور فارمیسی ، ایمرجنسی فارمیسی ، جنرل او ٹی فارمیسی اور گائنی اور لیبر روم فارمیسی شامل ہیں ۔ انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہسپتال میں فارمیسی کے نظام کو جدید اور منظم بنایا جائے گا تاکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

07/03/26 SKBZ Hospital quetta شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال میں کافی عرصے سے سرویلنس کیمروں کا نظام غیر فعال پڑا ہوا تھا جس کے...
07/03/2026

07/03/26 SKBZ Hospital quetta
شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال میں کافی عرصے سے سرویلنس کیمروں کا نظام غیر فعال پڑا ہوا تھا جس کے باعث ہسپتال کی سیکیورٹی اور نگرانی کے امور متاثر ہو رہے تھے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران بلوچ کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جہانگیر بلوچ نے فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تکنیکی ٹیم کے ذریعے سسٹم کی مرمت اور بحالی کا عمل مکمل کرایا۔
الحمدللہ اب ہسپتال میں سرویلنس کیمروں کا نظام دوبارہ فعال ہو چکا ہے جس سے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبہ جات کی نگرانی مؤثر انداز میں ممکن ہو گئی ہے۔ انتظامیہ کا مقصد ہسپتال میں نظم و ضبط، سیکیورٹی اور شفافیت کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ مریضوں اور عملے کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Address

Mastung Road Sariab Quetta
Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sheikh Khalifa Bin Zayyed Al Nahyan Medical Complex Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share