21/08/2025
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کا ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ**
کوئٹہ: میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز، ڈاکٹر علی احمد ریکی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے آئی سی یو سی، اسپیشل کیئر یونٹ، آئی سی یو اے اور بی، ہَستمہ ریسرچ سینٹر , لیبارٹری سی ٹی اسکین ، سمیت دیگر اہم ڈپارٹمنٹس کا معائنہ کیا۔
ڈاکٹر علی احمد ریکی نے وارڈوں میں زیرِ علاج مریضوں کے تیمارداروں اور لواحقین سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور دستیاب سہولیات و ادویات کے بارے میں معلومات لیں۔
مریضوں کے اہل خانہ نے اپنے تاثرات پیش کیے اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے یقین دہانی کرائی کہ مریضوں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔
یہ دورہ اس بات کا عکاس ہے کہ فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز نہ صرف معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے بلکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کی رائے اور اطمینان کو بھی انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
Government of Balochistan Health Department Balochistan FacebookBolan medical college, Quetta-Bumhs" Drali Reki Quetta Voice