MrRyk موٹاپا........obesity
موٹاپا اس دور کا ایک عام مرض ہے

23/04/2023

پاکستان ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ ذیابیطس کی ایک بڑی وجہ تو جنتاتی ہے لیکن اکثر لوگ اپنے طرزِ زندگی کے سبب اس بیماری ک...

23/04/2023
✒️ *یہ مذاق نہیں ہے، ایکشن لیجیے*شوگر آپ کی زندگی کو برباد کر سکتا ہے۔ ہم صرف اپنے لائف سٹائل کو تبدیل کر کے اس دردناک ب...
10/01/2023

✒️ *یہ مذاق نہیں ہے، ایکشن لیجیے*

شوگر آپ کی زندگی کو برباد کر سکتا ہے۔ ہم صرف اپنے لائف سٹائل کو تبدیل کر کے اس دردناک بیماری سے بچ سکتے ہیں۔ ہماری سستیاں ہماری دشمن ہیں۔ بدلیں، خود کو فوری بدلیں۔ روزانہ ورزش کی عادت ڈالیں۔ بھرپور پانی پیا کریں۔ روزانہ غسل کیا کریں۔ چینی اور آئل کا استعمال بند کر دیں۔ کچی سبزیاں اور سلاد کھانا شروع کریں۔ دھوپ میں وقت گزارا کریں۔ خشک میوہ جات اور پھل کھایا کریں۔ موٹاپے سے بچیں۔ سستی کی زندگی ترک کریں۔ وقت اور صحت کی قدر کریں۔

بی بی سی اردو کا شوگر کے حوالے سے مختصر پروگرام دیکھیں اور کاغذ قلم پکڑ کر فوری طور پر اپنے لیے ڈسپلن بنائیں اور پھر اس پر مستقل مزاجی سے عمل کریں۔

یہ میسج اپنے اردگرد موجود صرف ایک فرد کو ضرور فارورڈ کر دیں۔

پاکستان ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ ذیابیطس کی ایک بڑی وجہ تو جنتاتی ہے لیکن اکثر لوگ اپنے طرزِ زندگی کے سبب اس بیماری ک...

31/12/2022

*آج سے ٹھیک سو سال پہلے 1922 میں ایک ✍️رائٹر نے اپنی ڈائری میں لکھا کہ دوبارہ جب کیلنڈر پر 22 کا ہندسہ آئے گا تو یقیناً نہ آپ ہونگے نہ میں ہوں گا"*
_____________________
*👈پھر مزید لکھا کاش عمر اتنا لحاظ رکھ لے کہ میں دوبارہ یہ ہندسہ دیکھ سکوں*

*👈ان لوگوں کو دیکھ سکوں جو 2022 میں ہونگے!! اس زمانے کو بھی دیکھ سکوں جو 2022 میں ہوگا! مگر میں جانتا ہوں یہ ممکن نہیں ہے! تب ہماری خبریں گمنام ہو چکی ہوں گی"*

*👈ساحر لدھیانوی جب بستر مرگ پر تھے ، تو بند آنکھوں اپنے ڈاکٹر سے کہا "ڈاکٹر کپور میں جینا چاہتا ہوں"*
*زندگی نے بیشک غم دیئے ہیں مگر دنیا خوبصورت جگہ ھے"*

*یہاں یاروں کی محفلیں ہیں" یہاں زندگی کا شور ھے" میں جینا چاہتا ہوں ڈاکٹر کپور"*
______________________
*22 کا ہندسہ جب سو سال بعد 2122 میں دوبارہ آئیگا " تو دوستوں یقیناً ہم میں سے کوئی بھی نہیں ہوگا...... "*

*ہماری قبریں قبرستانوں کے گنجان حصوں میں گم ہوچکی ہونگی، کچھ دھنسی ہوئی، کچھ اٹی ہوئی ، دبی ھوئی،*

*"لہٰذا کوشش کریں کہ یہ مختصر سا قیام خوشگوار گزر جائے"*

*کوئی روح کوئی جسم، ایسا نہ ہو جو زخم ساتھ لے کر جائے"*
*اور ان زخموں کا الزام ہمارے سر ھو"*
*الوداع 2022*❣️
*نئے سال کی آمد پہ میری طرف سے آپ سب کیلئے نیک خواہشات*

28/12/2022

*سب کو آج صحت کا عالمی دن مبارک ہو 💞*
🄷🄰🄿🄿🅈 🄸🄽🅃🄴🅁🄽🄰🅃🄸🄾🄽🄰🄻
🄷🄴🄰🄻🅃🄷 🄳🄰🅈
ذہن میں رکھنے کے لئے اہم چیزیں:
1. بی پی: 120/80
2. نبض: 70 - 100
3. درجہ حرارت: 36.8 - 37
4. سانس: 12-16
5. ہیموگلوبن: مرد -13.50-18
خواتین - 11.50 - 16
6. کولیسٹرول: 130 - 200
7. پوٹاشیم: 3.50 - 5
8. سوڈیم: 135 - 145
9. ٹرائگلیسرائیڈز: 220
10. جسم میں خون کی مقدار: PCV 30-40%
11. شوگر لیول: بچوں (70-130) بالغوں کے لیے: 70-115
12. آئرن: 8-15 ملی گرام
13. سفید خون کے خلیات WBC: 4000 - 11000 14. پلیٹلیٹس: 1,50,000 - 4,00,000
15. سرخ خون کے خلیات RBC: 4.50 - 6 ملین۔
16. کیلشیم: 8.6 -10.3 ملی گرام/ڈی ایل
17. وٹامن ڈی 3: 20 - 50 این جی / ملی لیٹر۔
18. وٹامن B12: 200 - 900 pg/ml
🔥 *بزرگوں کے لیے خصوصی تجاویز جو 60/50 سال کے یا اس سے بھی اوپر جا چکے ہیں۔ یاد رکھٸیے آپ کسی بھی وقت اور اوپر جا سکتے ہیں:*
*1- پہلی تجویز:* ہر وقت پانی پیتے رہیں خواہ آپ کو پیاس یا ضرورت محسوس نہ ہو، صحت کے سب سے بڑے مسائل اور ان میں سے اکثر جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ کم از کم 2 لیٹر فی دن۔
*2- دوسری ہدایت:* جسم سے زیادہ سے زیادہ کام کریں، جسم کی حرکت ہو، جیسے چہل قدمی، ورزش، یوگا، تیراکی، یا کوئی بھی کھیل۔
*3- تیسرا مشورہ:* کم کھائیں... بہت زیادہ کھانے کی خواہش کو چھوڑ دیں... کیونکہ یہ کبھی اچھا نہیں لاتا۔ اپنے آپ کو محروم نہ کریں بلکہ مقدار کو کم کریں۔ پروٹین، کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور غذائیں زیادہ استعمال کریں۔
*4- چوتھی ہدایت:* گاڑی کا استعمال نہ کریں جب تک کہ یہ بالکل ضروری نہ ہو۔ اگر آپ کہیں بھی گروسری لینے، کسی سے ملنے یا کوئی کام کرنے جا رہے ہیں تو اپنے پیروں پر چلنے کی کوشش کریں۔ لفٹ، ایسکلیٹرز استعمال کرنے کے بجائے سیڑھیاں چڑھیں۔
*5- پانچویں ہدایت* غصہ چھوڑیں، فکر کرنا چھوڑ دیں، چیزوں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کریں۔ اپنے آپ کو پریشان کن حالات میں مت ڈالو، وہ تمام صحت کو خراب کر دیتے ہیں اور روح کی شان کو چھین لیتے ہیں۔ مثبت لوگوں سے بات کریں اور ان کی بات سنیں۔
*6- چھٹی ہدایت* سب سے پہلے پیسے سے لگاؤ ​​چھوڑ دو۔
اپنے آس پاس کے لوگوں سے جڑیں، ہنسیں اور بات کریں! پیسہ بقا کے لیے بنایا جاتا ہے، پیسے کے لیے زندگی نہیں۔
*7- ساتواں نوٹ* اپنے لیے، یا کسی ایسی چیز کے لیے جو آپ حاصل نہیں کر سکے، یا جس چیز کا آپ سہارا نہیں لے سکتے، اس پر افسوس نہ کریں۔
اسے نظر انداز کریں اور بھول جائیں۔
*8- آٹھواں نوٹس* پیسہ، عہدہ، وقار، طاقت، خوبصورتی، ذات اور اثر و رسوخ❗
یہ سب چیزیں انا کو بڑھاتی ہیں۔ عاجزی لوگوں کو محبت سے قریب کرتی ہے۔
*9- نواں مشورہ* اگر آپ کے بال سفید ہیں تو اس کا مطلب زندگی کا خاتمہ نہیں ہے۔ یہ ایک اچھی زندگی کا آغاز ہے۔ پر امید بنیں، یادداشت کے ساتھ زندگی گزاریں، سفر کریں، لطف اندوز ہوں۔ یادیں بنائیں❗
*10- 10ویں ہدایات* اپنے چھوٹوں سے پیار، ہمدردی اور پیار سے ملیں❗ کچھ طنزیہ مت کہو! اپنے چہرے پر مسکراہٹ رکھو❗
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ ماضی میں کتنے ہی بڑے عہدے پر فائز رہے ہیں، اسے حال میں بھول جائیں اور سب کے ساتھ گھل مل جائیں❗

*صحت کا دن مبارک ہو*

*سردی میں فالج اور ھارٹ اٹیک کی دو بڑی وجوھات ھیں۔۔۔👇🏻* *نمبر 1: لوگ سردی میں اکثر پانی نہیں پیتے، جس سے جسم میں پانی کم...
25/12/2022

*سردی میں فالج اور ھارٹ اٹیک کی دو بڑی وجوھات ھیں۔۔۔👇🏻*
*نمبر 1: لوگ سردی میں اکثر پانی نہیں پیتے، جس سے جسم میں پانی کم ھو جاتا ھے اور خون جم جاتا ھے۔۔۔*
*نمبر2: سردی میں خون کی رگیں تنگ ھو جاتی ھیں۔ لہذا سردی کے موسم میں گرم مشروبات اور نیم گرم پانی ذیادہ پئیں۔۔۔*
-------------
*⭐اپنے جسم کو گرم کپڑے، پاجامہ، جرابیں، ٹوپی، داستانے، گرم چادر اور کوٹ وغیرہ پہن کر گرم رکھیں۔ بوڑھے افراد اور بچوں کا خصوصی خیال رکھیں۔۔۔ شکریہ،،،*

**اللہ اپنے بندے کو سزا کیوں دیتا ہے* ؟* مجھے اس سوال کا ایسا جواب ملا کہ آج تک مطمئن ہوں!😀😆ہمارے ویٹنری veterinary ڈپار...
14/12/2022

**اللہ اپنے بندے کو سزا کیوں دیتا ہے* ؟*
مجھے اس سوال کا ایسا جواب ملا کہ آج تک مطمئن ہوں!😀😆

ہمارے ویٹنری veterinary ڈپارٹمنٹ کے ایک پروفیسرصاحب ہوا کرتے تھے. میرے اُن سے اچھے مراسم تھے. ایک دفعہ میں ان سے ملنے ان کے دفتر گیا۔
وہ مجھ سے کہنے لگے ایک مزے کا قصّہ سناؤں تمھیں ؟
میں نے کہا: جی سر ضرور... !
انھوں نے کہا کہ پچھلے ہفتے کی بات ہے میں اپنے دفتر می‍ں بیٹھا تھا اچانک مجھے پیغام ملا کہ امریکہ کی سفیر آپ سے ملنا چاہتی ہیں۔اُن کے کتے کو کچھ پرابلم ہے اس کا علاج کردیجیے
کچھ ہی دیر بعد وہ خاتون سفیر اپنے اعلٰی نسل کے کتے اور اپنے ضروری عملے کے ساتھ آن پہنچیں.
بیماری پوچھنے پر کہنے لگیں کہ میرے کتے کے ساتھ عجیب و غریب مسئلہ ہے . وہ میرا نافرمان ہوگیا ہے .اسے میں پاس بلاتی ہوں یہ دور بھاگ جاتا ہے . خدارا کچھ کریں یہ مجھے بہت عزیز ہے
اس کی بے اعتنائی مجھ سے سہی نہیں جاتی!!

میں نے کتے کو غور سے دیکھا، دس منٹ جائزہ لینے کے بعد میں نے کہا: میم! یہ کتا ایک رات کے لیے میرے پاس چھوڑ دیں میں اس کامعائنہ کر کے حل ڈھونڈتا ہوں... سفیر محترمہ نے بڑی بے دلی سے اسے چھوڑ جانے پر حامی بھرلی.

سب چلے گئے تو میں نے کمدار کو آواز لگائی۔ اور اس سے کہا : فیضو، اس کتے کو بھینسوں کے باڑے میں باندھ دے اور ہر آدھے گھنٹے بعد چمڑے کے چار پانچ لتر مارنا اس کے بعد صرف پانی ڈالنا، جب پانی پی لے تو پھر لتر مارنا!

کمدار جٹ آدمی تھا۔ ساری رات کتے کے ساتھ لتر ٹریٹمنٹ کرتا رہا!

صبح کو وہ خاتون سفیر ، پورا عملہ لیے میرے آفس میں آدھمکیں ! میں نے کمدار سے کتا لانے کو کہا، وہ کتا لے آیا.
جوں ہی کتا کمرے میں داخل ہوا چھلانگ لگا کے سفیر کی گود میں جا بیٹھا لگا دم ہلانے اور ان کا منہ چاٹنے لگا!

ساتھ ہی کتا مُڑ مڑ تشکر آمیز نگاہوں سے مجھے بھی تکتا رہا کیونکہ میں نے ہی کمدار سے اس کی رسّی چھڑائی تھی .
سفیر پوچھنے لگی سر آپ نے اس کاکیا علاج کیا کہ اچانک ہی یہ ٹھیک ہو گیا.
میں نے جواب دیا :ریشم و اطلس ، ایئر کنڈیشن روم اور اعلی خوراک کھا کھا کے یہ خود کو مالک سمجھ بیٹھا تھا اور اپنے مالک کی پہچان بھول گیا تها، بس اس کا یہ خناس اُتارنے کے لیے اس کو کچھ سائیکولوجیکل اور فیزیکل ٹریٹمنٹ کی ضروت تھی, وہ دے دی ۔۔۔ ناؤ ہی از اوکے!

اللہ بندے کو سزا کیوں دیتا ہے ؟
مجھے اس سوال کا ایسا جواب ملا کہ آج تک مطمئن ہوں۔
Copy pest

Fruit Senseکیلا کب کھانا چاھئیے :🍌چتری والا پکا ھوا کیلا کھانے والے خواتین و حضرات کی  خصوصی توجہ درکار  ھے۔🍌فوٹو کی lab...
13/12/2022

Fruit Sense
کیلا کب کھانا چاھئیے :🍌
چتری والا پکا ھوا کیلا کھانے والے خواتین و حضرات کی خصوصی توجہ درکار ھے۔

🍌فوٹو کی labelling انگریزی میں ھے، مفاد عامہ کیلئے نیچے اردو میں سادہ الفاظ میں وضاحت لکھ دی ھے۔

فیصلہ خود کریں

🍌 پکے ھوئے، چتری والے کیلے میں چینی کی مقدار بہت زیادہ جبکہ فائبر ، وٹامنز، منرلز کی مقدار بہت کم ھوتی ھے ۔

🍌✔️ آدھ پکے کیلے میں چینی کی مقدار بہت کم جبکہ فائبر ، وٹامنز، منرلز کی مقدار زیادہ ھوتی ھے ۔
Copy pest
Dr. Mohammad Sajjad

03/12/2022

کچھ تو کیجیئے :-
__________________
اگرآپ کے پاس 10 ہزار روپے ہیں تو چل پھر کر مونگ پھلی۔ چنے ۔ بھٹے اور فروٹ سیل کیجئے۔
اگر آپ 20 ہزار کے مالک ہیں تو سوپ ۔ ڈرائی فروٹ ۔ چپس ۔ سبزی اور لانڈری کی دوکان کھولیے۔
30 ہزار رکھتے ہوں تو جوس ۔ برگر ۔ ٹی پوائنٹ اور دودھ دہی کا کام آپ کا منتظر ہے ۔
40 ہزار رقم پڑی ہے تو سیکنڈ ہینڈ گھریلو اشیاء خریدییے اور مرمت کے بعد فروخت کیجئے ۔
50 ہزار کے مالک ہوں تو ایک استعمال شدہ موٹر سائیکل لیجئے اور کچھ دن بعد مرمت و سروس وغیرہ کروا کے فروخت کیجئے۔
1 لاکھ روپے ہوں تو پرانا فرنیچر خریدنے کے بعد اسے پالش کیجئے اور نیلام کر دیجئے
2 لاکھ روپے ہوں تو پان سگریٹ ۔ ٹک شاپ ۔ کریانہ شاپ۔ موبائل اسسریز کی شاپ ۔ بک سٹور ۔ سٹیشنری کی دوکان بہتر رہے گی۔
3 لاکھ روپے ہوں تو کمپیوٹر شاپ، گارمنٹس، سلے سلائے سوٹ کا کاروبار شروع کیا سکتا ہے ۔
5 لاکھ ہیں تو کسی بھی متوسط کمپنی کے علاقائی ڈیلر بن کر رزق حلال کمائیں ۔
10 لاکھ کے مالک ہوں تو ڈیری و پولٹری فارمنگ ، لائیوسٹاک و پولٹری فیڈ ڈسٹری بیوشن۔ زرعی ادویات کھل۔ ونڈا اور سلائی یونٹ وغیرہ کا کام شروع کر دیجئے ۔
15 لاکھ ہیں تو ایک انویسٹر ساتھ ملا کر دور دراز علاقوں میں چھوٹے پلاٹس خریدئیے اور بیچئے ۔
اگر 20 لاکھ دستیاب ہیں تو سکول۔ اکیڈمی۔ یا پک اینڈ ڈراپ سروس وینز کا بزنس چلا سکتے ہیں۔
30 لاکھ روپے تک کا سرمایہ رکھتے ہیں تو برانڈڈ ریڈی میڈ گارمنٹس۔ سکول یونیفارم یا ان سٹچڈ کلاتھ کی اچھی دوکان کھولی جا سکتی ہے۔
40 لاکھ ہیں تو منڈی میں اجناس کا کاروبار کیجیئے۔
50 لاکھ روپے ہوں تو اچھا گراسری سٹور بنایا جا سکتا ہے۔
70 لاکھ کے مالک ہیں تو پلاٹ خرید کر اس پہ مکان تعمیر کیجئے۔
1 کروڑ ہوں تو فیکٹری بنائیں 2 کروڑ ہوں تو گاڑیوں کا شوروم 3 کروڑ ہوں تو ہاؤسنگ سوسائٹی
5 کروڑ ہوں تو فلور مل۔ آئل مل۔ فیڈ مل پٹرول پمپ ۔
10 کروڑ ہو ں تو کاٹن فیکٹری
اور اگر 1 ارب روپے ہوں تو بینک بنا کر اوپر کے تمام کاروباری لوگوں سے سرمایہ وصول کیجئے اور بیٹھ کر کمائیں ( حلال کی ضمانت نہیں ) ۔۔
اگر اس سے بھی زیادہ پیسہ ہے تو سیاست کیجئے اور ان سب کے حکمران بن کر ان پہ حکومت کیجئے اور اگر اتفاق سے آپ کے پاس کچھ بھی نہیں تو فیس بک پہ دانشور بن کر صرف لائکس اور کمنٹس سمیٹئے
مگر خدارا کچھ تو کیجیئے۔
____________________

آپ گھر میں پودوں کو پانی دیتے ہوئے پانی کے پائپ پر نوزل لگا دیتے ہیں تاکہ پانی زیادہ پریشر سے نکلے۔ نوزل لگانے کا مقصد پ...
01/12/2022

آپ گھر میں پودوں کو پانی دیتے ہوئے پانی کے پائپ پر نوزل لگا دیتے ہیں تاکہ پانی زیادہ پریشر سے نکلے۔ نوزل لگانے کا مقصد پانی نکلنے کے رستے کو قدرے تنگ کرنا ہوتا ہے۔ پیچھے سے پانی کی ترسیل پہلے جیسی ہی ہوتی ہے۔ نوزل لگانے کے نتیجے میں پانی زیادہ پریشر سے نکلتا ہے

ایسے ہی ہائی بلڈ شوگر لیول یعنی خون میں شکر کی زیادہ مقدار شریانوں کو تنگ کرنا شروع کر دیتی ہے۔ خون کو گزرنے کے لیے کم راستہ ملتا ہے جس کی وجہ سے خون کا پریشر بڑھ جاتا ہے جسے ہم بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر کہتے ہیں۔

ہائی بلڈ شوگر لیول سے دل کی شریانوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔

بڑھتا وزن
جسم میں چربی کی اضافی مقدار
اور
ہائی بلڈ شوگر لیول دل کی شریانوں کو بند کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
جس سے بلڈپریشر بڑھتا ہے۔

جو دل کی بیماریوں اور اچانک ہارٹ اٹیک کا باعث بن سکتا ہے۔

کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل غذا اور میٹھا، بلڈ شوگر کو تیزی سے بڑھاتا ہے۔ ایسی خوراک سے اجتناب کریں۔

ہائی بلڈ پریشر سے بچنے کے لیے
نمک کا کم سے کم استعمال کریں۔
کھانے کے اوپر نمک چھڑک کر مت کھائیں
پھلوں پر بھی نمک چھڑک کر کھانے سے گریز کریں
اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں تو وہ کھانے جن میں نمکیات زیادہ ہوتی ہیں جیسا کہ بکرے اور گائے کا گوشت وغیرہ ان کو کم کھائیں

صحتمند خوراک اور ورزش سے آپ بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔

ہائی بلڈ شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کو سنجیدگی سے لیں۔ کیونکہ یہ جسم کے بہت سے اعضاء کو ناکارہ بنا سکتے ہیں۔

اگر آپ ماہرِ ذیابیطس اور میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر شاہد ندیم
Copy pest

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ :اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے آمین۔
30/11/2022

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
:اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے آمین۔

Address

Rahimyar Khan
64200

Telephone

+447828506166

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MrRyk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram