Tajdar e Haram Shadi Daftar

Tajdar e Haram Shadi Daftar اپنے بچوں اور بچیوں کے مناسب اور اچھے خاندان میں رشتوں ?

26/03/2023

Gender......... male
Age ..............39
Height..........5.9"
Home District.....Rahimyar

Business...... Product Store
Income.......... 1 lac 50 Hazar
Religion...........Islam
Cast...............Baloch
Language, Saraiki
Qualification..... Graduation
Status............ Divorced
Children........ 1
Father work........ Right now not working
Motherwork......... housewife

Requirements.....

Need an honest & caring person doesn't matter if she is belong to a poor family or any divorce and widow girl acceptable for me.
No need for jehz only nikah according to Islam. Alhamdulillah
Age limit maximum 36
City....... Any
Cast..... Any

03/05/2021
*امام احمد ابن حنبل رح کی اپنے بیٹے کو خوشگوار ازدواجی زندگی کیلئے ۱۰ قیمتی نصیحتیں*امام احمد ابن حنبل رح نے اپنے صاحب ز...
01/04/2021

*امام احمد ابن حنبل رح کی اپنے بیٹے کو خوشگوار ازدواجی زندگی کیلئے ۱۰ قیمتی نصیحتیں*

امام احمد ابن حنبل رح نے اپنے صاحب زادے کو شادی کی رات ۱۰ نصیحتیں فرمائیں- ہر شادی شدہ مرد کو چاہیئے کہ انکو غور سے پڑھے اور اپنی زندگی میں عملی طور پر اختیار کرے-

میرے بیٹے، تم گھر کا سکون حاصل نہیں کرسکتے جب تک کہ اپنی بیوی کے معاملے میں ان ۱۰ عادتوں کو نہ اپناؤ لہذا ان کو غور سے سنو،عمل کا ارادہ کرو-

*پہلی دو* تو یہ کہ عورتیں تمھاری توجہ چاہتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ تم ان سے واضح الفاظ میں محبت کا اظہار کرتے رہو لہذا وقتاً فوقتاً اپنی بیوی کو اپنی محبت کا احساس دلاتے رہو اور واضح الفاظ میں اسکو بتاؤ کہ وہ تمہارے لئے کس قدر اہم اور محبوب ہے (اس گمان میں نہ رہو کہ وہ خود سمجھ جائے گی، رشتوں کو اظہار کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے)-

یاد رکھو اگر تم نے اس اظہار میں کنجوسی سے کام لیا تو تم دونوں کے درمیان ایک تلخ دراڑ آجائے گی جو وقت کے ساتھ بڑھتی رہے گی اور محبت کو ختم کردے گی-

۳- عورتوں کو سخت مزاج اور ضرورت سے زیادہ محتاط مردوں سے کوفت ہوتی ہے- لیکن وہ نرم مزاج مرد کی نرمی کا بےجا فائدہ اٹھانا بھی جانتی ہیں- لہذا ان دونوں صفات میں اعتدال سے کام لینا تاکہ گھر میں توازن قائم رہے اور تم دونوں کو ذہنی سکون حاصل ہو-

۴- عورتیں اپنے شوہر سے وہی توقع رکھتی ہیں جو شوہر اپنی بیوی سے رکھتا ہے- یعنی عزت، محبت بھری باتیں، ظاہری جمال، صاف ستھرا لباس اور خوشبودار جسم لہذا ہمیشہ اسکا خیال رکھنا-

۵- یاد رکھو گھر کی چار دیواری عورت کی سلطنت ہے، جب وہ وہاں ہوتی ہے تو گویا اپنی مملکت کے تخت پر بیٹھی ہوتی ہے- اسکی اس سلطنت میں بےجا مداخلت ہرگز نہ کرنا اور اسکا تخت چھیننے کی کوشش نہ کرنا- جس حد تک ممکن ہو گھر کے معاملات اسکے سپرد کرنا اور اس میں تصرف کی اسکو آزادی دینا-

۵- ہر بیوی اپنے شوہر سے محبت کرنا چاہتی ہے لیکن یاد رکھو اسکے اپنے ماں باپ بہن بھائی اور دیگر گھر والے بھی ہیں جن سے وہ لاتعلق نہیں ہو سکتی اور نہ ہی اس سے ایسی توقع جائز ہے- لہذا کبھی بھی اپنے اور اسکے گھر والوں کے درمیان مقابلے کی صورت پیدا نہ ہونے دینا کیونکہ اگر اسنے مجبوراً تمہاری خاطر اپنے گھر والوں کو چھوڑ بھی دیا تب بھی وہ بےچین رہے گی اور یہ بےچینی بالآخر تم سے اسے دور کردے گی-

۷- بلاشبہ عورت ٹیڑھی پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور اسی میں اسکا حسن بھی ہے- یہ ہرگز کوئی نقص نہیں، وہ ایسے ہی اچھی لگتی ہے جس طرح بھنویں گولائی میں خوبصورت معلوم ہوتی ہیں- لہذا اسکے ٹیڑھپن سے فائدہ اٹھاؤ اور اسکے اس حسن سے لطف اندوز ہو- اگر کبھی اسکی کوئی بات ناگوار بھی لگے تو اسکے ساتھ سختی اور تلخی سے اسکو سیدھا کرنے کی کوشش نہ کرو ورنہ وہ ٹوٹ جائے گی، اور اسکا ٹوٹنا بالآخر طلاق تک نوبت لے جائے گا- مگر اسکے ساتھ ساتھ ایسا بھی نہ کرنا کہ اسکی ہر غلط اور بےجا بات مانتے ہی چلے جاؤ ورنہ وہ مغرور ہو جائے گی جو اسکے اپنے ہی لئے نقصان دہ ہے- لہذا معتدل مزاج رہنا اور حکمت سے معاملات کو چلانا-

۸- شوہر کی ناقدری اور ناشکری اکثر عورتوں کی فطرت میں ہوتی ہے- اگر ساری عمر بھی اس پر نوازشیں کرتے رہو لیکن کبھی کوئی کمی رہ گئی تو وہ یہی کہے گی تم نے میری کونسی بات سنی ہے آج تک لہذا اسکی اس فطرت سے زیادہ پریشان مت ہونا اور نہ ہی اسکی وجہ سے اس سے محبت میں کمی کرنا یہ ایک چھوٹا سا عیب ہے اس کے اندر لیکن اسکے مقابلے میں اسکے اندر بے شمار خوبیاں بھی ہیں- بس تم ان پر نظر رکھنا اور اللہ کی بندی سمجھ کر اس سے محبت کرتے رہنا اور حقوق ادا کرتے رہنا-

۹- ہر عورت پر جسمانی کمزوری کے کچھ ایام آتے ہیں۔ ان ایام میں اللہ تعالٰی نے بھی اسکو عبادات میں چھوٹ دی ہے، اسکی نمازیں معاف کردی ہیں اور اسکو روزوں میں اس وقت تک تاخیر کی اجازت دی ہے جب تک وہ دوبارہ صحتیاب نہ ہو جائے- بس ان ایام میں تم اسکے ساتھ ویسے ہی مہربان رہنا جیسے اللہ تعالٰی نے اس پر مہربانی کی ہے- جس طرح اللہ نے اس پر سے عبادات ہٹالیں ویسے ہی تم بھی ان ایام میں اسکی کمزوری کا لحاظ رکھتے ہوئے اسکی ذمہ داریوں میں کمی کردو، اسکے کام کاج میں مدد کرادو اور اس کے لئے سہولت پیدا کرو-

۱۰- آخر میں بس یہ یاد رکھو کہ تمہاری بیوی تمہارے پاس ایک قیدی ہے جسکے بارے میں اللہ تعالٰی تم سے سوال کرے گا۔ بس اسکے ساتھ انتہائی رحم و کرم کا معاملہ کرنا-

رسول اللهﷺ نے فر مایا: جب بندہ نکا ح کر تا ہے تو اپنا آدھا دین مکمل کر لیتا ہے۔اورالله پا ک کے فضل وکرم سے ہم اس کا ایک چھوٹا سا ذر یعہ ہیں-

براۂے مہربانی پوسٹ شیرء کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے اور مناسب رشتہ ملنے میں آسانی ہو، شکریہ

 #خدار  #سٹیٹس دیکھ کر  #رشتے نہ کریں...!کچھ وقت پہلے ایک دوست کے والد نے مجھے گھر بلایا اور کہنے لگے "بیٹا میری بیٹی کا...
20/01/2021

#خدار #سٹیٹس دیکھ کر #رشتے نہ کریں...!

کچھ وقت پہلے ایک دوست کے والد نے مجھے گھر بلایا اور کہنے لگے "بیٹا میری بیٹی کا فلاں جگہ سے رشتہ آیا یے اور وہ لوگ ماشاءاللہ اچھے کھاتے پیتے عزت دار گھرانے کے لوگ ہیں، اور وہ لڑکا آپ کی پہچان کا ہے، مجھے بتاؤ وہ لڑکا کیسا ہے کیا میری بیٹی کے لیۓ وہ لڑکا بہتر ثابت ہوگا"؟

میں نے لڑکے کا نام سنا تو اسی وقت نفی میں سر ہلادیا کہ نہیں انکل وہاں شادی مجھے مناسب نہیں لگتی، اس لڑکے میں بہت زیادہ خامیاں ہیں آپ کی بیٹی خوش نہیں رہ سکے گی۔
انکل نے مسکرا کر کہا "ٹھیک ہے بیٹا بس یہی معلوم کرنا تھا" اسکے بعد مجھے کچن سے مچھلی کی خوشبو آنا بند ہوگئ اور ایک کپ چاۓ پی کر میں واپس آگیا۔
کچھ دن بعد مجھے اسی دوست کی طرف سے بہن منگنی کا دعوت نامہ ملا، کارڈ میں نام پڑھ کر حیران ہوگیا کہ یہ تو وہی لڑکا ہے جس کے لیۓ میں نے انکل کو منع کیا تھا، بہرحال منگنی کہ تقاریب کے اندر میں ویسے ہی شرکت نہیں کرتا چاہے دو نیک ترین انسانوں کی ہی کیوں نا ہو۔

منگنی کے بعد انکل سے ملاقات کی اور مبارکباد دی، انکل نے خوشی خوشی مبارک باد وصول کی اور کہنے لگے " بیٹا آپ کی باتوں پر غور کیا لیکن پھر میں نے سوچا کہ خامیوں سے کونسا انسان پاک ہے ؟ اس لڑکے میں چند خامیاں ہیں لیکن اسکے والدین بہت اچھے ہیں، ماشاءاللہ کھاتے پیتے گھرانے کے ہیں، بڑا گھر یے، لڑکے کا اپنا کاروبار ہے اپنی گاڑی ہے اور اللہ سے امید ہے کہ شادی کے بعد لڑکے میں اچھایئاں آجایئں گی، اور تو اور میرے دوستوں نے بھی تعریف کی کہ آپ کی بیٹی رانی کی طرح رہے گی، گاڑیوں میں گھومے گی۔"
انکل کی بات سنتا رہا، مسکراتا رہا، آخر میں اس امید کے ساتھ دعا دے کر واپس آگیا کہ انکل کی تمام باتیں سچ ثابت ہوجایئں۔

بہرحال شادی کا دن آگیا، لڑکے والے خوب دھوم دھام سے ہلہ گلہ کرتے ہوۓ برات لیکر آۓ، لڑکی والوں نے بھی شادی کے لیۓ بڑا اہتمام کیا ہوا تھا، معلوم ہوا کہ انکل نے 5 لاکھ روپے ادھار لیۓ ہیں تاکہ بیٹی کی شادی معاملات خیر و عافیت سے نمنٹ جایئں، یقینن وہ 5 لاکھ لینے کے لیۓ بھی انکل کو لوگوں کے آگے طرح طرح کی منتیں کرنی پڑی ہونگی، خیر رات 12 بجے رخصتی ہوگئ اور لڑکی سسرال پہنچ گئ۔
14 ماہ بعد آج صبح مجھے کہیں سے معلوم ہوا کہ اس لڑکی کو طلاق ہوچکی ہے، ایک ننھا پھول ساتھ لیے اپنے گھر عدت میں بیٹھی ہے۔

یہ سن کر جیسے پیروں تلے زمین نکل گئ ہو، آسمان میرے سر پر آگرا ہو، میں نے آفس سے جلدی کام نمنٹایا اور اسی دوست کے پاس چلا گیا، معلوم کرنے پر دوست کہنے لگا کہ "اس لڑکے کا باہر کی خواتین کے ساتھ تعلق تھا، پوری پوری رات باہر رہتا تھا، بیوی وجہ پوچھتی تو بری طرح جھڑک دیتا، ڈانٹتا اور گالیاں دیتا تھا، بعض اوقات مارتا بھی تھا، جب حالات حد سے زیادہ خراب ہوۓ تو بہن نے بھی سامنے سے جواب دینا شروع کردیا جھگڑے اور زیادہ بڑھتے گۓ اور نتیجہ لڑکے نے فورن طلاق دے دی"۔
میرے پاس کہنے کو الفاظ نہیں تھے، دعایئں دے کر واپس آگیا۔

میں اکثر کہتا آیا ہوں رشتہ کرنے میں دین دیکھو، اللہ کے احکامات پڑھو، رسول اللہﷺ کی ہدایات پڑھو، کبھی رسوائ نہیں ہوگی، ایک بیٹی جس کو اتنی پیار و محبت سے پال پوس کر بڑا کیا، ہمیشہ سے اسکے ناز و نخرے اٹھاۓ، اور ایک پل میں بغیر سوچے سمجھے کسی مالدار جانور کے کھوٹے سے باندھ دیا کہ پیسے والا ہے بیٹی خوش رہے گی اللہ کی قسم تباہ کردینے والی سوچ ہے یہ۔

میں اکثر اپنی تحاریر میں لکھتا ہوں کہ سٹیٹس دیکھ کر رشتے مت کرنا، دینداری دیکھ کر رشتے کرنا تمہاری اولادیں تمہیں مرنے کے بعد بھی دعایئں دیں گی۔
اور اگر ہم اسی طرح ہاۓ سٹیٹس، اچھی پوسٹ، اپنا بزنس، اپنی گاڑی، بڑا گھر، والی باتیں کرتے رہے تو جاؤ جا کر دیکھو پاکستان میں طلاقوں کی شرح کس قدر تیزی سے بڑھتی جارہی ہے، گھروں کے گھر اجڑ چکے ہیں، میں کہتا ہوں یہ میاں بیوی کی بربادی نہیں نسلوں کی بربادی ہے۔
لہذا رشتے کرنے میں دین دیکھو، اخلاق دیکھو، رشتے کرنے میں اللہ کے احکامات پڑھو، کی ہدایات پڑھو۔
#محبوب #تاجدارِحرم_شادی_دفتر
Copy

میاں بیوی
23/12/2020

میاں بیوی

ذرا سی غلطی اور پھر بس
23/12/2020

ذرا سی غلطی اور پھر بس

عزت اور عزت دار
23/12/2020

عزت اور عزت دار

عزت
23/12/2020

عزت

اولاد کی تربیت
18/12/2020

اولاد کی تربیت

Address

Rajanpur
Rahimyar Khan
64140

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tajdar e Haram Shadi Daftar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram