Dr. Adila Obstetrician /Gynaecologist

Dr. Adila Obstetrician /Gynaecologist Dr. Adila,MBBS,MCPS. CPSP QUALIFIED&PMDC REGISTERED
Practicing Gynaecologist/ Obstetrician Since 2007
(1)

06/08/2025

ماں کا دودھ بچے کی پہلی ویکسین ہوتی ہے اور ذہنی نشوونما کے لئے بہت اہم ہے۔ ڈبے کا دودھ اس کا متبادل نہیں بن سکتا، بلکہ اس سے بیماریوں اور غذائی قلت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Ministry of National Health Services, Regulations & Coordination Islamabad BISP Pakistan World Health Organization- Pakistan World Food Programme

گزشتہ روز ایک نوجوان، معصوم سی پیشنٹ آئ جسکا پہلا پہلا حمل تھا اور اس نے جانے سے پہلے مجھ سے سوال کیا....🤰 دورانِ حمل کی...
27/07/2025

گزشتہ روز ایک نوجوان، معصوم سی پیشنٹ آئ جسکا پہلا پہلا حمل تھا اور اس نے جانے سے پہلے مجھ سے سوال کیا....

🤰 دورانِ حمل کیا کھائیں؟

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
اس تحریر میں میں اس حوالے سے آپکی کچھ عمومی رہنمائ کرنے کی کوشش کروں گی....
❤️ ❤️ ❤️ 🌹 💖 💖 💖
حمل کے دوران متوازن غذا کھانا ماں کی صحت اور بچے کی نشوونما کے لیئے انتہائی ضروری ہے......
ایک سادہ اور مفید رہنمائی درج ذیل ہے.... کوشش کریں کہ اس تحریر کو دو تین بار پڑھ لیں تاکہ یہ مفید معلومات اچھی طرح سے ذہن نشین کر لیں.

---

🥦 غذائیت سے بھرپور چیزیں جو لازمی کھائیں:

1. پھل اور سبزیاں (روزانہ کم از کم 5 مرتبہ):
• وٹامنز، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں...
• مختلف رنگوں والے پھل اور سبزیاں کھائیں (پالک، گاجریں، بیریز، کینو، آم، انگور، آلو بخارا، خوبانی، آڑو، تربوز،... موسم کا ہر پھل کھائیں وغیرہ)

2. مکمل اناج (Whole Grains):
• براؤن چاول، جو، اور پوری گندم (بغیر چھانے) آٹے کی روٹی
• فائبر، وٹامنز بی اور توانائی فراہم کرتے ہیں

3. پروٹین والی غذائیں:
• چھوٹا گوشت،، کلیجی، مرغی، مچھلی روہو، سالمن، تلور، ٹیونا، سنگھاڑا ، مچھلی جیسے
کریں high-mercury والی فارمی مچھلی سے پرہیز)

انڈے، دالیں، پھلیاں،

• بچے کی بافتوں اور اعضاء کی نشوونما میں مدد دیتے ہیں

4. دودھ یا کیلشیم والی چیزیں:
•، دودھ، دہی، پنیر
• نان ڈیری متبادل: بادام، کیل، سویا یا بادام کا دودھ (fortified)
• بچے کی ہڈیوں اور دانتوں کے لیے از حد مفید

5. صحت مند چکنائیاں:
• ایووکاڈو، کاجو، بادام، اخروٹ، بیج، زیتون کا تیل
• بچے کے دماغ کی نشوونما میں مدد دیتے ہیں

---

🌟 اہم غذائی اجزاء (Essential Nutrients):

• فولک ایسڈ: پالک، سبز پتوں والی سبزیاں، فورٹیفائیڈ سیریلز (پیدائشی نقائص سے بچاؤ)
• آئرن: پالک، سرخ گوشت، دالیں (خون کی کمی سے بچاؤ)
• کیلشیم: دودھ یا متبادل دودھ (مضبوط ہڈیاں)
• اومیگا 3: سالمون مچھلی، چیا سیڈز (دماغ کی نشوونما)
• وٹامن ڈی: فورٹیفائیڈ اشیاء، مناسب دھوپ

---

🚫 پرہیز یا محدود مقدار میں:

• کچے یا آدھے پکے انڈے، گوشت یا مچھلی
• بغیر پیسٹورائز / ابالا گیا دودھ یا جوس
• کیفین کی زیادتی (یومیہ ایک کپ چائے یا کافی، زیادہ سے زیادہ)
• سگریٹ نوشی، حقہ، آئس، شراب سے مکمل پرہیز
• بہت زیادہ میٹھی یا پراسیسڈ اشیاء (کیک، پیزا، شوارمہ، بسکٹ، مٹھائی، سے بچیں

📌 کوشش کریں کہ ذہنی دباؤ، منفی سوچ اور سٹریس سے بچیں...
📌📌 روزانہ واک کریں...
📌📌📌 اپنی عبادات پر توجہ دیں.... اگر دوران حمل اٹھنے، بیٹھنے میں دشواری ہو تو نماز وغیرہ کے لئے کرسی استعمال کر لیں...
روزہ حاملی عورتوں کے لیے فرض نہیں ہے.
---

📌 👆👆👆 غذائی رہنمائی آپ کی صحت اور آپ کے بچے کی صحتمند نشوونما کے لیے نہایت اہم ہے۔

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
ان شاء میں وقت نکال کر ضرور کوشش کروں گی کہ اس بارے میں مزید معلومات بھی اپ سے شیئر کر سکوں کہ، حمل کے پہلے 3 ماہ آپکو کتنی خوراک کی ضرورت ہے،، دوسرے 3 ماہ کتنی خوراک لینی چاہیے، اور تیسرے تین ماہ، جب بچہ بہت تیزی سے گرو کر رہا ہوتا ہے، تو آپکو کتنی خوراک لینی چاہیے....

اس طرح کی مزید اچھی معلومات کے لیے میرا پیج Dr. Adila Obstetrician /Gynaecologist
ضرور فالو کر لیں. شکریہ.
اپکی صحت، سلامتی اور تندرستی کے لیے 🤲 🤲 گو...
ڈاکٹر عدیلہ
MBBS, MCPS
کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ اینڈ آبسٹاٹیشن
الخدمت میڈیکل کمپلیکس 11 بزنس مین کالونی رحیم یار خان
0685877084 برائے رابطہ و رہنمائ









دوران حمل اگر  آپ بیمار ہو جائیں، تو  کیا کریں اور کیا نہ کریں:1. اپنے جسم کی سنیں• جتنا ممکن ہو سکے آرام کریں۔• پانی، ن...
27/07/2025

دوران حمل اگر آپ بیمار ہو جائیں، تو کیا کریں اور کیا نہ کریں:

1. اپنے جسم کی سنیں

• جتنا ممکن ہو سکے آرام کریں۔
• پانی، نیم گرم مشروبات، چائے، قہوہ، یخنی، اور سوپ سے خود کو ہائیڈریٹڈ رکھیں۔
• ہلکی اور غذائیت سے بھرپور چیزیں کھائیں جیسے پھل، ٹوسٹ یا چاول۔

2. اپنی علامات کا جائزہ لیں

• ہلکی علامات جیسے گلے میں خراش، ہلکا بخار یا تھکن پر عام طور پر گھر پر ہی قابو پایا سکتا ہے۔
• اگر آپکی علامات شدید ہیں، جیسے تیز بخار (100.4°F یا 38°C سے زیادہ)، سانس میں دقت، قے یا دردِ زہ (contractions) ہوں تو فورا" اپنی مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

3. خود دوا ہرگز نہ لیں

• بغیر کسی مستند ڈاکٹر کے مشورے کے، خود سے کوئ بھی دوا ہرگز ہرگز نہ لیں۔
• کچھ عام دوائیں آپ کے بچے کے لیے انتہائی نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔

4. اپنے معالج سے رابطہ کریں

• اپنی علامات سے ڈاکٹر کو آگاہ کریں۔
• وہ چیک کر سکتے ہیں کہ آیا یہ کوئی انفیکشن ہے جو آپ پر یا آپکے بچے پر اثر انداز ہو سکتا ہے (جیسے فلو، کووڈ-19 یا یورین انفیکشن)۔

5. صفائی اور احتیاط

• اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔
•خاندان میں بیمار افراد سے فاصلہ رکھیں۔
• کھانسی یا چھینک آنے کی صورت میں ماسک پہنیں۔

6. بچے کی حرکت پر نظر رکھیں

• بچے کی حرکت کو محسوس کرتی رہیں۔
• اگر خدانخواستہ، آپکو بچے کی حرکت میں کمی محسوس ہو تو فوراً اپنی ڈاکٹر کے پاس جائیں اور اپنا اور بچے کا معاینہ کروائیں..
❤️ ❤️ 🌹 💖 💖 اپکی صحت اور سلامتی کے لیے دعا گو...
ڈاکٹر عدیلہ
MBBS, MCPS
کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ اینڈ آبسٹاٹیشن
الخدمت میڈیکل کمپلیکس 11 بزنس مین کالونی رحیم یار خان
0685877084 برائے رابطہ و معلومات... ۔



.

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹یہ تحریر میرے ویژن اور نقطہ نظر کہ آگاہی پھیلا کر پاکستان میں خواتین اور بچوں کی شرح اموات، (جو پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے) کو کم کرنے کے لیے ایک شعوری کوشش ہے.
اس طرح کی مزید بامقصد تحاریر اور معلومات کے لیے میرا پیج ضرور لائک اور فالو کریں.
اس تحریر کو دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کر کے اس مشن میں میرا ساتھ دیں.
شکریہ. جزاک اللہ خیر.

دوسری سہ ماہی کے اہم مراحل (13 سے 26 ہفتے)حمل کی دوسری سہ ماہی کو اکثر "سنہرا دور" کہا جاتا ہے کیونکہ اس دوران ماں کی تو...
25/07/2025

دوسری سہ ماہی کے اہم مراحل (13 سے 26 ہفتے)

حمل کی دوسری سہ ماہی کو اکثر "سنہرا دور" کہا جاتا ہے کیونکہ اس دوران ماں کی توانائی واپس آتی ہے، متلی کم ہو جاتی ہے اور بچہ تیزی سے نشوونما پاتا ہے۔

🔹 اہم لمحات: • بچے کی جنس (لڑکا یا لڑکی) کا پتہ چل سکتا ہے
• آپ کو بچے کی پہلی حرکتیں (کک مارنا) محسوس ہوں گی
• بچے کے اعضاء مکمل اور چہرے کی خصوصیات بننے لگتی ہیں
• بچہ آپ کی آواز سننے لگتا ہے
• آپ کا پیٹ نمایاں ہونے لگتا ہے
• الٹراساؤنڈ عام طور پر 18 سے 22 ہفتوں کے درمیان کیا جاتا ہے...

ڈاکٹر عدیلہ
MBBS, MCPS.
کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ اینڈ آبسٹاٹیشن
الخدمت میڈیکل کمپلیکس 11 بزنس مین کالونی رحیم یار خان
0685877084
.






Address

11, Businessman Colony, AlKhidmat Road, Rahim Yar Khan
Rahimyar Khan
64200

Opening Hours

Monday 16:00 - 20:00
Tuesday 16:00 - 20:00
Wednesday 16:00 - 20:30
Thursday 16:00 - 20:30
Friday 16:00 - 20:30
Saturday 16:00 - 20:30

Telephone

+923379790329

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Adila Obstetrician /Gynaecologist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category